Our _Blog_

Our Daily News

Friday 5th January 2018 ----- 17th Rabi Ul Sani 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی مجوزہ حلقہ بندیو ں میں کلر سیداں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے انتخابی حلقے کا حصہ نہیں رہے گا

Ch Nisar Ali Khan to his loose his constituency due to changes made in Distt Rawalpindi

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی مجوزہ حلقہ بندیو ں میں کلر سیداں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے انتخابی حلقے کا حصہ نہیں رہے گا ۔موجودہ این اے 52سے بعض یونین کونسلیں وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی ،راجہ جاوید اخلاص، ملک ابراراحمد اور عمران خان کے حلقوں کا حصہ بن جائیں گی

اس کی تصدیق چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز بنگلہ پاپین میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھی کر دی ۔انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے اسمبلی میں ان کا راستہ روکنے کے لیے مردم شماری سے قبل ہی ان کے حلقے میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا ۔راولپنڈی کے تین حلقے ان کے دو حلقوں کے مساوی تھے

انہوں نے کہا کہ موجود این اے 52کی آبادی 12لاکھ اور این اے 53کی آبادی ساڑھے آٹھ لاکھ ہے ۔این اے 52سے بہت سی یوسیز شاہد خاقان عباسی ، راجہ جاوید اخلاص، ملک ابرار احمد اور عمران خان کے حلقوں کا حصہ بن جائیں گی اور این اے 53سے الگ ہونے والی یو سیز موجود این اے 52کا حصہ ہوں گی ۔

بلدیہ کلر سیداں اور یو سیز کے چیئر مین آج دن گیارہ بجے جناح ہال میں مجوزہ حلقہ بندیوں کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔پریس کانفرنس میں چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، وائس چیئر مین چوہدری ضیارب منہاس،کونسلرز کے علاوہ یوسیز بشندوٹ ،غزن آباد، گف اور بھلاکھر کے چیئر مین حضرات بھی شرکت کریں گے اور حلقہ بندیوں کے بارے میں اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے ۔

Kallar Syedan; Ch Nisar Ali Khan is to loose his constituency due to boundary changes in Distt Rawalpindi, this was conformed by the ex interior Minister Ch Nisar Ali Khan in a meeting at Bangla Papeen.

Ch Nisar Ali Khan said the boundary changes were then planned by ex President Musharaf to stop him gaining a seat at the national assembly, the proposed changes would mean that Ch nisar Ali Khan constituency would become part of constituency of PM Shahid Khaqan Abbassi, Raja Javed Ikhlas, Malik Ibar Ahmed and Imran Khan.

It was also told that currently NA-52 constituency has 12 Lakh voters and NA-53 has 8.5 Lakh voters. NA-52 constituency their for moved to constituencies of PM Shahid Khaqan Abbassi, Raja Javed Ikhlas, Malik Ibar Ahmed and Imran Khan. Also changes made at NA-53 would be linking with NA-52.

Upon constituency changes the Kallar Syedan municipal officials have announced to hold a press conference due to boundary changes which will effect Kallar syedan.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

بریڈفورڈ میں ڈرگ ڈیلر رضوان بشارت سے ڈرگز کے چالیس بیگ برآمد ہونے پر تین سال جیل کی سزا

Drug dealer Rizwan Basharat, found with 40 bags of drugs is jailed for 3 years in Bradford

some image

بریڈفورڈ، پوٹھوار ڈاٹ کوم ، محمد نصیر راجہ سے۔۔۔۔ بریڈفورڈ میں ڈرگ ڈیلر رضوان بشارت سے ڈرگز کے چالیس بیگ برآمد ہونے پر تین سال جیل کی سزا سنا دی گئی۔پولیس کے مطابق رضوان بشارت کو اس وقت گرفتار کیا گیاجب وہ ایک مشکوک ڈرگ ڈیلنگ میں مصروف تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب چوبیس سالہ رضوان بشارت کی تلاشی لی گئی تو اس کے پس سےبیس بیگ ہیروئن اور بیس بیگ کریک کوکین کے برآمد ہوئے۔کینابس کا ایک بیگ اس کے علاوہ تھا۔رضوان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔رضوان کو کل ہی بریڈفورڈ میں تھوڑی دیر کے لیے عدالت لایا گیااگرچہ رضوان نے بہت پہلے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا مگر عدالت ن اسے مزید تین سال کی سزا سنا دی۔

Bradford; Rizwan Basharat stopped in Bradford with 40 bags of class A drugs in his car has been jailed for three years. Rizwan Basharat (pictured above), 24, was seen performing a suspected drugs deal by police on patrol in the city on December 2 last year while parked up in his black Volkswagen Golf.

On searching him, officers found Basharat had 20 bags of heroin, a further 20 bags of crack cocaine, and a single bag of cannabis. He pleaded guilty to the possession of class A drugs with an intent to supply.

Basharat, of Netherfield Close, Yeadon, appeared in the dock at Bradford Crown Court for the brief sentencing hearing yesterday. Despite receiving credit for entering his early guilty pleas, he was jailed for three years by Judge David Hatton QC.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

کلر سیداں پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا ملزم ذوہیب بھٹی سکنہ ڈھوک بھٹیاں کلر سیداں کا رہائشی ہے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا ملزم ذوہیب بھٹی سکنہ ڈھوک بھٹیاں کلر سیداں کا رہائشی ہے اور کلر سیداں میں موٹر سائیکل مکینک کا کام کرتا ہے ۔سب انسپکٹر اسلم شہزاد نے موٹر سائیکل چوری کے الزام میں ملزم ذوہیب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیا ۔پولیس کے مطابق ملزم ذوہیب بھٹی رات 9 بجے کے قریب اپنی دکان کے سامنے کھڑے لاوارث موٹر سائیکل کو چوری کر کے گھر لے گیا تھا اور بعد ازاں اسے فروخت کر دیا مگر طے پائی گئی قیمت سے پانچ ہزار روپے کم وصول ہونے پر دوسری پارٹی سے جھگڑا ہو گیا جنہوں نے بعد ازاں چوری کا موٹر سائیکل فروخت کرنے پر تھانہ کلر سیداں پولیس کو اطلاع کر دی تھی جس پر پولیس کے سب انسپکٹر نے ملزم کو گرفتار کر کے جب جسمانی ریمانڈ لیا تو اس نے موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کر لیا۔

