Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 5th December 2017 ----- 16th Rabi Al-Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے الیکشن کیلئے تاجردوست پینل میدان میں آگیا

New group joins in Kotli Sattian traders election

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے الیکشن کیلئے تاجردوست پینل میدان میں آگیا جس کو تاجران کی مکمل حمایت حاصل ہے تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کوٹلی ستیاں کے الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ آج 5دسمبر ہے جبکہ آخری اطلا عا ت تک صرف ایک پینل ’’ تاجر دوست پینل ‘‘کے نام سے سامنے آیا ہے

جس کے مقابلے میں کسی دوسرے پینل نیابھی تک کو ئی اعلا ن نہیں کیا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ تاجر دوست پینل ہی بلا مقابلہ منتخب ہو جائے گا جس میں صدر کیلئے ثناء الحق ستی ، جنر ل سیکرٹری کیلئے ماسٹر (ر) عبدالعزیز ستی ،نائب صدر کیلئے حاجی نثار احمد ستی ، فنانس سیکرٹری کیلئے جاوید اختر طارق ستی، سیکرٹری اطلاعات کیلئے حاجی شمس الحق ستی

جبکہ مجلسِ عاملہ میں محمد بشیر ستی ، حاجی تنویر احمد ستی ، مدثر محمود ستی ، حاجی گل نواز ستی اور حاجی واجد حسین ستی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔ جن کے مقابلہ میں کسی بھی پینل نے تا حا ل اعلا ن نہیں کیا اس پینل کو کوٹلی ستیاں کی تاجر برادری کی اکثریتِ رائے سے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے اور امید ہے کہ اس پینل کے مقابلے میں کوئی دوسرا پینل سامنے نہیں آئے گااور یہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں گے۔

Kotli Sattian; A new group called "Tajir Dost panel" has announced to take part in "Anjuman Tajran" election for the trades organization elections, the group is believed to be getting full support of local traders in Kotli Sattian.

The Kotli Sattian traders elections are being held with papers submission date which must be registered by today 5th December. So far no other group has registered to take part in the lection according to reports.

The "Tajir Dost panel" is being led by Sanna Ullah Haq Satti as President, Pothwar.com was told unless another rival group registers for the election by 5th December, The "Tajir Dost panel" will be declared winners unopposed.

Their were also reports that local traders are pushing and making sure no rival group comes to take part in election and want the "Tajir Dost panel" to win unopposed.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

اسکاٹ لینڈ کے مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ کبابش میں آگ لگ گئی ، پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں

Firefighters tackle major blaze at famous Pakistani Glasgow restaurant

some image some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موجود مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ کبابش میں آگ لگ گئی آگ نے چند منٹوں میں پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منٹوں میں پہنچ آئی اور آگ پر قابو پانے کے لئے اپنی کاروائی جاری کردی -

ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ آئی تھی پولیس نے قریبی علاقے کو سیل کر دیا رات گئے تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی - ذرائع کے مطابق آگ اندد لگی جو فورا باہرتک پھیل گئی اور پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا-

Scotland; Firefighters are tackling a major blaze at a restaurant in Glasgow which has spread to flats above. The alarm was raised just before 3pm after a fire broke out at Kebabish on Victoria Road in the city’s south side.

Ten appliances are at the scene and the four-storey tenement building has been evacuated. A Fire Service spokesman said: “The Scottish Fire and Rescue Service is currently in attendance at a large fire that has taken hold within a restaurant and is now affecting flats.

آقائے دوجہاں محمد مصطفی ﷺ سے بلند صرف ذات خدا ہے۔ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی

Millad celebrations in Denmark

some image

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عقیل قادر)۔۔۔۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام شب میلا دالنبیﷺ کے موقع پر چوتھا سالانہ گرینڈ دنڑ اور ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کوپن ہیگن کے وسط میں واقع ایک وسیع و عریض اور خوبصورت ہال سٹارایونٹ میں کیا گیا جس میں 1100 سے زائد تعداد نے خواتین و حضرات اوربچوں نے بھرپور شرکت کی۔

میلاد النبیﷺ کی خوشی میں ہال کو خوبصورت قمقموں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب کے آغاز میں قاری اسماعیل فریدتونسوی نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک پیش کی۔ برطانیہ سے تشریف لائے نعت خواں اویس اقبال اور پاکستان کے نامور نعت خواں ظہیر عباس بلالی نے خوبصورت انداز میں مدح ثرائی کر کے خوب داد سمیٹی اور حاضرین انہیں نعرہ تکبیر و رسالت سے داد پیش کرتے رہے۔ مہمان خصوصی علامہ مفتی محمد ارشاد سعیدی نے حضورنبی کریم ﷺ کے نام مبارک کے فضائل و مناقب کے حوالے سے سحر انگیز خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے نام اور نام محمد ﷺ کی شان یہ ہے کہ ان دونوں ناموں میں کوئی نقطہ نہیں ہے تاکہ نقطہ چینی کرنے والوں کو کوئی موقع نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ محمد ﷺ کا مطلب ہے جس کی بہت زیادہ تعریف کی جائے اور جس کی تعریف خود رب العزت کرتا ہے اس کے تعریف کی کوئی حد نہیں ہو سکتی ، انہوں نے کہا کہ کائنات میں مصطفی ﷺ سے بلند صرف ذات خدا ہے اور حضور نبی کریم ﷺ کے برابر اور کوئی ذات نہیں ۔میلاد کانفرنس سے علامہ حافظ ادریس الازہری ، صدر منہاج القرآن انٹرنشینل ڈنمارک ڈاکٹر عُرفان ظہور احمد، علامہ اشتیاق ، علامہ عتیق احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نائب صدر حافظ سجاد احمد اور جنرل سیکریڑی حسن بوستان نے بتایا کہ محفل میلاد کو گذشتہ چار سالوں سے بڑے پیمانے پر منایا جارہا ہے جس میں ہر سال محفل میلاد کی رونقوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ محفل میلاد میں افشین آرٹس کی طرف سے ڈونیٹ کی گئی دو خوبصورت اسلامی پینٹنگزکی بولی بھی لگائی گئی جس سے حاصل ہونے والی رقم مسجد فنڈ میں دے دی گئی۔ محفل میلادکو کامیاب بنانے پر منہاج القرآن کے تمام ذیلی فورمز اورباالخصوص نائب جنرل سیکریڑی علی عمران کی انتھک کوششوں کو سراہا گیا۔ محفل میں نقابت کے فرائض علامہ حافظ ادریس الازہری نے نہایت خوش اسلوبی سے ادا کیے۔ محفل میں منہاج ایجوکیشن فورم کے بچوں نے بھی تلاوت، نعت اور تقایر پیش کیں۔ اس بابرکت محفل میں دو خوش نصیبوں نے قرعہ اندازی کے ذریعے دو عمرے کے ٹکٹ جیتے کئی شرکاء نے ہاوئس آف انسپاریشن کی طرف سے گفٹ واؤچر بھی جیتے۔ محفل کے آخر پر درودوسلام پیش کیا گیا اور اظہار تشکر کے کلمات سرپرست منہاج القرآن ڈنمارک شیخ اشفاق احمد نے ادا کیے۔ اختتام پر بچوں نے درودوسلام کی صدا میں حضورنبی کریم ﷺ کے میلاد کا کیک کاٹا۔

