Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 6th March 2018 ----- 17th Jamadi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

گوجرخان کے معروف موبائل فون کے تاجر کی ڈکیتی کے دوران ہلاکت

Well known mobile phone shop owner in Gujar Khan murdered in armed robbery

some image

Above; File photo of murdered Jamil Qureshi

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کے معروف موبائل فون کے تاجر کی ڈکیتی کے دوران ہلاکت اور چھ لاکھ روپے لوٹنے کیخلاف مرکزی انجمن تاجران اور انصاف ٹریڈرز ونگ کی کال پر گلزار مدینہ مسجد مارکیٹ، سکھو روڈ، مڈل سکول روڈ، تحصیل روڈ کے تاجروں کا شٹرڈاؤن ، الحاج شہادت حسین بٹ ، خان قیصر سجاد، غلام قمر،حاجی محبوب حسین، شاہد قریشی، راجہ سرفراز کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ و ریلی

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے الحاج شہادت حسین بٹ نے کہا کہ گوجرخان میں سٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے رحجان سے شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف موثر کارروائی کرے موثر پولیس گشت کا انتظام کیا جائے

مظاہرین نے جمیل قریشی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سات یوم کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اگر روایتی سستی دکھائی اور قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو تاجر برادری سخت لائحہ عمل طے کر کے جی ٹی روڈپر دھرنا دے گی

Gujar Khan; A Well known mobile phone shop owner in Gujar Khan has been murdered in armed robbery at his shop in Gujar Khan, a protest rally was held by the traders in Gujar Khan.

According to Gujar Khan police, who told pothwar.com that the man murdered has been identified as Jamil Qureshi, According to the police an armed robbery was committed in which Jamil Qureshi was murdered and six Lakh Rps armed robbery was committed.

The traders at Gulzar Madina Masjid Market, Sukho road, Middle school road and tehsil road all held a protest over the murder by closing their shops and holing a public rally.

Gujar Khan police were told to make a immediate arrest for those who murdered Jamil Qureshi, Police were also warned unless the arrest is made further protest will be taken out.

some image

Above; Shutter down protest by traders in Gujar Khan

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلر سیداں تحصیل کو ایک بار پھر دو حلقوں میں تقسیم کر دیا گیا عوامی حلقوں کا الیکشن کمیشن کی نا اہلی پر شدید غم و غصے کا اظہار

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھنے کی بجائے نقشہ اور آبادی سامنے رکھ کر لاکھوں افراد کو انتہائی مشکلات میں ڈال دیا اور غیر فطری حلقہ بندیاں کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ انتظامی معاونت کے بغیر کی جانے والی حلقہ بندیاں لوگوں کو افرا تفری اور مسائل سے دو چار کرتی ہیں ۔کلر سیداں تحصیل کو ایک بار پھر دو حلقوں میں تقسیم کر دیا گیا عوامی حلقوں کا الیکشن کمیشن کی نا اہلی پر شدید غم و غصے کا اظہار ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحصیل کہوٹہ قانون گو حلقہ کلر سیداں ایم سی کلر سیدا ں اور قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کے پٹوار سرکل ممیال اور نلہ مسلماناں پر مشتمل صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی 7جبکہ پٹوار سرکل دوبیرن کلاں ،یوسی چوآخالصہ ،کنوہا، منیاندہ ، سموٹ، بیول ، اسلام پورہ جبر، تھاتھی ، سوئی چیمیاں ،چنگال بنگیال، قاضیاں،گوجرخان نمبر 2،بھڈانہ اور ملحقہ یونین کونسل پر صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی 8تجویز کیا ہے جس میں کلر سیداں تحصیل کو نہ صرف دو حصوں میں تقسیم کیا گیا بلکہ یوسی دوبیرن کلاں کو بھی صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں اور دو تحصیلو ں میں منقسم کر دیا گیا۔قانون گو حلقہ گوجرخان 1،مندرہ، جاتلی ، سید ،دولتالہ، پٹوار سرکل کسال، کٹوال پر مشتمل حلقہ پی پی 9تشکیل دیا گیا ۔اسی طر ح گوجرخان تحصیل کو بھی صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں تقسیم کر دیا گیا،تحصیل راولپنڈی کے قانون گو حلقہ ساگری ،بسالی ، ادوال،چکری ،سیال اور سکھو تحصیل گوجرخان پر مشتمل حلقہ پی پی10تجویز کیا گیا ۔

 

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے امتحانی سینٹر میں بے ضابطگی ،سینکڑوں طالبات کو گھنٹوں عمارت کے اندر محبوس رکھا گیا۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے امتحانی سینٹر میں بے ضابطگی ،سینکڑوں طالبات کو گھنٹوں عمارت کے اندر محبوس رکھا گیا۔والدین کا واقعہ پر احتجاج ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز امتحانی سینٹر میں پہلے گروپ کو سپریٹینڈنٹ کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں گروپ 2کا امتحانی سوال نامہ تھما دیا گیا سینکڑوں طالبات نے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے گیارہ بجے کے مقررہ وقت میں پرچہ حل کیا جس کے بعد ذمہ داران کو انکشاف ہوا کہ جو پرچہ طالبات نے حل کیا ہے وہ گروپ 2کا تھا اور اب اگر طالبات کو گھر جانے دیا گیا تو اس سے امتحانی پرچہ آؤٹ ہو جائے گا اس خدشے کی بنیاد پر سینکڑوں طالبات کو پرچہ حل کرنے کے باوجود عمارت کے اندر پابند رکھا گیا اور جب گروپ 2کے طالبات امتحانی سینٹر داخل ہوئیں تو دن کے تقریباً دو بجے گروپ 1کی طالبات کو گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی اس دوران عمار ت کے باہر اور گھروں میں افرا تفری مچ گئی طالبات کو لینے آنے والی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد گھروں کو لوٹ گئیں اور جب شریک امتحان طالبات گھروں کو نہ پہنچیں تو گھر والوں کو بھی شدید تشویش لاحق ہوئی اور کئی والدین گھروں سے پیدل ہی امتحانی سینٹر کے لیے نکل پڑے ۔مقامی حلقوں نے واقع پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف انتہائی سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

