Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 6th February 2018 ----- 19th Jamadi Ul Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سلاو پیرش کونسل کی چئیر وومن شاہدہ اکبر کی جانب سے پیرش کونسل پر مسلمانوں کے قبضے کے الزامات کی تردید کر دی

Shaida Akbar denies allegation of Muslim take over at Slough parish council

some image

سلاو، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد افتخار وارثی۔۔۔۔۔ سلاو پیرش کونسل کی چئیر وومن شاہدہ اکبر کی جانب سے پیرش کونسل پر مسلمانوں کے قبضے کے الزامات کی تردید کر دی۔ حالانکہ ان کی جانب سے ان کے فرینڈ کو بھیجے گئے ٹیکسٹ میسج پیغامات ان کی تردید کے خلاف جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کونسلر شاہدہ اکبر چئیر وومن آف ویکسم کورٹ پیرش کونسل نے اپنے پیغامات میں کہا کہ ہم مسلمان کونسلرز کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔تاکہ اس بار چئیر اور وائس چئیر کی کرسی مسلمانوں کے قبضے میں آسکے۔اس کے لیے سب کو ایس ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کونسلر شاہدہ اکبر نے اپنے میسیج میں دوسرے کونسلرز کو خبردار کیا کہ کونسلر سانڈرہ ملک اگلی بار چئیر وومن کے لیے کھڑی ہونے کی تیاری میں ہے اور وہ تمام گوروں کو اپنے ساتھ ملا سکتی ہے۔مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں ایک لیڈر چاہئیے جو اس معاملے کو آرڈر میں رکھ سکے۔

سلاو بارو کونسل نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ انھیں شاہدہ اکبر کے بارے مین شکایات موصول ہوئی ہیں۔سلاو لیبر گروپ کی چئیر وومن نے بھی شکایت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کونسلر شاہدہ اکبر نے تمام الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ سب جان کر انھیں انتہائی شاک لگا ہے۔ وہ ایسے کسی ٹیکسٹ میسج کے بارے میں نہیں جانتیں۔

Slough; Cllr Shaida Akbar of village Chak Mirza, Kallar Syedan, who is a chairwoman of a parish council has strongly denied pushing for an all-Muslim leadership team – following the emergence of alleged text messages that appear to show she had been.

Cllr Shaida Akbar, chairwoman of Wexham Court Parish Council, allegedly told a colleague in a text that “we need (to) get the chair and vice to be Muslim this time. We all need to work together”.The date of April 22 is displayed in the WhatsApp messages, seen by local newspaper.

Cllr Shaida Akbar, appears to warn in the same messages that another councillor, Cllr Sandra Malik, would stand for chairwoman, and that she would “pump the other Gori (white people) to back her”.A message says: “Muslims need unity. We need someone (to) lead and keep them all in order.”

Slough borough council confirmed it had received the complaint, but said it found no case to answer. Chairwoman of Slough Labour Group, Christine Hulme, also confirmed she had received complaints, but could not confirm their nature.

Cllr Akbar strongly denied she had ever written the texts. She said: “I didn’t know about these texts – it comes as a real shock. I am really gobsmacked that people would come up with that – there are people who have reported me, that hold grudges. I’ve been reported over 20 times, but nothing ever came of it. I work very hard, I’m really flabbergasted that these vicious rumours are circulating.”

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

وٹفورڈ میلاد کی تقریب میں حاجی محمد شریف آف پنڈوڑہ ہردو کا خطاب

Haji M Sharif address millad function in Watford

some image some image

وٹفورڈ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد افتخار وارثی۔۔۔۔ وٹفورڈ مین حاجی خالد پرویز آف نلہ مسلماناں کی جانب سے میلاد کی تقریب منعقد کی گئی۔ خطہ پوٹھوار سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی حاجی محمد شریف آف پنڈوڑہ ہردو تھے۔

تقریب میں کئی ایک علما کرام اور نعت خوانوں نے شرکت کی ان کے علاوہ حاجی محمد صدیق، محمد زریں بھٹی، ناصر وارثی، حاجی محمد فاروق، طاہر مقصود، حاجی زریں او ر محمد نصیر راجہ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

Millad was celebrated at Jammia Masjid in Watford, large number of people from Kallar Syedan, Kahuta, Gujar Khan and Kashmir attended the function, guest speaker was Al Haji Mohammad Sharif, Khalifa Nairain Sharif..

Other scholars from around UK were present along with Haji Mohammad Sadeeq, Zareen Bhatti, Nasir Warsi, Mohammad Naseer Raja, Haji Mohammad Farooq, Tahir Maqsood, Haji Zareen Raja,

the function was organised and managed by Haji Khalid Parvez of morra Hasnal, Nala Musalmana.For full coverage of millad function please watch the video below...

چوہدری ریاض احمد پاپا۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم اور چیئرمین چوہدری شاہین اختر کا یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن ہاؤس پیرس میں خطاب

French Pakistani and Kashmiri community observe Kashmir Solidarity Day

some image some image

پیرس نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,زاہد مصطفیٰ اعوان) ----اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا ہم کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض احمد پاپا۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم اور چیئرمین چوہدری شاہین اختر نے یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن ہاؤس پیرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں واضح الفاظ میں اور جرأت مندانہ انداز میں مسئلہ کشمیر پر بات کی اور وہاں پر بھی کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کے عزم کو دہرایا اور اقوام عالم کی توجہ اس دیرینہ اور حل طلب مسئلہ کی طرف دلائی ہزاروں قربانیاں دی جا چکی ہیں

بھارتی فوجی بھیڑیوں کی طرح نہتے کشمیری مسلمانوں پر جھپٹ رہے ہیں اور مظالم ڈھا رہے ہیں عزت مآب بہنوں کی عصمت دری بھی روز کا معمول ہے ہم کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کے عزم پر قائم ہیں اور حمایت کا یہ سلسلہ آزادی کشمیر تک جاری رکھیں گے انشاء اللہ جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ نے شادی کے قوانین میں نئی تبدیلی کر دی- تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے شادی کے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے مرد اور عورت کے جنسی جوڑے کو بھی سول پارٹنر شپ کا معاہدہ کرنے کی اجازت دے دی ہے اس سے پہلے اجازت معاہدہ کرنے کی اجازت صرف ہم جنس پرست جوڑوں کو تھی جب کے مرد اور عورت کو چرچ میں اپنی شادی کے روز رجسٹریشن کرانا ہوتی تھی - برطانیہ میں شادی کے قوانین میں اتنی بڑی تبدیلی دوسال میں کی گئی اور اب مرد اور عورت شادی کے بغیر ساتھ رہ سکیں گے اور رجسٹریشن کی صورت میں انہیں وہ تمام حقوق حاصل ہوں گے جو سول پارٹنر شپ کے تحت ہوتے ہیں