Denmark; Over 1100 members of Danish Pakistani community participated in Millad celebrations in Copenhagen, Denmark, guest speaker was Allama mufti Arshaad Hussain Saiedi.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ---- جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر داخلہ نے مہاجرین سے براہ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ اگلے سال فروری تک رضاکارانہ طور پروطن واپس جائیں گے تو ایک سال تک گھر کے اخراجات کے لیے مالی امداد بھی دی جائے گا۔ جرمن ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق مسترد شدہ پناہ گزین کو ابتدائی رقم کے ساتھ اپنے وطن میں گھر کا کرایہ گھرکی تعمیر نو اور بنیادی اخراجات کے ساتھ باورچی خانے یا غسل خانے کا سامان خریدنے کے لیے بھی معالی مدد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----  سلاو مینر پارک کمیونٹی ہال میں اجالا فاونڈیشن کے زیراہتمام محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی- محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد ہدیہ نعت پیش کی گئی- اس بابرکت محفل میں نوجوانوں کے لیے انگریزی میں خطاب کا خصوصی اہتمام کیا گیا انگریزی میں خطاب کرتے ہوئے جناب سید علی عباس شاہ بخاری نے نوجوان نسل کو میلاد منانے کے حوالے سے اپنے خوبصورت انداز میں بیان کیا میلاد منانے میں کوئی حرج نہیں بعض لوگ اس کو بدعت کا لفظ دے کر نوجوانوں کو میلاد منانے سے دور کر رہے ہیں نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مقامی علما سے میلاد کے حوالے سے پوری معلومات حاصل کریں میلاد منانے سے کہیں نہیں منع کیا گیا- اس محفل کے مہمان خصوصی علامہ معصوم صاحب تھے جنہوں نے اپنے خوبصورت انداز میں میلاد کے حوالے پر روشنی ڈالی - اجالا فاونڈیشن سلاو کے بانی ذوالفقار وارثی صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جو اس محفل پاک میں شریک ہوئے- محفل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا- حافظ اسرار صاحب کے نعروں نے ہال میں رونق دوبالا کر دی -

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد میں میلاد جلوس کے بعد محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مولانا اقبال چشتی صاحب اور حافظ فضل محمد نے کیا - محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا قاری محمد یونس نے اپنے خوبصورت انداز میں تلاوت قرآن پاک کرنے کا شرف حاصل کیا اس کے بعد ہدیہ نعت پیش کی گئی محفل کے اختتام پر تمام شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب اور صوفی محمد افضل صاحب نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میلاد جلوس میں اور میلاد کی محفل میں شرکت کی گئ - آخر میں تمام امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

صحت مند پنجاب پروگرام" کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں " ہیلتھ کنونشن" منعقد کیاگیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ صحت مند پنجاب پروگرام" کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں میں " ہیلتھ کنونشن" منعقد کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس مہمانِ خصوصی تھے جبکہ صدارت رئیس مدرسہ خالد محمود قریشی نے کی۔ہیلتھ کنونشن میں تحصیل کلر سیداں کے پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائی مدارس کے طلباء و طالبات نے شر کت کی۔صحت مند پنجاب کے حوالے سے طلباء و طالبات نے صاف پانی ، ڈینگی بخار ، کالا یرقان، زیادہ سے زیادہ پودوں کی افزائش، صحت و صفائی کے موضوعات پر تقاریر کیں اور سامعین و حاضرین نے بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔حصہ پرائمری میں GPSسدیوٹ کی طالبہ حفصہ بی بی نے دوم اور GPSموہڑہ بختاں کے طالب علم جان محمد نے اول پوزیشن حاصل کی۔ایلیمنٹری سے آمنہ بتول GGES موہڑہ بختاں اول ، افزاء بی بی GGESپنڈ بھینسو نے دوم اور GGESفیض بخش کی طالبہ شمائیلہ نعیم نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔سیکنڈری حصہ سے عبد المنان GHS آراضی اول، ملائکہ طاہر GGHS کلر سیداں دوئم اور محمد صہیب GHSکلر سیداں نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔صحت کے حوالے سے رب نواز منہاسAC کلر سیداں نے حکومتِ پنجاب کی کارکردگی کو سراہا اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے انقلابی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں ہسپتالوں کی حالت بہتر ہوئی ہے اور مفت ادویات کی تر سیل تیزی سے جاری ہے۔اس تقریب میں سکندر فیاض AEO ، محمد اعظم AEO، محمد رضوان AEO اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔رئیس مدرسہ خالد محمود قریشی نے صدارتی تقریر میں کہا کہ گلی محلوں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے تعلیمی اداروں نے ڈینگی پر قابو پانے میں بڑا کردار ادا کیا ہے ہم صاف دیہات پروگرام کو بھی کامیاب بنا کر دم لیں گے۔

 

ہفتہ صحت کنونشن صوبہ بھر کے دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں میں بھی شروع

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ہفتہ صحت کنونشن صوبہ بھر کے دیگر شہروں کی طرح کلر سیداں میں بھی شروع۔روزانہ کی بنیاد پر تقریبات منعقد ہوں گی۔صحت کنونشن کے سلسلے میں ایک تقریب آج بروز منگل دن گیارہ بجے بلدیہ ہال کلر سیداں میں ہو گی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید عابد حسین شاہ نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ صحت میں پنجاب حکومت کی جانب سے لوگوں کی بہتری کے لیے کیئے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور عام لوگوں کو ان کی سہولیات اور ثمرات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا ۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحت کے حوالے سے بڑے انقلابی اقدامات کئیے ہیں ۔چوہدری نثار علی خان کی سرپرستی میں ہم نے کلر سیداں ٹی ایچ کیو کو مثالی ادارہ بنا دیا ہے جس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں ،کلر سیداں ہسپتال کارکردگی کے اعتبار سے صوبہ بھر میں مسلسل اول آرہا ہے جس کا سہراایم ایس ہمایوں انور میر اور ان کے تمام اسٹاف کے سر جاتاہے ۔ایم ایس ہمایوں انور میر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مالی طور پر ہسپتالوں کو خود مختار بنایا ہے بھاری فنڈز جاری کیے جاتے ہیں جنہیں لوگوں کی صحت بہتر بنانے اور سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ایک کنونشن آج بروز منگل دن گیارہ بجے بلدیہ ہال کلر سیداں میں ہو گا جس سے ڈی ڈی ایچ او سید عابد حسین شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ربنواز خان منہاس ،چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،ایم ایس ہمایوں انور میر اور دیگر خطاب کریں گے۔

صاف دیہات پروگرام کے تحت کلر سیداں کے لیے دو کروڑ اکسٹھ لاکھ کی منظوری دے دی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ صاف دیہات پروگرام کے تحت کلر سیداں کے لیے دو کروڑ اکسٹھ لاکھ کی منظوری دے دی گئی ،ڈی سی راولپنڈی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ کی چھ یوسیز کے لیے 1کروڑ 56لاکھ کے منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ بلدیہ کلر سیداں اور دیگر چار یوسیز کے منصوبے حتمی منظوری کے لیے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ارسال کر دئیے گئے ۔ڈی سی راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے این اے 50میں شامل تحصیل کلر سیداں کی یوسیز چوآ خالصہ سموٹ منیاندہ نلہ مسلماناں دوبیرن کلاں اور کنوہا کے تمام منصوبوں کی حتمی منظوری دے کر انہیں ٹینڈرز طلب کرنے کے لیے متعلقہ شعبہ کو بھیج دیا گیا جبکہ بلدیہ کلرسیداں کے 85لاکھ اور یوسیز بھلاکھر،گف،غزن آباد اور بشندوٹ کے ایک کروڑ کے منصوبوں کو منظوری کے لیے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بھیج دیا گیا ہے ۔منصوبے کا مقصد صوبہ بھر کے دیہات کو صاف رکھنا ہے ہر یونین کونسل کو گندگی کے ڈھیرتلف کرنے کے لیے ایک ایک لاکھ دیا گیا ہے ۔