 

کلر سیداں پولیس نے ایک ماہ قبل جوچھہ ممدوٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ملوث تین ملزمان گرفتارکر لیے

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیداں پولیس نے ایک ماہ قبل جوچھہ ممدوٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 60 ہزار روپے کی مسروقہ رقم اور ڈکیتی کے دوران استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کر لیا اور ملزمان وقاص،ثاقب اور حمزہ کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔

کلر سیدا ں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلر سیدا ں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ صدارت کے عہدہ کیلئے تین امیدواروں عرفان احمد چوہدری ،سید سبط الحسن اور اطہر احمد خالد کھوکھر کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ اسی طرح نائب صدارت کیلئے پانچ امیدوران سمیرا شاہین ، عامر محمود بھٹی، ملک ساجد یاسین، عاصمہ شاہین اور عمیر حسین بھٹی ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں،جنرل سیکرٹری کیلئے تین امیدواروں ابراہیم مرزا،عبدالحلیم چوہدری اور فہیم الدین کیانی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ کیلئے چار امیدواروں عرفان الحق راجہ ، عثمان اسلم ، صائمہ حنیف چوہدری اور سردار عاطف منیر کے درمیان مقابلہ متوقع ہے جس کیلئے جمعرات کے روز تمام امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے ہیں۔ 06 جنوری کو امیدواروں کیخلاف اعتراضات سنیں جائیں گے جبکہ اسی روز کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گا۔08 جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں جبکہ اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔85 کے قریب وکلاء 13 جنوری کو ایک برس کیلئے نئی قیادت کا چناؤ کریں گے۔ سردار محمد بشیر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں فوزیہ نذیر مغل اور محمد ظہور کیانی پر مشتمل الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔خبر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ پنجاب بار کونسل کی جانب سے موصول ہونے والی ووٹر لسٹ میں نائب صدارت کے امیدوار عمیر حسین بھٹی اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ کے امیدوار عرفان الحق راجہ کا نام ہی شامل نہیں ۔

گزشتہ بیس سال سے دینی و عصرحاضر کی تعلیم میں نمایاں خدمات،میٹرک تک مفت تعلیم،چکیالہ میں نئی عمارت اور ہاسٹل کی افتتاحی تقریب

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلر سیداں،گزشتہ بیس سالوں سے جامعہ العلوم الاسلامیہ للبنین و للبنات علاقے میں بہترین تعلیمی خدمات انجام دینے میں مصروف عمل ہے،یہاں پر طلباء و طالبات کی تعداد چا سو ہے،جو کہ دینی و عصری تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں،تمام اسٹاف کی تعلیمی قابلیت بی اے اور ایم اے ہے،میٹرک تک مفت تعلیم، کمپیوٹر،یہاں پر درس نظامی طالبات کے لئے چھ ماہ کا کورس، دراسات دینیہ،شعبہ قاریات،شعبہء حفظ و قرات و ناظرہ،طالبات کے لئے امور خانہ داری،شعبہ ء نشر و اشاعت،ووکیشنل سنٹر میں سلائی کے ساتھ ساتھ کڑھائی،مفت ڈسپنسری،لائبریری،دار الافتاء اور دوسرے شعبےء شامل ہیں،اس کی دو شاخیں جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کلر سیداں اور جامعہ محمدیہ بنین سہوٹ حیال میں واقع ہیں جوکہ تعلیم میدان میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،ان تمام اداروں میں مفت دینی و عصری تعلیم کے ساتھ طعام و قیام اور ابتدائی طبی سہولیات مفت مہیا کی جا رہی ہیں،نئی عمارت میں ہاسٹل،کلاس روم،ووکیشنل سنٹر،امتحانی سنٹر،ڈائینگ ہال اور دوسری عمارت میں طلباء کے لئے بھی ایسی ہی سہولیات مہیا کی گئی ہیں،یہاں سے اب تک کثیر تعداد میں طلبا و طالبات فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جو کہ برطانیہ،فرانس ، اٹلی اور اندرون ملک فاضلات،مدارس و مکاتب کی شکل میں خدمات انجام دے رہے ہیں،افتتاحی تقریب میں مہتمم اعلیٰ ادارہ مولانا احسان اللہ چکیالوی،مہتمم جامعہ تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی مولانا اشرف علی،،مفتی محمد قاسم،مفتی تاج الرحیم،مفتی روح اللہ،کپٹن محمد رمضان،چوہدری زاہد،راجہ زاہد،مولانا محمد ریاض عاجز،ماسٹر تنویر،چوہدری محمد رفیق، چوہدری غالب، چوہدری ابراہیم،حاجی نصرت،حاجی محمد افضل،حاجی دلپزیر مغل،حاجی غلام مصطفی سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی، مولانا اشرف علی نے ادارے کی ترقی،استحکام پاکستان،اور عالم اسلام کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی اور مولانا احسان اللہ چکیالوی کی شبانہ روز محنت اور اساتذہ کی بے لوث خدمت کو سہراہا گیا۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پی پی پی میونسپل کمیٹی کلرسیداں چوہدری زین العابدین عباسی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جس وجہ سے عوام بلک بلک کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے دعویدار اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کرپٹ ٹولہ اس ملک پر مسلط ہے جن کا اوڑھنا بچھونا ہی کرپشن اور لوٹ مار ہے۔ ان خیالات کااظہارصدر پی پی پی میونسپل کمیٹی کلرسیداں چوہدری زین العابدین عباسی، جنرل سیکرٹری پی پی پی میونسپل کمیٹی نصیر اختر بھٹی، نوید اختر مغل اور اظہر بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔ اظہر محمود بھٹی نے کہا کہ پی پی پی ہی اس ملک اور عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے۔ زبانی جمع خرچ کرنے والے صرف لوٹ مار کر کے اپنی تجوریاں بھر سکتے ہیں۔ انہیں عوام اور ملک سے کوئی سروکار نہیں۔ آنے والا دور پی پی پی اور عوام کا ہے۔