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- لیبیا کشتی حادثے میں جان ہونے والے اسی سے نوے افراد میں سے بتیس افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تھا انسانی سمگلر غیر قانونی طور پر بذریعہ کشتی مسافروں کو یورپ لے جارہے تھے انسانی سمگلر محبوب شاہ ساتھیوں سمیت گجرات سے گرفتار کر لیا گیا انسانی سمگلر محبوب شاہ دربار بابا فقیر شاہ کا گدی نشین ہے محبوب شاہ کا بھائی لیبیا اور بیٹا اٹلی میں مقیم ہے محبوب شاہ لوگوں کو براستہ دوبئی سے لیبیا اور اٹلی بھیجتا تھا دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی افراد کی میتیں وطن لانے کے لئے اقدامات جاری ہیں- ذرائع کے مطابق کشتی حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق گوجرخان سے ہے جس کی شناخت فرید وارثی کے نام سے ہوئی ہے-

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیر کے روز ڈڈیال اور کلر سیداں کے سنگھم پر دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر بڑا اجتماع

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پیر کے روز ڈڈیال اور کلر سیداں کے سنگھم پر دریائے جہلم کے دھانگلی پل پر بڑا اجتماع ،انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کی یاددہانی کرائی گئی ۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد ظریف راجا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کے شانہ بشانہ کھڑا ہے مقبوضہ کشمیر کے لوگ کسی محمد بن قاسم کی راہ تک رہے ہیں کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ یہ پاکستان کی شہ رگ ہے ۔معاشی اور سیاسی طور پر مستحکم پاکستان ہی مسئلہ کشمیر میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید او رعلیٰ تعلیم حاصل کر کے مقبوضہ کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ذیشان نثار نے کہا کہ برصغیر کی تقسیم میں پنجاب بھی تقسیم ہوا مگر کشمیر نے اس سے قبل چودہ جولائی کو پاکستان سے الحاق کیا ،آج کشمیریوں کی تیسری نسل بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہی ہے تکمیل پاکستان کے لیے کشمیر کا پاکستان سے الحاق نا گزیر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لے ۔اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں چوہدری ربنوا ز خان منہاس نے کہا کہ خطہ میں امن کے تمام راستے کشمیر سے گزرتے ہیں بھارتی افواج کے بدترین مظالم آزادی کی جدو جہد کو کمزور نہیں کر سکتے ،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ڈی ایس پی ڈڈیال عطا الرحمان نے کہا کہ کشمیر کا پاکستان سے رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے پاکستان سے الحاق ہمارا جزوایمان ہے ،رائے شماری میں تاخیر سلامتی کونسل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔چیئر مین راجہ ندیم احمد نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل استصواب رائے کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے ۔چیئر مین پرویز اختر قادری ،آصف خورشید، فیضان انقلابی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پیر کے روز کلر سیداں اور ڈڈیال کے انتظامی افسران ،بلدیاتی چیئرمینوں ، شہریوں ، ووکلاء، سول سوسائٹی ، سیاسی رہنماؤں ،صحافیوں اور طلبا نے دھانگلی پل پر زبرست جوش و خروش کے ساتھ بڑا اجتماع منعقد کیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پیر کے روز کلر سیداں اور ڈڈیال کے انتظامی افسران ،بلدیاتی چیئرمینوں ، شہریوں ، ووکلاء، سول سوسائٹی ، سیاسی رہنماؤں ،صحافیوں اور طلبا نے دھانگلی پل پر زبرست جوش و خروش کے ساتھ بڑا اجتماع منعقد کیا ۔کلر سیداں انتظامیہ کے علاوہ یہاں سے مسلم لیگ ن کے مقامی جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان ،پیپلز پارٹی کے خضر حیات، بابو نور الٰہی ، راجہ جاوید اختر لنگڑیال ،بلدیہ ڈڈیال کے ایڈمنسٹریٹر ساجد نذیر ، راجہ عرفان الحق، چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ، ماسٹر محمد آزاد، اکرام الحق قریشی، منیر چشتی ، حبیب الرحمان قریشی ، ڈڈیال اور کلر سیداں کے دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔جبکہ آزاد کشمیر کی جانب سے سول انتظامیہ ، پولیس ، بلدیہ ڈڈیال، مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر طلباو طالبات اور صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔ڈڈیال سے ایک بڑا قافلہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے لیے جب دھانگلی پل پر پہنچا تو اے سی کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے دیگر سینکڑوں شہریوں کے ساتھ ان کا والہانہ استقبال کیا دونوں اطراف کی انتظامی افسران نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے ،ڈڈیال سے پولیس اور ٹریفک پولیس نے بھی پروگرام میں شرکت کی جبکہ کلر سیداں کی جانب سے پنجاب پولیس اور سٹی ٹریفک وارڈنز کی سرے سے کوئی نمائندگی نہیں تھی ۔تقریب میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے بچوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جو بھارت سے آزادی تک جنگ جاری رکھنے کے نعرے بلند کر رہے تھے ۔آزاد کشمیر انتظامیہ کی جانب سے شرکا میں مٹھائی اور مشروبات پیش کئیے گئے ،تقریب کے اختتام پر اے سی ڈڈیال نے دریا کے شرقی کنارے جبکہ اے سی کلر سیداں نے غربی کنارے پر ایک دوسرے کو ظہرانہ دیا اور مہمانوں کی تازہ مچھلی سے تواضع کی ۔

کلر سیداں شہر میں محلہ غوثیہ میں کم سن بچوں نے احمد علی ہاشمی اور عبدالرافع بھٹی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں شہر میں محلہ غوثیہ میں کم سن بچوں نے احمد علی ہاشمی اور عبدالرافع بھٹی کی قیادت میں ایک ریلی نکالی جس میں چار سے بارہ سال کے بچوں نے شرکت کی ،ریلی کے شرکا نے کشمیریوں کی حمایت میں پرجوش نعرے لگائے اور محلے کی گلیوں کا چکر لگایا ۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں دو افراد سے مجموعی طور پر 300گرام چرس برآمد کر لی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں دو افراد سے مجموعی طور پر 300گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے دوران گشت افضل محموداور نوازش علی سکنائے چوآ خالصہ کی جامعہ تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے باالترتیب 160 اور 140 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں (ف) نامی بیوہ خاتون کی زہریلی چیز کھا کر خود کشی کی کوشش ناکام بنادی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں (ف) نامی بیوہ خاتون کی زہریلی چیز کھا کر خود کشی کی کوشش ناکام بنادی گئی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا ۔جہاں اس کا معدہ واش کر کے بے نظیر ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء کھڈ بنائل اترائی پر موٹر سائیکل کی بریک فیل ہو جانے پر موٹر سائیکل سوار محمد ظفیر سکنہ کھڈ شدید زخمی ہو گیا ۔ حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی گاڑی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