عابد حسین زاہدی کے فاسٹ فوڈ سنٹر کی افتتاحی تقریب

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاویداخلاص نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا گھنا ؤنا کھیل کھیلا گیا اور اس کی ابتدا آصف علی زرداری نے بلوچستان سے کی ۔شنید ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں بلین کے حساب سے ہارس ٹریڈنگ کی گئی جبکہ کے پی کے میں بھی اسی طرح کا کھیل کھیلا گیا جس سے نہ صرف اداروں کا تقدس مجروع ہوا بلکہ ہم سب کے سر شرم سے جھک گئے ۔الحمدللہ مسلم لیگ (ن) کی جماعت میں اس طرح کا کوئی الزام سامنے نہیں آیا تا ہم پنجاب میں چوہدری سرور کو سینیٹ کی نشست پر کامیاب کروانے میں آرائیں برادری کا اہم کردار ہے ۔ پنجاب میں پی ٹی آئی نے دھاندلی سے سینینٹ نشست جیتی جو لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے پیر کے روز ایم سی کلر سیداں کے رکن عابد حسین زاہدی کے فاسٹ فوڈ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام ایجنسیوں کو معلوم تھا کہ آصف علی زرداری ہارس ٹریڈنگ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں مگر کوئی نوٹس نہ لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ دوسرے ادارے کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، سیاستدانوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا قبلہ درست رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزراء سے لے کر ایم این ایز تک کا ہر شخص کرپشن میں ملوث رہا ۔جبکہ ن لیگ کی کسی رکن اسمبلی پر اس طرح کا کوئی الزام نہیں مگر جب بیوروکریسی عدالتوں کے احاطے میں کھڑی ہو گی تو پھر حکومتی رٹ قائم نہیں رکھی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور کے وزراء اعظم اور ہمارے وزراء اعظم میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ہمارے وزیر اعظم پر اقربا ء پروری اور کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی صورتحال شروع دن سے ہی ایسی ہی چلی آ رہی ہے ،وہاں ہمیشہ قبائلی اور سرداری نظام قائم رہا جس کی وجہ سے علیحدگی پسند پارٹیوں کا غلبہ تھا۔1970 میں بھٹو دور میں بلوچستان اسمبلی کو تحلیل کر کے وہاں گورنر راج نافذ کر دیا گیا ۔ پیپلز پارٹی نے بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلی پنجاب کیخلاف عدم اعتماد کی قرار داد لانے کے بعد ہی ہارس ٹریڈنگ کا عمل شروع کر دیا ۔میاں نواز شریف نے بلوچستان کے سیاسی مفاد ات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی پارٹی کی قرباتی دے کر دوسری پارٹی کا وزیر اعلی نامزد کیا تھا ۔مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز کو رنج تھا مگر قیادت کے فیصلے پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی۔دوسری جماعت کا وزیر اعلی منتخب کرنے کا مقصد بلوچستان کی عوام کو قومی دھارے میں لانا تھا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مضبوط ترین وزیر اعلی ہونے کے باوجود آصف علی زرداری نے صوبے میں مداخلت کی اور عدم اعتماد کی قرار داد پاس کروائی۔نادیدہ قوتوں کا خیال تھا کہ بلوچستان میں نگران حکومت قائم ہو جائے گی مگر وزیر اعظم نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے اس خواب کو چکنا چور کر دیا ۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اورمیاں نواز شریف کے بیانیے کو تقویت مل رہی ہے۔

والی بال کے فروغ کے لئے پنڈوالی بال کلب کی کاوشیں لائق تحسین ہیں, ممبربلدیہ راجہ ظفرمحمود

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ممبربلدیہ راجہ ظفرمحمود نے کہاہے کہ والی بال کے فروغ کے لئے پنڈوالی بال کلب کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، ٹورنامنٹ کے ذریعے علاقائی ٹیموں کے جونیئرکھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار کاموقع دیاگیا۔ وہ یہاں پہلے ڈھوک پنڈوالی بال ٹورنامنٹ کے موقع پرگفتگوکررہے تھے۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نوجوان کاروباری شخصیت دانش مسعودبھٹی تھے جبکہ صدارت راجہ ظفرمحمود ممبربلدیہ نے کی۔ مہمانان گرامی میں ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمدشمریزاور چیف ایڈیٹرافق پوٹھوہار امجدحسین راجاتھے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راجہ محمدطیب نے مہمانوں، کھلاڑیوں اور بڑی تعدادمیں آئے ہوئے شائقین کاشکریہ اداکیا۔ ٹورنامنٹ میں 8ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ وارثی والی بال کلب اور انجم والی بال کلب میں ہوا جو کہ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انجم کلب نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی دانش مسعودبھٹی نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ کابیسٹ کھلاڑی وارثی کلب کے محمدمبین کو قراردیاگیا۔ دریں اثناء غیررسمی بات چیت میں ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمدشمریزنے بتایا کہ تعطیلات گرما میں والی بال کے فروغ کے لئے یہاں کلرسیداں میں کیمپ لگایاجائے گا جس سے علاقہ میں موجود بہترین کھلاڑیوں کوملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کاموقع ملے گا۔ ایک منظم اور شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر تمام شرکاء نے پنڈوالی بال کلب کی انتظامیہ کومبارک باد پیش کی۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا فقید المثال استقبال ، قافلہ میں مختلف یونین کونسلوں کے چیرمین ،وائس چیرمین ،کونسلر ،یوتھ کونسلر کے عہدیداران سیمت سماجی شخصیات کی شرکت

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔ یونین کونسل چوآ خالصہ سے چیرمین یونین کونسل سید راحت علی شاہ کا سب سے بڑا قافلہ جوکہ سو زائد گاڑیوں پرمشتمل تھا اور ہزاروں افراد شامل تھے کہوٹہ جلسہ گاہ میں پہنچ کر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا فقید المثال استقبال کی قافلہ میں مختلف یونین کونسلوں کے چیرمین ،وائس چیرمین ،کونسلر ،یوتھ کونسلر کے عہدیداران سیمت سماجی شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی قافلے میں شامل پراڈو ،لینڈ کووزر ،کاریں ،ہائی ایس ،شامل تھیں یہ قافلہ کہوٹہ پہنچنے والوں میں سب سے بڑا اور نمایاں تھا جو کہ چیرمین سید راحت علی شاہ کی شب ورز انتھک محنت کا نتیجہ تھا ان کے ساتھ قد م قدم ملا کر چلنے والے چوہدری شفقت محمود ،راجہ علی اصغر ،مسلم لیگی رہنما اسد عزیز سمیت علاقے بھر سے سیاسی و سماجی ،مذہبی شخصیات نے شرکت کی

گاوں میرہ بھٹیاں کی سڑک کی تعمیر کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دئیے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔ گاوں میرہ بھٹیاں کی سڑک کی تعمیر کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سڑک کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دئیے جس پر گزشتہ روز سے سڑک کی تعمیر کا کام جاری تفصیلات کے مطابق راجہ گلستان خان جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کی درخواست پر میرہ بھٹیاں جو کہ ان کا آبائی گاوں ہے وہاں راستہ کا بہت بڑا مسلہ تھا جیسے راجہ گلستان خان اور ان کی فیملی نے اپنی زمینوں سے راستہ دیکر اپنی مدد آپ کے تحت اس کو ہموار کیا تھا اس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی سے اس کی پختگی کے لیے گرانٹ کی درخواست بوساطت راجہ گلستان خان دی گئی جسیے منظور کرتے ہوئے فنڈز جاری کر کے تعمیراتی کام شروع ہو گیا ہے جس سے عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عوام علاقہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور معاو ن خصوصی حافظ محمد عثمان ،اور راجہ گلستان خان کو خراج تحسین پیش کیا