کلر سیداں سے ایک بڑا قافلہ اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ آج کلر سیداں سے ایک بڑا قافلہ اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہو گا۔انہوں نے پیر کے روز کلر سیداں میں جلسہ میں شرکت کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ میں شرکت کیلئے میری آبائی یونین کونسل سموٹ سمیٹ دیگر یونین کونسلز سے قافلے کلرسیداں میں اعجاز بٹ کے دفتر پہنچیں گے جہاں سے مرکزی جلوس ان کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا۔ادھر پیپلز پارٹی نے اندرون پنجاب سے آنے والے جلوسوں کے استقبال کے لیے ٹی چوک روات میں استقبالیہ کیمپ قائم کر دیا ہے جہاں مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر رہنما آنے والے قافلوں کا خیر مقدم کریں گے۔

ماہ نومبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 805 گاڑیوں کو چالان

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی چوہدری یوسف علی شاہد کی ہدایت پر ٹریفک وارڈن پولیس کلر سیداں کے انچارج عمران نواب خان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ ماہ نومبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 805 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 57 ہزار سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی، اوور لوڈنگ،زیادہ کرایہ وصولی، نوپارکنگ زون کی خلاف ورزی اور کم سن ڈرائیوروں کیخلاف عمل میں لائی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران سب سے زیادہ چالان ٹکٹس وارڈنز آفسران بلال اشرف اور ماجد محمود نے جاری کئے ۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سعید ہاشمی کے فرزند بلال سعید ہاشمی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں عبدالقیوم ہاشمی ،نذیر ہاشمی،مسعود قریشی،منظور احمد قریشی،قاضی زاہد نعیم،بشیر احمد ہاشمی،محمد رشید فخری،نوید ہاشمی،ساجد ہاشمی،بابو محمد منیر،سہیل حمید،بشارت حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن قائد ایوان سنیٹ و سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق سینٹرل ایگزیکٹوکونسل اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے چیئر مین منتخب

مٹور :نمائندہ پوٹھو ار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن قاہد ایوان سنیٹ و سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کو سینٹرل ایگزیکٹوکونسل اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا چیئر مین منتخب کر دیا گیا ۔ ممتازمسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے راجہ محمد ظفر الحق کو ان کی رہائش گاہ پر جا کر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔تحصیل کہوٹہ تما م پارٹی کارکنوں کی طرف سے بھی مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی طرف سے بنائی جانے والی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے لیے تحصیل کہوٹہ کی رہائشی عالم اسلام کی معروف شخصیت چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن قاہد ایوان سنیٹ و سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کو چیئر مین منتخب کر دیا گیا۔اہل علاقہ میں خوشی کی لہر ۔ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن قاہد ایوان سنیٹ و سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کو سینٹرل ایگزیکٹوکونسل اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا چیئر مین منتخب ہونے پرممتاز مسلم لیگی رہنماء سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کو مبارکباد پیش کی اور ان کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہوٹہ اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ ہم تمام مسلم لیگی کارکن قاہد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا سینٹرل ایگزیکٹوکونسل اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے چیئر مین شپ کے لیے راجہ محمد ظفر الحق جیسی شخصیت کا احسن انتخاب احسن اقدام ہے یہ راجہ ظفر الحق کا پارٹی کے رہنماوں کے ساتھ احسن رویہ ،مدبرانہ سوچ کا نتیجہ ہے ان کی شخصیت ایک صاف شفاف کردار والی شخصیت ہے راجہ محمد ظفر الحق نے جس طرع میاں محمد نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پارٹی قیادت سنبھالی اور جس سے پارٹی مورال بلند ہوا اسی طرع وہ اس مر تبہ بھی اپنا کام احسن طریقے سے سر انجام دیں گئے پارٹی کے لیے جو ان کی خدمات ہے وہ ناقابل تلافی ہیں ان کی ان تمام کوششوں کاوشوں کا مد نظر رکھتے ہوئے قاہد محترم جناب میاں محمد نوازشریف نے ان کا انتخاب کیا جس پر ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنا ن ان کا شکر یہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق نے ہمیشہ تمام اسلامی ممالک کوآپس میں اتحاد رکھنے میں اپنا اہم کر داراداکیا جس کیوجہ سے تمام اسلامی ممالک ان کی شخصیت پر اتفاق کرتے ہیں اسی لیے آج اللہ پاک نے ان کو جو عزت عطا فرمائی ہے اور پوری دنیا میں ان کا ایک مقام ہے ساری دنیا بلخصوص تمام اسلامی ممالک ان کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ہم اہلیان علاقہ چیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹروقائد ایوان سینٹ راجہ محمد ظفر الحق کی صحت دراز عمری کے لیے ہمیشہ دعاگو ہیں ۔

some image

پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ طارق محمو د مر تضیٰ کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

مٹور :نمائندہ پوٹھو ار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ طارق محمو د مر تضیٰ کا تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ ۔کارکنوں ، ورکروں ، ووٹروں اور سپوٹروں سے ملاقات ۔پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑ ی عوا می جما عت بن گئی ہے پی ٹی آئی میں پڑ ے لکھے نو جوا ن مو جو د ہیں یہ وا حد جما عت ہے جس میں ایک مز دو ر سے لیکر ایک امیر آدمی مو جود ہے پی ٹی آئی نے غر یب امیر میں کو ئی فر ق نہیں کیاآج پا کستا نی قو م با شعو ر ہو چکے ہیں سا بقہ و مو جو دہ حکو متو ں نے ملک کو تبا ہ کر دیا تھا انشا اللہ اگلی حکو مت پا کستا ن تحر یک انصا ف کی ہو گی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ طارق محمو د مر تضیٰ نے یونین کونسل دوبیرن خورد کے گاوں موڑی راجگان میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی راجہ مہربان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر راجہ خورشید ستی ، مظہر قریشی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ راجہ طارق محمو د مر تضیٰ نے مزید کہا کہ دن بدن عوا م کا پی ٹی آئی شمو لیت اختیا ر کر نا اس با ت کا ثبو ت ہے اب عوا م سمجھدا ر ہو گئے ہیں غلط اور سہی کا فیصلہ خو د کر سکتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ مہنگا ئی دن بدن زو ر پکڑ رہی ہے حکو مت عوا م کو ریلف دینے میں مکمل نا کا م ہو چکی ہے پی ٹی آئی نے حکو مت کو کا م کر نے پر مجبو ر کر دیا ہے قا ئد عمرا ن خا ن نے جو بھی وعدے کیئے وہ انشا اللہ پی ٹی آئی کی حکو مت آنے پر پو رے کیئے جائیں گے انہوں نیا کے پی کے کی طر ح پی ٹی آئی 2018میں پا کستا ن میں اپنی حکو مت بنا کر نئے پا کستا ن کو بھی تر قیا فتہ بنا دے گی کے پی کے میں جس طر ح دن را ت تر قی ہو رہی ہے انشا اللہ پی ٹی آئی کی حکو مت آنے کے بعد پا کستا ن میں بھی تر قی ہو گی مو جو دہ اور سا بقہ حکو متو ں نے اس ملک کو دل کھو ل کر لو ٹا اور اس ملک کا پیسہ دو سرے ملکو ں میں ٹرا نسفر کر کے کمپنیا ں بنا ئی اور اپنے بچو ں کو دو سرے ملکو ں میں شفٹ کر دیا عوا م سمجھدا ر ہو گئے ہیں اب کھو کھلے نعر ے لگا کر عوا م سے ووٹ نہیں لی جا سکتی انہو ں نے مز ید کہا کہ تبد یلی آنہیں رہی تبد یلی آگئی ہے لو ٹیرے ملک چھو ڑنے پر مجبو ہو گئے ہیں پی ٹی آئی نے لو ٹیرو ں کو بے نقا ب کر دیا ہے اب 2018کو عوا م رسمی کا روا ئی کر کے پی ٹی آئی کو کا میا ب کر ینگے تحصیل کہو ٹہ میں دن بدن نو جوا ن قیا دت کا پی ٹی آئی میں شمو لیت اختیار کر نا خو ش آئندہ ہے ۔

some image

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حلقہ این اے پچاس میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، لیگی رہنماوں کا مشترکہ بیان