تحریک انصاف آمدہ عام انتخابات میں ضلع راولپنڈی سے کلین سویپ کرے گی ۔ سید جنید عباس شاہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے مرکزی رہنما سید جنید عباس شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آمدہ عام انتخابات میں ضلع راولپنڈی سے کلین سویپ کرے گی ۔ملک کی اعلی عدلیہ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دے دیا ہے مستقبل میں عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے ۔عدالت سے نااہل ہونے کے بعد میاں محمد نواز شریف حواس باختہ ہوچکے ہیں اور آئے روز عدلیہ کے خلاف الزامات لگا کر کے عوام کو بیو وقوف بنا رہے ہیں ختم نبوت کے معاملہ پر ن لیگ کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے عوام باشعور ہیں آئند ہ عام انتخابات میں میاں نواز شریف اینڈ کمپنی کو بری طرح مسترد کر دیں گے ۔

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج 5فروری بروز سوموار سرصوبہ شاہ تا دانگلی اسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رب نواز منہاس کی زیر قیادت ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا

some image some image

چوآخالصہ( ننمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام)۔کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج 5فروری بروز سوموار سرصوبہ شاہ تا دانگلی اسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رب نواز منہاس کی زیر قیادت ایک ریلی کا انعقاد کیا گیاہے۔ریلی صبح 9بجے سرصوبہ شاہ سے روانہ ہوگی اور کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی کے لیے دانگلی دریائے جہلم پل پر انسانی زنجیر بنائی جائیگی تمام معززین علاقہ کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

تحریک انصاف آمدہ عام انتخابات میں ضلع راولپنڈی سے کلین سویپ کرے گی ۔ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے مرکزی رہنما سید جنید عباس شاہ

some image

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے مرکزی رہنما سید جنید عباس شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آمدہ عام انتخابات میں ضلع راولپنڈی سے کلین سویپ کرے گی ۔ملک کی اعلی عدلیہ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دے دیا ہے مستقبل میں عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہونگے ۔عدالت سے نااہل ہونے کے بعد میاں محمد نواز شریف حواس باختہ ہوچکے ہیں اور آئے روز عدلیہ کے خلاف الزامات لگا کر کے عوام کو بیو وقوف بنا رہے ہیں ختم نبوت کے معاملہ پر ن لیگ کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے عوام باشعور ہیں آئند ہ عام انتخابات میں میاں نواز شریف اینڈ کمپنی کو بری طرح مسترد کر دیں گے ۔

تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن،حلقہ پی پی ٹو کی عوام آج بھی صحت کی سہولیات سے محروم ہے،پی ٹی آئی کے رہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ

مٹور (نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم )کبیر احمد جنجوعہ،چوہدری الفت حسین سے ۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے ایک انٹر ویومیں کہا کہ کامیاب ہو کرحلقہ پی پی ٹو کو ایک مثالی حلقہ بناوں گا اپنے حلقے میں صحت اور تعلیم کے لیے نمائیاں کوشش کروں گا ۔تعلیم کے بغیر انسان ترقی نہیں کر سکتا ۔صحت کے حوالے سے بھی حلقہ پی پی ٹو کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے 70فیصد بی ایچ یو میں ڈاکٹر ہی نہیں ہوتے ۔حلقہ پی پی ٹو کی عوام کو اس وقت ان کی ضرورت کے مطابق وہ سہولیات نہیں ہیں جو ان کو ہونی چاہے تھی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے ایک انٹر ویومیں کیا انہوں نے کہا حکومت پنجاب تعلیم اور صحت پر توجہ دے ۔حلقہ پی پی ٹو کی عوام آج بھی تعلیم اور صحت کے جدید سہولیات سے محروم ہیں میٹروبس اور اورینج ٹرین کے بجائے تعلیم اور صحت پر توجہ دیتے تو اس کے مزید مثبت اثرات مرتب ہوتے ۔والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ جب ان کے پاس اعلیٰ تعلیم ہو گئی تو ان میں مزید شعور آئے گا ووٹ کی قدر کے لئے تعلیم اولین شرط ہے۔ آمدہ الیکشن میں بھر پو ر حصہ لوں گا حلقے کی عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی کے لیے PTIکا ساتھ دیں ۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

ممیال، دوکاندار مین بازار سکوٹ صوفی غلام مرتضیٰ کے فرزند ٹیچر محمد عقیل رشتہ آزدواج میں منسلک ہو گئے

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ مو ضع ممیال کے رہائشی اور مین بازار سکوٹ کے دوکاندار صوفی غلام مرتضیٰ کے فرزند اور پرائمبری سکول ممیال میں حال ہی میں تعینات ہو نے والے ٹیچرمحمد عقیل رشتہ آزدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب انکی رہائش گاہ مو ضع ممیال میں منعقد ہو ئی۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، سابق امیدوار برائے چیرمین راجہ محمدجاوید، راجہ علی اصغر آف بھٹھی، صوفی محمود علی اسلام آباد، چوہدری محمد تاج، کو نسلر ممیال چوہدری نعمت علی خان، کو نسلر سیری طارق محمود، کیپٹن محمد الیاس سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیت اور عمائدین علا قہ نے شرکت کی اور جو ڑے کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر آزاد پتن پل پر پاکستانی بھائیوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بھرپور یکجہتی کا اظہار

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر آزاد پتن پل پر پاکستانی بھائیوں کی طرف سے کشمیری بھائیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بھرپور یکجہتی کا اظہار سائرن بجنے پر2منٹ کی خاموشی ۔ سینکڑوں افراد نے شرکت کی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ڈپٹی کمشنر ضلع سدھنوتی امجد اقبال ، چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ،صدر کے ڈی اے راجہ وحید احمد خان اور دیگرکی خصوصی شر کت۔ تفصیلات کے مطابق آزاد پتن پل آزاد کشمیر پر 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی بھائیوں نے کشمیر ی بھائیوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کہوٹہ چیئر مین MCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، ٹی ایم او کہوٹہ مخدوم احمد بلال ،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ وحیداحمد خان ،ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ،ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ،ممبر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ سید ذرین شاہ،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ،ممبر مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل عزیز، سردار آمین ثاقب، ملک عامر محمود ، سردار یاسر الطاف ،سردار الطاف حسین ،سردار جاوید اعظم ایڈوکیٹ ،تحصیل دار کہوٹہ ہارون الرشید درانی ،گردآور چوہدری افتخار ، پٹواری راجہ عبرت اقبال ،پٹواری نعیم ستی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پرچیئر مین MCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر راجہ وحید احمد خان اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا یہ دن اپنی نوعیت کا انوکھا دن ہے۔ آج کے دن پاکستانی عوام اپنے کشمیر ی بھائیوں سے یکجہتی منا کر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔چیئر مین سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبراور راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہونے تک پاکستان نامکمل ہے آزادی کی جب تحریکیں چلتی ہیں تو آزادی راتوں رات نہیں ملتی بلکہ صدیاں گزر جاتی ہیں۔ اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کو آزادی ملے گی اور ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے دیکھ لیں کہ ہمارے ارادہ پختہ ہیں ۔ پاکستانی اور کشمیر ی بھائی اگٹھیں ہیں انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہو جائے گا۔

some image

اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لیں ۔

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ آغاسید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لیں ۔ہزروں کشمیری ماوں نے اپنے جوان بیٹے آزدی کشمیر کی راہ میں قربا ن کر دیے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا ہر سال کی طرع اس مر تبہ بھی پاکستانی عوام نے5فروری اپنے کشمیری بھائیوں سے انتہائی جوش خروش کے ساتھ یوم یکجہتی مناکریہ دنیا کے تما م ممالک کو بتا دیا کہ پاکستان اور کشمیر ایک جان دو جسم ہیں پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈیرہ مشتا ق شاہ نے 5فر وری یوم کشمیر کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی در اندازی پر اقوام متحدد سمیت دیگر عالمی تنظیمیں نوٹس لیں کشمیر بھارت کا نہیں پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے انہوں نے کہا تمام ممالک کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ہونے والا ظلم و ستم دیکھتے ہیں اور پھر خاموش بھی رہتے ہیں اس لیے عالم اسلام کے تمام مسلمان ممالک کو چاہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر آزادی کشمیر کے لیے جد و جہد کر یں ۔