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں اور پاکستان پیپلز پارٹی میونسپل کمیٹی کلر سیداں کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان استقبالیہ صدر پی پی پی ڈویژن راولپنڈی سردار سلیم حیدر خان کے اعزاز میں 6جنوری بروز ہفتہ دیا جا ے گا۔ جس میں سابق ڈویڑنل صدر راجہ عمران اشرف جنرل سیکرٹری پی پی پی ڈویژن راولپنڈی خرم پرویز راجہ ، صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی چوہدری ظہیر سلطان محترمہ نرگس فیض ملک ،محترمہ سمیرا گُل ، سئنیر نائب صدر پی وائی او پنجاب راجہ شیراز کیانی اور نائب صدر ضلع رارلپنڈی راجہ منصور اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سجا د ہ نشین پیپر بلا و ڑ ہ شر یف حق خطیب حسین علی با د شا ہ سر کا ر 6جنو ر ی کو ما نچسٹر میں منعقد ہو نے و ا لی عا لمی محفل میلا د کا نفر نس میں شر کت کے لیے برطانیہ روانہ ہو گئے ۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر جاوید اختر لنگڑیال ، بابو نور الٰہی نوری نے چوہدری منظور حسین کو صوبائی جنرل سیکرٹری اور محمد فیاض کیانی کو تحصیل کلر سیداں کا سرپرست نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجنیئر قمر الاسلام راجہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ۔ان کے عزیز و اقارب نے ائر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

some image some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

یوسی ہوتھلہ کی عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان کے حلقہ انتخاب میں تیس ہزار آبادی اور پندرہ موضع جات پر مشتمل یوسی ہوتھلہ کی عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ۔ہوتھلہ میں موجود واحد بی ایچ یو کی بلڈنگ تو موجو د ہے مگر عملہ نہیں ہے ۔عرصہ آٹھ سال سے پڑی پڑی خالی بلڈنگ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کر نے لگی۔بی ایچ یو میں اگھی گھاس میں اہل علاقہ کے مال مویشی موج مستیاں کر نے لگے ۔میں نے معتدد بار موجود ہ وزیر اعظم پاکستان جو ہمارے حلقے سے منتخب ایم این اے بھی ہیں ،ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو اور وزیر اعظم پاکستان کے اپنے آپ کی بنے ہوئے مشیر کو بھی معززین علاقہ کے ہمراہ درخواستیں دے چکا ہوں مگر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی موجودہ وزیر اعظم کے جو ان دنوں مشیر بنے ہوئے ہیں وہ میری یوسی کے مساہل کیا حل کر یں گئے وہ جس بھی دفتر میں ترقیاتی کاموں یا دیگر معملات کے حوالے سے یوسیزز کے ناموں کی لیسٹ بھجتے ہیں ان میں سے میری یونین کونسل کا نام ہی کاٹ دیتے ہیں میں عوام کے سامنے سر خرو ہوں جو میرے اختیارات میں اس سے بڑھ کر کام کیا ہے آگے منتخب ممبران اسمبلی کا کام ہوتا اگر وہ دلچسپی نہیں لیتے تو میں کیا کر سکتا ہوں ۔چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل راولپنڈی کا فون پر اپنا موقف ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کی عوام جدید دور میں بھی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں یونین کونسل کا واحد بی ایچ یو جو کہ پی پی پی کے دور میں یوسی ہوتھلہ کے رہائشی موجودہ رہنماء پی ٹی آئی نے تعمیر کرایا تھا اس کے وقت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت تھی مگر کسی نے بھی اس پر توجہ نہیں دی 2013میں ن لیگ کی حکومت آئی اور اس حلقہ سے منتخب ہونے والے ایم این اے وفاقی وزیر پٹرولیم کا قلمدان سنبھالا اس کے بعد وہ موجود وزیر اعظم پاکستان بھی منتخب ہوئے ہیں اور ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کی سیٹ پر موجود ہیں مگر30ہزار آبادی اور 15موضع جات پر مشتمل یوسی ہوتھلہ کی عوام آج بھی صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔

some image some image

ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ۔وارڈ نمبر3میں لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچ گئے

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ۔وارڈ نمبر3میں لاکھوں روپے کے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ۔لاکھوں روپے کے نے منصوبوں کی بھی منظوری ہو گئی ۔اہلیان وارڈ نمبر3کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔شاندار الفاظ میں ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمودکو خراج تحسین ۔ عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے اپنی وارڈ کی عوام کے تمام مساہل ان کی دہلیز پر حل کروں گا ۔ان خیالات کا اظہاروارڈنمبر3سے ممبر ایم سی کہوٹہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ارشد محمودنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کی دعاوں سے اپنی وارڈ نمبر3میں لاکھوں روپے کی گرانٹ سے لاکھوں روپے کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے اور اللہ پاک کا شکر ہے کہ ایک بہت بڑی گرانٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا اخباراشتیار جاری ہو چکا ہے جن پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا یہ سب عوام کی دعاہیں اور اللہ پاک کا کرم ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنی وارڈ کی غیور عوام کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 5دسمبر2015کو ایک مثبت فیصلہ کیا اور اپنا قیمتی ووٹ سے مجھے کامیاب کیا جس کے آج وارڈ میں اچھے اثرات مر تب ہو رہے ہیں انشاء اللہ اپنی وارڈ کی عوام کے تمام مساہل حل کروں گا ۔اہلیان وارڈ نمبر3کی عوام نے شاندار الفاظ میں ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمودکو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