مٹور :نمائندہ پوٹھو ار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹورہنماوں نمبردار اسد عزیز، راجہ جاوید احمد اور راجہ خضر اقبال نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محترم شاہد خاقان عباسی اپنے حلقے کی عوام سے کیے ہوئے ایک ایک وعدے کا پورا کر یں گئے۔شاہد خاقان عباسی نے حلقہNA-50میں ریکارڈ ترقیاتی کام کر ائے پی پی ٹوکی مختلف یونین کونسلوں میں سوئی گیس کی مد میں اربوں روپے کی خطیر گرانٹ منظور کرنا اور معتدد علاقوں میں سروئے اور پائپ لاہنیں بچھواناان کا عظیم کارنامہ ہے،گاؤں گاؤں بجلی ،سکولوں کی اپ گریڈیشن،سڑکیں اور گلیاں دے کر انہوں نے اپنے حلقے کی عوام کے دل جیت لیے۔ ان کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں انشاء اللہ حلقے کے تمام مساہل حل ہوں گئے ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹورہنماوں نمبردار اسد عزیز،سابق امیدوار براے چیئر مین راجہ جاوید احمد اورجنر ل کونسلریوسی دوبیرن کلاں راجہ خضر اقبال نے اپنے مشتر کہ بیان میں صحافیوں سے گفتگو کر تے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محترم شاہد خاقان عباسی گوناگوں مصروفیات کے باجود اپنے حلقے کی عوام کے مساہل حل کر رہے اور حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنے حلقے میں مزید ترقیاتی کام کرانے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا اسلام آباد میں قائم انکے آفس کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلاہے سینکڑوں افراد ہر سموار اور منگل کے روز انکے دفتر جاتے ہیں اور جہاں ان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت اقبال جنجوعہ عوام کے مسائل بھی سنتے ہیں اور ان کو حل کر نے کے لیے ضروری اقدامات بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان علاقہ میں بلا تفریق ترقیاتی کام کرانے پر وزیر اعظم پاکستان محترم شاہد خاقان عباسی، حافظ عثمان عباسی اورشوکت اقبال جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔

حکومت پنجاب کے احکامات پر پنجاب ہیلتھ کنویشن کا آغاز احسن اقدام ہے ۔ چیئر مین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھو ار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی اور ذوالفقار انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر پنجاب ہیلتھ کنویشن کا آغاز احسن اقدام ہے ۔یوسی کھڈیوٹ کی غریب عوام جو ادویات نہیں خرید سکتی میری طرف سے ان کے لیے ادویات فری ہیں ۔صوبہ بھر میں صحت مند پنجاب کے نام سے ہیلتھ کنویشن کے آغاز سے عوام میں شعور آگاہی میں بہتری آگئی ۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے رہنماء چیئر مین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی اورSHNS ذوالفقار انجم نے BHUسمبلا یوسی کھڈیوٹ میں صحت مند پنجاب کے نام سے منسوب ہیلتھ کنویشن کے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر DISPثاقب انجم اور دیگر عملے ،لیڈ یز ہیلتھ ورکر اور معززین علاقہ موجود تھے ۔چیئر مین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے احکامات پر پنجاب ہیلتھ کنویشن کا آغاز احسن اقدام ہے جس سے دور دراز دیہات میں رہنے والی عوام میں بھی شعور آگاہی آئے گئی اور وہ صحت کے اصولوں پر عمل پیر ا ہو ں گئے انہوں نے کہا کہ BHUسمبلا یوسی کھڈیوٹ کی کارکردگی احسن ہے جس کی رپورٹ مجھے ہر روز ملتی ہے یہاں کا عملہ جانفشانی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے انہوں نے اعلان کیا کہ اگر میری یونین کونسل کے وہ غریب نادار لوگ جو ادویات خریدنے کی سکت ناں رکھتے ہوں میں ان کو ادویات لے کر دوں گا ۔SHNS ذوالفقار انجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ صحت پنجاب عوام کو سہولیات دینے کے لیے احسن اقدام کر رہا ہے جس میں اب مزید سہولیات آگئی ہیں جس میں سب سے پہلے جو ہم پرچی کی فیس لیتے تھے وہ ختم کر دی گئی ہے اب پر چی بھی فری ہے اور ادویات بھی فری ہیں اس کے علاوہ بھی ہپاٹاٹیس، ٹی بی کے علاوہ دیگر امراض کے بھی ہائی پیمانے پر علاج کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا جو اس محکمے سے وابستہ ملازمین ہیں حکومت ان کے لیے بھی بہت اچھا انتظامات کر رہی ہے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر نے کا کام بھی شروع ہو گیا ہے اور جو ملازم اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے گا اس کوحکومت پنجاب محکمہ صحت کی طرف سے خدمت ایوارڈ بھی دیا جائے گا ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

صرف 24گھنٹے کے مختصر نوٹس پر قمر سٹریٹ کوٹ سیداں کی خوبصورت تعمیر

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ الحاج محمد شاہد صراف چیئرمین میونسپل کمیٹی گوجرخان ، جنرل کونسلر چیئرمین سٹریٹ لائٹ گوجرخان سٹی خواجہ مظہر اقبال نے صرف 24گھنٹے کے مختصر نوٹس پر قمر سٹریٹ کوٹ سیداں کی خوبصورت تعمیر کروا کے ایک خوبصورت مثال قائم کر دی، جشن عید میلاد النبی ؐ کی ایک تقریب میں ان کے نوٹس میں لایا گیا کہ قمر سٹریٹ کی حالت نہایت خستہ ہے ، بعد نوازش تعمیر کروا دیں تو اسی وقت الحاج محمد شاہد صراف نے چاند مبین کی ڈیوٹی لگائی کہ سٹریٹ فوری طور پر 24گھنٹے میں تعمیرکروا کہ مجھے رپورٹ کریں، جس پر فوری عمل کرتے ہوئے ہنگامی طور جنرل کونسلر خواجہ مظہر اقبال کی نگرانی میں صرف 24گھنٹو ں میں خوبصورت قمر سٹریٹ تعمیر کر دی گئی ، جس پر مرکزی انجمن تاجراں کے سینئر نائب صدر ممبر امن کمیٹی گوجرخان غلام قمر، ٹھیکیدار حاجی محمد اکرم، سابق جرنل کونسلر محمد طارق صراف، سید فہیم عباس کاظمی، مرزا محمد وسیم، شوکت عباس، راجہ محمد اسرارو دیگر نے چیئرمین میونسپل کمیٹی گوجرخان الحاج محمد شاہد صراف ، جنرل کونسلرخواجہ مظہر اقبال اور چاند مبین کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا

لوڈشیڈنگ فری پاکستان کا تحفہ دے کر میاں نوازشریف نے ہمارے دل جیت لئے ہیں, ملک عابد حسین اعوان