یوسی دکھالی کے گاوں کوٹ جانے والی سٹرک میں ناقص میڑیل استعمال کیا گیا ,معروف ٹرانسپوٹر راجہ افتخار احمد آف کوٹ ،چوہدری زاہد اور راجہ وقاص

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ معروف ٹرانسپوٹر راجہ افتخار احمد آف کوٹ ،چوہدری زاہد اور راجہ وقاص نے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ یوسی دکھالی کے گاوں کوٹ جانے والی سٹرک میں ناقص میڑیل استعمال کیا گیا اور پیمائس میں بھی کمی کی گئی 400فٹ کے بجائے310فٹ سٹرک تعمیر کی گئی اعلیٰ حکام اس معاملے پر از خودنوٹس لیں ۔ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کے معروف ٹرانسپوٹر راجہ افتخار احمد آف کوٹ ،چوہدری زاہد اور راجہ وقاص نے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے ہمارے گاوں کوٹ کو جانے والی سٹرک کے لیے4لاکھ کی گرانٹ جاری جس پر گذشتہ روز کام ہو ا کام کے دوران ناقص میڑیل استعال کیا گیا ہے 4لاکھ میں اسٹمیٹ کے مطابق 400فٹ تعمیر ہونی چاہے تھی مگر مذکورہ ٹھکیدار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر 310فٹ سٹر ک تعمیر کی ہے اور اس دوران اس نے تمام کام میں200بیگ سمیٹ ،10سینکڑئے کریش اورایک ڈنمپر ریت کا ڈالا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سٹرک کی بیس میں بیڈ بھی نہیں ڈالا گیا اور اس کی اونچائی بھی کم ہے انہوں نے محکمے کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے جامع مسجد الہاشم اور یعقوبیہ پوسٹ گریجو یٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا

some image

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے جامع مسجد الہاشم اور یعقوبیہ پوسٹ گریجو یٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ مستقبل میں ایم اے عربی اور ایم علومِ اسلامیہ لاء کا لج سمیت شریعہ لاء کالج کی کلاسز کا اجراء بھی کیا جا ئے گا ۔ جو قومیں حالات کا ادراک نہیں کرتیں ۔ وہ مٹ جاتی ہیں ۔ طلباو طالبات کے لیئے بہترین تعلیمی اداروں کا انتخاب والدین کی ذمہ داری ہے ۔ موجودہ دور میں حالات انتہائی خوفناک اور بگڑے ہوئے معاشرے اور اخلاقی زبوں حالی کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ پتھر کے زمانے میں چلے گئے ہیں ۔ان خیالات کااظہار ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و سجادہ نشین بگہار شریف پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کہوٹہ شہر کے نزدیک لہتڑاڑ روڈ پر جامع مسجد الہاشم کے افتتاح اور یعقوبیہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ عمیر ہاشم نے بہترین قرات اور مولانا ادریس ہاشمی نے امامت کرائی ۔ تقریب میں صاحبزادہ عزیر ہاشم ، ڈائریکٹر سی ڈی اے خضر ستی ، ڈاکٹر عارف قریشی ، شیخ محمود حسین ، ملک منیر اعوان ، چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی ، چیئرمین کھڈیوٹ سجاد ستی اور دیگر علما ئے کرام ، سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ سینکڑوں معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔ صاحزادہ ساجد الرحمان نے اپنے خطاب میں مقامی شخصیات حاجی فیض ربانی ، حاجی غلام رسول ، حاجی غلام مبین او ر حاجی غلام ربانی کا زمین کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ۔ جبکہ الہاشم مسجد کے لیئے حافظ وسیم کو امام و مدرس مقرر کیا گیا ۔ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان نے کہا کہ جو شخص مخلوق خدا کی خدمت اپنی استعدا د اور استطاعت کے مطابق نہیں کر پاتا تو وہ شخص اپنے فرائض میں کوتاہی کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج درندگی اور اخلاقی پشی معاشرے کا حصہ ہے ۔ اسکے تدارک کا موثر ذریعہ طریقہ تعلیم و تربیت میں ہے ۔ آج سات اور آٹھ سال کے بچوں کی عزتیں محفوظ نہ ہیں ۔والدین بچوں کو سکولوں ، مدرسوں میں بھیج کر پریشان ہیں ۔ اس کی وجہ قرآن پاک اور نبیﷺکی تعلیمات سے دوری ہے ۔ سیرت طیبہ پڑھانے سے ہی حالات درست ہو سکتے ہیں ۔ یعقوبیہ پوسٹ گریجویٹ کالج علاقہ میں ایک مثالی تعلیمی درسگاہ ہوگا ۔ جہاں جدید علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جائے گی ۔ آکر میں خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ، کئی کئی فٹ دکانوں کے باہر لگا سامان اور ریڑھیاں ٹریفک کی روانی میں دشواری کا باعث ہیں ، تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیا جائے، گوجرخان ریلوے روڈ پر تجاوزات کی بھرمار کے باعث ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، چوک گوجرخان میں رکشوں کے غیر قانونی اسٹینڈ بھی ٹریفک جام کا باعث بن رہے ہیں ، ریلوے روڈ پر روازنہ سفر کرنے والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

ریلوے اسٹیشن گوجرخان پولیس چوکی کے اہلکاروں نے شریف شہریوں کو ہراساں کر کے مال بٹورنا معمول بنا لیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ریلوے اسٹیشن گوجرخان پولیس چوکی کے اہلکاروں نے شریف شہریوں کو ہراساں کر کے مال بٹورنا معمول بنا لیا، موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کو ریلوے خلاف ورزیوں کا کہہ کر چوکی پر لے جا کر مال پانی وصول کرنے کے بعد ان کو چھوڑا جاتا ہے ، کرپٹ اہلکاروں کمائی کا نوٹس لیا جائے ، اطلاعات کے مطابق ریلوے پولیس چوکی کے اہلکار موٹرسائیکل سواروں کو بلا جواز چوکی پر لے جا کر ہراساں کرتے ہیں اور شریف اور سادح نوح لوگوں کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے ، پولیس کے اعلیٰ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد، جس میں راجہ جواد جنرل سیکریٹری راولپنڈی جماعت اسلامی ، عامر وزیر ملک صدر پوٹھوہار پریس کلب، مرکزی صدر انجمن تاجراں چوہدری محمد اقبال، چوہدری محمد عظیم رہنماء پی ٹی آئی، ٹھیکیدار بنارس، سید ندیم شاہ بخاری، چوہدری ضیافت حسین مسلم لیگ ن ، سید شبر عباس باقرپیپلز پارٹی، غلام قمر، راجہ سرفراز، راجہ ضیاء الحق، راجہ یاسر،راجہ ظہیرکے علاوہ شہر کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات جماعت اسلامی کے کارکنا ن اور شہریوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی

گوجرخان کو ضلع کا درجہ دے اہل گوجرخان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے, چوہدری اخلاق آف لوٹن

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان کو ضلع کا درجہ دے اہل گوجرخان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ضلع کا درجہ ملنا پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل گوجرخان کا حق ہے قدرتی وسائل سے مالا مال اور بڑی تحصیل ہے تحصیل گوجرخان کے باسی بیرون ممالک میں محنت مزدوری کر رہے ہیں سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیج کر معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ان خیالات کااظہارچوہدری اخلاق آف لوٹن نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کیا انہوں کہ میرٹ کے لحاظ سے گوجرخان کو ضلع بنانا اس کا حق ہے اور یہ مطالبہ 1988ء سے پہلے کا وقتاً فوقتاً اٹھایا جا تا رہا ہے لیکن اس عوامی مطالبہ کو بوجہ پذیرائی نہ مل سکی اب پھر گوجرخان کو نظر انداز کر کے ایک چھوٹی تحصیل کو ضلع بنانا ہماری حق تلفی ہے گوجرخان سے آئیل اور گیس کی مد میں کروڑوں روپے حکومت کو مل رہے ہیں اس کے علاوہ تحصیل گوجرخان کے ہزاروں باسی مختلف ممالک سے بھاری زرمبادلہ بھی وطن عزیز میں بھیج رہے ہیں حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ گوجرخان کو ضلع کا درجہ دے کر ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیاجائے

تاجر شیخ احمد سعید رہائش گاہ پر ایک خوبصورت تقریب

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجراں کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال ، چیئرمین راجہ افتخار حسین کیانی، حاجی شیخ محمد الطاف، الحاج شہادت بٹ ، سینئر نائب صدر غلام قمر نے گوجرخان کے معروف تاجر شیخ احمد سعید (سریے والے ) کی شب وروز انتھک کاوشوں سے گوجرخان تمام شیخ برادری کو اپنی رہائش گاہ پر بلا کر ایک خوبصورت تقریب میں تمام معززین کی موجودگی میں تمام گلے شکوے دور کر دیئے ، تمام شیخ برادری جو جہ گوجرخا ن شہر میں تجارت کے حوالے سے اپناایک خوبصورت مقام رکھتے ہیں ایک جگہ اکھٹے ہوگئے ، تمام معززین اور برادری نے متفقہ طور پر سابق ناظم سٹی شیخ عبدالحمید بھٹو کو برادری کا سرپرست اور شیخ عبدالقدوس کو صدر منتخب کر لیا ہے، مرکزی انجمن تاجراں کے عہدہ داروں نے شیخ احمد سعید کی کاوشوں اور نومنتخب عہدہ داروں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مبارکباد پیش کی

some image

بابا سائیں قائم دین اور شہید غفار کے مزار تک جانے والے مرکزی راستوں کی پختگی کے لئےخصوصی گرانٹ جاری

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پارلیمانی سیکرٹر ی راجہ جاوید اخلاص نے یونین کونسل جاتلی کے گاؤں بینس میں بابا سائیں قائم دین اور شہید غفار کے مزار تک جانے والے مرکزی راستوں کی پختگی کے لییخصوصی گرانٹ جاری کر دی راجہ محمود کی زیر نگرانی کام کا آغاز مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گیجاوید اخلاص اور شوکت عزیز بھٹی کا شکریہ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جاتلی کے گاؤں بینس کی سیاسی شخصیت راجہ محمود کی خصوصی کاوش سے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے بابا سائیں قائم دین اوراے ایس ایفطیارہ حادثے میں شہید ہونے والے اہلکار احسن غفار کے مزار تک جانے والے مرکزی راستوں کی پختگی کے لیے خطیررقم کے فنڈز جاری کرتے ہوئے راجہ محمود کی زیر نگرانی زورو شور سے کام کا آغاز ہو چکا ہے کام کا آغاز ہوتے ہی گاؤں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گی انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور شوکت عزیز بھٹی کا راستوں کی پختگی کے لیے فنڈز کے اکرا پرشکریہ ادا کیا

some image

ضلع بننے کا حق ہمارا بنیادی ہے حکومت پنجاب کو چاہیے کہ ہم اہل گوجرخان کا دیرینہ مطالبہ ضلع کا فی الفور پورا کریں, شیخ محمد ابرار حال مقیم اٹلی

some image

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممرا زشیخ سے )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکن شیخ محمد ابرار حال مقیم اٹلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع بننے کا حق ہمارا بنیادی ہے حکومت پنجاب کو چاہیے کہ ہم اہل گوجرخان کا دیرینہ مطالبہ ضلع کا فی الفور پورا کریں منتخب مسلم لیگی رہنماء اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے گوجرخان کو ضلع اور اسلام پورہ جبر کو تحصیل بنانے کے لیے اپنا کردار اد کریں منتخب نمائندوں کی پرسرار خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ضلع کا حق تحصیل گوجرخان کی عوام کا بنیادی حق ہے سات لاکھ سے زائد آبادی والی تحصیل جو پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل ہے دوہرے نشان حیدر کی حامل پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کو ضلع کا درجہ دیا جائے انہوں نے کہا گوجرخان کی تمام سیاسی سماجی مذہبی کاروباری وکلاء اور صحافتی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متفق ہیں انہوں نے مزید کہا اب ارکان اسمبلی کا ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تحصیل گوجرخان کو ضلع بنانے کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرتے ہوئے جلد نوٹیفکیشن جا۱ری کروائیں ۔