محکمہ نادرہ کی جانب سے موبائل ٹیم کا یونین کونسل مواڑہ کا دورہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ محکمہ نادرہ کی جانب سے (.43 SMU )کی موبائل ٹیم کا یونین کونسل مواڑہ کا دورہ ۔سیکرٹری یوسی اورمعززین علاقہ سے بھی ملاقات۔ موبائل ٹیم نے مقامی یوسی کی خواتین کی رجسٹریشن کی ۔ٹیم انچارج عباس حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ٹیم کا مقصد خواتین کا نیا کارڈ اُنکے کے گھروں تک پہچانا ہے ۔ہماری ٹیم مختلف یوسی میں اپنا کام سر انجام دے رہی ہیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ خواتین اس سے مستفید ہوسکے ۔اس موقع پرسیکرٹری یوسی مواڑہ فہیم رضا کھٹڑ، موبائل ٹیم کے ناصر احمد،راجہ احسان جنجوعہ و دیگر افراد بھی موجود تھے جنہوں نے موبائل ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ آپ ہماری یوسی میں خدمت کے جذبے سے آئے۔

some image

اندھیر نگری چوپٹ راج ۔بااثرسیاسی افراد کی پشت پناہی یا تعلق داری۔ایم سی کہوٹہ سمیت دیگر سرکاری دفاتر میں مقامی افراد تعینات

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ اندھیر نگری چوپٹ راج ۔بااثرسیاسی افراد کی پشت پنائی یا تعلق داری۔ایم سی کہوٹہ سمیت دیگر سرکاری دفاتر میں مقامی افراد تعینات ۔ یہ افراد ان دفاتر میں عر صہ کئی سال سے ایک ہی جگہ پر موجود ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے پالیسی ہے کہ 3سال سے زاہد کوئی بھی ایک جگہ پر تعینات نہیں رہ سکتا مگر یہاں کا نظام ہی اپنا ہے کہ تعیناتی بھی یہاں ہی ہو تی ہے اور یہاں سے ہی ان کی ریٹائرمنٹ ہو تی ہے ۔اگر غلطی سے کسی ٹرانسفر ہو جائے تو چند ایک خودساختہ لیڈر اپنے بڑوں سے وہ ٹرانسفر منسوخ کر ا دیتے ہیں کہ اس بندے کے بغیر ہمار اکام نہیں ہو سکتا اس طرع کہتے ہیں جیسے اس کے تبادلے سے تمام نظام ہی رکھ جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر کے سرکاری دفاتر میں موجودسرکاری ملازمین جو ایک تو کہوٹہ کے رہائشی ہیں اور دوسرا عرسہ کئی کئی سال سے ایک ہی جگہ اور ایک ہی سیٹ پر بر جماں ہیں کہوٹہ MCکے آفس میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے ۔عوامی حلقوں نے خادم اعلیٰ پنجاب ، ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان میں گیس کا کم پریشر اور بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ شہریوں پر دوہرا عذاب مسلط کر دیا گیا ، مرزانعیم

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان میں گیس کا کم پریشر اور بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ شہریوں پر دوہرا عذاب مسلط کر دیا گیابجلی گیس نہ ہونے سے عوام مشکلات میں مبتلاء، مقامی قیادت اس صورتحال پر بیدار ہو اور مسائل کا حل کرے ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے کچھ عرصہ قبل گوجرخان میں گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے کی صورت میں استعفیٰ کا اعلان کیا تھا، راجہ جاویداخلاص گوجرخان میں گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ بندکرائیں یا اپنے وعدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے استعفیٰ دے کر گوجرخان کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں،ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنما مرزانعیم، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی راجہ محمد جواد،صدر مرکزی انجمن تاجران و بانی حاجی چوہدری محمداقبال ودیگرعہدیداران راجہ افتخار کیانی، شہادت حسین بٹ، غلام قمر، راجہ سرفراز، شیخ نعیم،راجہ غالب حسین، ملک محبوب، شاہد قریشی، سابق کونسلر، ٹھیکیدار بنارس نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان شہر میں گیس کا کم پریشر ہے ، گھریلو صارفین کے چولہے سرد پڑ گئے ، ہانڈی روٹی کی تیاری بھی مسئلہ بن گئی، جبکہ علی الصبح گیس کا پریشر نہ ہونے سے سکول جانے والے بچے ملازمت پیشہ طبقہ بغیر ناشتے کے گھروں سے جانے پر مجبور، شدید سردی میں گیس ہیٹر نہ جلنے سے بچے بوڑھے اور مریض سردی سے ٹھٹھرنے لگے ، گیس پریشر کا مسئلہ کئی ماہ سے حل طلب ہے لیکن کوئی مسئلہ حل نہ ہوسکا، اب واپڈا گوجرخان کی طر ف سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے کاروباری طبقہ بھی بہت پریشان ہے موسم سرما میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے ، بجلی ،گیس کی بندش سے شہری آبادی کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ،جبکہ ممبران اسمبلی نے ان مسائل پر شہریوں کو تنہاچھوڑ کر چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے شہری حلقوں نے ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گیس بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر آنکھیں کھولیں اور عوام کے مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں

ملکی ترقی میں میاں نوازشریف نے ہمیشہ نمایاں کردار دا کیا, چوہدری محمدریاض

some image

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ملکی ترقی میں میاں نوازشریف نے ہمیشہ نمایاں کردار دا کیا میاں محمد نوازشریف کی جراتمندانہ پالیسیوں سے ملک وقوم کے وقار میں اضافہ ہواجو منصوبے دیے اس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ان کے ویژن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالا ت کااظہار سینئر مسلم لیگی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے عوام کو بھرپور ریلیف دیا عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جو بھی ترقی اور خوشحالی آئی وہ سب میاں محمدنوازشریف کے دور اقتدار میں ممکن ہوئی لیکن کچھ عناصر کو ترقی کا یہ سفر ہضم نہ ہو سکا انہوں نے سازشوں کو پروان چڑھایا لیکن باشعور عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ میاں محمد نوازشریف نے صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا آئندہ دور بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح کچھ حاصل نہ ہوگا میاں نوازشریف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے.چوہدری محمدعظیم

