Our _Blog_

Our Daily News

Friday 6th January 2017

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے رشوت طلبی کی خبر کا نوٹس لیتے ہی مدعی الزام سے مکر گیا

Bribe allegations case dropped after Ch Nisar Ali Khan calls for inquiry

some image

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----  وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے رشوت طلبی کی خبر کا نوٹس لیتے ہی مدعی الزام سے مکر گیا اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کے اہلکار راحیل حسین نے الزام عائد کیا تھا کہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے اس کے موٹرسائیکل کو عدم کاغذات کی بنا پر تھانے میں بند کیا اور اہلکار نے تقاضا گیا کہ اگر تم دو ہزار روپے دے دو تو میں موٹرسائیکل چھوڑ دیتا ہوں واقعہ کے بعد راحیل حسین نے اخبارات کے ذریعے وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی جس پر چوہدری نثار علی خان نے انکوائری کاحکم دیا ایس ڈی پی او اور ڈی ایس پی سے بھی انکوائری کرائی گئی جہاں مدعی اپنے الزام سے منحرف ہو گیا اور تحریر لکھ دی کہ اس سے کسی نے رشوت طلب نہ کی تھی ادھر رابطہ کرنے پر راحیل حسین نے بتایا کہ بڑے بڑ ے لوگوں نے اس کی منت کی تھی وہ مجبور ہو گیا تھا ۔

Kallar Syedan; A Bribe allegations case was dropped after the man who had made bribe allegations changed his mind after Ch Nisar Ali Khan ordered inquiry in to the incident in Kallar Syedan.

Raheel Hussain a staff member at assistant commissioner Kallar Syedan had made allegation against Highway patrolling police, that he was put behind bars after police asked him for two thousand rupees bribe which he had refused.

The incident was reported and Ch Nisar Ali Khan ordered inquiry, Raheel Hussain then changed his mind and told inquiry that he had not been asked any bribe and case was dropped, Raheel Hussain was asked why he had changed his mind, he told the police had asked for forgiveness and i did.

In a recent speech Ch Nisar Ali Khan said implementing a law was not possible but impossible, Public are making complaints and protest but situation like this does not help who seek justice.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

معروف صحافی ثمرانہ حسین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Tributes paid after death of journalist Samrana Hussain

some image

بریڈفورڈ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔ بریڈفورڈ میں صحافی ثمرانہ حسین کی اچانک وفات سے کے بعد ان کے دوستوں اور اہل خانہ نے انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ثمرانہ ایک زندہ دل خاتون تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ نیو ائر نائٹ پر ایک دوست کے گھر ثمرانہ کو سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں اور چند لمحوں کے بعد ان کی موت وقع ہو گئی۔ثمرانہ کی بہن عروج کا کہنا تھا کہ اڑتیس سالہ ثمرانہ ہر وقت متحرک رہنے والی خاتون تھیں۔

Bradford; TRIBUTES have been paid to a popular Bradford-born journalist who has died suddenly aged 38. Family and friends have recalled how Samrana Hussain was a ‘firecracker’ who brightened up the lives of all who knew her.

She is understood to have been celebrating New Year’s Eve at a friend’s house when she was taken ill with breathing difficulties, and died later.

Her namaz e janaza took place yesterday at the Victor Street mosque in Manningham, Bradford. Her sister Arooj Hussain said: “Samrana did so much. “She was a firecracker who lit up all the skies she graced.”

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

قتل یا خودکشی،کلر سیداں کے نواحی علاقہ بھلاکھر کی 17 سالہ عروج کنول گولی لگنے سے جاں بحق

Murder or suicide as teenage girl from Balakhar is found shot dead

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   قتل یا خودکشی،کلر سیداں کے نواحی علاقہ بھلاکھر کی 17 سالہ عروج کنول گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے نواحی علاقہ بھلاکھر کی ڈھوک میرہ لٹوال کی 17 سالہ دوشیزہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔متوفیہ کے والد خالد محمود ولد نیک محمد نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ میں رنگسازی کا کام کرتا ہوں۔میری 17 سالہ بیٹی عروج کنول اپنی والد ہ کے ہمراہ نانا کے گھر گئی جہاں سے میری بیوی نے فون پر اطلاع دی کہ بیٹی کو فائر لگ گیا ہے اور ہم اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جا رہے ہیں جس پر میں بھی ہسپتال پہنچ گیا جہاں اس کی بیٹی دم توڑ چکی تھی۔والد کے مطابق اس کی بیٹی نانا کے کمرے میں گئی اور نانا کی لائسنسی رائفل 8 ایم ایم سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔والد کے مطابق اس کی بیٹی میٹر ک کی طالبہ تھی اور ایک مضمون سے اس کی کمپارٹ آ گئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تا ہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی منظر عام پر آ ئیں گے۔

پاک فوج کا اہلکار بہاولپورمیں شہید ،کلرسیداں کے قریب سپرد خاک کر دیا گیا

Khurram Shezad shaheed of Pak Army killed in Bhawalpur

some image

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----  پاک فوج کا اہلکار بہاولپورمیں شہید کلرسیداں کے قریب سپرد خاک کر دیا گیا سوار خرم شہزاد ولد نذیر احمد ٹائیگر رجمٹ بہاولپور گزشتہ روز شہید ہو گیا تھا اسے پورے اعزاز کے ساتھ کلرسیداں کے گاؤں اراضی وانڈی کی نواحی بستی آباد پور میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین انجنیئر قمر الالسلام راجہ ،چیئرمین زبیر کیانی،مناظر اقبال جنجوعہ ،اسامہ بنارس،ہمایوں کیانی،چوہدری طارق اور دیگر نے شرکت کی۔

راجہ محمد علی ایم پی اے نے یونین کونسل منیاندہ کے لیئے چار کروڑ کی گرانٹ جاری کر دی

4 Caror rps grant approved for UC Manianda by MPA Raja M Ali

some image

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی راجہ محمد علی ایم پی اے نے یونین کونسل منیاندہ کے لیئے چار کروڑ کی گرانٹ جاری کر دی ٹینڈر بھی طلب کر لیئے گئے بناہل سے قاسم آباد براستہ ڈڈل سڑک پر اسی لاکھ کی لاگت آئے گی پھری رابطہ سڑک کے لیئے اکیس لاکھ ،سگیتر روڈ کے لیئے دس لاکھ رکھے گئے ہیں کھڈ کی سڑکات کے لیئے پچاس لاکھ مختص کیئے گئے ہیں چالیس لاکھ کی لاگت سے بناہل میں گلیات تعمیر کی جائیں گی نمبل کی گلیات کے لئے پینتیس لاکھ اور سکرانہ کی گلیات کے لیئے بیس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں منیاندہ کی گلیات پر پچا س لاکھ جبکہ پنڈ کی گلیات پر دس لاکھ روپے کی لاگت آئے گی ۔ادھر چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،وائس چیئرمین توفیق تاج کیانی ،سابق ناظم محمد تاج کیانی،چوہدری سہیل احمد ،صوفی منیر حسین اور دیگر نے یو سی منیاندہ کے لیئے چار کروڑ مختص کرنے پر ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

تھانہ کلرسیداں میں گزشتہ برس 341 مقدمات درج ہوئے کلرسیداں میں جرائم کی شرح سب سے کم رہی