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چیف کوارڈی نیٹر مسلم لیگ ن خواجہ محمد جہانگیر، صدر ملک عابد حسین اعوان، جوائنٹ سیکرٹری وسیکرٹری انفارمیشن خضر اسلام قریشی، سردار مزمل احمد، سرفراز قریشی، حبیب الرحمن مغل، ملک مہران اعوان، خرم بٹ، مظہر حسین وارثی اور شیخ احسن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ فری پاکستان کا تحفہ دے کر میاں نوازشریف نے ہمارے دل جیت لئے ہیں اور 1999ء کے ایٹمی دھماکوں سے لے کر آج تک پاکستان میں جتنی بھی ترقی ہوئی وہ صرف میاں نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ہی ہے ہمیں اپنے عظیم لیڈر پر فخر کہ ہم نے جو بھی توقعات اپنے قائد سے تھیں انہوں نے آج تک اس سے کئی گنابڑھ کر کام کیا ہے

پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقدہ آج کا عظیم الشان جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا یادگار جلسہ ہوگا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے رہنماء وروحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا انکے برادر اصغر محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقدہ آج کا عظیم الشان جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا یادگار جلسہ ہوگا ، یہ جلسہ محبان پاکستان ، عاشقان بھٹو اور عاشقان بھٹو خاندان کا عظیم الشان جلسہ ہو گا ، غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین دوہرے نشان حیدر کی ملکہ تحصیل سابق وزیرا عظم و سابق آرمی چیف کی تحصیل سے جیالے بھرپور انداز میں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد آئیں گے ان رہنماؤں نے کہا کہ وفاق کو صرف اور صرف مجید نظامی کے مرد حر آصف علی زرداری اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نواسے بلاول بھٹو زرداری ہی بچا سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک بھنور میں پھنسا ہوا ہے لاقانونیت اقرباء پروری اور میاں نواز شریف اور انکے پورے ٹبر کی لوٹ مار کے قصے زبان زد عام ہیں ان رہنماؤں نے کہا کہ ہماری جماعت نے جمہور کو بچانے کے لئے بہت قربانیاں دیں، جمہوریت پر ہم کوئی سمجھوتا نہیں کرتے جمہوریت کی نشونما کے لئے ہماری جماعت کے قائدین نے قید و بند کی صحبتیں برداشت کیں ہمارے خاندا ن نے بھی طویل قید و بند کی صحبتیں برداشت کیں اور پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہم پارٹی کے اندر حقیقی جیالوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غربت جہالت ناانصافی کے خاتمے کے لئے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جدو جہد کرتے رہیں گے۔

آج گوجرخان سے پیپلزپارٹی کا تاریخی جلوس اسلام آباد روانہ ہوگا, راجہ جاوید اشرف

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ آج گوجرخان سے پیپلزپارٹی کا تاریخی جلوس اسلام آباد روانہ ہوگا کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کر دے گی کہ گوجرخان پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے پیپلزپارٹی ملک کی مقبول ترین اور مضبوط جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف نے پوٹھوہارپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی پی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پانچ دسمبر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں خصوصی خطاب ہوگااورعوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ثابت کر دے گا کہ پیپلزپارٹی ملک کی بڑی جماعت ہے اور عوام بھٹو خاندان سے اس طرح والہانہ محبت کرتے ہیں راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ گوجرخان سے بڑ ا اور تاریخی جلوس پانچ دسمبر کواسلام آباد کیلئے روانہ ہوگاکارکن متحرک ہوجائیں اور ثابت کر دیں کہ گوجرخان پیپلزپارٹی کا مضبوط قلعہ ہے اہل گوجرخان آج اس تاریخی جلوس سے ثابت کر دیں گے کہ وہ آمدہ الیکشن میں راجہ پرویز اشرف کے ساتھ ہیں اور تحصیل گوجرخان سے سینکڑوں گاڑیاں جس میں ہزاروں لوگ شامل ہوں گے یہ جھلک ہی اس بات کی دلیل ہوگی کہ اہل گوجرخان نے راجہ پرویزاشرف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے چوک گوجرخان سے آج دن گیارہ بجے جلو س اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہوگا

some image

پر یس کلب دولتالہ کی کاوشیں رنگ لے آئی آر ایچ سی دولتالہ سے دو سال سے غیر حاضر ڈینٹل ڈاکٹر ڈیوٹی پر واپس آگیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پر یس کلب دولتالہ کی کاوشیں رنگ لے آئی آر ایچ سی دولتالہ سے دو سال سے غیر حاضر ڈینٹل ڈاکٹر ڈیوٹی پر واپس آگیا اہلیان علاقہ کا سی ای او اور پر یس کلب دولتالہ کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر دولتالہ میں موجود ڈینٹل ڈاکٹر گذشتہ دو سال سے ڈینگی ڈیوٹی کے لیے راولپنڈی بھیج دیا گیا تھا ہسپتال میں ڈینٹل ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ ہسپتال میں آنے والے سنیکڑوں مر یضوں کو پر یشانی اورمایوسی کا سامناکر نا پڑتا تھا گذشتہ روز چیف ایگز یکٹو آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر سہیل احمد کے دورہ آرایچ سی کے موقع پر یس کلب دولتالہ کے ار کین راجہ صدیق کیانی،چوہدری عامرمقبول،راجہ محمد اخلاق اور راجہ عابد نسیم نے ڈاکٹر سہیل احمد کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جس پر انہوں نے نہ صرف کی کا نوٹس لیا بلکہ ڈینٹل ڈاکٹر کو فوری طور پر آر ایچ سی بھیج دیا جس پر اہلیان علاقہ نے پر یس کلب دولتالہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ تعمیری صحافت کوفروغ دیا علاقائی مسائل اعلی حکام تک پہنچانے میں پر یس کلب دولتالہ نے ہمیشہ اہم کر دار ااد کیا اور امید کر تے ہیں کہ وہ اپنا موثر کر دار آئندہ بھی ادا کر تے رہیں گے اور عوامی مسائل کو اجاگر کر نے اور انھیں اعلی حکام تک پہنچانے میں اپنا کر دار جاری رکھیں گے

some image

موجودہ نااہل حکمر ان مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں, پاکستان تحر یک انصاف پی پی فور کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پاکستان تحر یک انصاف پی پی فور کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمر ان مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ملک میں جاری کر پشن کے خلاف پاکستان تحر یک انصاف کا کر دار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے عمر ان خان کی جدوجہد سے پور ی قوم آگا ہ ہو چکی ہے تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ان کر پٹ حکمر انوں کا کڑا احتساب کر ئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پر یس کلب دولتالہ میں میٹ دی پر یس میں گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کے دعوئے کر نیوالوں نے آج بڑا کشکول اٹھا لیا ہے عوام کی جان ومال محفوظ نہیں رہی کرپشن کی وجہ سے غریب عوام کو انصاف ملنا محا ل ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لیے کوئی اقدامات نہ اٹھا سکی لوگ علاج معالجے کی سہو لیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں میں ذلیل خوار ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کر پشن کے خاتمے کے لیے تمام صلا حیتیں بر و کار لا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک کا ہر باشعور نوجوان تحر یک انصاف سے اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمر ان خان کی قیادت میں موروثی سیاست کوختم کر کے ایسا صاف و شفاف نظام لائے گی جس کی وجہ سے عام آدمی کو بھی انصاف ملے گا انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک قدرتی وسا ئل سے مالا مال ہے اگر حکمر ان صحیح ہوں تو پوری دنیا کے لوگ پاکستان میں روز گار کے لیے آئیں

ایس پی صدر افتخار احمد کا دورہ دولتالہ ،پولیس چوکی دولتالہ میں پریس کلب دولتالہ کے وفد سے ملاقات