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ملک پر مسلط نااہل حکمرانوں نے سال نو کے آغاز سے ہی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناقابل برداشت ہے قوم پہلے ہی مہنگائی کے باعث بھوک افلاس کا شکار ہے اب پیٹرول مہنگا کر نے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی فوری طور پر ظالمانہ فیصلہ واپس لیا جائے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق ٹاؤن ناظم الحاج چوہدری محمدعظیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری محمدعظیم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے حکومت نے پہلے ہی عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار اور مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے اب پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مزید مہنگائی پھیلے گی نااہل حکمرانوں کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں عوام کو کوئی سہولت میسر نہ ہے مسائل ہی مسائل ہیں ہر طرف نااہل حکمرانوں نے عوام کو کچھ نہ دیا سب کچھ اپنی عیاشیوں پر لٹا رہے ہیں تحریک انصاف حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی عوام کے ساتھ ہیں کرپٹ مافیا سے نجات حاصل کرکے ہی دم لیں گے

گوجرخان ، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والی پانچ ماہ کی بچی کے ماموں کی درخواست پر دو ڈاکٹروں کو انکوائری پر مامور کردیا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان ، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں گزشتہ روز جاں بحق ہونے والی پانچ ماہ کی بچی کے ماموں کی درخواست پر دو ڈاکٹروں کو انکوائری پر مامور کردیا گیا 48گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کے بعد غفلت اور لاپرواہی سامنے آئی تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں ڈیرہ مسلم کے رہائشیوں نے پانچ ماہ کی بچی زارا کو ہسپتال لایا تو ڈاکٹر کی طرف سے ایڈمٹ کرنے اور علاج معالجے پر توجہ نہ دینے سے بچی فوت ہو گئی جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا کیااسسٹنٹ کمشنر مہرین فہیم عباسی کی ہدایت پر ایم ایس ملک نوید کو انکوائری کر کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کا کہا یم ایس ڈاکٹر نوید ملک نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹر ادریس اور ڈاکٹر جعفر پر مشتمل دورکنی انکوائری کمیٹی مقرر کی گئی ہے جو 48گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں آئے روز پیش آنے والے افسوسناک او رشرمناک واقعات کے باوجود ذمہ داران کیخلاف کارروائی نہ کرنا اور انکوائری رپورٹس دبا لینا وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ گورنس کے دعویٰ پر کالک ملنے کے مترادف ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان میں آئے روز پیش آنے والے افسوسناک او رشرمناک واقعات کے باوجود ذمہ داران کیخلاف کارروائی نہ کرنا اور انکوائری رپورٹس دبا لینا وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ گورنس کے دعویٰ پر کالک ملنے کے مترادف ہے گزشتہ روز ڈاکٹروں کی غفلت اور برقت چیک اپ نہ کرنے سے ننھی زندگی جان کی بازی ہار گئی ٹی ایچ کیو میں عرصہ دراز سے تعینات ڈاکٹروں کا فوری طور پرتبادلہ کیا جائے اس با ت کا مطالبہ مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں حاجی چوہدری محمدا قبال راجہ افتخار احمد کیانی غلام قمر راجہ سرفراز گارمنٹس والے الیکٹرک ایسوسی ایشن کے صدر شیخ نعیم احمد جماعت اسلامی گوجرخان کے رہنما راجہ عمیر خان نے اپنے بیان می کیا ان رہنماؤں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں گزشتہ چند ماہ کے دوران زچگی کی مریضوں کے ساتھ افسوسناک سلوک کے نتیجہ میں اموات جیسے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں جبکہ ہسپتال پر عرصہ دراز سے تعینات ڈاکٹروں کی وجہ سے صورتحال روز بروز بگڑ رہی ہے مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک اور دیگر متعدد کیسوں میں اعلیٰ احکام کی طرف سے انکوائریو ں کو بھی طاقتور ڈاکٹروں نے اثر ورسوخ استعمال کر کے دبا لیا ہے سول ہسپتال میں ہونے والے متعدد افسوسناک اورشرمناک واقعات کی آج تک انکوائری رپورٹ کے نتیجہ میں ذمہ داران کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہ ہونا وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ گورنس کے دعویٰ کی نفی ہے ان رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے معاملات کا نوٹس لے کر برسوں سے تعینات ڈاکٹروں کے تبادلہ کے احکامات جاری کریں

some image

تھانہ جاتلی کے علاقہ پنجگراں میں ڈاکو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین کر فرار مقدمہ درج

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ پنجگراں میں ڈاکو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین کر فرار مقدمہ درج گاڑی چھینے والے پٹھان تھے ڈرائیور تفصیلات کے مطابق جہانزیب حیدر ولد بشیر احمد سکنہ ڈھڈیال نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں کیری ڈبہ نمبر BV408چلاتا ہوں گزشتہ روز میں ڈھڈیال اڈہ پر کھڑا تھا تو ایک 28/30سالہ شخص میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ پنجگراں سے مریض کو ڈھڈیال لے کر آنا ہے جب پنجگراں تالاب کے پاس پہنچا تو میریساتھ بیٹھے شخص نے وہاں پر کھڑے دو آدمیوں کو میرے ساتھ بیٹھے شخص نے انہیں بھی گاڑی میں بٹھا لیا انہوں نے گاڑی میں بیٹھتے ہی پسٹل نکال لیے اور مجھے زبر دستی پچھلی سیٹ پر بٹھا لیا اور میرے ساتھ بیٹھے شکص نے گاڑی چلانی شروع کر دی اور کچھ فاصلے پر واقع کچا راستہ جو سود کی طرف جاتا ہے وہاں پر میرے ہاتھ پاوں باندھ کر فرار ہو گے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی

پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنماوں کی پی پی پی کے قائدین سے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ملاقات