ضلع کا قیام گوجرخان کی عوام کا بنیادی حق ہے

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممرا زشیخ سے )۔۔۔۔ ضلع کا قیام گوجرخان کی عوام کا بنیادی حق ہے مسلم لیگی منتخب نمائندوں نے جنرل الیکشن مہم کے دوران متعدد بار ضلع بنانے کے وعدے کیے تھے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بھی ضلع بنانے کا حق پنجاب حکومت رکھتی تھی مسلم لیگی قائدین وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے تحصیل گوجرخان میں ضلع بنانے میں اپنا عملی کردار اد کریں شرقی گوجرخان کا شہر اسلام پورہ جبرسب سے بڑا مرکزی شہرہے آبادی اور رقبے کے لحاظ سے بھی بڑا ہے لہذا اسلام پورہ جبر کو تحصیل کا درجہ دیا جائے ان خیالات کا اظہار اسلام پورہ جبر کے سینئر صحافی شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے کیا انہوں نے کہا صدر پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان عامر وزیر ملک کے زیر انتظام چلائی جانے والی ضلع بناؤ تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں ضلع بناؤ تحریک ایک ایسا مطالبہ ہے جس کو ہمیشہ منتخب نمائندوں نے نظر انداز کیا ہے انہوں نے کہا پنجا ب کی سب سے بڑی تحصیل گوجرخان ہے اور اس تحصیل کا ضلع بننے کا حق بھی ہے اس شہر کے باسی حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکس ادا کرتے ہیں گوجرخان کی عوام نے سرپر کفن باندھ کر اپنے یہ حق لینے کا ارادہ رکھتی ہے انہوں نے کہا تحصیل گوجرخان کی تمام سیاسی پارٹیوں کو اس مطالبے پر سیاست کرنے کے بجائے متحد ہو جانا چاہیے تاکہ حکومت فوری طور پر گوجرخان کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرئے ،

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 13افراد زخمی ہوگئے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 13افراد زخمی ہوگئے ۔تھانہ نصیرآبادکوذیشان کوثر نے بتایا کہ شہزادحسین معہ پانچ ،چھ نامعلوم مسلح افراد نے مجھے مارا پیٹا جس سے میں زخمی ہوگیا۔تھانہ نصیرآبادکو محمد کامران نے بتایا کہ میں و مدثرمحبوب،عمران علی،محمد منیر،فخر عالم، ساجد،شفاقت علی،آصف رزاق کوہ نورملز ڈیوٹی پر آئے تو گیٹ پر موجودسیکورٹی گارڈ نے ہمیں روک لیا اور موبائل وڈیوٹی کارڈ اپنے قبضہ میں لےلئے اور ہمیں ایک کمرہ میں بندکر دیا اور ہمیں مکوں،تھپڑوں سے ماراپیٹا اس تمام کارروائی میں جنرل مینجر ماجداصغر،پرائیوٹ اسسٹنٹ سجاد،آصف کمبو،شہزاد،واجد،ملک عاطف،سجادعلی خان،سیدسجاداور کوہ نور ملزکاتمام سکیورٹی عملہ شامل ہے۔تھانہ آراے بازارکوکریم اللہ خان نے بتایا کہ میں گاڑیوں کی خریدفروخت کرتاہوں میں اورمیرابیٹا فیصل رقم لیکر گاڑی کی فائل لینے خرم کے پاس گئے تو خرم اوراسرارنے ہمیں گاڑی میں بندکردیا اور ہم سے رقم لے لی اور تین چارگھنٹوں کے بعدچھوڑااورہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ بنی کومحمد عمر نے بتایا کہ گھر موجود تھا کہ بہنوئی ندیم اختر گھر آیا گالی گلوچ کرنے لگا جس کو منع کیا تو ڈب سے پسٹل نکال کر سیدھا فائر مجھے بائیں وکھی پر کیا جس سےمیں زخمی ہو گیا وجہ عناد میری بہن عظمیٰ مشتاق اور بہنوئی کے درمیان خلع کا دعویٰ چل رہا ہے ۔ تھانہ صدربیرونی کوعرفان محمود نے بتایا کہ سائل ہمراہ برادرم عدنان محمود کوہالہ سٹاپ پر موجود تھاکہ اچانک محمد افسر ،محمد عارف ،منیر ،اور سفیر مسلح ہائے پسٹل و چاقو وغیرہ آگئے اور آتے ہی ہم پر حملہ آور ہو گئے اور مارنا پیٹنا شروع کر دیا جس سے ہم زخمی ہو گئے ۔ تھانہ صدربیرونی کو شاہد سعید نے بتایا کہ جمیل عرف بیلا ،الیاس عرف آسو،جاوید عرف جیدا ہمراہ 10نامعلوم افراد مسلح آگئے اور آتے ہی جمیل نے سائل کو زدوکوب کرنا شروع کردیا اور گالم گلوچ کی اور اغواء کر نے کی کوشش کی ۔تھانہ صدربیرونی کو مہربان خان نے بتایا کہ رزاق ، عدیل سائل کی طرف سے کروائے گئے پانی کے بور والی جگہ پر جانوروں کا گوبر پھینک کر سائل کو پریشان کر رہے ہیں ۔ تھانہ چونترہ کو رفعت محمود نے بتایا کہ یاسر عباس مسلح پسٹل 30بور ، نعلینعباس زبردستی سائل کے گھر گھس آئے اور آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی اور ہاتھا پائی کی ۔

 

ضلع کچہری راولپنڈی میں واقع نقل برانچ رشوت کے حصول کیساتھ ساتھ کبائر حرکات کیلئے بھی استعمال

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ ضلع کچہری راولپنڈی میں واقع نقل برانچ رشوت کے حصول کیساتھ ساتھ کبائر حرکات کیلئے بھی استعمال ہورہا ہے۔جبکہ اراضی ریکارڈ روم محکمہ مال کے انچارج کے خلاف 32فوجداری مقدمات کے باوجود ملازمت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ عدلیہ کی زیر نگرانی نقل برانچ کی نئی بلڈنگ مئی میں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔جس کے بعد جوڈیشل مقدمات کی فائلیں سٹور کرنے کی گنجائش15لاکھ ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق نقل برانچ میں رشوت کے ساتھ شراب نوشی اور دیگر کبائر حرکات کی شکایات ،غیر متعلقہ افراد کے ریکارڈ تک رسائی، لوگوں کو مطلوبہ دستاویزات کے حصول میں مشکلات پرضلعی عدلیہ اور انتظامیہ کا مشترکہ اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے ریکارڈ روم بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ریکارڈ روم کی منجمنٹ کا موجودہ سیٹ اپ اپریل2017سے چل رہا ہےجس کے دوران تقریبا تین لاکھ جوڈیشل فائلیں عدلیہ کی زیر نگرانی قائم ریکارڈ میں منتقل ہوچکی ہیں اور جگہ کی کمی کے باعث مزید منتقلی روک کر نئے ریکارڈ کی روم کی تعمیر کی جارہی ہے۔جو مئی تک مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔جس کے بعد 15فائلیں سٹور کی جاسکیں گی۔