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ایس پی صدر افتخار احمد کا دورہ دولتالہ ،پولیس چوکی دولتالہ میں پریس کلب دولتالہ کے وفد سے ملاقات ،جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ،دولتالہ میں قتل ہونے والی خاتون جو قوت سماعت سے محروم تھی اور اس کے لا پتہ گونگے بھائی کے کیس پر پیش رفت کی جا رہی ہے جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،ایس پی صدر کی صحافیوں سے گفتگو ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر افتخار احمد نے دولتالہ کا دورہ کیا ،اس دوران پولیس چوکی دولتالہ پر پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ صدیق کیانی اور دیگر عہدیداران چوہدری عامر مقبول،چوہدری صغیر احمد ،راجہ اخلاق احمد اور میڈیا کے دیگر نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گونگی خاتوں کے قتل اور اس کے گونگے بھائی کے لاپتہ ہونے والے کیس پر پولیس اپنی پوری توانائیاں صرف کر رہی ہے اور جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں آ جائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ عوام اور پولیس کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ جرائم کی سرکوبی کیلئے از حد ضروری ہے

ہیلتھ کنونشن کا انعقاد ،ہیپا ٹائٹس بی،سی،شوگر،وٹامن کی کمی اور حاملہ خواتین سے متعلقہ سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ہیلتھ کنونشن کا انعقاد ،ہیپا ٹائٹس بی،سی،شوگر،وٹامن کی کمی اور حاملہ خواتین سے متعلقہ سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی ،ڈاکٹرز طلباء و طالبات کو لیکچر دیں گے ، سیمنار کا انعقاد بھی ہو گی ،ضلع کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر فاروق نے بتایا کہ تحصیل گوجرخان میں ہیلتھ کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں5دسمبر کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال گوجرخان میں جبکہ7دسمبر کو رورل ہیلتھ سینٹر مندرہ میں خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے جہاں ہیپا ٹائٹس بی،سی،شوگر،وٹامن کی کمی اور حاملہ خواتین سے متعلقہ ماہر داکٹرز کی تجاویز ،سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جائیں گی،ادویات کی فراہمی میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کا تعاون حاصل ہو گا ،کیمپ کے اوقات صبح 8بجے تا شام5بجے تک ہوں گے ،5دسمبر کو ٹی ایم اے ہال گوجرخان میں ہیلتھ سیمنار کا انعقاد ہو گا جبکہ اسی دوران ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم مختلف سکولوں اور کالجز میں طلباء و طالبات کو صحت کے حوالے سے مفید لیکچرز بھی دیں گے ،3دن تک منائے جانے والے اس ہیلتھ کنونشن میں ڈی سی راولپنڈی طلعت محمود گوندل،سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری اور دیگر حکام شرکت کریں گے ،دوران گفتگو ڈی ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے یونین کونسل سطح پر زچہ بچہ کیلئے ایمبولینس کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ صحت کی دیگر سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ملازمین کیلئے ماہانہ کارکردگی ایوارڈ کا سلسلہ قابل تحسین ہے ،اس دوران ایم سلیم شیخ نے مطالبہ کیا کہ رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں بھی ہیلتھ کنونشن کا انعقاد کیا جائے تاکہ غربی گوجرخان کے عوام بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں

دولتالہ میں ڈینٹل سرجن کی تعیناتی،عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ دولتالہ میں ڈینٹل سرجن کی تعیناتی،عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،صحت کی سہولیات بہتر سے بہترین کی جا رہی ہیں سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چوہدری نے رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ کا دورہ کیا،اس دوران صدر پریس کلب دولتالہ راجہ صدیق کیانی اور میڈیا کے دیگر نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل چوہدری نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں ڈینٹل سرجن کی کمی کو دور کردیا گیا ہے اور تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ،واضح رہے کہ دیہی مرکز صحت دولتالہ میں تعینات ڈینٹل سرجن طویل عرصہ سے ڈینگی کی ڈیوٹی پر راولپنڈی میں فرائض سر انجام دے رہا ہے ،میڈیا کی جانب سے توجہ دلانے پر سی او ہیلتھ راولپنڈٰ نے ڈینٹل سرجن کی دولتالہ میں تعیناتی کر دی جس پر عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے

پیپلز پارٹی کا یوم تا سیس بھر پور طریقے سے منایا جا ئے گا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ وائس چیئر مین یو نین کونسل جاتلی راجہ ذیشان اکبر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یوم تا سیس بھر پور طریقے سے منایا جا ئے گا اسلام آباد پریڈ گر اونڈ میں آج تاریخ رقم ہوگی جو ملکی سیاست کا نیا رخ متعین کر ئے گی یو نین کو نسل جاتلی سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کا جلوس جلسہ گاہ پہنچے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پانچ دسمبر کے یوم تاسیس کے پرورگر ام میں شرکت کے حوالے سے بھیر کلیال میں منعقدہ اجلاس کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گو جر خان کے موجودہ منتخب نما ئندوں نے سوائے عوام میں مایوسی پھیلانے کے کچھ نہیں کیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دور حکومت میں منظور ہو نے والے منصوبوں پر سیاست کر نے والوں کو گو جر خان کی عوام بہتر جانتی ہے جس کا محاسبہ عوام جنرل الیکشن میں کر یں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ نظر یات اور عوام کے حقو ق کا نام ہے آج عوام کا ٹھا ٹھیں مارتا سمندر ثابت کر ئے گا کہ پی پی پی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور پاکستانی عوام بھٹو خاندان سے ہمیشہ کی طرح والہانہ محبت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ جاتلی سے بہت بڑا کا تاریخی جلوس اسلام پریڈ گراونڈ کے لیے روانہ ہوگا

some image

حکومتی لارے لپوں سے تنگ آ کر اہلیان پنڈوری بنگیال نے اپنی مدد آپ کے تحت پلی کو نئی سرئے سے تعمیر کر دیا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )حکومتی لارے لپوں سے تنگ آ کر اہلیان پنڈوری بنگیال نے اپنی مدد آپ کے تحت پلی کو نئی سرئے سے تعمیر کر دیا ٹوٹی ہوئی پلی سے مکھیالہ ،کٹیام ،رتالہ ڈہوک چوہدریاں ،ڈہوک مغلاں ،ملوٹ پگھڑال اور بیشمار دیگر گاؤں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا پلی کی جگہ پانی جمع ہون سے آمدورفت میں شدید پریشانی تھی پلی کے متعلق منتخب نمائندوں سمیت علاقے کی مقامی سیاسی شخصیات نے تعمیر کرنے کے وعدے کیا لیکن کوئی بھی وعدہ پورا نہ کر سکا پنڈوری بنگیال کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پلی کی تعمیر شروع کی تو مختلف سیاسی لوگوں نے پلی تعمیری اخراجات کے لیے رقم دینی چاہیے لیکن پنڈوری بنگیال کے نوجوانوں نے رقوم لینے سے انکار کر دیا اور نوجوانوں نے بغیر کسی سیاسی سہارے اپنی مدد آپ کے تحت تمام رقم جمع کی اور پلی ایک بارپھر نئے سرئے سے تعمیر ہو گئی جبکہ معززین علاقہ نے پنڈوری بنگیال کے نوجوانوں کے اس اقدام کو سراہا اور اخراج تحسین پیش کیا ۔

پیپلز پارٹی ملک کی مقبول ترین اور مضبوط جماعت ہے, پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صدر وحید مراد