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنماوں راجہ فرقان ،راجہ شہباز اور میجر (ر) اظہر نعیم کی پیپلز پارٹی کے قائدین پوزیشن لیڈر خورشد شاہ ،قمر الزمان کائرہ ،لطیف کھوسہ ،رحمان ملک اور دیگر سے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ملاقات تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی قائدین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور انہیں ہر طرح کی سہولیات میسر کیں ملازمین کی تنخواہوں اور پینشز میں بے پناہ اضافہ کیا الیکشن 2018 میں پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر کامیاب ہو کر اقتدار میں آئے گی اور ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ ،مہنگائی اور بے روز گاری کا خاتمہ اولین ترجیع ہو گی انشا اﷲموجودہ الیکشن میں پیپلز پارٹی تحصیل گوجرکان سے بھی کلین سویپ کرے گی گوجرخان کی عوام راجہ پرویز اشرف کے شہنری دور کو یا د کر رہی ہے جس میں گھر گھر میں گیس ،بجلی ،اور سڑکوں کے جال بچھائے گے جن کی تعمیر سے آج لوگوں کو سفری سہولیات میں پیش آنے والی مشکلات سے نجات مل گی ہے

some image

تحر یک انصاف کے صدر چوہدری محمد عظیم کا سکھو میں دی گروتھ سکول سسٹم کی اساتذہ کی ٹر یننگ کی اختتامی تقر یب سے خطا ب

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ علم و دانش موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں سائینس و ٹیکنالوجی کی اس دور میں تعلیم کی اہمیت سے کسی صورت انکار ممکن نہیں حالات حاضرہ کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے طلبا و طالبات کو علم کے نور سے منور کریں اقوام عالم میں اپنے وطن عزیز کا وقار بلند کرنے اور ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم اپنا مستقبل محفوظ بنائیں ہمارے بچے ہمارا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار تحر یک انصاف کے صدر چوہدری محمد عظیم نے سکھو میں دی گروتھ سکول سسٹم کی اساتذہ کی ٹر ینگ کی اختتامی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کی تقر یب سے راجہ ہارون کیانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا تعلیم کے بغیر کو ئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل تحت نہیں کر سکتا تحریک انصاف کی منشور میں تعلیم سر فہرست ہے اگر تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو پورے ملک میں ایک جیسا تعلیمی نصاب رائج ہو گا آج کے پی کے میں تعلیمی معیار دوسرے صوبوں کی نسبت بہت بہتر ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچے کی تعلیم وتربیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں ٹر ینگ مکمل کر نے والی تمام خو اتین اساتذہ بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب سے چوہدری ساجد محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہابچے ہمارا کل ہیں اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے اپنے آج پر بھرپور محنت کریں ہم بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت کے عمل پر یقین رکھتے ہیں تقریب سے سکول پر نسپل واجدحسین،راجہ منان منہاس،راجہ منظور حسین،ماسٹر لیاقت حسین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سٹیج پر سنئیر صحافی چوہدری عامرمقبول،راجہ محمد آصف اور دیگر بھی موجود تھے

دھر نا سیاست نے قومی تعمیر وترقی کے عمل کو سبوتاژ کیا,چوہدری ضیافت حسین

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مسلم لیگ ن تحصیل گوجر خان کے سنئیر رہنما چوہدری ضیافت حسین نے کہا ہے کہ دھر نا سیاست نے قومی تعمیر وترقی کے عمل کو سبوتاژ کیا اور قدم قدم پر رکاوٹیں کھڑی کیں قوم انہیں ہر گز معاف نہیں کر ئے گی بڑی بڑی سیاسی قوت کہلاوانے والی جما عتیں خود کو ئی قدم اٹھانے کے بجائے طاہر القادری کو اکسا رہے ہیں گو جرخان کے عوام اب بھی میاں نواز شریف سے دلی محبت اور پیار کر تے ہیں یہی وجہ ہے کہ گو جرخان سے مسلم لیگ ن کا میابی سے ہمکنارہو تے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذ شتہ روز پر یس کلب دولتالہ کے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کیخلاف سازشیں کر نے اور افو ائیں پھیلانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا مسلم لیگ ن کی قیادت نے عزم اورحو صلے سے حالات کا مقابلہ کیا سی پیک منصوبہ موجودہ حکومت کا عظیم منصوبہ ہے جس سے ملک کے طول و عرض میں ترقی و خو شحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا

some image

امریکہ پاکستانی قربانیوں کے اعتراف کے بجائے بیہودہ بیان دے رہا ہے ، پی پی ۳ کے امیدوارراجہ محمد ضمیر

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پے پناہ قربانیاں دی ٹرمپ کے بیان پر پاکستان ہی نہیں پوری دنیا ٹرمپ کو پاگل اور بے وقوف سمجھتی ہیں امریکہ افغانستان میں ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اپنی ناکامی پر ایسے غلیظ بیان دے رہا ہے پاکستانی قوم بہادر فوج کی پشت پر ہے پوری قوم ملکی دفاع کے لئے یکجا ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی ۳ کے امیدوارراجہ محمد ضمیر نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ٹرمپ کی کسی گیڈر بھبکی سے ڈرنے والی نہیں عالمی امن کے لئے پاکستان نے اپنی سلامتی کو داؤ پر لگائے رکھا اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہزاروں بے گناہ شہریوں کا خون دینا پڑ ا اس جنگ میں اربوں ڈالر کا پاکستان کو نقصان اٹھا نا پڑا امریکہ پاکستانی قربانیوں کے اعتراف کے بجائے بیہودہ بیان دے رہا ہیں راجہ ضمیر نے کہا کہ ٹرمپ کے اس بیان سے قرآن کے حقانیت ثابت ہو گئی کہ یہود ونصاری تم سے کبھی راضی نہیں ہوں گئے ٹرمپ کے بیان پر حکومت کوتمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی کانفرنس بلا کر امریکہ سے تعلقات ختم کرنے کا راجہ محمد ضمیر نے مطالبہ کیا او ر کہا کہ امریکہ سے وفا داری کی امیدلگانے کے بجائے منہ توڑ جواب دینا ہو گا۔

پٹرویم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تشویش ناک ہیں, راجہ جلیل احمد

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ پٹرویم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تشویش ناک ہیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آے گا حکومت غریب مکاؤ کے اجنڈے پر کام کر رہی ہیں موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہا ر جنرل کونسلر راجہ جلیل احمد نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اضافہ کر کے عوام سے نئے سال کی خوشیاں چھین لی راجہ جلیل احمد نے حکومت سے اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا

حکومتی دعوے اخباری بیان اور ٹاک شو تک محدود گوجرخان شہر اور اس کے گردو نواح کے دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری, چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ حکومتی دعوے اخباری بیان اور ٹاک شو تک محدود گوجرخان شہر اور اس کے گردو نواح کے دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی ۳ پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء پریس کانفرنس کر کے ا ور میڈیا میں ٹاک شومیں بڑے بلندوبانگ دعوے کرتے ہیں کہ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا لیکن گوجرخان اور اس کے گردو نواح میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہیں چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت شہریوں کو بنیادی حقوق دینے میں ناکام ہو چکی ہیں ملک میں بے روز گاری کی انتہا ہے غریب آدمی غربت کی چکی میں پس رہا ہے قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہیں جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گئے عام انتخابات میں ناکام پالیسیوں کے باعث ملک بھر سے ن لیگ کو شکست سے دو چار ہونا پڑے گا

گبیول اور اس کے گردونواح میں شام کے اوقات میں گیس کا پریشر زیرو, اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

some image

ؓبیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب):: بیول اور اس کے گردونواح میں شام کے اوقات میں گیس کا پریشر زیرو ہو جاتا ہے بالخصوص مغرب کی نماز کے ساتھ جب کھانے پکانے کا وقت ہو تا ہے تو اس وقت پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ چولہے بھی دئے کی طرح ٹمٹمانے لگتے ہیں ایسی صورتحال میں کھانا پکاناایک وبال بن جا تا ہے اور گھریلوخواتین پریشان ہو جاتی ہیں کیونکہ ان کے لئے کچن میں گیس بند ہو نے سے وہ بروقت بچوں اور اہل خانہ کے لئے کھانے کا بند و بست نہ کرسکتی ہیں جس سے پریشانی بڑھتی ہے ابھی سردی کا زور بڑھا اور محکمہ گیس نے اپنا کام دکھانا شروع کر دیا ۔اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

ایم پی اے چوہدری افتخار وارثی سے بیول محلہ کی روڈ پر کام شروع کرانے کا مطالبہ

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) بیول محلہ سے النور ٹاون جانے والا راستہ جو اس وقت تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے وہاں سے گزرنا مشکل ہوگیا بارش ہونے کی وجہ سے دو دو ہفتے پانی کھڑا رہتا ہے لوگوں کو آمدورفت میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا - اہلمحلہ بیول نے ایم پی اے چوہدری افتخار وارثی سے اس روڈ پر کام شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے - یاد رہے کے اس روڈ سے اہل محلہ کے علاوہ دوسرے موضع والے افراد بھی گزرتے ہیں اس روڈ کی وجہ سے سب لوگوں کو فائدہ ہوگا ایم پی اے چوہدری افتخار وارثی سے روڈ کی مرمت کے لیے پر زور اپیل کرتے ہیں-

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

خواجہ محمدایوب کوایڈمنسٹریٹر مونسپل کمیٹی چکسوار ی تعینات ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیریونین کونسل فیض پورشریف کے صدر چودھری بشارت حسین سیکرٹری جنرل راجہ تفسیر احمدخان خواجہ محمدادریس اور چودھری محمدمحبوب کھڈ نے چےئرمین چودھری عبدالمالک کوایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور اورخواجہ محمدایوب کوایڈمنسٹریٹر مونسپل کمیٹی چکسوار ی تعینات ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے ان کی تعیناتی پردلی مسرت کااظہارکیاہے ان کی تعیناتی پروزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کادلی شکریہ اداکیاہے ۔

ممتاز ماہرتعلیم راجہ طارق محمود صاحب کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولزضلع میرپورتعینات ہونے پردلی مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔انجمن اساتذہ جموں وکشمیر ضلع میرپور کے پریس سیکرٹری اللہ دتہ بسمل نے ممتاز ماہرتعلیم راجہ طارق محمود صاحب کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولزضلع میرپورتعینات ہونے پردلی مبارک باد پیش کی ہے ان کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیاہے وزیراعظم آزادکشمیر وزیر تعلیم آزادکشمیر اورمحکمہ تعلیم آزادکشمیر کے آفیسران سے ان کی تعیناتی پردلی اظہارتشکر کیاہے

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

جواں سالہ راجہ محمد سہیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کو پیارے ہو گئے،نمبل میں سپرد خاک

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔نمبل کلر سیداں،حاجی غالب حسین مرحوم کے لخت جگر جواں سالہ راجہ محمد سہیل جن کاگزشتہ دنوں ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کو پیارے ہو گیا ہے،نماز جنازہ تین بجے ادا کی گئی نماز جنازہ میں معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی بلندئی درجات کے لئے دعا کی۔

یوسی ہوتھلہ کے جنرل کونسلر رفاقت قریشی کی خوشدامن (ساس) وفات پا گئیں

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی ہوتھلہ کے جنرل کونسلر رفاقت قریشی کی خوشدامن (ساس) وفات پا گئی ۔ان کی نمازے جنازہ پنیالی کے مقام پر ادا کیا گیا ۔نمازے جنازہ میں خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدوار بر ائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی ٹو ،چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے چیئر مین ضلع کونسل، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ا لمعروف ڈاکٹر مناء ، جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل آف لونہ ، اسد محمود ستی وائس چیئر مین یوسی ہوتھلہ ، راجہ پر ویز آف سندھو سیداں ، راجہ عبادت آف علیوٹ ،ٹھیکدار محمد خورشید ، راجہ خرم ہوتھلہ ، راجہ عامر ایڈوکیٹ ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

some image

پروفیسر سید نسیم تقی جعفری اور تجمل شاہ کے بھائی سید حسنات شاہ جو گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ تکیہ بابا رحیم شاہ والے قبرستان میں ادا کر دی گئی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پروفیسر سید نسیم تقی جعفری اور تجمل شاہ کے بھائی سید حسنات شاہ جو گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ تکیہ بابا رحیم شاہ والے قبرستان میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں چیئرمین بلدیہ شاہد صراف، جاوید کوثر ایڈووکیٹ، راجہ طارق کیانی، مرزا نعیم احمد، راجہ ساجد یوسف، غفورکیانی، طلعت سیال، سہیل کیانی، شاہد کیانی، عامر وزیر ملک ، ساجد شاہ بخاری، مقدر شاہ، انجم بٹ، شہزادہ خان، ٹھیکدار بنارس ، خان ضمیر خان، ثاقب بیگ، راجہ عمران کامی،ملک جاوید، نمبردار یعقوب ، راجہ جاوید، سید ندیم عباس بخاری اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