عباسی دور عوام پر عذاب بن کر گزر ہا ہے, راہنما پی ٹی آئی یوسی چوآ خالصہ تنویر قریشی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔ راہنما پی ٹی آئی یوسی چوآ خالصہ تنویر قریشی نے نے پڑولیم منصوعات ک قمیتوں میں اضافہ کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ عباسی دور عوام پر عذاب بن کر گزر ہا ہے پڑول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کر کے مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے پی ٹی آئی عوامی حقوق کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور ظلم ،ناانصافی ،مہنگائی کے خلاف آواز بلند رکھے گی انھوں نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قیمتوں کو واپس لیا جائے بلکہ مزید کم کیا جائے

پہلاڈھوک پنڈوالی بال ٹورنامنٹ ‘شکرنالی والی بال سٹیڈیم ‘ میں منعقد ہوا

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چوہدری الفت حسین۔۔۔موہڑہ پنڈ کلر سیداں،پہلاڈھوک پنڈ والی بال ٹورنامنٹ ‘شکرنالی والی بال سٹیڈیم ‘ میں منعقد ہوا۔ٹورنامنٹ کی صدارت ممبربلدیہ راجہ ظفرمحمود نے کی جبکہ مہمان خصوصی دانش مسعودبھٹی(سعیدبیکرزاینڈسویٹس کلرسیداں) تھے، مہمان گرامی ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمدشمریز، راجہ شبیرحسین اور چیف ایڈیٹرہفت روزہ افق پوٹھوہار امجدحسین راجا تھے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر راجہ محمدطیب اور ان کے معاونین تھے۔ خصوصی تعاون منہاس سی این جی سٹیشن کلرسیداں، چشتی ساؤنڈ سروس کلرسیداں ، وادی ہوٹل اور واجد ٹک شاپ کی طرف سے کیاگیا۔ ٹورنامنٹ میں علاقہ کی 8ٹیموں نے شرکت کی۔ جن میں انجم والی بال کلب، ڈھوک پنڈوالی بال کلب، القدیروالی بال کلب، وارثی والی بال کلب، دھمالی والی بال کلب، موہڑہ مرید والی بال کلب، راجپوت والی بال کلب(چھنی) اور گنگوٹھی والی بال کلب شامل تھیں۔ فائنل میچ انجم والی بال کلب اور وارثی والی بال کلب کے درمیان ہوا جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد انجم والی بال کلب نے جیت لیا۔ بیسٹ کھلاڑی کاانعام وارثی کلب کے محمدمبین کے حصے میں آیا۔ گنگوٹھی والی بال کلب کے وارث اور جنید نے بھی اعلیٰ کھیل پیش کیا۔ ٹورنامنٹ کی ونراور رنراپ ٹیموں کومہمان خصوصی دانش مسعود بھٹی نے انعامات تقسیم کئے اور ٹورنامنٹ کمیٹی کو شاندار ٹورنامنٹ کرانے اور بہترین انتظام پر پانچ ہزار نقد انعام بھی دیا۔ ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض سرانجام دینے پر راجہ عدنان دانی کاشکریہ اداکیاتھااور انھیں ٹرافی بھی دی گئی ۔ اس موقع پر انتظامیہ نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں اور شائقین کی بڑی تعداد میں آمد کاشکریہ اداکیا۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

المصطفیٰ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپوں کی سب سے بڑی مہم شرو ع

تین روزہ چھٹے سالانہ آئی کیمپ کا افتتاح چوہدری محمد یونس منہاس آف کا ؤنٹری انگلینڈ نے اپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر کیا

سہو ٹ کلیال(نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین،حبیب الرحمن قریشی،----ڈھوک گلی والی منیاندہ،گزشتہ سالوں کی طر ح امسال بھی حاجی چوہدری محمد یونس منہاس یو کے اوران کے صاحبزادگان چوہدری ظہیر یونس منہاس یو کے،چوہدری غلام یونس منہاس یو کے کی جانب سے فر ی آئی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران آنکھوں کے امراض میں مبتلا افراد کا معائنہ ، سفید موتئے ، ناخونہ سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے بغیر ٹانکے کے آپریشن لینز کی سہو لیات مفت مہیا کی جائیں گی ، جن مریضوں کے آپریشن کئے جائیں گے ان کے لئے میڈیکل ٹیسٹ جن میں بلڈ پریشر، بلڈ شوگر، ہیپا ٹائٹس بی اور سی اور بائیو میٹری کی سہولیات بھی مفت مہیا کی جائیں گی جبکہ کھانے اور رہائش کے انتظامات بھی کئے جائیں گے ۔ا نھوں نے کہا کہ المصطفٰی پہلا ادارہ ہے جس نے آئی کیمپوں میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کا آغاز اور ایسے مریضوں کے آپریشن حفاظتی اصولوں کے مطابق الگ کئے جاتے ہیں۔ منیاندہ سر صوبہ شاہ میں تین روزہ چھٹے سالانہ آئی کیمپ کا افتتاح چوہدری محمد یونس منہاس آف کا ؤنٹری انگلینڈ نے اپنے ہاتھوں سے فیتہ کاٹ کر کیا ، افتتاحی تقریب میں راجہ ارشد محمود، حاجی افتخار علی، حافظ محمد رضوان، حسن اختر پٹواری، چوہدری کرامت حسین ، چوہدری گلستان،چوہدری محمد رفیق اورماسٹر طارق منہاس سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،خلیفہ حاجی محمد شریف نقشبندی نے حاجی چوہدری محمد یونس منہاس کے والدین ، عالم اسلام اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پنجاب بھر کی طرح کلر سیداں تحصیل میں بھی ایک روزہ ٹوکن ہڑتال کی گئی اور اس دوران میڈیکل سٹورز،فارمیسیز،کیمسٹ بیوٹرز نے اپنا اپنا کاروبار بند رکھے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

پی ٹی آئی کے مقامی رہنماوں اور ورکرز کی پریس کانفرنس ۔وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کہوٹہ کو مایوس کن قرار دیا