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )پی وائی او یونین کونسل قاضیاں کے صدر وحید مراد نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ پریڈ گرونڈ اسلام آباد میں آج عوام کا سمند رہو گا پیپلز پارٹی ملک کی مقبول ترین اور مظبو ط جماعت ہے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو چکی ہے پیپلز پارٹی کا اسلام آباد میں آج کا جلسہ سیاست کا روخ تعین کرئے گا پیپلز پارٹی کا آج50واں یوم تاسیس جلسہ تاریخی ہوگا یوسی قاضیاں کے پیپلز پارٹی کا ایک بہت بڑا قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا جس سے ثابت ہو گا کہ عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں پی پی پی نے ہمیشہ غریب طبقے کی نمائندگی کی ہے انہوں نے کہا چےئرمین بلاول بھٹو کی قیادت نے پیپلز پارٹی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے این اے 51پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پیپلز پارٹی متحد ہے آج راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں لاکھو ں لوگ پیپلز پارٹی پارٹی کے 50واں یوم تاسیس جلسے میں شرکت کریں گئے انہوں نے کہا آج تاریخی جلسے سے مخالفین کو پتہ چل جائے گا کہ پیپلز پارٹی ذندہ و جاوید ہے اور عوام کی صیح حقیقی معنوں میں خدمت کرنے والی ہے جس کی بدولت عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس ملک کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

دس دسمبر بروز اتوار ظہر تا عصر بمقام جامع مسجد نور مدینہ گولین میں ایک عظیم الشان محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ منعقد ہو گی

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )دس دسمبر بروز اتوار ظہر تا عصر بمقام جامع مسجد نور مدینہ گولین میں ایک عظیم الشان محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ زیر صدارت مولانا عبدالرحمن جامی اور زیر سرپرستی چوہدری محمد جاوید گولین منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی نعت انجم ریاض نقشبندی اور قاضیاں سے مفتی سبحان رضا سبحانی خصوصی خطاب کے لیے تشریف لائیں گئے جبکہ تلاوت حافظ محمد نثار اور نقابت کے فرائض مولانا عبدلرحمن جامی ادا کریں گئے ،ہر خاص و عام کو اس پاکیزہ محفل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

فخرے پوٹھوہار ملک طارق محمود طاری کے بیٹے ملک عدیل طارق رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے ))فخرے پوٹھوہار ملک طارق محمود طاری کے بیٹے ملک عدیل طارق رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام اپنی رہائشگاہ جبر اڈاہ میں کیا جس میں چوہدری جاوید گولین ،چےئرمین جمشید احمد کیانی ،چوہدری محبوب حسین آف لس ،راجہ طارق محمود رتالہ ،چےئرمین یوسی قاضیاں چوہدری ناصر تاج ،خورشید پاشا ،چوہدری ایوب پٹواری ،چوہدری اسلم جبر ،راجہ جاوید سوہاوہ ،چوہدری جمیل سموٹ ،کونسلر خواجہ شوکت عزیز ،یعقوب قوبی ،ضمیر بھٹی ،غلام مرتضیٰ بھٹی ،راجہ حسنین کالا،صوبیدار حاجی محمد اشرف ،ملک یاسر بلوچ چوہدری محسن فاروق آف سموٹ اور مقامی صحافی شیخ محمد اخلاق سمیت دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورعدیل طارق کو ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی ۔

اسلام پورہ جبر موضع پلتھیام صوبیدار کونسلر چوہدری محمد مشتاق کی رہائشگاہ میں منعقدہ ایک تقریب

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ حافظ محمد اعظم آف آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ غلامان مصطفی ٹرسٹ برمنگھم کا مقصد صر ف اور صرف غریب و نادار لوگوں کی مدد کرکے اللہ پاک کی خوشنودی حاص کرنا ہے ٹرسٹ کے تمام ممبران اللہ کی رضا کے لیے کام کرتے ہیں غریب و نادار لوگوں کے دکھ کم کر کے ان کو خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا اولین مقصد ہے ،ٹرسٹ کے چےئرمین چوہدری اشتیاق آف پلتھیام کی سربراہی میں چلنے والا ادارہ جو آہستہ آہستہ صرف یو کے پاکستان نہیں بلکہ دنیا کے کہیں اور ممالک میں کام کر رہا ہے اور دوست اس ٹرسٹ میں شامل ہو رہے ہیں لوگوں کی مدد کرنا ہی ہمارا مقصد ہے چاہیے وہ غریب لوگوں کی بیٹیوں کو جہیز دے کر کیا جائے یا سکولوں میں غریب و نادار بچوں کو کپڑئے جوتے مہیا کر کے کیا جائے مقصد صرف اور صرف قرب الہی حاص کرنا ہے اس ضمن میں سہنسہ میں ایک ہسپتال بن رہا ہے جس کا افتتاح بہت جلد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اسلام پورہ جبر موضع پلتھیام صوبیدار کونسلر چوہدری محمد مشتاق کی رہائشگاہ میں منعقدہ ایک تقریب سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ساتھ ٹرسٹ کے باقی ممبران بھی تھے انہوں نے ٹرسٹ کی برانچ اسلام پورہ جبر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلیان اسلام پورہ جبر کے ممبران بھرپور دل جمی سے کام کر رہے ہیں جہاں بھی کوئی غریب مسائل کا شکار ہے ان کی نشاندہی کر یں ان کے مسائل حل کر نا ہمارا کام ہے آخر میں صوبیدار چوہدری مشتاق ،چوہدری ایوب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

some image

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

ون ٹائم کلینگ کے تحت تمام دیہات سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے ہٹایا جائے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام(کے پی ایس ڈی پی) کے تحت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مزید ہدایات جاری کیں گئی ہیں۔جس کے تحت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے پروگرام شروع نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ون ٹائم کلینگ کے تحت تمام دیہات سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے ہٹایا جائے۔اس حوالے سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈمپنگ سائیٹ رہائشی علاقوں سے کم از کم ایک کلومیٹر دور ہو۔جبکہ کسی بھی آبی ذرائع سے کم از کم پانچ سو میٹر دور ہونی چاہیے اور جگہ ایسی ہو کہ بارش کے باعث اس سے گندگی نہ بہے۔اور کوشش کی جائے کہ سڑک کے قریب ہو۔یہ جگہ قابل کاشت نہ ہو،سڑک اور ریلوے لائن یا نہر کے کنارے نہ ہو،مساجد،ہسپتال،سکول اور آبادی کے درمیان نہیں ہونی چاہیے۔چیئرمین ضلع کونسل تمام دیہی یونین کونسلوں کا دورہ کرکے لوگوں کو متحرک کریں گے۔صفائی کے تصویری شواہد محکمہ بلدیات کو ای میل کئے جائیں۔جس کی رپورٹ رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام(کے پی ایس ڈی پی)کے تحت گلیوں کی صفائی،کوڑے کو جمع کرکے محتص جگہ(ڈمپنگ پوائنٹ) تک پہنچانا،نالیوں کی صفائی و مرمت اور گندے پانی کا مناسب نکاس شامل ہے۔خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام اور محکمہ لوکل گورنمنٹ ڈیلپمنٹ پیکج کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیوں کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔جس میں میئر،ڈپٹی کمشنر،چیف آفیسر ضلع کونسل،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور منتخب نمائندے شامل ہوں گے۔

 

دیہی علاقوں میں تعمیراتی قوانین کا نفاذ کیا جائے تاکہ بے ہنگم مکانیت کے رحجان کو روکا جا سکے

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔صاف دیہات پروگرام حکومت پنجاب کا بر وقت و مستحسن فیصلہ ہے مگر اس کو متعین مقاصد سے ہمکنار کرنے کے لیے دیہی علاقوں میں تعمیراتی قوانین کا نفاذ کیا جائے تاکہ بے ہنگم مکانیت کے رحجان کو روکا جا سکے- ان علاقوں میں جدید طرز کے ہوا دار و روشن مکا نوں کے ساتھ ساتھ آمد و رفت کے لیے کھلی، کشادہ گزر گاہوں ، سڑکوںو گلیوں کے بغیر صحت و صفائی کی صورت حال بہتر نہیں ہو سکتی - رفاعی تنظیم کے صدر ثناء اللہ اختر نے یہ مطالبہ تنظیم کے اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے - انہوں نے کہا کہ قوائد کے تحت تعمیرات سے ہی وہاں کے مکینوں کو یوٹیلٹی سروسز نکاسی آب کے لیے سیوریج کا انتظام اور بجلی و گیسں او ٹیلی فون کی لائنیں گزارنے کی سہولت میسر آ سکتی ہے اور صفائی سے متعلق اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے - انہوں نے کہا کہ ہر علاقے کی یونین کونسلوں کو تعمیرات کے پلان منظور کرنے او ر انکی پابندی کرانے کے اختیارات دیئے جا سکتے ہیں-