Crime rate for 2016 drops in Kallar Syedan after annual police report

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----  تھانہ کلرسیداں میں گزشتہ برس 341 مقدمات درج ہوئے کلرسیداں میں جرائم کی شرح سب سے کم رہی نیشنل ایکشن پلان کے تحت 64 مقدمات درج کیئے گئے چوروں کے تین گینگز پکڑ کر بائیس لاکھ روپے کی برآمدگیاں کی گئیں گرفتار ملزمان میں جعلی صحافی بھی شامل تھے جن کا تعلق سرگودھا اور حافظ آباد اضلا ع سے تھا اقدام قتل کے سات واقعات ہوئے چھ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ایک مقتول کی عدم شناخت کی وجہ سے ایک مقدمہ ابھی باقی ہے کلرسیداں سے چوری ہونے والی کار اور ٹویوٹا ہائی ایس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا گزشتہ برس میں گھر ڈکیتی کی ایک ہی واردات ہوئی جس کا سراغ لگا لیا گیا منشیات کے تحت انیس اور ناجائز اسلحہ کے بیس مقدمات درج ہوئے سب سے زیادہ توجہ نیشنل ایکشن پلان پر دی گئی جس کے تحت گزشتہ برس 64 مقدمات درج کیئے گئے ا سطرح 2016 میں تھانہ کلرسیداں کی مجموعی کارکردگی شاندار رہی جس کا سہرا ایس ایچ او ملک خضر حیات کو جاتا ہے ۔

چیئرمین یو سی بھلاکھر کی 2014 میں راولپنڈی سے چوری ہونے والی کار ملتان سے بازیاب

Chairman UC Balakhar Raja Safdar Kiyani car stolen in 2014 found in Multan

some image

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----  چیئرمین یو سی بھلاکھر کی 2014 میں راولپنڈی سے چوری ہونے والی کار ملتان سے بازیاب ،نامعلوم ملزمان نے 13 نومبر 2014 کو راجہ صفدر کیانی کی کرولا کار راولپنڈی 11 کو تھانہ سول لائن کے علاقے لالہ زار سے چوری کر لیا تھا AVLS کی ٹیم نے مسروقہ گاڑی ملتان سے برآمد کر کے مالکان کے سپرد کر دی۔

ہم مل جل کر شرقی کلر سیداں کی یونین کونسلوں کے مسائل حل کریں گئے،چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری

Chairman UC Kanoha hold 1st meeting with councillors in UC Kanoha

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔یونین کونسل کنوہا کا پہلا اجلاس چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں یو نین کونسل کنوہا سمیت شرقی کلر سیداں کی باقی پانچ یونین کونسلوں کے مشترکہ مسائل پر غور کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر عوام کی خدمت کرنا ہو گی،انہوں نے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنے وعدے کی پاسداری کر تے ہوئے ان یونین ہائے کونسلوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے فنڈز کا اجراء کیا ،جس سے سکولوں ،سٹرکوں اور گلیات پر اسی ماہ جنوری میں کاموں کا آغاز ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایک سال کے عرصہ میں ہم پوری محنت سے کام کرتے ہوئے بہت سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گئے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

چیئر مین یونین کونسل مٹورراجہ اشتیاق احمداور وائس چیئرمین راجہ شیر بہادر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Chairman Raja Ishtiaq Ahmed takes over at union council Mator

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل مٹورراجہ اشتیاق احمداور وائس چیئرمین راجہ شیر بہادر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔سینکڑوں افراد کا چیئر مین یونین کونسل مٹورراجہ اشتیاق احمداور وائس چیئرمین راجہ شیر بہادر کا پرتباک استقبال ۔تمام ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے کریں گے کام کرانے کے لیے کمیٹیاں بناہیں گئے تما م کاموں کی دیکھ بھال کمیٹی کے کونسلر اور اہل علاقہ کرہیں گے۔ یونین کونسل مٹورکی عوام کے تعاون سے منشیات فروشوں کا قلع قمع کر وں گا ۔پوری یونین کونسل میں باہمی مشاورت سے مصالتی کمیٹیاں بنائی جاہیں گئی جو گھریلوں چھوٹے موٹے معملات گھر پر ہی حل کریں گئے ۔ہمارے گھراور دفتر کے دروازے یونین کونسل کی تمام عوام کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں ہر شخص کا م ہو گا جس نے ووٹ دی ہے اورجس نے ووٹ نہیں دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل مٹورراجہ اشتیاق احمداور وائس چیئرمین راجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر نے اپنا عہدہ لینے کے بعد پہلے د ن اپنی یونین کونسل کے ووٹروں سپورٹروں اور منتخب کونسلروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکرٹر ی یونین کونسل مٹوریٰسین قریشی ،سیکرٹری شمروز ، جنرل کونسلرزراجہ عباس پپو ، کونسلرراجہ اعجاز، کونسلرراجہ احمد نواز جنجوعہ، کونسلرراجہ عرفان سرور، کونسلرراجہ آصف نواز، کونسلرراجہ مالک داد،یوتھ کونسلرراجہ احتشام کاظم،لیڈز کونسلر راحیلہ ایوب ،لیڈز کونسلررفعت شہناز سمیت دیگر اہل علاقہ حاجی راجہ منیر احمد، راجہ بلال ، راجہ اویس، راجہ احمد صغیر،راجہ طارق سرور،سردارشاہد آف پلوٹ،راجہ فیاض جنجوعہ آف پلوٹ، راجہ اعجاز ، راجہ عنصر نے شر کت۔ اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل مٹورراجہ اشتیاق احمداور وائس چیئرمین راجہ توقیر المعروف راجہ شیر بہادر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پہلے بھی اپنی یونین کے کام کرائے ہیں انشاء اللہ اب ہم کو اختیار مل گئے ہیں راجہ شیر بہادر نے کہا پہلی فرصت میں ہی یونین کونسل کی مٹور کے دفتر کے چاردیواری کو از سرنو تعمیر کر کے بڑا گیٹ لگا جائے گاتاکہ کوئی بھی دفتر کی دیوار ناں پھلانگ سکے انشاء اللہ یونین کونسل مٹور میں اب ترقیاتی کاموں کا ایک نیا ء دور شروع ہو گا ۔

نادرا آفس کہوٹہ میں رشوت خوری کا بازار گرم

allegations of bribes taking place at Kahuta Nadra office

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ قاضی فاروق احمدنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نادرا آفس کہوٹہ میں رشوت خوری کا بازار گرم ہے رشوت ناں دینے والوں کو زلیل خوار کر نا عملے نے اپنا وطیرہ بنا لیا رکھا ہے انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے نے اوورسیز شناختی کارڈ بنوانا تھا۔جب اس نے نادر ا آفس کہوٹہ میں اوورسیز کارڈ بنوانا چاہا تو نادرا انچارج نے کہا کہ اصلی پاسپورٹ دکھاو۔میرے بیٹے اور میں نے کہا کہ اصلی پاسپورٹ راولپنڈی ایجنسی میں جمع ہے ہمارے پاس اس کی فوٹو کاپی موجود ہے لیکن ہماری نادرا انچارج نے ایک نہ سنی۔اسی دن فیصل آباد کے رہائشی نے اوورسیز کارڈ کیلئے کہوٹہ آفس میں اپنا کارڈ جمع کرایا اس کے پاد بھی اصل پاسپورٹ نہ تھا اور انچارج نادرا نے رشوت کے عوض اس کا فارم جمع کیا۔اس کے علاوہ بھی کہوٹہ آفس میں رشوت خوری کی بیشمار شکایتیں موجود ہیں۔میری وزیر داخلہ چودھری نثار سے اپیل ہے کہ کہوٹہ نادرا انچارج اور عملہ کے متعلق خفیہ انکوائری کرا کر ان کو قرار واقعی سزا دی جاے تا کہ آئیندہ کوء اور عوام کے مسائل پیدا نہ کر سکے۔

چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خوردراجہ ظفراقبال بگہاروی اور وائس چیئرمین مسعود مرزاکا اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا اجلاس