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصافNA-50کے مقامی رہنماوں اور ورکرز کی پریس کانفرنس ۔وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کہوٹہ کو مایوس کن قرار دیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کہوٹہ جلسے کے خطاب کے ردعمل میں ایک پر یس کانفرس کی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما اور این اے 55 کے امیدوار صداقت علی عباسی ،سابق ٹاؤن ناظم تحصیل کہوٹہ رہنماء پی ٹی آئی امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو راجہ طارق مرتضی، راجہ خورشیداحمد ستی ، کو ٹلی ستیاں سے جاوید اقبال ستی امیدوار پی پی 1، میجر(ر) لطاسب ستی، ڈاکٹر فیاض ستی ، مری سے ایڈوکیٹ طارق عباسی ،سہیل عرفان عباسی ، عرفان الماس عباسی، امجدنصیر عباسی، رئیس عباسی سعید عباسی،پرویز عباسی،راجہ مقبول ،زعفران عباسی، سبحان عباسی،مظہر عباسی،عطاالرحمن عباسی اور دیگر کارکنان نے شرکت کی،مقررین نے کہا وزیر اعظم کا دورہ کہوٹہ کو دورہ انتہائی مایوس کن رہا این اے 55 کی عوام یہ امیدلگائے ہو ئے بیٹھی تھی وزیر اعظم صاحب کلرسیداں /کہوٹہ تا کوٹلی ستیاں مری ایکسپرس وے کا اعلان کریں گے۔ سابقہ نااہل وزیر اعظم کے اعلان کردہ چئیرلفٹ، سیاحتی مرکز بنانے، سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال کی تعمیر،کالج کے لیے بسین، کہوٹی کلیاری روڈمکمل کرنے اور سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبیکے فنڈ ز کا اجراء کرینگے، پچھلے ماہ سے کوہسار ضلع کاعلان متوقع وہ بھی دھوکہ نکلا، کوٹلی ستیاں کی 13یونین کونسل کو بحال نہ کیا جاسکا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے صوابدیدی فنڈز ناایل شریفوں کے لیے مختص کر رکھا ہے پر یس ریلز میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جھوٹ وعدوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیاپانچ مرتبہ ایم این اے اور وزیراعظم بننے والے شاہد خاقان عباسی نے اپنی ترجیحات کے بجائے نوازشریف اور شہاز شریف کے تعریفیں اور نامعلوم منصوبے گنواتے رہے۔ اور اپنی 30 سالہ بیان کر تے ہوئے چار مزید زبانی جھوٹ وعدوں کو وفا کرنے کااعلان کیا۔ سینکڑوں سکولوں میں سے دو اپ گریڈ کرنے کا وعدہ، ایک یونیورسٹی، سٹید یم کا بندوبست۔ نوازشریف ک سٹرک کے جھوٹ وعدہ کی افتتاحی تختی لگا کر عوام کو نیا لولی پاپ دیا۔ 30 سال بعدہسپتال کی مرمت کے لیے خرچہ دینے کا وعدہ۔پاکستان میں جاری ہلیتھ کارڈ کہوٹہ کے لیے اعلان کرکے جھوٹا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کی۔ پانچ سال بعد گھرگھر سوئی گیس لگانے کا جھوٹا لارا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے حلقے کے عوام کو جھوٹ وعدوں ایک افتتاحی تختی کے سواکچھ نے دے سکے انہوں آج ثابت کیا کہ وہ اس حلقے کی معصوم عوام کی نمائندگی کے قابل نہیں اور ایک نااہل وزیر اعظم ہیں اور عوامی نمائندگی کے قابل نہ پہلے تھے نہ اب ہیں۔

some image

برائٹ فیوچرپبلک سکول دوپری میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ برائٹ فیوچرپبلک سکول دوپری میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب ۔وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ، چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کی خصوصی شر کت ۔سکول ہذا کے طلبا وطالبات نے ملی نغمیں،تقاریر اورٹیبلوپیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ تقریب میں نوجوان سماجی شخصیت ہمایوں عباسی ، خرم عباسی ،چیئر مین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی ،جنرل کونسلر یوسی پنجاڑ عاطف جمشید ستی،ادارہ ہذاکے پر نسپل عمران ستی سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ علم کی بدولیت انسان کو پہچان ملتی ہے ۔اچھے برے کی پہچان کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے انہوں نے کہا برائٹ فیوچرپبلک سکول دوپری تحصیل کہوٹہ کا وہ واحد ادارہ ہے جہاں پر یتیم بچوں اور بچیوں کے مفت تعلیم اور کتب مہیا کی جاتی ہے یہ صدقہ جاریہ ہے اس کا اجر صرف اللہ پاک کی ذات ہی دے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ واحد وہ چیز ہے جس کی وجہ سے انسان کو دیگر تمام جانداروں پر فوقیت حاصل ہے۔ اور یہ وہ حسین اور قیمتی زیور ہے جسکا کبھی بھی چوری ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا۔ یہ وہ دولت ہے جسکا نہ گرنے اور نہ ہی چھن جانے کا اندیشہ ہوتا ہے انہوں نے کہا والدین اپنے بچوں پر تعلیم کے حوالے سے خصوصی توجہ دیں۔ والد کا کا اپنے بچوں کو رزق حلال کما کر کھلائے۔ اور والدہ کا کام ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت اچھے طریقے سے کرے اسی لئے والدہ کی گود کو بچے کی پہلی درس گاہ کہا گیا ہے۔ انہوں نے علم حاصل کرنا ہر مردو عورت پر فرض ہے اسی لئے تو نبی کریمؐ نے فرمایا کہ تم حاصل کرو کیوں نہ تمیں چین تک جانا پڑے۔آخر میں مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ، چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی نے پوزیشن ہولڈر بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

some image

حلقہ پی پی ٹو کہوٹہ اور کلر سیداں کی عوام نے وزیر اعظم پاکستان کے جو توقعات رکھیں تھیں ان پر پانی پڑ گیا ہے ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پاکستا ن پیلز پارٹی حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی ٹو کہوٹہ اور کلر سیداں کی عوام نے وزیر اعظم پاکستان کے جو توقعات رکھیں تھیں ان پر پانی پڑھ گیا ہے ۔وزیر اعظم پاکستان کا دورہ مایوس کن رہا ہماری یونین کونسلوں کی عوا م کو بلکل ہی نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔حلقہ پی پی ٹو میں تمام ترقیاتی کام پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے ہیں کہوٹہ کی عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے محترمہ مہرین انور راجہ نے پاسپورٹ آفس اور ڈاکٹر بابر اعوا ن نے پاسپورٹ آفس کا قیام رکھا تھا جس سے کہوٹہ ، کلر سیداں سمیت آزاد کشمیر کی عوام بھی مستعفید ہو رہی ہے ان خیالات کااظہار پاکستان پیلز پارٹی حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی نے ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان جب سے وزیر اعظم بنے ہیں پہلی مر تبہ کہوٹہ ہیں وہ الیکشن قریب کے دوران جب ان کو پتہ لگااب الیکشن آنے والے ہیں اور میں نے پھر ان لوگوں سے سی ووٹ لینی ہیں جن کی ووٹو ں سے میں ایم این اے منتخب ہواپھر وزیر پٹرولیم اور پھر وزیر اعظم اس لیے وہ عوام کو صرف طفل تسلیاں دینے آہے تھے مگر ان کو پتہ ہونا چاہے کہ اب عوام کسی کی باتوں میں نہیں آہیں انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں عوام کے لیے درد رکھنے والی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کر یں گئے اور آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہو گا ۔