کینٹ کی بعض سول آبادیوں میں پانی کی قلت کا سلسلہ بدستور جاری

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔کینٹ کی بعض سول آبادیوں میں پانی کی قلت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجہ میں لوگوں کو اپنے گھروں کی پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے قیمتاً پانی حاصل کرنا پڑ رہا ہے ، خانپور ڈیم سے پانی کا کٹ لگنے کے بعد سے صورتحال پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو چکی ہے مگر ذمہ داران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، گلستان کالونی سمیت بعض دیگر آبادیوں میں جہاں ایم ای ایس کے ذریعے پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے وہاں پر پانی کی فراہمی کے انتظامات کینٹ بورڈ کی انتظامیہ کو نہیں مل سکے ہیں ، ٹنچ بھاٹہ مغل آباد فیکٹری کوارٹر سے ملحقہ آبادی میں پانی کے پائپ لائنوں کی تبدیلی کے بعد پانی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم باقی علاقوں میں اب بھی ایک دن چھوڑ کر پانی فراہم کیا جا رہا ہے جو وہاں کے مکینوں کی ضرورت کیلئے انتہائی ناکافی بتایا جاتا ہے ،گوالمنڈی، پیپلز کالونی ، کمال آباد، ڈھیری حسن آباد ، گلستان کالونی ، ٹاہلی موہری کے صارفین کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی کینٹ بورڈز انتظامیہ کی ذمہ داری ہے مگر انہیں پانی انتہائی کم مل رہا ہے جو ان کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے لہٰذا پانی کی فراہمی کے درانیہ کو بڑھایا جائے ، صارفین کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی سال سے ان سے پانی کا بل تو باقاعدگی سے پورے مہینے کا وصول کیا جا رہا ہے مگر انہیں پندرہ دن بھی پانی فراہم نہیں کیا جاتا ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

فیض پور شریف بازار میں غلامان مصطفی ﷺ فیض پور شریف کے زیر اہتمام منعقدہ ساتویں عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ

some image

فیض پور شریف( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ۔۔۔۔جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم 249ﷺ کی تشریف آوری سے قبل انسانیت گمراہی ،تاریکی اور بے راہ روی کا شکار تھی ۔ اعلیٰ اخلاقی قدریں پامال ہو چکی تھیں۔ بڑے کا ادب نہیں تھاچھوٹے سے شفقت نہیں تھی۔ انسان کھلی گمراہی کا شکار تھا۔ حضور نبی کریم ﷺ کی اس کائنات میں تشریف آوری سے ہر طرف اجالا ہو گیا۔ حضور نبی کریم ﷺ کی تمام پشت اہل ایمان کی پشت ہے۔ آپ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ میں اپنے بڑے دادا حضرت سیدنا ابراہیم ؑ کی دعا ہوں اور حضرت عیسیٰ ؑ کی بشارت ہوں آپ ﷺ کی محفل میں وہی آتا ہے جسے سرکار ﷺ بلاتے ہیں خالی ہاتھ آتا ہے دامن بھر کر جاتا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فیض پور شریف بازار میں غلامان مصطفی ﷺ فیض پور شریف کے زیر اہتمام منعقدہ ساتویں عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺکے بڑے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محفل میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ قاری محمد عمر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی خادم حسین نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔سہیل احمد خان سرگرم راہنما غلامان مصطفی فیض پور شریف نے بھی محفل سے خطاب کیا ۔ راجہ ذوالفقار علی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیے ۔ مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے ملک چلنے دیں کہ حوالے سے خبروں کے جواب میں کہا کہ پاکستان اسلام کے نا م پر بنا ہے یہ جب بھی چلے گا اسلام کے نام پر چلے گا۔ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر قائم ہواتحریک پاکستان کا نعرہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ محمدالرسول اللہ قیام پاکستان کی بنیا د بنا۔پاکستان کی بقاء و سلامتی نظام مصطفیﷺ کے نفاذ میں ہے کسی اور ازم میں نہیں ۔ پاکستان نفاذ نظام مصطفی ﷺ کے لئے بنا ہے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

فرانس کے معروف تاجر اور الفضل میرج ہال والے حاجی فضل احمد اور فیصل قریشی آف یو کے کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ فرانس کے معروف تاجر اور الفضل میرج ہال والے حاجی فضل احمد اور فیصل قریشی آف یو کے کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز بابا شیخ طالب والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں چیئرمین بلدیہ شاہد صراف، امیدوار برائے حلقہ پی پی تھری راجہ علی اصغر سابق ناظم عبدالغفور کیانی کونسلر شہزادہ خان سہیل کیانی راجہ ساجد یوسف ندیم شاہ بخاری ملک عامر وزیر احمد نواز کھوکھر عامرقریشی ملک جاوید فوٹو گرافر یامین قریشی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

لوٹن چوہدری انور مرحوم آف دھماں گوجرخان کے ایصال ثواب کے لئے محفل میلاد کا انعقاد-

لوٹن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) لوٹن میں مقیم دھماں گوجرخان کے رہائشی چوہدری صغیر انور کے والد چوہدری انور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے محفل میلاد کا انعقاد لوٹن میں ہوا جس میں خصوصی شرکت مدینہ پاک سے آئے ہوئے الحاج عبدالقدیر المدنی نے کی اس کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری شاہد محمود اور الحاج سید الطاف شاہ کاظمی نے بھی شرکت کی- قاری شاہد محمود نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی اور آخر میں چوہدری انور مرحوم کے لیے بخشش کی دعا کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا- یہ محفل لوٹن میں مقیم دھماں گوجرخان کے رہائشی چوہدری صغیر انور کے گھر منعقد ہوئی-

تعزیت

Condolences

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان ،سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چیئر مین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،مناظر اقبال جنجوعہ ،چوہدری محمد حنیف نے چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور ان کے خسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن حاجی گلزار احمد کی والدہ محترمہ اور شرق پور میں نوائے وقت کے نامہ نگار ملک محمد اقبال شاکر کی دادی انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ دربار حضرت میاں شیر محمد شرق پور شریف میں ادا کی گئی۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔۔ممتا ز مسلم لیگی رہنماء ٹھکیدار حاجی محمد ریاست ،تحریک منہاج القرآن کے رہنماء شیخ عبدالقدوس ،محمود بھٹی ،صوبیدار حاجی محمد اشرف ،راجہ سلیم رتالہ ،شیخ پرویز اختر نے ڈہوک شیرو والے چوہدری کرم داد اور ڈہوک جبہ والے ملک محمود کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھو ار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ کلیم آف بیور کی والدہ محتر مہ وفات پر وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ، مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر ، چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت حسین شاہ ، راشد مبارک عباسی ، راجہ اظہار مجید ،راجہ ذوالفقار ستی ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔

مٹور :نمائندہ پوٹھو ار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ کلیم آف بیور کی والدہ محتر مہ وفات پر وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ، مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر ، چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ فیاض احمد ، چیئر مین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، معروف سیاسی وسماجی شخصیات سید نذابت حسین شاہ ، راشد مبارک عباسی ، راجہ اظہار مجید ،راجہ ذوالفقار ستی ،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔

some image

Picture of the Day