Chairman Raja Zaffar Bagharvi takes over at union council Doberan Khurd

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خوردراجہ ظفراقبال بگہاروی اور وائس چیئرمین مسعود مرزانے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا اجلاس ۔سیکر ٹری یونین کونسل دوبیرن خورد سمیت یونین کونسل کے تمام کونسلر زکی شر کت ۔یونین کونسل دوبیرن خورد کو مثالی یونین کونسل بنانے کا عہد ۔الیکشن میںیونین کونسل دوبیرن خوردکی عو ا م نے ہمیں بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب کر کے جس ا عتما د کا ا ظہا ر کیا ہے ا س پر پو ر ا اتر نے کی کو شش کر ہیں گے اپنی یونین کونسل کی عوام کو مایوس نہیں کر ہیں گئے۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا رچیئر مین یونین کونسل دوبیرن خوردراجہ ظفراقبال بگہاروی اور وائس چیئرمین مسعود مرزانے گز شتہ ر و ز یونین کونسل دوبیرن خوردکے دفتر میں چارج سنبھالنے کے بعد یونین کونسل کے کونسلر ز کے پہلے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹر ی یونین کونسل دوبیرن خوردخلیل احمد ، جنرل کونسلرراجہ عجائب ،راجہ لال حسین ، حاجی مرزا جہانگیر، راجہ افتخار، خان طاہرمحمود،افضل ستی،محسن رمضان، ثمینہ کوثر،پروین ساجدنے شرکت کی۔چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خوردراجہ ظفراقبال بگہاروی اور وائس چیئرمین مسعود مرزانے کہا کہ ہما ر ی کا میا بی سے یونین کونسل دوبیرن خوردمیں تر قی کے نئے د و ر کا آ غا ز ہو گا ما ضی میں یہاں سے صرف ووٹیں یو نین لی جاتی تھیں کام کے حوالے سے ہماری یونین کونسل دوبیرن خوردکو نظر ا ند ا ز کیا گیا جس سے بے پنا ہ مسا ئل کا سا منے ہے عو ا م سے مشا و ر ت سے تر قیا تی کا مو ں کا آ غا ز کیا جا ئے گاانہوں نے کہا کہ یونین کونسل دوبیرن خوردکی غیور عوام نے 5د سمبر کے د ن مخا لفین کو شکست سے د و چا ر کر کے علا قے کے عز ت کی پگ ہما ر ے سر پے ر کھ د ی ہے جس سے ہم ا نہیں کبھی ما یو س نہیں کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ووٹرون سپورٹروں کا بے حد مشکور و ممنوں ہوں جنوں نے میری توقعات سے بڑھ چڑھ کر دن رات اپنی نیندیں میری کامیابی کے لیے قربان کیں ۔میں تازیست آپ کا احسان مند رہو ں گا۔ پانچ دسمبر کو الیکشن کا عمل ختم اب ہم کو اختیارات بھی مل گئے ہیں الیکشن کمپین کے دوران جو وعدے جو کئے گئے ان پر عمل پیرا ہونے کے لئے وقت کم اور مسائل زیادہ ہیں،ان کے لئے یو سی اور وارڈز کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن کے ذریعے علاقے کے تمام مسائل جن میں تعلیم،صحت اور ذرائع آمد و رفت شامل ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،اس میں عوام کا مکمل تعاون درکار ہو گا،ہم سب ایک دوسرے کے دست و بازو ہیں سب مل کر علاقے کی ترقی میں دن رات محنت سے ہی ترقی کا عمل آگے بڑھے گابلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جارہی رکھوں گا یونین کونسل دوبیرن خوردکی عوام کے کام ذاتی کام سمجھ کر کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گئے یونین کونسل دوبیرن خورد کی عوام نے جس طرح مجھے ووٹ کی پرچی دے کر مجھ پر احسان کیا بالکل اسی طرح میں علاقہ کے کام کروا کے ان کا احسان کا بدلہ لوٹانگا ۔

راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی کو حلف اٹھانے پر ،مبارک باد

Raja Zahoor Akbar and Malik Ghulam congratulated on winning election

some image

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ عباس پپوآف بگلہ راجگان جنرل کونسلر یونین کونسل مٹورنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیئر مین راجہ ظہور اکبر اور وائس چیئر مین ملک غلام مر تضی کو حلف اٹھانے پر ،مبارک باد پیش کر تے ہیں ۔ان کامیابی کہوٹہ میں ترقیاتی کاموں ایک نیا ء دور شروع ہو گا انہوں نے کہا ٹاون مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیئر مین راجہ ظہور اکبرنے اس پہلے بھی کہوٹہ میں بے شمار ترقیاتی کام کر ائے انہوں نے اپنے دور ناظمیت میں بے شمار کام کرائے انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی وساطت سے کہوٹہ میں سوئی گیس کا 90%مسلہ حل کر دیا اور مزید بھی اب اور بھی کام کر اہیں گئے ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے انتخابات حکم امتناعی کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا

Pothohar press club postponed after court order

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے انتخابات حکم امتناعی کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا انتخابات شیڈول کے مطابق ہونگے تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کیلئے سال 2017ء کے انتخابات کا شیڈول کا اعلان ہوتے ہی پریس کلب کے ایک فاضل ممبر صغیر بھٹی نے گزشتہ روز مقامی سول جج عدیل مجید قریشی کی عدالت میں حکم امتناعی کی درخواست دیتے ہوئے انتخابات کو رکوانے کی بھرپور کوشش کی درخواست کی سماعت گزشتہ روز ہوئی جہاں پر چیئرمین ایکشن بورڈشہزاد احمد قریشی کی طرف سے عارف جنجوعہ ایڈووکیٹ اور فرزند علی چوہدری کی طرف سے سینئر ایڈووکیٹ راجہ قیصر محمود پیش ہوئے وکلاء کے دلائل سننے پر عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست کو یکسرد مسترد کرتے ہوئے مدعی مقدمہ کا موقف مسترد کردیا درخواست مسترد ہوتے ہی پوٹھوہار پریس کلب کے درجنوں صحافی مقامی سینئر ایڈووکیٹ قیصر محمود راجہ کے دفتر پہنچ گئے اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے حق کی فتح قرار دیا

یونین کونسل چنگا بنگیال کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روززیر صدارت چیئرمین راجہ شوکت علی وارثی منعقد ہوا

UC Changa Bangyal councillors hold 1st meeting with chairman Raja Shaukat Ali Warsi

some image some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ یونین کونسل چنگا بنگیال کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روززیر صدارت چیئرمین راجہ شوکت علی وارثی منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین انجم رشید وارثی سمیت کونسلروں نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شوکت علی وارثی نے کہا کہ عوام نے انہیں اپنے قیتمی ووٹ سے منتخب کرا کے ایوان میں بھیجا ہے ان کے بنیادی مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے علاقہ میں بلاتفریق ترقیاتی کام کراناہمارا مشن ہے ایم این اے راجہ جاویداخلاص کی قیادت میں تحصیل بھر میں جاری ترقیاتی منصو بوں سے شہریوں کے مسائل حل ہونگے یونین کونسل چنگا بنگیال میں بھی درجنوں ترقیاتی منصوبے منظورہو چکے ہیں جن کی تکمیل سے علاقہ کی قسمت بدل جائے گی

میجر(ر) عاشق حسین کو بمعہ فیملی زیارات مقدسہ اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد

Major (r) Ashiq Hussain congratulated after performing Umrah

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ حاجی ملک وزیر محمد پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے چیف ایگزیکٹو چوہدری فرزندعلی صدر حاجی ملک عامر وزیر سیکرٹری جنرل جاوید اقبال ملک مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر چیئرمین امن کمیٹی گوجرخان حاجی چوہدری محمد اقبال سیکرٹری جنرل راجہ محسن علی صغیر بھٹی ایڈووکیٹ راجہ عبدالغفورکیانی سید کاظم علی نقوی سید مروت علی قنوی سید مقدر علی کاظمی حاجی راجہ محمد جواد حاجی شیخ محمد نعیم حاجی شیخ محمد افضل سید اسجد شہزادکاظمی نے مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے سینئر نائب صدر غلام قمر کے بھائی میجر عباس وجاہت حیدر کیپٹن وسیم عباس اور پروفیسر فرخ عباس اور پروفیسر فرخ عباس کے والد گرامی میجر(ر) عاشق حسین کو بمعہ فیملی زیارات مقدسہ اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے

پی ٹی آئی اور پی پی پی مل کر بھی مسلم لیگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ,شیخ طارق محمود سیٹھی

PTI and PPP both together can not defeat PML-N, Sheikh Tariq Mahmood Sethi

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پی ٹی آئی اور پی پی پی مل کر بھی مسلم لیگ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسلم لیگ کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں بلاول بھٹو زرداری سیاسی نابالغ ہے اور عمران خان کو سیاسی شعور نہیں ہے ایسے لوگ عوامی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے انشااللہ 2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گی ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل گوجرخان کے صدر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

تحصیل گوجرخان میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں , قیصرراجہ ایڈووکیٹ

Development work is continuing in Tehsil Gujar Khan, Qaiser Raja Advocate

بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔ لیگل ایڈوائزر ٹی ایم اے گوجرخان قیصرراجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں مسلم لیگ ن کھوکھلے نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عوام کی خدمت کاعملی جذبہ رکھتے ہوئے بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے انشااللہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدا رمیں اُن پسماندہ علاقوں میں بھی ترقیاتی کام ہوں گئے جو ہر دور اقتدار میں نظر انداز ہوئے کیونکہ تحصیل گوجرخان کے لیگی قائدین بلا تفریق عوام کی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندوں نے اپنے اختیارات سنبھال لیے ہیں اب انشااللہ تحصیل گوجرخان کی تمام یونین کونسلوں کے عوام اپنے اپنے مسائل کے بارے میں اپنے منتخب نمائندوں کو باآسانی آگاہ کرسکیں گئے جو فوری حل کیے جائیں گئے جبکہ بلدیاتی نمائندوں کو حکومت کی طرف سے فنڈز بھی مہیا ہوں گئے جو وہ اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کریں گئے اور انشااللہ آئندہ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن ایک دفعہ پھر اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرئے گئی۔

چوہدری عثمان اونر آف کامی ٹینٹ اسلام پورہ جبر کے گھر بیٹے کی ولادت

Ch Usman of Kami tent islam purra jabber congratulted on birth of his baby boy

some image

(اسلام پورہ جبر/نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم.محمد انجم ملک)چوہدری عثمان آف موڑہ بھٹیاں کے گھر بیٹے کی ولادت تفصیلات کے مطابق چوہدری عثمان اونر آف کامی ٹینٹ اسلام پورہ جبر کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی .بیٹے کی ولادت پر چوہدری مختار موخی.خواجہ سفیر.چوہدری زعفران.چوہدری عرفان یو کے.چیرمین شیراز وارثی.طبیب بھٹی نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

بیول یونین کونسل میں گزشتہ دن باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام نو منتخب کونسلرز، لیڈی کونسلرز نے شرکت کی ۔

UC Bewal councillors hold 1st meeting at the union council

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب۔۔۔۔ بیول یونین کونسل میں گزشتہ دن باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام نو منتخب کونسلرز، لیڈی کونسلرز نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت نو منتخب چیئرمین محمد عباس نے کی جب کہ ان کی معاونت وائس چیئرمین مرزا منیر نے کی ۔ اس اجلاس میں یونین کونسل کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھر پور کوشش سے کام کے آ غاز کا ارادہ کیا گیا ۔بعد ازاں پوری یونین کونسل کی عمارت کا رنگ و روغن کرایا گیا اور اس کی دیواروں کی مرمت وغیرہ کرا ئی گئی اور صفا ئی ستھرا ئی کرا ئی گئی ۔

بیول مین بازار میں نو سر باز عورتوں نے دکانداروں کو چونا لگا دیا

Bewal traders loose goods and cash in a scam run by women shoppers

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) را جہ طارق ایوب۔۔۔۔ بیول مین بازار میں نو سر باز عورتوں نے دکانداروں کو چونا لگا دیا،باتوں میں الجھا کر نوٹ لے کر غائب ،گزشتہ دنوں بیول میں چند نامعلوم عورتیں کہیں سے آئیں جو کہ دکاندار کے پاس جا کر اس سے کوئی سامان لینے کا کہتی اور رقم کی ادائیگی کے لئے ایک ہزار کانوٹ دیتی جب کہ وہ شئے چند روپوں کی ہوتی ۔وہ دکاندار کو کبھی ایک چیز کا مطا لبہ اور کبھی دوسری کا مطا لبہ کر کے کوباتوں میں الجھا دیتیں اور اپنا ہزار کو نوٹ واپس لے کر چھوٹا نوٹ دیے کر بقایا بھی لینا جب کہ چیز نہ خریدنے کا کہہ کرواپس کرکے دکاندار سے اپنا نوٹ بھی واپس مانگ کر لے جانا،اس طریقہ واردات سے یہ نو سرباز عورتیں مین بازار میں چند دکانداروں کوچونا لگا گئیں جن سے انہوں نے اپنا ہزار کا نوٹ بھی واپس لیا اور اشیاء بھی لے گئیں اور وہ فوراً ہی رفو چکر ہو گئیں ۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی سالگرہ گوجرخان اور بیول میں منائی گئی

Birthday anniversary of Zulfiqar Ali Bhutto shaheed celebrted in Bewal and Gujar Khan

some image some image

گوجرخان(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----  شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی سالگرہ گوجرخان اور بیول میں منائی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان اور بیول کے سینئر رہنما راجہ عمران کامی، ملک طارق محمود،راجہ محمود؟ لالہ شبیر،احسن شبیر،راجہ حمزہ ،مرزا خورشید، شفیق الرحمان، حافظ عمران اور چوہدری محمود صدر پی پی پی بیول کے علاوہ مقامی افراد نے شرکت کی اور ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور دعا کی-

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

جرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں آوارہ خارش زدہ کتوں کی بھرمار بلدیہ گوجرخان کتوں کو تلف کرے شہریوں کا مطالبہ گوجرخان شہر میں آوارہ کتے گلی محلوں میں ہروقت دندناتے پھرتے ہیں جو کاٹنے کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ خارش زدہ کتے بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کی جائے

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

سابق چئرمین ایگزیکٹو کو نسل پاکستان پیپلز پا رٹی حا جی اورنگ زیب ستی عمرہ کی سعادت حا صل کرنے کے بعد گز شتہ رو ز وطن واپس پہنچ آئے

Haji Aurangzaib of PPP returns after performing Umrah

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ سا بق چئرمین ایگزیکٹو کو نسل پاکستان پیپلز پا رٹی حا جی اورنگ زیب ستی عمرہ کی سعادت حا صل کرنے کے بعد گز شتہ رو ز وطن واپس پہنچ آئے،وطن واپس پہنچنے پر معروف سما جی شخصیت احسان ستی ، سمیت دیگر بڑی تعدا د میں لو گو ں نے انکا استقبال کیا پریس کلب کو ٹلی ستیاں کے صحا فیوں نو ید ستی ، امجد محمو د ستی ، اظہر شہزاد ستی ، با بو اعجا ز ستی ، ہا رو ن ستی و دیگر نے انہیں مبا رکبا د پیش کی