some image

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کر نے پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے بہترین انتظامات کا عملی مظاہرہ کیا تمام انتظام کو بہترین طریقے سے پلان کیا گیا ۔وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے تمام افسران کو اپنی رہائش گاہ پر لیا اور ان کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کہوٹہ کے موقع پر ابر رحمت نے بھی خوبصورت استقبال کیا نامسد حالات کے باوجود ضلعی اور مقامی انتطامیہ نے جلسے کے انتظام جہاں وزیر اعظم پاکستان نے سڑک کا افتتاح کیا وہاں پر بہترین سیکورٹی اور ٹریفک پلان کو مر تب کیا جس کی وجہ سے تمام انتظامات بہترین ہوئے ہیں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر وزیر اعظم پاکستان کے چیف سیکورٹی آفیسر ،ڈی سی او ظفر گوندل ، ڈی ایس پی اینسٹی گیشن طاہر خان ،سی پی او اسرار عباسی ،ڈی ایس پی راول ٹاون ، ڈی ایس پی پوٹھوار ،ڈی ایس پی ٹیکسلا، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات ، ڈی ایس پی ملک اعجاز ،ایس ایچ او کہوٹہ بشارت عباسی سمیت دیگر افران موجود تھے ۔ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے تمام افران کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کی جبکہ سٹی صدر داکٹر محمد عارف قریشی نے جلسہ میں بھی شمولیت اختیار کی اور کہوٹہ ، کلر سیداں سے آنے والے جلوسوں کا بھی استقبال کیا ۔

یونیورسٹی کا اعلان کر نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ فیصل نذیر ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ تحصیل کہوٹہ کے مطالبے پر یونیورسٹی کا اعلان کر نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جبکہ کامیاب جلسہ کرانے پر معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی،راجہ شوکت اقبال جنجوعہ،چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، یونین کونسلوں کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز،مسلم لیگی کارکنان اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنان کومبارکباد پیش کرتاہوں ان خیالات کے اظہار انہوں نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گذشتہ روز کہوٹہ کے جلسہ عام میں تمام عوام علاقہ اور تحصیل کہوٹہ کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے سامنے کہوٹہ میں یونیورسٹی کا اعلان کیا اصل میں یہ مطالبہ میری اور میرے دیگر عہدیدران کی محنت کا نتیجہ ہے جنہوں نے سب سے پہلے نڑھ کے مقام میں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے مطالبہ کیاتھاکہ کہوٹہ میں بھی یونیورسٹی کا قیام کیا جائے جس پر انہوں نے مجھ سے اور دیگر عہدیدران کو جلسہ عام میں کہا تھا کہ انشاء اللہ یہ اعلان کہوٹہ میں کر یں گئے جس پر گذشتہ روز جلسے میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ میں یونیورسٹی کا اعلان کیایہ اسی اعلان نڑھ کی کہڑی ہے جس پر میں اور میرے دیگر عہدیدران وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی،راجہ شوکت اقبال جنجوعہ،چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممتاز مسلم لیگی رہنماء راجہ محمد ابرارادیگر بھی موجود تھے ۔

درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کا بہترین نعم البدل ہیں, سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف اینڈ فشریزپنجاب میاں وحید الدین

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف اینڈ فشریزپنجاب میاں وحید الدین نے کہاہے۔ کہ کہوٹہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کا بہترین نعم البدل ہیں ۔صوبہ پنجاب میں موسم بہار میں ایک کروڑ بیس لاکھ جبکہ آئندہ موسم برسات میں 90 لاکھ پودے مزید لگائے جائیں گئے۔ راولپنڈی فاریسٹ ڈویژن نارتھ کے زیر اہتمام موسم بہار کی شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر دنوئی ریسٹ ہاؤس میں شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی سیکرٹری فاریسٹ وائلڈ لائف اینڈ فشریزپنجاب میاں وحید الدین تھے۔ جبکہ اس موقع پر چیف کنزرویٹو جنگلات روالپنڈی زون نارتھ سید اعجاز حسین شیرازی، کنزر ویٹو راولپنڈی سرکل نارتھ اظہر شاہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ڈی ایف او رراولپنڈی سید اظہر نقوی ، ایس ڈی ایف او کہوٹہ امتیاز صدیقی و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔میاں واحید الدین سیکرٹری فوریسٹ پنجاب نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ اور کہا کہ جنگلات کے ساتھ ساتھ شہروں میں بھی درختوں کی بہت ضرورت ہے۔ محکمہ جنگلات حکومت پنجاب کی جانب کی سے پنجاب کے بڑے شہروں میں شجرکاری مہم کے دوران لاکھوں پودے لگائے جائیں گے ۔درخت ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ قدرتی حسن میں بھی اضافہ کرتے ہیں ۔ درخت لگانااور ان کی حفاظت کرنا باعث ثواب اور صدقہ جاریہ ہے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

جامعہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ جی ٹی روڈ حیلیاں میں رداء فضیلت کانفرنس 13مارچ بروز منگل

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ معروف عالم دین مولانا محمدریاض عثمانی کی زیرنگرانی جامعہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ جی ٹی روڈ حیلیاں میں رداء فضیلت کانفرنس 13مارچ بروز منگل صبح نو بجے منعقد ہورہی ہے خصوصی خطاب مولانا قاضی عبدالرشید کا ہوگا جبکہ مولانا قاری خالق داد آف دینہ ایم این اے راجہ جاویداخلاص چوہدری محمد عظیم اور شاہد صراف بطور مہمان خصوصی شرک کریں گے

مولانا فیض محمد اور سنیٹر طلحہ محمود کو سینٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ جمعیت علمائے اسلام گوجرخان محمدریاض عثمانی نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے دوران ایک نجی نیوز چینل نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے جے یو آئی کے قائد کیخلاف اخلا ق سے گری رپورٹنگ کر کے پارٹی کے لاکھوں کارکنوں کی دل آزاری کی انہوں نے کہا کہ کچھ نیوز چینلز شتر بے مہار ہو کر اخلاقیات کا جنازہ نکال رہے ہیں درراصل ان کے پس پردہ غیر ملکی قوتیں ہیں جن کی خوشنودی کیلئے وہ منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں محمدریاض عثمانی نے پیمرا اس حوالہ سے سخت نوٹس لے کر ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائے دریں اثناء انہوں نے مولانا فیض محمد اور سنیٹر طلحہ محمود کو سینٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں ٹراماسنٹر فعال ہوتا تو گزشتہ شب میں بس حادثہ میں قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں ٹراماسنٹر فعال ہوتا تو گزشتہ شب میں بس حادثہ میں قیمتی جانیں بچ سکتی تھیں ایمرجنسی میں صرف ایک ڈاکٹراور باقی ڈاکٹروں کا لیٹ آنا بھی سوالیہ نشان ہے سول ہسپتال میں سٹریچروں اور بیڈز کی کمی گڈ گورنس کی نفی ہے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ، سٹی کونسلر شہزادہ خان ، راجہ ساجد یوسف اور ٹھیکیدار بنارس نے اپنے الگ الگ اخباری بیان میں کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ گوجرخان کی منتخب عوامی قیادت کی نااہلی کے باعث گوجرخان میں منظور شدہ ٹراماسنٹر ختم اور مشینری دوسرے شہر میں شفٹ کر دی گئی جی ٹی روڈ پر واقع اس ہسپتال میں ٹراماسنٹر فعال ہوتا تو بس حادثہ میں شدید زخمی مسافرجو ہسپتال میں جاں بحق ہوئے ان کی جانیں بچ سکتی تھیں ان رہنماؤں نے کہا کہ سول ہسپتال میں حادثہ کے زخمیوں کو فرشوں اور کرسیوں پر بٹھا کر طبی امداد دی گئی جبکہ ایک ایک بیڈ پر دو دو زخمیوں کو لٹایا گیا چوہدری جاوید کوثر نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ حادثہ کے بعد ہسپتال میں لیٹ آنے والے عملہ کیخلاف بھی کارروائی کی جائے