۔اس موقع پر جسٹس عبادالرحمن لودھی نے ہدایت کی کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے نقل برانچ ضلع کچہری کا کنٹرول فوری طور پر ضلعی عدلیہ کو سنبھالنے اور ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاسینئر سول جج ریکارڈ روم سپروائز کریں اور اپنے سٹاف کے زریعے کام نمٹائیں۔اگر افرادی قوت کی کمی ہے تو ایڈہاک بھرتی کرلیں۔جبکہ سٹاف کی مطلوبہ کام کیلئے تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے۔غیر ضروری مقدمات کا محفوظ شدہ ریکارڈ تلف کیا جائے۔ریکارڈ کی مکمل منتقلی تک ریکارڈ کی حفاظت (بالخصوص آتشزدگی نہ ہونے پائے )انتظام ہونا چاہیے۔اگر کوئی قانونی مسئلہ ہو تو ہائی کورٹ کو رپورٹ اور سمری بھجوائی جائے لاہورہائی کورٹ اس پر حکم جاری کرے گی۔انہوں نے محکمہ مال کے ریکارڈ روم کے حوالے سے بھی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نقل کیلئے آنے والوں کو وہاں تعینات عملہ تنگ کرکے رشوت پر مجبورکرتا ہے۔انچارج ریکارڈ روم کے خلاف 32فوجداری مقدمات کے باوجود اس کی تعیناتی کیوں برقرار ہے۔جبکہ اس کے رشتہ دار بھی ریکارڈ روم تک رسائی رکھتے ہیں۔جن کے پاس سرکاری مہریں تک موجود ہوتی ہیں۔جس پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ اس کو معطل کردیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ انتظامیہ اور جوڈیشری کے درمیان ریکارڈ روم کی منتقلی و بہتری کے حوالے سے کئی امور پرماضی میں بھی اتفاق رائے ہوچکاہے۔لیکن آج بھی سرکاری ریکارڈ روم(نقل برانچ) کی حالت زار بدل سکی ہے نہ اس کی موثر نگرانی کا انتظام ہوسکا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ریکارڈ روم1860سے قائم ہوا تھا۔تاہم عدلیہ اور انتظامیہ کی علیحدگی کے بعد ریکارڈ کا انتظام انتظامیہ کے پاس تھا۔جس سے مسائل جنم لے رہے تھے۔پہلے بھی لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ضلعی عدلیہ اور انتظامیہ نے ملکر ریکارڈ روم کی منتقلی کا فارمولا طے کیاگیا تھا۔لیکن مسائل حل نہیں ہورہے ہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت کیلئے اربوں روپے ریونیو وصولیاں کرنے والے محکمہ مال کا اراضی ریکارڈ روم بھی کسی بھوت بنگلہ سے کم نہیں۔جہاں برسوں قبل لگنے والی آگ کے زخم آج بھی پہلے روز کی طرح تازہ ہیں۔ اراضی ریکارڈ سنٹر جو آتشزدگی سے تباہ ہوچکا ہے اس کی سفیدی تک کی کوشش نہیں کی گئی۔عوام کی قیمتی اراضی کا ریکارڈ سلن زدہ فرش پر بکھرا پڑا ہوتا ہے۔لیکن کوئی اس پر توجہ نہیں دیتا ہے۔

برمنگھم سے آنیوالی فلائٹ کے دومسافرسگریٹ نوشی سے منع کرنے پرپائلٹ اورعملے سے الجھ پڑے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ برمنگھم سے آنیوالی فلائٹ کے دومسافرسگریٹ نوشی سے منع کرنے پرپائلٹ اورعملے سے الجھ پڑے۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائٹ نمبرپی کے792گذشتہ شب برمنگھم سے بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی ۔جس میں آنے والے دومسافروں ہارون اورمحمدعرفان کے بارے جہازکے پائلٹ نے پی آئی اے سیکیورٹی اوراے ایس ایف کوشکایت کی کہ دوران پروازمذکورہ دونوں مسافروں نے سفرکے دوران سگریٹ نوشی شروع کردی جنہیں منع کیاگیاتوانہوں نے تلخ کلامی کی ۔اس پراے ایس ایف نے دونوں مسافروں کوروک لیااوران سے تحریری معافی نامہ لینے کے بعدانہیں گھرجانے کی اجازت دی۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پرمنعقدہ تقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ حاجی اخلاق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی نے کہاہے کہ 5فروری کادن ایک یادگارحیثیت رکھتاہے ہرسال اہل پاکستان 5فروی کوکویوم اظہار یک جہتی کشمیرکے طورپرمناتے ہیں اس صدقہ جاریہ کی ابتداء قاضی حسین احمدمرحوم نے 5 فروری 1990ء کوکی تھی یہ دن منانے کامقصدیہ تھاکہ پوری دنیاکویہ پیغام دیاجائے کہ کشمیرغلام ہے کشمیربھارت کاحصہ نہیں بھارت قابض اورغاصب ہے کشمیریوں پرظلم وبربریت کررہاہے ظلم وستم اورطاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے کی مذموم کوشش کررہاہے جوکبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیری مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے آج اہل پاکستان یوم یک جہتی کشمیرکے موقع پراس عہدکی تجدیدکرتے ہیں کہ پاکستان کابچہ بچہ کشمیریو ں کے ساتھ ہے 5فروری 1990ء کوقاضی حسین احمدمرحوم کی کال پراہل کشمیر کے ساتھ اظہاریک جہتی کرنے مقصدپوری دنیاکوبھارت کے اسلام عالم اسلام پاکستان اوراہل کشمیرکے خلاف ناپاک عزائم سے آگاہ کرناتھاکشمیریوں کی آزادی کے لئے جاری تحریک آزادی کشمیرکی بھرپورحمایت کرناتھاپائیدار عالمی امن کے لئے مسئلہ کشمیرکاحل بہت ہی ضروری ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی میں یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے بحیثیت صدرتقریب خطاب کرتے ہوئے کیاہے تقریب سے محمدمرتضی اورتبارک حسین مدرسین نے بھی خطاب کیاارمان علی اورفخرالزمان طلبہ نے تقریریں کیں تقریب میں اساتذہ اورطلبہ نے بھرپورشرکت کی تقریب کے آخر میں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکرائی گئی ۔

۔کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے چکسواری میں اظہاریکجہتی ریلی کاانعقاد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے چکسواری میں اظہاریکجہتی ریلی کاانعقاد ہم چھین کے لینگے آزادی کے نعروں سے چکسواری گونج اٹھامقررین کاعالمی برادری سے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بندکرانے اورکشمیریوں کوحق خودارادیت دلانے کامطالبہ یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پربشارت شہیدپریس کلب چکسواری کے سابق صدرعابدحسین چودھری اورچکسواری پریس کلب کے نومنتخب صدر محمدمرتضیٰ عطاری کی کال پرچکسواری میں اظہاریکجہتی ریلی کاانعقادکیاگیا۔ ریلی کاآغازکلیال چوک (زیریں بازار)چکسواری سے ہوا۔ ریلی میں انجمن تاجراں چکسواری کے صدرمحمدشفیق خواجہ، راجہ ذوالفقاربروٹیاں ،نمبرداررمضان چودھری، سیاسی سماجی شخصیات تاجروں سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی ۔شرکائے ریلی نے مختلف بینزرپلے کارڈ اٹھارکھے تھے ۔شرکائے ریلی نے زبردست نعرہ بازی کی ۔شرکائے ریلی چکسواری کاچکرلگاکرزاہدی چوک پہنچے ۔ جہاں شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سعوداقبال ،ابوموسیٰ کشمیری ،مولاناعبدالغفور،عبدالحسیب ،نعما ن نمبردار،پروفیسرمحمدریاض ، جہانگیربابر، محمدفاروق ،بابربٹ ،مرزامحمدنذیر،قاضی جہانگیراحمدنے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیرپر اس عہد کی تجدیدکرتے ہے کہ کشمیر ی عوام اپنی آزادی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ساری ریاست کا آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق نہیں ہو جاتا اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت نہیں مل جاتا اس وقت تک اہل پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ کشمیری عوام گزشتہ 70 سال سے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی منظم نسل کشی کررہی ہے ۔ بھارت عالمی دہشت گردہے بین الاقوامی برادری جنوبی ایشیا میں مستقل امن کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، جنوبی ایشیا میں مستقل امن وخوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابیوں سے ہمکنار ہو کر رہے گی اور دونوں اطراف کے کشمیریوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر مٹ کر رہے گی۔عابدحسین چودھری اورمرتضیٰ عطاری نے شرکائے ریلی کاشکریہ اداکیا۔ریلی کے اختتام پرمولاناعبدالغفورنے آزادی کشمیرکے لیے دعاکرائی