سید شیر شاہ باقری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پیپلزپارٹی گوجرخان کے بانی ارکان میں شامل سید نور حسین شاہ مرحوم کے برادر اصغر سید شبیر عباس انسپکٹر موٹر وے سید شبر عباس ایڈووکیٹ ار سید شجر عباس کے والد بزرگوار سید شیر شاہ باقری مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی نماز جنازہ پیرسید اقرار حسین شاہ آف بھنگالی نے پڑھائی شرکاء جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور پیپلزپارٹی روحانی تحریک کے رہنما مرزا عبدالرحمن نے سید شیر شاہ باقری کی پارٹی اور علاقہ کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس خاندان نے ہمیشہ پی پی پی کا بھرپور ساتھ دیا کبھی ذاتی فادہ نہیں اٹھایا اجتماعی مسائل حل کرانے میں اپنا کردا را دا کیا علاقہ اور پارٹی کیلئے ان کی اور سید نور حسین شاہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی سید شیر شاہ کی وفات پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے عبدالرحمن مرزا نے بھی مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سید نور حسین شاہ اور سید شیر شاہ باقری تحصیل گوجرخان کے علاوہ راولپنڈی ڈویژن میں ممتاز مقام رکھتے تھے ان کا خلاء پر کرنا مشکل ہے نماز جنازہ میں راجہ پرویز اشرف، راجہ طارق کیانی، بریگیڈیئر (ر) حسن، ملک وحیدانجم، سید نذر حسین شاہ ڈی ایس پی، مرزا عبدالرحمن ، غلام قمر، چوہدری نعمت اللہ ایڈووکیٹ، حاجی راجہ محمد جواد، قادر نواز، چوہدری عامرخورشید، راجہ عمرا ن کامی، راجہ عمیر خان، طاہر راحیل ایڈووکیٹ، راجہ محسن صغیر بھٹی، راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ، عامرشفیق قریشی ایڈووکیٹ، خان ضمیر ، راجہ ساجد یوسف، راجہ عرفان نواز، جاوید مغل، عامروزیرملک، ملک جاوید اقبال، شہزادہ ارباب، سید مختار حسین کاظمی، زاہدشفیق قریشی،اسماعیل بھٹی، یاور قریشی سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

حاجی راجہ نیک محمد مرحوم کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے قل کا انعقاد سدا کمال میں کیا گیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔سدا کمال کلر سیداں،حاجی راجہ تاج یو کے،حاجی راجہ محمدطارق یو کے،راجہ ارشد محمود یو کے کی خالہ،نمبردار راجہ محمد افضال کی پھوپھی،چوہدری عرفان یو کے،راجہ عتیق یو کے کی خوشدامن،سابق ناظم حاجی غلام ظہیر،راجہ عمران،راجہ ارشد،راجہ قمر تنویر،راجہ محمد شفیق،بھٹی محبوب کی قریبی رشتے دار ،حاجی راجہ نیک محمد مرحوم کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں امیدوار حلقہ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد مٹور،چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری،وائس چےئرمین ٹھکیدار بشارت،چوہدری جلیل احمد،جنرل کونسلر حاجی راجہ عبد القدیر،جنرل کونسلر چوہدری شفیق گجر،جنرل کونسلر عاصم صدیق،جنرل کونسلر راجہ محمد اسحاق،چوہدری نصرت اقبال بھٹھی،سابق چےئرمین چوہدری فاروق،ارشد محمود بھٹی،پرویز بھٹی،ماسٹر حامد نمب،ماسٹر لیاقت علی،ماسٹر تنویر احمد،چوہدری محمد جہانگیر،چوہدری صغیر احمد،چوہدری عبد القیوم،بابو محمد اقبال ممیام،آصف نورانی،چوہدری محمد شبیر،چوہدری محمد اکرام سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،وقا ص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ ماسٹر ذوالفقار ،محمداسرار،عامر عمران،محمدقاسم،محمدندیم ،بلا ل حسین نے پیپلزپارٹی کے ڈیرہ سیداں والے نور حسین شاہ کے بھائی شیر حسین شاہ کی وفات پر اُن کے بیٹے انسپکٹر موٹر وے شبیر حسین شاہ ،شبر حسین شاہ سے اظہار تعزیت کیا او رمرحوم کے بلنددرجات اور لواحقین کے صبر وجمیل کے لیے دعا کی۔

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ شرقی گوجرخان کی معروف شخصیت راجہ اظہر ایوب کیانی کے چچا کی وفات پر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈویژنل یونین آف جرنلٹس راولپنڈی ڈویژن ملک محمد نصیر نے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سینئر رہنماء سید شیر حسین شاہ کی وفات پر صدر پوٹھوہار پریس کلب عامر وزیر ملک ، جنرل سیکریٹری ملک جاوید، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن ملک محمد نصیر ، فوٹو گرافر چوہدری یعقوب نمبردار نے مرحوم کے بیٹوں سید شبیر حسین شاہ اور سید شبر حسین شاہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال چیئرمین راجہ افتخار حسین کیانی سینئر نائب صدرغلام قمر نے سید نور حسین شاہ کے بھائی سید شبر عباس ایڈووکیٹ انسپکٹر موٹر وے پولیس سید شبیر عباس سید شجر عباس کے والد سید شیر حسین شاہ باقری کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی

Picture of the Day

Congratulations to Aqil Qadir pothwar.com reporter for Norway being awarded for his community service in Oslo by Norway Pak forum

some image

some image

some image