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول برائے طالبات چک بیلی خان میں میٹرک کے امتحانی مرکز میں ممتحن کی ہٹ دھرمی سے طالبات کو فزکس کا پرچہ حل کرنے کے لئے صرف 45منٹ کا وقت دیا گیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول برائے طالبات چک بیلی خان میں میٹرک کے امتحانی مرکز میں ممتحن کی ہٹ دھرمی سے طالبات کو فزکس کا پرچہ حل کرنے کے لئے صرف 45منٹ کا وقت دیا گیا جس کی وجہ سے طالبات کی کثیر تعداد تیاری کے باوجود پرچہ مکمل حل کرنے سے قاصر رہ گئی بے بس طالبات گھروں میں جا کر والدین کے سامنے رونے کے سوا کچھ نہ کر سکیں اس ضمن میں طالبات کے والدین نے کہا ہے کہ میٹرک وہ کلاس ہے جس کے نمبروں کا اثر بچوں کے تمام مستقبل پر پڑتا ہے جسے ممتحن نے ایک ہٹ دھرمی کی نظر کر دیا ہے طالبات کے والدین نے انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے اعلیٰ حکام اور وزیرِ تعلیم پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کم وقت دئیے جانے کے باعث طالبات کے ہونے والے نقصان کے ازالے کا بندوبست کیا جائے نیز ممتحن کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

some image

انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قدیمی قصبہ جاتلی گندگی اور غلاظت کے باعث فلتھ ڈپو بن گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قدیمی قصبہ جاتلی گندگی اور غلاظت کے باعث فلتھ ڈپو بن گیا علاقے بھر کی گندگی اور غلاظت کے ڈھیر اہل محلہ اذیت ناک ماحول سے متاثرہ گندگی ،غلاظت اور بدبو دار ماحول کے عادی ہو تے جا رہے ہیں ،بارہا شکایات کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی گئی کھڑا پانی ڈینگی کی پیدائش اور افزائش کا باعث بن کر ڈینگی جسے موزی مرض کے پھلنے کا باعث بن سکتا ہے اہل محلہ نے اے سی گوجرخان سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پرفلتھ ڈپو کا مناسب بندوبست کیا جائے تفصیلات کے مطابق آٹھ ہز ار آبادی پر مشتمل قدیمی قصبہ جاتلی کے وسط میں گندگی کا ڈھیر لگ گیا اس گندگی کے قریب گو رنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی بھی واقع ہے جس وجہ سے سکول میں زیر تعلیم بچیاں غلاظت اور بدبو کی وجہ سے تعلیم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے زیادہ بارش کی صورت میں تالاب پانی سے بھر جاتا ہے اور پانی سکول کے مرکزی راست میں جمع ہونے کی وجہ سے بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کوڑا کرکٹ پھینکے کے لیے ہمیں ایسی سہولت فراہم کی جائے جسے ہم با آسانی گاؤں سے باہر پھینک دیں

some image

عطا حسین شاہ بخاری المعروف سائیں مرچو قلندر اسلام پورہ جبر کا سالانہ تین روزہ عرس مبار ک شروع

some image

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی سے) سید۔۔۔۔ عطا حسین شاہ بخاری المعروف سائیں مرچو قلندر اسلام پورہ جبر کا سالانہ تین روزہ عرس مبار ک شروع ہوگیا ہے پہلے روز محفل نعت کا پروگرام منعقد ہوا جس میں مشہور نعت خوانوں نے شرکت کی اور اختتامی دعا پیر سید اعجاز حیدر شاہ بخاری نے کی۔

بیول ،چوآ اور دیگر علاقوں سے زائرین اور ان کے مریدین کا اپنی عقیدت کے اظہار کے لئے ڈالیوں کا اہتمام

some image some image some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب)::اسلام پورہ جبر میں عطاء حسین شاہ بخاری عرف سائیں مرچو قلندر کے مزار پر تین روزہ عرس کے سلسلے میں گزشتہ دن بیول ،چوآ اور دیگر علاقوں سے زائرین اور ان کے مریدین نے اپنی عقیدت کے اظہار کے لئے ڈالیوں کا اہتمام کیا جس میں تمام افراد ارد گرد کے علاقوں سے اگٹھے ہو کر ان کے مزار پر حاضر ہوتے ہیں اور عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے مزار پر ڈالیاں اور چادریں چڑھاتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں ۔

چوہدری وسیم کلب گولین نے سپر فورشوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔چوہدری وسیم کلب گولین نے سپر فورشوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا آمد عرس بابا سائیں مرچو سرکار قلندر کے موقع پر مورخہ 4مارچ کو اسلام پورہ جبر نزد ویگن اڈہ والی بال کا ایک ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں سید صدام بادشاہ ،وسیم کلب (گولین )جیری شاہ کلب اور لالہ فہیم کلب سموٹ نے حصہ لیا اس شاندار ٹورنا منٹ کے وسیم کلب گولین کے کپتان چوہدری محمد وسیم آف گولین کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں لالہ فہیم کلب کو شکست دیتے ہوئے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ونر اپ کے کپتان چوہدری محمد وسیم ،رنر اپ کے کپتان لالہ فہیم اور مین آف دی ٹورنامنٹ ولید رضا شاری کو مہمان خصوصی چوہدری محمد سعید گولین ،حاجی رشید ،چوہدری سلمان ،چوہدری محمد جمیل نے نقد انعام کے علاوہ خوبصورت ٹرافیاں دیں،

some image

ڈہوک بسلہ تا اسلام پورہ جبر سڑک کو نئے سرئے سے تعمیر کرنے کے دوران سموٹ اور اسلام پورہ جبر کا راستہ گولین جامع مسجد کے ساتھ بند کر دیا گیا