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے سنگم دھانگلی کے مقام پر زبردست تقریب کا انعقاد تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ باد کے نعروں کی گونج سے فضا خوشگوار ہو گئی

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے سنگم دھانگلی کے مقام پر زبردست تقریب کا انعقاد تقریب میں پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ باد کے نعروں کی گونج سے فضا خوشگوار ہو گئی آر پار کے شہریوں نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا کلر سیداں سے اسسٹنٹ کمشنر ربنواز منہاس کی قیادت میں بڑا قافلہ دھانگلی پہنچا جبکہ ڈڈیال سے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ذیشان نثار ایک بڑے قافلے کے ساتھ دانگلی پہنچے دھانگلی پہنچنے پر پاکستان سے آئے سینکڑوں شہریوں نے آزاد کشمیر کے قافلے کا استقبال کیا کشمیر آزادہو کر رہے گا اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیو الے مظالم کا نوٹس لے اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی پر دنیا نوٹس لے اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال ، اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں،ڈی ایس پی ڈڈیال عطا الرحمن کا خطاب تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے سنگم دھانگلی پل پر ایک بہترین تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈڈیال اور کلر سیداں سے بڑے قافلے شریک ہوئے کلر سیداں کے اسسٹنٹ کمشنر ربنواز منہاس جبکہ ڈڈیال سے اسسٹنٹ کمشنر سردار زیشان نثار قافلے لے کر دھانگلی پہنچے اس موقع پر تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کشمیریوں کا خون بہا یا گیا مگر اقوام متحدہ اس معاملے میں مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے پاکستان کے شہری اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے ہر وقت بے تاب رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

some image

ہرسال اہل پاکستان 5فروی کویوم اظہار یک جہتی کشمیرکے طورپرمناتے ہیں, خالدمحمود

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا (فیض پورشریف )کے صدر معلم خالدمحمودنے کہاہے کہ آج اہل پاکستان اہل کشمیراورپوری دنیامیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری یوم یک جہتی کشمیرمنارہے ہیں5فروری کادن ایک یادگارحیثیت رکھتاہے ہرسال اہل پاکستان 5فروی کوکویوم اظہار یک جہتی کشمیرکے طورپرمناتے ہیں اس صدقہ جاریہ کی ابتداء قاضی حسین احمدمرحوم نے 5 فروری 1990ء کوکی تھی یہ دن منانے کامقصدیہ تھاکہ پوری دنیاکویہ پیغام دیاجائے کہ کشمیرغلام ہے کشمیربھارت کاحصہ نہیں بھارت قابض اورغاصب ہے کشمیریوں پرظلم وبربریت کررہاہے ظلم وستم اورطاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے کی مذموم کوشش کررہاہے جوکبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیری مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

قاضیاں والے مرزا حنیف انتقال کر گئے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان قاضیاں میں سپردخاک کر دیا گیا

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممرا زشیخ سے )۔۔۔۔ قاضیاں والے مرزا حنیف انتقال کر گئے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان قاضیاں میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں چوہدری جاوید کوثر ،قاضی نعمان منیر ایڈووکیٹ ،چےئرمین چوہدری ناصر تاج ،راجہ احسان الحق ،طاہر بٹ ،راجہ جلیل احمد ،مرزا عبدالخالق ،بابو پرویز اختراور راجہ رضوان سمیت علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

حاجی نور الحسن( اٹلی) تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے، بمہ گنگال میں سپرد خاک

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ محمد اشفاق محمود بھٹی کے والدِ محترم اور محمد تنویر بھٹی کے ماموں حاجی نور الحسن تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، چیئرمین یوسی گف فیصل منور راجہ، ایم سی ممبر عاطف اعجاز بٹ، سیٹھ عبدالرؤف بٹ، غلام مصطفی سیالوی، محمد افسر بھٹی، کونسلر صوبیدار میجر محمد سلیمان بھٹی، پی ٹی یو کے رہنما ارشد محمود بھٹی، چوہدری عبدالقدوس پٹواری، ڈاکٹر عبدالغفور، گلشن بھٹی، کونسلر راجہ شہزاد، ڈاکٹر پرویز بھٹی، حاجی خالد مسعود، اساتذہ، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو اپنے آبائی گاؤں کے قبرستان بمہ گنگال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

راجہ نیک محمد مرحوم کی بیوہ اور نمبردار حاجی راجہ محمد جزاق مرحوم کی ہمشیرہ کی دعائے چہلم کی تقریب سدا کمال میں منعقد ہوئی

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ سدا کمال راجہ نیک محمد مرحوم کی بیوہ اور نمبردار حاجی راجہ محمد جزاق مرحوم المعروف حاجی کالا خان کی ہمشیرہ، حاجی محمد تاج راجہ یوکے،حاجی محمد طارق راجہ یوکے اور راجہ ارشد محمود یوکے کی خالہ جان، نمبردار محمد افضال کی پھوپھی محترمہ اور حاجی محمد عتیق یوکے، چوہدری محمد عرفان کی خوشدامن کی دعائے چہلم سدا کمال میں منعقد ہوئی۔ تلاوت مولانا مرسلین خطیب جامع مسجد سدا کمال نے کی جبکہ خصوصی ہدیہ نعت وحید چشتی نے پیش کی، خصوصی خطاب مولانا حافظ محمد نواز چشتی نے کیا۔ دعائیہ تقریب میں سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی، ایکس ناظم حاجی غلام ظہیر بھٹی، چوہدری طارق، خان شبیر، چوہدری اکرام، حاجی محمد عارف چوہدری یوکے، چوہدری محمد بشارت یوکے، حاجی عبدالقدیر، راجہ قمر تنویر، محبوب اختر بھٹی، ارشد محمود بھٹی، صوبیدار فیاض، حاجی غلام مصطفی، حاجی محمد یعقوب، گلفراز بھٹی، راجہ محمد سعید، اساتذہ، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مقامی اخبار فروش عنصر محمود ملک کی والدہ کی وفات پر پوٹھوہار پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عامر وزیر ملک منعقد ہوا جس میں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

Picture of the Day