کو ٹلی ستیاں کی مختصر خبریں

Brief news from Kotli Sattian region

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ قائد عوام شہید زاولفقار علی بھٹو کی 89سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان پیپلزپارٹی کو ٹلی ستیاں کے زیر اہتمام شاندار تقریب ، کارکنوں کی بڑی تعدا د میں شرکت شدید سردی کے باوجود کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ،قائد عوام کی سالگرہ کے موقعے، پیپلزپارٹی کے کارکنان پی پی پی کے ترانے کی دھن میں جھوم اُٹھے ، سا بق ضلعی صدر شوکت علی عبا سی ،سابق ممبر فیڈرل کو نسل عبد الجبا ر ستی ،سابق صدرخواتین ونگ شازیہ تبسم ، آصف شفیق ستی ، احسان ستی ، عا شق عبا سی سمیت بڑی تعدا د میں پا رٹی کے سا بق عہدیدا ران جن میں پی وائی کے عہدا ران اور کارکنان نے کثیر تعدا میں شرکت کی تقریب کے دوران کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سا بق ضلعی صدر شوکت علی عبا سی ،سابق ممبر فیڈرل کو نسل عبد الجبا ر ستی ،شازیہ تبسم ، آصف شفیق ستی ، احسان ستی ، عا شق عبا سی ودیگر نے کہا کہ شہید بھٹو کی محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے ، شہید بھٹو سے محبت ہمارے دلو ں میں رچ بس چکی ہے ، شہید زوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے غریب اور محکوم طبقات کو آواز دی ، کو ٹلی ستیاں کے عوام شہید بھٹو کی رو ح سے بے پناہ محبت کرتے ہیں پیپلزپارٹی کے قائدین نے ہمیشہ حقیقی جمہوریت کے فروغ کے لیے قربانیاں دیں ، جمہوریت کی بقا کے لیے شہید بھٹو خاندان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی ، بھٹو ازم آمرانہ سوچوں کے خلاف جہاد کا نام ہے ، بھٹو نے عوا م کی خاطر جان دی لیکن کبھی آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا ، ملک دشمن اور عوام دشمن طاقتوں نے شہید بھٹو کو ہم سے جدا کیا ، بھٹو ہر کارکن اور ہر جیالے کے دل میں زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا ، بھٹو الزم کے فلسفے پر عمل پیر ا ہو کر ملک کو معاشی اور دفاعی اعتبار سے مضبوط بنایا جا سکتا ہے ، قائد عوام شہید زوالفقا ر علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کے زریعے ملک کو دفاعی اعتبار سے مستحکم کیا اور ساتھ ہی ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا اگر آج شہید بھٹو زندہ ہوتے تو ملک میں نہ تو بدامنی ہوتی ، اور نہ ہی بے روزگاری ، ملک دشمن طاقتوں کے اشارے پر کڑورں لوگوں کے محبو ب قائد کو ہم سے جدا کیا گیا ، قائد عوام کی سالگرہ کے موقعے پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک کی ترقی اور دفاع کے لیے ہر ممکن قربانیاں دیں گے ، تقریب کے آخر میں قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا ۔

some image

Taxila News

ٹیکسلا کی خبریں

ٹیکسلا سرکل پولیس نے سال 2016 کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 520 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی

Taxila police police annual report

some image

ٹیکسلا، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹیکسلا سرکل پولیس نے سال 2016 کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 520 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری سمیت ڈکیتی و چوری کے مقدمات میں کروڑوں روپے مالیت کی برآمدگی عمل میں لائی جبکہ چوری شدہ 23 اور چھنی گئی 5 و دیگر گاڑیاں اور 26 موٹر سائیکل بھی برآمد کی میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے ایس ایس پی آپریشن عرفان خان کا کہنا تھاکہ میڈیا ملک پاکستان کا اہم ستون ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ میڈہا ہر قدم پر ہماری رہنمائی کررہ رہاہے۔ اس موقع پر گنگ کے گینگ کی گرفتاری پر ٹیم کے لیے کیش انعامات و اسناد کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ فرنٹ ڈیسک کو فعال بنایاجائے کوئی بھی کسی بھی قسم کی ایف آئی ار فرنٹ ڈیسک کے علاوہ نہ کٹوائی جائے۔ فرنٹ ڈیسک کا قیام ابتدائی رپورٹ کی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔اس موقع پر تفصیلات بتائے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا سرکل پولیس نے سال 2016 کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث 520 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے۔قتل کے 26 مقدمات مین 35 ملزمان کی گرفتاری عمل مین لائی گئی۔ڈکیتی کے 30 مقدمات میں 63 ملزمان کو گرفتار کرکے 15 لاکھ 86 ہزار 9 سو روپے کی برامدگی عمل مین لائی۔ چوری کے 44 مقدمات مین 38 ملزمان کو گرفتار کرکے 01 کروڑ 64 لاکھ 65 ہزار 7 سوروپے کی برامدگی عمل میں لائی۔ چھینی گئی گاڑیوں کے 7 مقدمات مین 17 ملزمان کو 6 مقدمات میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 5 گاڑیاں برآمد کی گئی۔جبکہ موٹر سائیکل چھینے جانے کے 6 مقدمات میں گرفتار کرکے 4 موٹر سائیکل بھی برآمد کیے گئے۔گاڑی چوری کے 40 مقدمات میں 26 ملزمان کو گرفتار کرکے 23 گاڑیاں برامد کی گئین۔جبکہ موٹرکاسائیکل چوری کے 44 مقدمات میں 25 ملزمان گرفتار کرکے 22 موٹر سائیکل برامد کئے گئے۔ناجائز اسلحہ کے 145 مقدمات مین 145 ملزمان گرفتار کرکے 01 کلاشنکوف،07 رائفل،06 گن،02 ریوالور،125 پسٹل اور 540 روند برآمد کیے۔منشیات کے 323 مقدمات مین 330 ملزمان گرفتار کرکے کے قبضہ سے 2607 ہیرون،305 گرام افیون،375899 گرام چرس،3727.5 لیٹر شراب اور 15 شرابیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ٹیکسلا سرکل پولیس نے سال 2016 کے دوران چوری اور ڈکیتی کے 15 گینگز جن مین بین الصوبائی و بین اضلائی گنگز شامل ہیں کے 50 ملزمان گرفتار کیے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت ساونڈ سسٹم آردیننس 2015 کے تحت 36 مقدمات درج کئے وال چاکنگ کے 31،11 پنجاب کرایہ داری ایکٹ کے تحت 159 مقدمات درج کیئے۔ سیکورٹی ونرائبل ایکٹ کے تحت،111 مقدمات،اسلحہ ارڈیننس کے تحت 145 مقدمات درج کئے گئے

some image some image some image some image

ٹیکسلا، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جنازہ گاہ کی تعمیر زورو شور سے جاری ہے،دیگر وارڈز میں بھی تعمیروترقی منتخب نمایندگان کرارہے ہیں،پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اور سی ای او کینٹ بورڈ کے مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمارہ تجاویز کی روشنی مین تعمیروترقی کے لئے بھرپو ر معانت کی ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، حاجی امجد محمود کاشمیری نے کہا کہ مجھ پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے انشااللہ اسے بھرپور طریقے سے سر انجام دینے کے لئے دن رات کوشاں ہوں ،واہ کینٹ کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے پورا ہاؤس سنجیدہ ہے اور سب مل جل کر کام کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ لوسر شرفو میں جنازہ گاہ کی تعمیرکا کام زورو شور سے جاری ہے،اسی طرح اہلیان واہ کینٹ کی مختلف آبادیوں کو قبرستان کے مسلے کا سامنا اس کے لئے بھی ورک جاری ہے،ہم عوام کی خدمت کے لئے دن رات حاضر ہیں پہلے ہی مرحلے میں عوام کے پچاس فیصد مسائل پر قابو پالیا گیا ہے باقی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں،انھوں نے کہا کہ عوام نے ان پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کے لئے دلجمی کے ساتھ کام میں مصروف عمل ہیں،چونکہ سترہ سال سے کینٹ بروڈ میں عوامی نمایندگی نہ تھی اس لئے مسائل کے انبار کھڑے ہوگئے مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں اور چیلنج سمجھ کر عوامی مسائل کو نہ صرف حل کررہے ہیں بلکہ عوام کو انکے ثمرات بھی مل رہے ہیں اافس سے متعلق عوام کے تقریباً زیادہ تر مسائل حل ہو چکے ہیں باقی پر کام جاری ہے،وہ دن دور نہیں جب تمام عوامی مسائل حل کر لیں گے اور عوام کو ایک بہتر دور یاد رہے گا۔

ٹیکسلا، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلم لیگ (ن) کے نوجوان راہنما آصف شہزاد آف لوسر شرفو نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا کے باسیوں کو ایک ایسی صاحب بصیرت قیادت فراہم کی ہے جنکا ماضی حال سب کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہے،چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ اور وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ نہ صرف باکردار اور اصول پرست انسان ہیں بکہ انکی پارٹی کے لئے خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا ،آصف شہزاد نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ نے تحصیل ٹیکسلا پر ہمیشہ مہربانیاں کی ہیں ، انھوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھا یہی وجہ ہے کہ جب چئیرمین اور وائس چئیرمین کی نامزدگی کا مرحلہ آیا تو انھوں نے ٹیکسلا کے باسیوں کو ایسے نمایندے دئیے جو اپنے کردار سے بلکہ اپنے عمل سے ثابت کرینگے کہ چوہدری نثار علی خان کا فیصلہ تاریخی فیصلہ تھا، چئیرمین اور وائس چئیرمین کی دیانتداری، اصول پرستی سے سب واقف ہیں اور وہ نہ صرف ہاؤس کو بہتر انداز میں چلائیں گے بلکہ عوام کے مسائل بھی اپنے تجربے اور بصیرت سے حل کرینگے۔

ٹیکسلا، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے راہنما چئیرمین یونین کونسل خرم پراچہ ملک سہیل عمران نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے،عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز و محور ہیں،موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ملک سہیل نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ایک واضع پروگرام عمران خان ایک مثبت سوچ اور ویژن رکھتے ہیں ،موجودہ حکومت نے عوام کا جینا مھال کر کھا ہے بجلی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود عوام کو ہر ماہ ہزاروں روپے کے بل موصول ہوتے ہیں،غریب لوگ علاج معالجے کے لئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مست ہیں بلدیاتی نظام میں اتنی خامیاں ہیں کہ صیح معنوں میں اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی نہ ہو سکی، سابق ناظم کا نظام موجودہ نظام سے بہتر تھا جس میں عوام کے مسائل بہتر انداز میں ھل ہوتے تھے،جب تک بلدیاتی نظام کی خامیوں کو دور نہیں کیا جائے گا عوامی مسائل حل نہ ہو سکیں گے،تحریک انصاف ملک کے اندر جاری طبقاتی نطام کا خاتمہ کر کے دم لے گی تاکہ غریب طبقہ بھی ملک کا شہری ہونے کے ناتے تمام وسائل استعمال کر سکے۔

ٹیکسلا، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسمانی بجلی گرنے سے گھر کو آگ لگ گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کینٹ کے علاقہ بھڑ درگاہی میں جمال نامہ شخص رہائش پذیر ہے بدھ کو جب بارش کے ساتھ آسمانی بجلی کڑک رہی تھی کہ اچانک آسمانی بجلی جمال کے گھر پر گری اور ایک کمرے سے شعلہ دوسرے کمرے سے نکل گیا اسطرح گھر میں موجود لاکھوں روپے کے سامان کو آگ لگ گئی جس پر بری مشکل سے قابو پایا گیا ،کمرے میں کوئی موجود نہ تھا اس لئے اہل خانہ اس حادثے سے محفوظ رہے گھر کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کا خاک کا ڈھیر بن گیا۔

ٹیکسلا، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلم لیگ(ن) کے راہنما سابق امیدوار برائے چئیرمین حاجی ابرار خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نہ صرف حلقہ این اے53بلکہ پورے ملک کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، انھوں نے دن رات ملک و قوم کے لے محنت کرکے نہ صرف کراچی کی روشنیوں کو بھال کیا بلکہ ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، حاجی ابرار خان نے کہا کہ جسطرح ہمارے بزرگوں نے علاقہ کی بلاتفریق خدمت کی انشااللہ ہم بھی انھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلا تفریق اہل علاقہ کی خدمت جاری رکھیں گے،ہمیں اپنے دوستوں پر ناز ہے جنھوں نے ہر انتخابی عمل میں ہمارا ساتھ دیا، انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کی خدمات کا احاطہ کرنا ممکن نہیں انھوں نے بلامانگے ٹیکسلا کے عوام کو اربوں روپے کے ترقیاتی پروجیکٹس دئیے جس پر ہمیں فخر ہے ،چوہدری نثار علی خان نے ملک کے اندر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اپنی صحت کی بھی پرواہ نہ کی اور قوم کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری کے لئے فضا کو بہتر بنایا یہی وجہ ہے کہ آج نہ صرف بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے بلکہ سی پیک جیسے منصوبے قوم کی تقدیر بدل کر رکھ دینگے۔

ٹیکسلا، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکن وفدکا دورہ ٹیکسلا ،ٹیکسلا میوزیم و زیلدار ہاؤس آمد، امریکن وفد جسکی قیادت شاہد محمود اور ہیدی خوں(HEIDI KUHN)سی ای او کر رہے تھے جب ٹیکسلا میوزیم پہنچا تو انکا استقبال زیلدار سید ظہیرالحسن شاہ، زیلدار سید احسن رضا نے کیا،وفد میں شامل مردو خواتین نے گندھارا تہذیب میں گہری دلچسبی کا مظاہرہ کیا، بعد ازاں وفد کے اراکین زیلدار ہاؤس پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، وفد کے اراکین نے ٹیکسلا کی ثقافت اور ہسٹری میں گہری دلچسبی کا مظاہرہ کیا، انھوں نے کہا کہ زیلدار ہاؤس کی مہمان نوازی ہمیشہ انھیں یاد رہے گی،ظہیرالحسن شاہ نے ٹیکسلا کی ہسٹری پر مہمانوں کو بریفنگ دی ۔

some image

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر (ر) کرنل کاظم رضا کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب یادگاری لمحات میں تبدیل ہو گئی، اس عظیم الشان دعوت ولیمہ میں ڈائریکٹر جنرل آرڈیننس میجر جنرل شہزاد احمد، ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل انیس اکبر ،جسٹس وقاص راؤف،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب پنجاب صبح صادق، سابق سیکرٹری ڈیفنس (ر) لیفٹینٹ جنرل اطہر علی، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ (ر) میجر جنرل اظہر محمود کیانی، میجر جنرل (ر) احمد واہلہ،میجر جنرل اویس مشتاق، (ر) میجر جنرل سعیدالحسن زیدی، (ر) میجر جنرل حمیدالدین، (ر) میجر جنرل عثمان شاہ،ایس ایس پی سید حسیب شاہ، ایڈیشنل کمشنر ضلع راولپنڈی عقیل احمد خان، سابق ایڈیشنل کمشنر حبیب اللہ خان، سابق سنیٹر سید ظفر علی شاہ،معروف قانون دان تنویر اقبال خان، عبدالمالک شیر پاؤ ایڈووکیٹ،سابق امیدوار برائے قومی وصوبائی اسمبلی سردار شعیب ممتاز، خان سفیر خان، حاجی نصیرالدین، راجہ لطیف، شیخ اسلم ،سردار سلطان، شیخ ساجد الرحمن، وائس چئیرمین ٹیکسلا ذیشان صدیق بٹ، سید عمران حیدر ،ممبران میونسپل کمیٹی ٹیکسلا محمد ایوب صراف، ملک محمد پرویز، ملک پرویز اختر، عمر رشید، ملک طاہر محمود طاہری، شٰک ساجد محمود سید گلزار شاہ، سید عترت حسین شاہ، ملک عمیس رشید،مسلم لیگ (ن) کے راہنما حاجی ضرار اعوان، محمد نجیب عباسی، ابراھیم یوسف خان، غلام دستگیر بٹ،پنجابی پختون اتحاد کے چئیرمین حاجی قدیم خان، حاجی فردوس خان، راجہ ربنواز گجر خانی، سید اسد نقوی، سردار خیراللہ خان، راجہ شیراز احمد شیرازی، راجہ محمد جان، راجہ صادق ایڈووکیٹ،ملک شوکت بھوئی گاڑ، چئیرمین حاجی رفیق کان، سید جعفر شاہ، حاجی گلام حسن خان، چئیرمین ملک داؤد، ملک غلام مصطفی،ملک شکیل صراف، ارشد محمود ملک،ملک عاشق اعوان،خواجہ جاوید، ملک نجیب الرحمن، سید ضیاء حسین شاہ، سید جابر شاہ ایڈوکیٹ،اعجا احمد خان ایڈووکیٹ، اکبر دین بٹ، سید غضنفر شاہ، شیخ ضیاء الدین، سردار زبیر خان، سید شیراز حسین شیرازی، حاجی بابر،قمر ذیشان، سمیت کراچی،کوئٹہ،لاہور اور پنجاب خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں سے ہزاروں شخسیات نے شرکت کی،اس موقع پر حاضرین کے تفریح کے لئے مشہور لوک گائیک حامد علی خان نے محفل میں موسیقی کے سر بکھیر دئیے، (ر) کرنل کاظم رضا نے تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔۔۔۔معروف ماہرِ تعلیم عطاء المنعم چودھری اور عطاء الرحمان چودھری کے چھوٹے بھائی عطاء المحسن لیکچرار ہائی ٹیک کالج گذشتہ روز رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ کا مقامی ہوٹل میں اہتمام کیا گیا۔نمایاں مہمانانِ گرامی میں محترمہ آسیہ ناز تنولی ممبر قومی اسمبلی،عبدالسلام بٹ سابق وزیر سیاحت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر،ملک تیمور مسعود اکبر ممبر پنجاب اسمبلی،قاضی ظہور الحق ڈائر یکٹر آف ایجوکیشن (سکینڈری) راولپنڈی ڈویثرن،فیاض خان تنولی،حاجی فرخ محمود مغل ،عمار صدیق خان ،پیر احسان الحق،مشتاق خان آف حصار،ماسٹر نثار احمد خان ،عابد محمود ملک،چودھری خالد محبوب ایڈوکیٹ ،کرنل وقار ،میجر داؤد ،عامر اقبال خان ،پروفیسر عثمان گل،چودھری پرویز اختر ،مشتاق قریشی،ملک ندیم صادق ایڈوکیٹ،سید رضا عباس نقوی،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب،چودھری محبوب ،چودھری محمد اصغر،خان شبیرخان،حاجی سعید صراف،زاہد رفیق ، ملک قیصر کونسلر،طاہر درانی،میجر محمد جاویدہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی اور دولہے کو نیا ازواجی سفر شروع کرنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔۔۔ممتاز تعلیم و سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز سکول HITٹیکسلا کینٹ جناب سید اعجاز کلیم اللہ شاہ کی بہترین تعلیمی و انتظامی صلاحیتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے سکریٹری تعلیم لاہور نے بذریعہ نو ٹیفیکیشن اُن کی بحیثیت ممبر ثانوی و تعلیمی بورڈ راولپنڈی دوبارہ تین سال کی تقرری کے احکامات جاری فرما دئیے ہیں۔دی فاؤنڈرزایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عطاء الرحمان چودھری،سید ارشاد النبی،چودھری خالد محبوب ،ڈاکٹر شوکت حیات،ملک محمد آمین،محمد یونس،پروفیسر عثمان گل،عطاء المنعم چودھری،صابر جمیل اعوان،آصف محمود کا شمیری،جارج زمان خان،سید اختر علی شاہ،پروفیسر عبدالخالق اور سر سید ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان کے سر براہ طاہر درانی نے اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے سید اعجاز کلیم اللہ شاہ کو اُن کی دوبارہ تعیناتی پہ دلی مبارکباد دی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ موصوف راولپنڈی بورڈ کی بہتری اور طلباء اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار بھر پور طریق سے ادا کریں گے۔

ٹیکسلا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، حاجی محمد سلیم )۔۔۔۔۔۔۔۔تحریک انصاف کے راہنما چئیرمین یونین کونسل خرم پراچہ ملک سہیل عمران نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے،عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز و محور ہیں،موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ملک سہیل نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس ایک واضع پروگرام عمران خان ایک مثبت سوچ اور ویژن رکھتے ہیں ،موجودہ حکومت نے عوام کا جینا مھال کر کھا ہے بجلی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود عوام کو ہر ماہ ہزاروں روپے کے بل موصول ہوتے ہیں،غریب لوگ علاج معالجے کے لئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور حکمران اپنی عیاشیوں میں مست ہیں بلدیاتی نظام میں اتنی خامیاں ہیں کہ صیح معنوں میں اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی نہ ہو سکی، سابق ناظم کا نظام موجودہ نظام سے بہتر تھا جس میں عوام کے مسائل بہتر انداز میں ھل ہوتے تھے،جب تک بلدیاتی نظام کی خامیوں کو دور نہیں کیا جائے گا عوامی مسائل حل نہ ہو سکیں گے،تحریک انصاف ملک کے اندر جاری طبقاتی نطام کا خاتمہ کر کے دم لے گی تاکہ غریب طبقہ بھی ملک کا شہری ہونے کے ناتے تمام وسائل استعمال کر سکے۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

ممتازماہرتعلیم محمدعجائب کواے ای اوچکسواری تعینات ہونے پر مختلف شخصیات کی مبارک باد اورخیرمقدم

M Ajaib congratulated on bring appointed AEO Chakswari

فیض پور شریف(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ علاقہ کی ممتازسیاسی سماجی وکاروباری شخصیات حاجی چودھری محمدسلیم آف ڈھانگری بہادر اورحاجی چودھری محمدیونس (ر) بینک منیجرنے ممتاز ماہرتعلیم محمد عجائب کواے ای او پرائمری مدارس چکسواری تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیادلی خوشی کااظہارکیااورمٹھائی پیش کی

فیض پور شریف(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر کے صدر معلم محمدافضل چودھری نائب صدرمعلم اللہ دتہ بسمل اساتذہ کرام چودھری محمداکرام محمداسحاق چوہان محمدشاہدقریشی امان اللہ غازی خواجہ محمدفاروق شاداحمدفرازراجہ لیاقت علی راجہ محمدفاروق نبیل احمدقاضی محمدنویداعجاز احمدچودھری صغیراحمدچودھری مہربان علی سٹاف ممبران نے ممتاز ماہرتعلیم محمدعجائب کواے ای او پرائمری مدارس چکسواری تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اور ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیا ہے ان کی تعیناتی پرحکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیرکے افسران سے دلی اظہار تشکر کیاہے

فیض پور شریف(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری محمدشمیدجان ڈاکٹرراجہ عبدالرزاق چودھری عمرا ن مانی چودھری محمدموسی چودھری ندیم شمید اورماسٹرتبارک حسین نے ممتاز ماہرتعلیم محمدعجائب کواے ای او پرائمری مدارس چکسواری تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اور ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیا ہے ان کی تعیناتی پرحکومت آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیرکے افسران سے دلی اظہار تشکر کیاہے۔

some image

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چوہدری محمد شفیق یو کے،چوہدری محمد عقیل،چوہدری محمد کبیر کی ہمشیرہ محترم کو سہوٹ بدال میں سپرد خاک کر دیا گیا

Sister of Ch M Shafiq passed away in Sahot Badhal

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔سہوٹ بدال یو سی کنوہا،چوہدری محمد صدیق مرحوم کی صاحبزادی، چوہدری محمد شفیق یو کے،چوہدری محمد عقیل ،چوہدری محمد کبیر کی ہمشیرہ محترمہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں ان کی نماز جنازہ سہہ پہر تین بجے آبائی قبرستان میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں ایس پی راولپنڈی محمد اشفاق مغل،چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری،انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر،سابق نائب ناظم داؤد اکبر راجہ،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد،جنرل کونسلر راجہ غلام نقی،جنرل کونسلر عمران بھٹی،جنرل کونسلر محمد گلفراز بٹ،جنرل کونسلر ٹھکیدار ظہیر،ڈاکٹر ربنواز راجہ،چوہدری وقاص احمدگجر،چوہدری صولت مدثر،راجہ زاہد حسین،چوہدری وادری حسین،حاجی غلام رسول مغل،شہزاد مالک مغل،حاجی محمد رمضان بٹ،قاری محمد یاسین لنگڑیال،حافظ محمد کلیم یوسف،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،ماسٹر محمد رمضان گجر،ماسٹر راجہ خطاب،ماسٹر منظور کیانی،حاجی غلام فرید،ثاقب حمید نقشبندی،حاجی شرافت حسین،چوہدری قاسم چوہان،صوبیدار مہربان حسین،راجہ جاوید کنیال،راجہ عابد ضمیر،حاجی قمر الزمان مغل،چوہدری عبد الرحمن،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم اٹلی چوہدری امجد،چوہدری محمد شبیر لنگڑیال،عمران منیو لنگڑیال ،چوہدری سلیمان جہلم سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

موضع بھلاکھر ڈھوک اٹاری الطاف حسین کی والدہ محترمہ اور ماسٹر تصدق حسین کمبوہ کی خوش دامن تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئیں

Mother of Altaf Hussain passed away in Balakhar

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔۔ موضع بھلاکھر ڈھوک اٹاری الطاف حسین کی والدہ محترمہ اور ماسٹر تصدق حسین کمبوہ کی خوش دامن تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئیں ہیں۔ نمازِ جنازہ میں چیئرمین محمد صفدر کیانی، چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ، سابق اے ای او ممتاز علی بھٹی، چوہدری نذیر، سابق ناظم، مجید احمد، حاجی نورالحق راجہ، ڈاکٹر کامران عارف، ارشد محمود بھٹی، ماسٹر عبدالرزاق، کاشف سعید عباسی، چوہدری شیرزمان، وکلاء، اساتذہ کرام، سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سردار محمد عارف حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے خلقِ حقیقی سے جاملے۔اُن کی نمازِ جنازہ نلہ مسلماناں ڈہوک سدھن میں ا دا کی گئی

Sardar M Arif passed away in Dhok Sudhan, Nala Musalmana

some image

نلہ مسلماناں (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کوم،راشد محمود راجہ)۔۔۔۔ نلہ مسلماناں ڈہوک سد ھن سردار محمد ضیا ء ،سردار محمد ماجد ، سردار ساجدکے والد ،حافظ محمد رائیس کے سسر اور ماسٹر سردار محمد عباس کے ماموں سردار محمد عارف حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے خلقِ حقیقی سے جاملے۔اُن کی نمازِ جنازہ نلہ مسلماناں ڈہوک سدھن میں ا دا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں علماء کرام، اساتذہ کرام، سیاسی وسماجی شخصیات،اور علاقہ بھر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔مرحوم کو اُن کے آبائی قبر ستان ڈہوک سدھن نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک کیا گیا۔

حاجی کرم داد چوہان کے ایصال ثواب کے لئے دعائے قل کا انعقاد منیاندہ میں کیا گیا

Dua observed for late Haji Karam Dad Chohan in Manianda

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈات کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔ڈھوک چوہان منیاندہ،فرمان علی چوہان کے ماموں ،حاجی کرم دادچوہان کے ایصال ثواب کے لئے دعائے قل کا اہتمام کیا گیا ،آفتاب احمد چشتی نے حمد و نعت پیش کیں،خصوصی خطاب مولانا محمد اقبال قریشی خطیب اعظم ممیام نے فرمایا،جس میں قاری عاصم شریف نقشبندی، انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر،حاجی چوہدری محمد یونس منہاس، سابق کونسلر چوہدری علی بہادر،حافظ محمد رضوان،حاجی چوہدری محمد شبیر،حاجی چوہدری محمد رشید سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تعزیت

Condolences

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----  پریس کلب کلرسیداں کا تعذیتی اجلاس زیر صدارت چوہدر ی عامر کمبو ہ منعقد ہوا جس میں مقامی صحافی جاوید اقبال اور پرویز وکی سے ان کے والد محترم کمال الدین کی وفات پر دلی تعذیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی ۔

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----  مقا می صحا فی محمد جا و ید ا قبا ل ،پر و یز ا قبا ل و کی کے و ا لد کی و فا ت پر سا بق تحصیل نا ظم ملک سہیل ا شر ف ،چےئر مین یو سی گف ر ا جہ محمد فیصل ،مسلم لیگ ن کے تحصیل جنر ل سیکر ٹر ی ر ا جہ گلستا ن ،بلد یہ کو نسلر ز شیخ عبد ا لقد و س ،صو بید ا ر ظفر محمو د ،پر و یز منہا س ،ر ا جہ طا ر ق ،چو ہد ر ی ا خلا ق حسین ،عا طف ا عجا ز بٹ ،شیخ حسن ر یا ض ،حا جی ا سحا ق ،سیٹھ ضا بر ،جما عت ا سلا می کے ر ہنما ضمیر ،سا بق نا ئب نا ظم ر ا جہ ز ا ہد ،پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے ر ہنما محمد فیا ض کیا نی ،پا کستا ن کا لمسٹ فا ؤ نڈ یشن کے صد ر محمد سلیما ن ،ا نجمن تا جر ا ن کے مر کز ی ر ہنما حا جی ر یا ست ،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین ،ر ا جہ ا ظہر محمو د ا ن کی ر ہا ئش جا کر فا تحہ خو ا نی کر تے ہو ئے مر حو م کے بلند د ر جا ت کی د عا کی ۔

Picture of the Day

Ch Arshad of Kallar Syedan and Birmingham and friends at the London show, picture by Raja Umar Hayat

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image