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔ڈہوک بسلہ تا اسلام پورہ جبر سڑک کو نئے سرئے سے تعمیر کرنے کے دوران سموٹ اور اسلام پورہ جبر کا راستہ گولین جامع مسجد کے ساتھ بند کر دیا گیا جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑر ہا متبادل کوئی راستہ گاڑیو ں کے لیے نہیں ہے اور عوام بیول کا راستہ استعمال کر کے اسلام پورہ جبر آ رہے ہیں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے صحافیوں کو بتایا گولین کے مقام پر ایسی جگہ سے راستہ بند کر دیا گیا کہ وہاں سے پیدل گزرنا بھی مشکل ہے انہوں نے کہا مطلقہ ٹھیکیدار کو چاہیے کہ سڑک کو تعمیر کے دوران ایسی جگہ سے راستہ بند کرنا چاہیے جس جگہ پر سڑک کا کام بھی ہو سکے اورگاڑیوں کی آمدورفت بھی ہو سکے ۔

موضع بھنیر کسوال میں گلیوں کی تعمیر بلا تفریق کے بجائے من پسند لوگوں کی بنائی جا رہی ہیں

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے)۔۔۔۔ڈاکٹر عدالت خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موضع بھنیر کسوال میں گلیوں کی تعمیر بلا تفریق کے بجائے من پسند لوگوں کی بنائی جا رہی ہیں جو موضع بھنیر کسوال کے لوگوں کے ساتھ سرا سر زیادتی ہے مسلم لیگ(ن) 2013کے الیکشن میں موضع بھنیر کسوال سے واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی کہیں گلیوں کو تعمیر نہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے انہوں نے کہا اگر اس پر کوئی نوٹس نہ لیا گیا تو آئندہ جنرل الیکشن میں ہم مسلم لیگی امیدار ایم پی اے اور ایم این اے کا اپنی ووٹ کی پرچی سے اختساب کریں گئے ،

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

اسلام آباد ایئرپورٹ پر حساس ادارے کے افسرسے پستول کی دو گولیاں برآمد

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر حساس ادارے کے افسرسے پستول کی دو گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی جانیوالی پروازپی کے ۔ 301 کے مسافروں کی چیکنگ کے دوران حساس ادارے کے آفیسرکیپٹن متاب علی کے سامان سے اے ایس ایف کی سکیننگ مشین پرچیکنگ کے دوران 9 ایم ایم پسٹل کی دوگولیاں برآمدہوئیں جس پر اے ایس ایف کے عملے نے اسےروک لیا اوربعدازاں دونوں گولیاں قبضے میں لے کراسےسفرکرنے کی اجازت دے دی ۔

 

حکومتی دعووں کے برعکس گرین پنجاب ایک خواب۔محکمہ جنگلات پنجاب کا کوئی پرسان حال نہیں

ٹیکسلا(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،مظہر حسین)۔۔۔۔ حکومتی دعووں کے برعکس گرین پنجاب ایک خواب۔محکمہ جنگلات پنجاب کا کوئی پرسان حال نہیں دیگر سرکاری اداروں کی طرح اس کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔سرکاری املاک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب خستہ حالی کا شکار ہیں اور قیمتی مشینری بھی ناکارہ حالت میں کھڑی ہے۔دو روپے میں مہیاکئے جانے والے پودے کی قیمت یکدم بڑھا کر آٹھ روپے کر دی گئی ہے ۔درخت نہ صرف آکسیجن مہیا کر کے زمین پر حیات کی بقا میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ فضا میں نمی کو برقرار رکھتے ہوئے موسم کو بھی خوشگوار رکھتے ہیں۔درختوں کی زمین پر وہ اہمیت ہے جو جسم میں پھیپھڑوں کی ہے۔ موجودہ دور میں جبکہ صنعتی آلودگی اور بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے ماحول متاثر ہو رہا ہے جنگلات کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق کسی بھی ملک کے 25فی صد رقبے پر جنگلات کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس ضمن میں ترقی یافتہ ممالک میں باقاعدہ منصوبہ بندی سے کام کیا جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں بھی صوبائی سطح پر ماحولیات اور جنگلات کے محکمے قائم ہیں مگر دیگر سرکاری اداروں کی طرح ان کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔ محکمہ جنگلات پنجاب کا کوئی پرسان حال نہیں۔ شجر کاری کی حوصلہ افزائی کے بجائے جو پودا دو روپے میں مہیا کیا جاتا تھا یکدم اس کی قیمت بڑھا کر آٹھ روپے کر دی گئی ہے جسکی وجہ سے محکمے کی نرسریوں سے فروخت میں آٹھ گنا کمی آئی ہے۔ سیزن میں جہاں ستر سے اسی ہزارپودا تقسیم کیا جاتا تھا اب یہ تعداد دس ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔ کروڑوں روپے کے درخت نیلامی نہ ہونے کے باعث اپنی مدت پوری کرکے گل سڑ رہے ہیں۔محکمے کے دفاتر کی عمارات بھی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب خستہ حالی کا شکار ہیں اور قیمتی مشینری بھی ناکارہ حالت میں کھڑی ہے۔ نیز ملازمین کو بھی کوئی سہولیات میسر نہیں جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔موجودہ وقت میں جبکہ آلودگی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے شجرکاری پر توجہ دینا اور بھی زیادہ ضروری ہے مگر اس حوالے سے ارباب اختیار کی طرف سے کوئی قابل ذکر سرگرمی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

some image

گو رنمنٹ سیکنڈری سکو ل آف سپیشل ایجو کیشن راولپنڈی میں سما عت سے محرو م طا لبا ت کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعا ما ت

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ گو رنمنٹ سیکنڈری سکو ل آف ایجو کیشن راولپنڈی میں سما عت سے محرو م طا لبا ت کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعا ما ت ،مسز شا ئستہ شا ئستہ ناز ،پرنسپل سید عادل عبا س و دیگر کا خطا ب تفصیلا ت کیمطا بق گورنمٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برا ئے محروم سماعت طا لبات راولپنڈی میں سا لانہ تقریب انعامات کا انعقادکیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی مسز شائستہ نا ز(سنئیر ٹیچر سر سید اکیڈمی کالج آف سپیشل ایجوکیشن راولپنڈی) تھیں۔ مہمان خصوصی نے بچیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں بوائز سکول کی پر نسپل مسزنرگس طائرہ نے بھی شرکت کی اور طا لبا ت میں انعامات تقسیم کیے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سپیشل بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں والدین اگر ان بچو ں پر توجہ دیں تو یہ بچے معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے ا نعامات حاصل کرنے والی طا لبات کے والدین کو مبارک باد دی اس موقع پر پرنسپل سید عادل عباس نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سپیشل بچے جس طرح معاشرے کا اہم حصہ ہیں یہ عام لوگوں کے شانہ بشانہ کام کر سکتے ہیں اس بات کا ثبوت ادارہ ھذامیں کام کرنے والے سپیشل سٹاف ممبرز ہیںآخر میں مہمان خصوصی نے پرنسپل سید عادل عباس نقوی اور دیگر سٹاف کی کاوشوں کو سہراہا۔ اور کہا کہ ادارہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے۔

some image

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

اے ایس آئی ذوہیب طاہر کا گزشتہ روز ذوالفقار علی کی طر ف سے کی جا نے والی پر یس کا نفر نس پر اپنا موقف

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ اے ایس آئی ذوہیب طاہر نے گزشتہ روز ذوالفقار علی کی طر ف سے کی جا نے والی پر یس کا نفر نس پر صحا فیو ں کو اپنا مو قف دیتے ہو ئے کہا کہ رٹہ کے مقام پر ایک اشتہاری مجرم کامران کو گرفتار کیا جس کے پاس سے پستول اور چودہ روند بھی بر آمد ہو ئے تھے اور دوران گرفتاری مجرم کی مزحمت پر ایک سپاہی بھی زخمی ہوا جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیج دیا گیا۔مزید ان کا کہنا تھا کہ میں اشتہاری مجرم کامران کو تھانے لے کر آیا اور ایس ایچ او کے آفس میں اس سے مزید تفتیش کر رہا تھا جس میں ملزم نے انکشافات کیے کہ فلاں جگہ شراب اور اسلحہ بھی موجود ہے اور میں پلان کر رہا تھا کہ کس طرح ریٹ کیا جائے مزید تفتیش جاری تھی کہ اسی دوران باہر شور شرابے کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں ملزم کامران جس کو فرش پر چوکڑی مروا کر بٹھایا ہوا تھا وہ شور کی آواز سن کر پیروں پر بیٹھ گیا میں نے سوچا یہ کہیں دفتر میں موجود کھڑکی سے بھاگنے کی کوشش نا کرے اس کی ہتھکڑی کو مضبوطی سے پکڑ کر اسے کھڑے ہونے کو کہا تو وہ بولا میں کھڑا نہیں ہو سکتا میرے پاؤں میں درد ہے میں نے ہتھکڑی پکڑ کر اس کو دروزے کی طرف کھینچا تو وہ مجھے کھڑکی کی طرف کھینچنے لگا میں نے ایک ہاتھ سے ہتھکڑی پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے دروازے کو کھول کر سپاہی کو آواز دی تو منشی صفدر میرے پاس آیا میں نے ہتھکڑی اسے پکڑائی اور باہر نکلا کہ دیکھوں کیا معاملہ ہے تو اتنے میں ملازموں نے دونوں بھائیوں کو پکڑ کر اندر لایا ان بھائیوں نے باہر ان کو تھپڑ مارے اور گالیاں بھی نکالیں کہ کامران کو کیوں پکڑا کس کی اتنی جرات جو اس کو پکڑے پھر ملزم کامران نے شور مچانا شروع کر دیا

اور کوشش کی کہ کسی طرح بھاگ سکے بڑی مشکل سے اشتہاری مجرم کامران کو حوالات میں بند کیا جبکہ دونوں بھائی گالیاں دیتے رہے جن کو پابند کیا اور الگ الگ کمروں میں بٹھایاجس دوران وہ فون پر مختلف لوگوں سے رابطے کر تے رہے اس دورا ن میں نے ایس ایچ او عمار ڈارتھا نہ پو لیس ڈڈیال کو سا رے واقع کی فو ن پر اطلا ع دی اور تھا نے پہنچنے کو کہا اور ان کے تھا نے پہنچنے تک معاملات کوکمال مہا رت سے کنٹر ول رکھا حا لا نکہ تھا نے میں اس وقت نفر ی نہا یت ہی کم تھی میر ے سمیت تھا نے میں سات ملازم موجود تھے دو ملا زم افسرکے سا تھ مو قع پر گئے ہو ئے تھے جبکہ باقی ملا ز م میر پور آئی جی کا در با ر تھا وہا ں پر گئے ہو ئے تھے کم نفر ی ہو نے کے با جود ایس ایچ او عمار ڈار پو لیس تھا نہ ڈڈیا ل کے آنے تک ملزم کامرا ن کو بھگانے کی کوشش کو ناکام بنا یا اور تمام معا ملا ت کو حکمت عملی سے کنٹر و ل کیا جبکہ حوالات میں ایک سنگین جر م کا مجر م بھی قید تھااس دورا ن مختلف سیاسی شخصیات اور دیگر لو گو ں جن کو ذوالفقار علی نے فو ن کا لز کی تھی ان کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ایس ایچ او عمار ڈار پولیس تھا نہ ڈڈیال کے تھانے پہنچنے پر ان کو تمام حالات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دونوں بھائیوں نے تھانے پر حملہ کیا اور ملازموں سے لڑائی بھی کی جس پر ملازم بضد ہیں کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ایس ایچ او عمارڈارنے ذوالفقار کے بھائی کو ہسپتال چیک اپ کے لیے بھیجا۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی پتہ چلا کہ ہسپتال جانے سے پہلے دونوں بھائیوں نے ملازموں کے خلاف ایک درخواست دی جبکہ ہسپتال سے واپسی پر اس درخواست کو ختم کر کے ایک نئی درخواست دی جو کہ ذوہیب طا ہر کے خلاف تھی جس میں پیسوں کا بھی الزام لگایا گیا اور پہلی درخواست کی واپسی کا مطالبہ کیا جسے ایس ایچ او عمار ڈار پولیس تھانہ ڈڈیال نے اپنے پاس رکھ لیا اور واپس نہیں کی۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

سیاسی و سماجی شخصیت مرزا احسن کے والد کیپٹن رزاق سپرد خاک ، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سیاسی و سماجی شخصیت مرزا احسن کے والد کیپٹن رزاق سپرد خاک ، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق نوجوان سیاسی کارکن مرزا احسن محمو دکواڈینٹر ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے والد کیپٹن (ر) مرزا عبدالر رزاق طویل علالت کے بعد دنیا فانی سے کوچ کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ ان کی آبائی گاؤں بھنگالی شریف میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویثرن راجہ جاوید اخلاص ایم پی اے شوکت بھٹی پیر سید مخدوم حسین شاہ ،سابق ناظم گوجرخان راجہ غفور کیانی ،چئیرمین او پی ایل چوہدری اشتیاق مقامی چئیرمین قلب عباس محمد خان بھٹی چیرمین سجاد سرور ،چیرمین ابرار سرور ،چیرمین راجہ ابرار ،قادر نواز قادری ،چوہدری ضیافت چاند مبین صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی چوہدری صغیر یاسر مغل محمد ریاض چشتی عامر مقبول عادل کیانی راجہ اخلاق ملک نصیر شفقت کیانی صدر سٹی پاکستان تحریک انصاف شہزادہ خان سیاسی و سماجی رہنما راجہ ساجد یوسف کیانی پیر سید اقرار شاہ راجہ ادریس چےئرمین بلدیہ شاہد صراف چوہدری محمود رہنما پی ٹی آئی چوہدری ساجد راجہ عامر سعید جاوید مغل مرزا سعید اقبال مرزا سفیر سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ پیر سید سلطان شاہ نے پڑھائی ۔

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics