Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 5th January 2017

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

تحصیل کلرسیداں کے سکولوں میں اضافی کمرہ جات کی تعمیرکے لئے ایک کروڑ53لاکھ کے ٹینڈرزطلب کرلئے گئے

1.53 million rps tenders demanded for schools in Tehsil Kallar syedan

some image

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----    تحصیل کلرسیداں کے 4پرائمری اور ایک ہائی سکول میں 9اضافی کمرہ جات کی تعمیرکے لئے ایک کروڑ53لاکھ کے ٹینڈرزطلب کرلئے گئے ہیں۔جن سکولوں میں کمرہ جات تعمیرکئے جائیں گے ان میں گورنمنٹ ہائی سکول پنڈبینسو، ہائی سکول گکھڑ ادمال، پرائمری سکول قاضیاں، گرلزپرائمری سکول ڈھکی راجگان، گرلز پرائمری سکول پلالہ ملاخان اور راجدھانی شامل ہیں۔ دریں اثناء بی ایچ یوساگری اور تخت پڑی کی خطرناک عمارتوں کی جگہ نئی عمارات کی تعمیرکے لئے مجموعی طورپر 1کروڑ 30لاکھ روپے ،گرلز ہائی سکول سروہا میں حفاظتی دیوارکی تعمیرکے لئے 62لاکھ70ہزار ، گرلز ایلمنٹری اور بوائز سکولز ہرکہ کوہائی کادرجہ دینے (اپ گریڈیشن ) کی مدمیں دوکروڑ، گرلز ماڈل سکول ڈھوک بدہال کوایلیمیٹری کادرجہ دینے کی مد میں 74لاکھ 56ہزار کی رقوم کے ٹینڈرزبھی طلب کرلئے گئے ہیں۔ یادرہے کہ این اے 52کے ترقیاتی منصوبے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان اور حلقہ پی پی 2کے منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیرراجہ محمدعلی کی وساطت سے دیئے گئے ہیں۔

Kallar Syedan; Tenders have been demanded to improve facilities at four schools in Tehsil Kallar syedan, it will cost 1.53 Caror rupees. The project has been approved in PP2 Constituency by Ch Nisar Ali Khan and Raja Mohammad Ali.

The four schools which will benfit are Government high school, Pind Bainso, Government high school,Ghakar Admal, Government primary school, Qazian, Girls primary school, Dhaki Rajgan, Girls primary school, Palala Mullah Khan and Raj Dhani school.

1.30 Caror rps have also been approved for BHU building in Sagri and dangerous structure buildings in Takht Parri. Grant has also been approved for boundary wall for girls high school, Saroha.

The Parents and school staff have welcomed the announcement.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

پولیس کی جانب سے محمد یاسر یعقوب کے قتل کے بعد بریڈفورڈ میں شدید عوامی احتجاج

M Yassar Yacub shot dead by police as protrests take place in Bradford

some image

بریڈفورڈ، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ۔۔۔۔۔۔ پولیس کی جانب سے محمد یاسر یعقوب کے قتل کے بعد بریڈفورڈ میں شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پولیس نے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق یاسر کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور گاڑی کی ونڈسکرین کے ذریعے اسے گولیاں ماریں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں گاڑی سے ایک گن ملی ہے۔یاسر کی موت کے خلاف لیڈز میں ایک احتجاج بھی کیا گیا۔ اور بعد ازاں یہ احتجاج لیڈز روڈ سے شپلی تک پھیل گیا۔ احتجاج کے نتیجے میں ٹریفک جام ہو گئی۔اور پولیس کو احتجاج کرنے والوں کو ہٹا کر ٹریفک کے لئے راستہ کھولنا پڑا۔ احتجاج کرنے والوں نے پولیس کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اور کئی ایک نے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے۔

Bradford - Mohammed Yassar Yaqub who was shot dead through his windscreen when armed police cornered a convoy of expensive cars had covered his humble home with more than ten CCTV cameras. Police revealed a gun was found in the car carrying father-of-two Mohammed Yassar Yaqub who was gunned down at junction 24 of the M62, just north of Huddersfield.

Family and friends say the 28-year-old, who has a young daughter, was shot by police marksmen in a 'pre-planned operation'.

A group protesting about the shooting of Mohammed Yassar Yaqub, 28, on the M62, junction 24 for Ainley Top, sparked a protest which began in Leeds Road at around 6.30pm yesterday but spread down to the Shipley Airedale Road. Traffic was brought to a standstill as police tried to move on the protestors, many wearing scarves to hide their identity, shouting abuse at police and waving home-made banners.

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

یو سی بھلاکھر اور سکوٹ کے لیئے اے ڈی ایل جی راولپنڈی کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

DLG Rawalpindi orders administrator for UC Balakhar and Sakot

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----   لوکل گورنمنٹ کی بدحواسیاں ،تحصیل کلرسیداں کی یو سی بھلاکھر اور سکوٹ کے لیئے اے ڈی ایل جی راولپنڈی کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا حالانکہ یو سی بھلاکھر میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں اور چیئرمین صفدر کیانی پہلے اجلاس کی صدارت بھی کر چکے ہیں جبکہ سکوٹ نام کی کوئی یونین کونسل تحصیل کلرسیداں میں موجو د نہیں اے سی کلرسیداں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو ریکارڈ کی درستگی کے لیئے کہا ہے ۔

ٹیوشن سنٹرکے تالے کھول کریہاں موجود کمپیوٹر، موبائل اور پرنٹرز مجموعی مالیت25ہزار روپے چوری کرلئے

Tuition centre at Ghausia market burgled

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----   کلرسیداں گوجرخان روڈ پر واقع غوثیہ مارکیٹ میں نامعلوم چوروں نے ایک ٹیوشن سنٹرکے تالے کھول کریہاں موجود کمپیوٹر، موبائل اور پرنٹرز مجموعی مالیت25ہزار روپے چوری کرلئے ، کچھ عرصہ قبل اسی مارکیٹ کی ایک معروف دکان کے باہر نصب سیکورٹی کیمرہ جات بھی اتارے جاچکے ہیں، تاجروں نے بتایاکہ یہاں تعینات چوکیداروں سے مارکیٹ کے تاجروں کاپھڈاچل رہاہے، اور یہ کارروائیاں اسی پھڈے کاشاخسانہ دکھائی دیتاہے۔ تاجروں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

نارہ تا دوبیرن کلاں سڑک کا تعمیراتی کام تیزی سے جا ری

Nara to Doberan Kallan road work continue to take phase

some image some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ وفا قی وزیر پٹرولیم اور ایم این اے حلقہ این اے پچاس شاہد خا قان عباسی کی جانب سے منظور کر دہ تقریبا سولہ کروڑ روپے گرانٹ سے نارہ تا دوبیرن کلاں سٹرک کا تعمیراتی کام تیزی سے جا ری ہے۔ہیوی مشینری سے پہاڑی کو کاٹ سڑک کا ٹریک بنا یا جا رہا ہے۔ نارہ تا دوبیرن کلاں سڑک کی تعمیر سے اہل علا قہ کی سفری مشکلات میں واضع کمی آنے کے ساتھ ساتھ کشمیر سے دوبیرن کلاں اور کلر سیداں کے آنے میں کم وقت صرف ہو گا۔ امکان ہے کہ جون کے آخر تک سڑک کی تعمیر مکمل ہو جا ئے گی۔

دار ارقم سکول کلر سیداں کیمپس میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا،اللہ پاک ہمارے گناہ معاف فرما کر رحمت کی بارش عطا فرما

Namaz observed for rainfall in Kallar syedan

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔کافی عرصہ سے خطہ پوٹھوہار اورآزاد کشمیر میں خشک سالی چلی آ رہی ہے، گندم کی فصل جو باران رحمت کی طلب گار ہے،باران رحمت کے نہ ہونے سے بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے،گناہوں سے توبہ کے لئے چیف ایگزیکٹیو دار ارقم سکول کلر سیداں کیمپس ملک توقیر اعوان نے نماز استسقاء کا اہتمام کیا جس میں نوجوانوں،بزرگوں اور دار ارقم سکول کلر سیداں کے طالب علموں نے شرکت کی،نماز استسقاء کے بعد اللہ عز و جل سے گناہوں کی معافی ،رحمت کی بارش،استحکام پاکستان اور اسلام کی سر بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----   وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے پولیس ملازمین کے پے اسکیلزکو ریوائز کرنے کے حکامات پر ابھی تک عملدرآمد ممکن نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل وزیر اعلی پنجاب نے کانسٹیبل سے اے ایس آئی رینک کے ملازمین کیلئے اسکیل آپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ہنوز عملدرآمد نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پولیس ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

some image some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

قادریہ جیلانیہ ایمنہ مسجدنذدبس اسٹینڈ کہوٹہ میں میلاد النبیﷺ کی پرنور محفل

Millad held at Qadria Jillania Masjid Bus stand in Kahuta

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ قادریہ جیلانیہ ایمنہ مسجدنذدبس اسٹینڈ کہوٹہ میں میلاد النبیﷺ کی پرنور محفل۔سینکڑوں عاشقان مصطفیﷺکی شر کت ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقادریہ جیلانیہ ایمنہ مسجدنذدبس اسٹینڈ کہوٹہ میں میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ایک پرنور محفل منعقد کی گی جس میں خطیب پاکستان حضرت مولاناقاری غلام محمدچشتی گولڑوی ، دارالعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ کے مہتمم ممتاز عالم دین مولانا آصف القادری ،خلیفہ حاجی نذر محمد،نوجوان عالم دین ثناء خوان قاری عزیز حیدر،مولاناحافظ غلام محمد قادری ، حافظ ناصر بشیر ، سید خالد حسین شاہ ، مولانا حافظ صغیر احمد قادری نے خطاب کیا ۔اس موقع پر خطیب پاکستان حضرت مولاناقاری غلام محمدچشتی گولڑوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبیﷺکا میلاد منانا چاہے اور ان کی سنتوں کو اپناناچاہے نبی پاک ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا نبی کریم حضرت محمد ﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چلناچاہے اور ان کی آل سے محبت کر نی چاہے آپ ﷺسے سچا، پکا پیارہی کامل ایمان کی سب سے بڑی نشانی ہے انہوں نے کہا کہ آپﷺکی آمد سے پہلے اہل عرب والے اندھیروں اور جالیت کا سفر کررہے تھے مگر آپ ﷺ کی آمد کے بعداہل عرب سے جاہلیت کے بادل چھٹ گئے،امیر غریب اور چھوٹے بڑے کا فرق مٹ گیا آپ ﷺ نے فرمایا کسی امیر کو کسی غریب پر کسی کالے کو کسی گورے پر کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ،فوقیت صرف تقویٰ کی بنا پر حاصل کی جا سکتی ہے، آپ ﷺ کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ۔

some image

چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) راجہ عبد الروف جنجوعہ کا پہلا اجلاس

Elected councillors in UC Moawara hold 1st meeting

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) راجہ عبد الروف جنجوعہ کا پہلا اجلاس ۔سیکر ٹری یونین کونسل سمیت کونسلر زکی شر کت ۔سال17 20 یونین کونسل مواڑہ میں ترقیاتی کاموں کا سال ثابت ہو گا الیکشن میںیونین کونسل مواڑہ کی عو ا م نے ہمیں بھا ر ی ا کثر یت سے کا میا ب کر کے جس ا عتما د کا ا ظہا ر کیا ہے ا س پر پو ر ا اتر نے کی کو شش کر ہیں گے مخلو ق خد ا کی خد مت ہمار اشعا ر تھا ہے ا و ر ر ہے گا۔ا ن خیا لا ت کا ا ظہا ر ا نہو ں نے گز شتہ ر و ز یونین کونسل مواڑہ کے دفتر میں چارج سنبھالنے کے بعد یونین کونسل کے کونسلر ز کے پہلے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹر ی یونین کونسل دکھالی ندیم ستی ، جنرل کونسلرزراجہ ریاض ، راجہ ابرار ، راجہ ذوالقرنین ، راجہ الطاف ،خان اقبال خان ا نہو ں نے کہا کہ ہما ر ی کا میا بی سے یونین کونسل مواڑہ میں تر قی کے نئے د و ر کا آ غا ز ہو گا ما ضی میں یہاں سے صرف ووٹیں یو نین لی جاتی تھیں کام کے حوالے سے ہماری یونین کونسل مواڑہ کو نظر ا ند ا ز کیا گیا جس سے بے پنا ہ مسا ئل کا سا منے ہے عو ا م سے مشا و ر ت سے تر قیا تی کا مو ں کا آ غا ز کیا جا ئے گاانہوں نے کہا کہ یونین کونسل مواڑہ کی غیور عوام نے 5د سمبر کے د ن مخا لفین کو شکست سے د و چا ر کر کے علا قے کے عز ت کی پگ ہما ر ے سر پے ر کھ د ی ہے جس سے ہم ا نہیں کبھی ما یو س نہیں کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ووٹرون سپورٹروں کا بے حد مشکور و ممنوں ہوں جنوں نے میری توقعات سے بڑھ چڑھ کر دن رات اپنی نیندیں میری کامیابی کے لیے قربان کیں ۔میں تازیست آپ کا احسان مند رہو ں گا۔ پانچ دسمبر کو الیکشن کا عمل ختم اب ہم کو اختیارات بھی مل گئے ہیں الیکشن کمپین کے دوران جو وعدے جو کئے گئے ان پر عمل پیرا ہونے کے لئے وقت کم اور مسائل زیادہ ہیں،ان کے لئے یو سی اور وارڈز کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن کے ذریعے علاقے کے تمام مسائل جن میں تعلیم،صحت اور ذرائع آمد و رفت شامل ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،اس میں عوام کا مکمل تعاون درکار ہو گا،ہم سب ایک دوسرے کے دست و بازو ہیں سب مل کر علاقے کی ترقی میں دن رات محنت سے ہی ترقی کا عمل آگے بڑھے گابلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جارہی رکھوں گا یونین کونسل مواڑہ کی عوام کے کام ذاتی کام سمجھ کر کرتے ہیں اور آئندہ بھی کریں گئے یونین کونسل مواڑہ کی عوام نے جس طرح مجھے ووٹ کی پرچی دے کر مجھ پر احسان کیا بالکل اسی طرح میں علاقہ کے کام کروا کے ان کا احسان کا بدلہ لوٹانگا ۔

some image some image

جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغرحسین کیانی گزشتہ روز عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

Gen sec press club Kahuta, Haji Asghar Hussain Kiyani returns after performing Umrah

مٹور : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغرحسین کیانی گزشتہ روز عمرہ کی سعادت ھاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اہرپورٹ پر سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات عزیز و اقارب نے اُنکا استقبال کیا اور مبارک باد دی جبکہ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ،یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ ، جمات اسلامی کے رہنما سردار مسعود خان ، جمات اسلامی حلقہ این اے پچاس کے رہنما ابرار احمد عباسی ، صحافی راجہ پرویزاقبال، ،ممبرپریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ ،ممبر آزاد کشمیر راجہ صدیق ، چیر مین یو سی مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ و دیگر نے اُنکے گھرآ کر انھیں مبارک باد دی ۔

some image

سیاست کے میدان میں عوام میرے بازواور آنکھیں ہیں ۔, چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ

Public are arms and eye in politics, Major (r) Abdul Rauf Janjua

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ،عمران ضمیر۔۔۔ چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے کہا ہے کہ سیاست کے میدان میں عوام میرے بازواور آنکھیں ہیں ۔ قائدایوان سینٹ و چیئرمین مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی کوشش کیوجہ سے بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائی سکولز مواڑہ اپ گریڈ ہوئے منشیات فروشی ، چرس اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیئے کسی سفارش اور دباؤ کو خا طر میں نہیں لاؤں گا ۔ اصو لوں پر سودے بازی ہر گز نہ ہوگی ۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے چارج لینے کے موقع پر یونین کونسل مواڑہ میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر مقررین نے میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہااور کہا میجر (ر) عبدالرؤ ف جنجوعہ نے علاقائی تعمیر وترقی میں نا قابل فراموش کردار ادا کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے کہا کہ ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں یہ ہمارا فرض ہے ۔ میرٹ پر کام ہونگے اور تعلیمی ،ترقیاتی ہر شعبے میں کمیٹیاں بنا کر گاؤں کی سطح پر عوامی مسائل حل کرینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری خزانے اور ٹھکیداروں سے کمیشن میر ی ذات کے لیئے حرام ہوگا ۔ ٹھکیداروں سے معیاد اور کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں منشیات فروشوں کو حوالہ پولیس کیا جائے گا ۔ نو جوان نسل کو تباہ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

یونین کونسل اسلام پورہ میں منتخب چیئرمین راجہ جمشید احمد کیانی نے چارج سنبھال لیا

Elected Chairman Raja Jamshaid Ahmed takes over at union council Islam purra jabber

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ یونین کونسل اسلام پورہ میں منتخب چےئرمین راجہ جمشید احمد کیانی نے چارج سنبھال لیا ۔یونین کونسل سلام پورہ کا پہلا اجلاس چےئرمین راجہ جمشید احمد کیانی کی زیر صدارت میں منعقد ہو اجس میں وائس چےئرمین سمیت تمام کونسلرز اور لیڈی کونسلرز نے بھرپور شرکت کی اور راجہ جمشید احمد کیانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم بلاتفریق علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں گئے اور بہت جلد یونین کونسل اسلام پورہ کی بلڈنگ مکمل ہو جائے گی اور باقاعدگی سے وہاں عوام کے معاملات حل ہو ں گئے انہوں نے کہا ہم یونین کونسل میں کوئی سیاست نہیں کریں گئے یونین کونسل ایک ادارہ ہے جس میں لوگوں کو سہولیات ملے گئیں اور جو بھی فیصلہ ہو گا وہ اکثریتی بنیاد اور باہمی مشاورت ہو گا انہوں نے کہا بلاتفریں یونین کونسل لیول پر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گئے اور یونین کونسل دفتر میں ہر ماہ بعد اجلاس منعقد ہو گا جس میں تمام ممبران بھرپور شرکت کیا کریں گئے ،

some image

موسم سرما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہونے سے ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ حکومت بلکل ناکام ہو چکی ہے, چوہدری جاوید کوثر

Load shedding even in Winter proves current gaverment has failed, Ch Javed Kausar, PTI

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ موسم سرما میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہونے سے ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ حکومت بلکل ناکام ہو چکی ہے بجلی کی آنکھ مچولی سے زندگی اجیران بن گئی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین گھنٹے سے بھی تجاوز کر چکاہے نہ جانے حکومت عوام سے کس جرم کا بدلہ لے رہی ہے حکومت کے تمام تر دعووئے دھرے کے دھرے رہ گئے بلدیاتی الیکشن کے دنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو تی تھی اب موسم سرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جس سے دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے انہوں نے کہا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعووئے کرنے والے اب سردیوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکے نہ جانے گرمیوں میں یہ عوام کا کیا حال کریں گئے انہوں نے کہا آئندہ عام انتخابات میں عوام اپنی ووٹ سے موجودہ حکمرانوں کا اختساب کریں گئے ،

چوہدری محمد عظیم پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان کے صدر منتخب

Ch Azeem appointed President PTI, Tehsil Gujar Khan

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری محمد عظیم کو پی ٹی آئی تحصیل گوجرخان کا صدر منتخب ہونے پر پی ٹی آئی اسلام پورہ جبر کے رہنماء راجہ ابراہیم کیا نی اور راجہ طارق کیانی نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ چوہدری محمد عظیم تحصیل بھر میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلیے اپنا اہم کردار ادا کریں گئے

بھنیر کسوال میں ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ

Millad to be celebrated at the residence of Raja M Parvez in Bhanir Kaswal today 5th Jan

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ کل مورخہ 5جنوری بروز جمعرات بعد از نماز عشاء برمکان راجہ محمد پرویز وارثی بھنیر کسوال میں ایک محفل بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی نعت حافظ ثاقب کیانی اور راولپنڈی سے خصوصی خطاب کے لیے مفتی خنیف قریشی تشریف لائیں گئے ہر خاص و عام کو اس پاکیزہ محفل میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

گوجر خان کے مشہور مقدمہ قتل میں ملزم شاہ زیب کی ضمانت پر رہا کر دیا

Shah Zaib charged for murder is released on bail in well known murder case of Gujar Khan

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجر خان کے مشہور مقدمہ قتل میں ملزم شاہ زیب کی ضمانت ہائی کورٹ راولپنڈی میں منظور ملزم شاہ زیب کی طرف سے مقدمہ کی پیروی ماہر قانون دان راجہ جواد ارسلان ایڈووکیٹ نے کی ملزم کے وکیل راجہ جواد ارسلان کے دلائل سننے کے بعد جسٹس محمد طارق عباسی نے ملزم شاہ زیب کو ضمانت پر رہا کر دیا تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 612مورخہ 01-09-2013تھانہ گوجر خان میں محمد زعفران ولد سنگر خان سکنہ کھجوری تحصیل گوجر خان کے بیان پر زیر جرم 302-148-149درج رجسٹرڈ ہوا تھا ملزم شاہ زیب پر الزام تھا کہ اس نے اپنے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر مسمی رفاقت علی عرف شعبان دلد ٹکا خان سکنہ کھجوری تحصیل گوجر خان کو قتل کیا ہے مورخہ 4-01-2017کو جسٹس محمد طارق عباسی نے ملزم کے وکیل راجہ جواد ارسلان کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی

عبدالرحمن مرزا کی رہائشگاہ پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی پروقار تقریب

Zulfiqar Ali Bhutto shaheed death anniversary observed in Gujar Khan

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ بڑکی جدید گوجرخان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا کی رہائشگاہ پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہو گی جس کی صدرات پارٹی کے سینئر جیالے جاوید گورو کریں گے۔ تقریب آج دن 10:50 منٹ پر تلاوت کلام پاک سے شروع ہو گی اس تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے سینئر جیالے محمد اصغرہونگے۔ عبدالرحمن مرزا نے پریس کلب گوجرخان صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو تاحیات زندہ رکھا جائے گا اور ان کے نواسے بینظیر بھٹو کے لخت جگر بلاول بھٹو کی قیادت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات و افکار کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پیپلزپارٹی کے احمد شاہ خان کے جاری اعلامیہ کے مطابق آج دن اڑھائی بجے قاسم علی صغیربھٹی کی رہائش گاہ وارڈ نمبر4میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 89سالگرہ کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوگی ورکروں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

گوجرخان شہر میں رکشہ کی تعداد میں روز بروز اضافہ سینکڑوں رکشے بغیر نمبر پلیٹ کے شہر میں چل رہے ہیں

Concern over rising number of rickshaw without number plates operating in Gujar Khan bazaar

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان شہر میں رکشہ کی تعداد میں روز بروز اضافہ سینکڑوں رکشے بغیر نمبر پلیٹ کے شہر میں چل رہے ہیں یعنی رکشوں میں لگے ٹیپ ریکارڈ عوام کو بھی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے کاروائی کا مطالبہ شہریوں نے پو لیس وارڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں بغیر نمبر کے چلنے والے رکشے اور ٹیپ ریکارڈ لگا کر شوروغل کر نے والوں کے خلاف سخت کا روائی کی جا ئے

طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت کا بر سنا مر جھا ئے ہو ئے چہرے چمک اٹھے

Rain fall brings smile on faces of farmers in Gujar Khan

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت کا بر سنا مر جھا ئے ہو ئے چہرے ہر خوش اور گندم کی فصل پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور بیماریوں کا خاتمہ ہو گا تفصیلات کے مطابق گوجرخان میں عرصہ بعد بارش نے مر جھا ئے چہروں پر رونق بخشی اور کسانوں کے لئے باران رحمت مفید ثابت ہو گی گندم کی فصل کی تیاری اچھی ہو گی جبکہ نزلہ زکام اور دیگر بیماریوں کا بھی خاتمہ ہو گا طویل ترین خشک سالی کے بعد بارش بر سنے سے ہر طرف رب ثانی کا شکر ادا کیا گیا

ٹریفک پولیس چک بیلی خان کی شہر میں ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی

Traffic police takes action against motorist blocking chak bale khan bazaar

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ ٹریفک پولیس چک بیلی خان نے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبرIDT6095.IDT6518,RIS94, RIS1471,J3495سمیت کئی گاڑیوں کے چالان کئے اور کئی کو تھانے میں بند کیا مذکورہ گاڑیاں سڑک پر فروٹ سبزی کی دکانیں سجا کر اور دیگر معاملات میں روڈ بلاک کرنے کی مرتکب ہوئیں جس پر ٹریفک پولیس نے کاروائی کی واضع ہو کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے یہ کاروائی چک بیلی خان شہر کو آئے روز بلاک کرنے کی مسلسل شکایات کے نتیجے میں کی گئی۔

پوسٹ آفس چک بیلی خان میں پنشنروں کو پنشن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

Pensioners facing daily problems getting pension at GPO Chak bale khan

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پوسٹ آفس چک بیلی خان میں پنشنروں کو پنشن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے زندگی بھر ملک و قوم کی خدمت کرنے والے بوڑھے پنشنر دن بھر پنشن کے انتظار میں چک بیلی خان کے ڈاکخانے کے باہر کھڑے رہتے ہیں استفسار پر جواب ملتا ہے کہ کیش ابھی تک نہیں آئی شام تین بجے کے بعد کیش آنے کی صورت میں بعض کوتو دن بھر رسوا ہونے کے بعد پنشن مل ہی جاتی ہے اور بعض کو کیش کی کمی کا کہہ کر اگلے روز کی تاریخ دے دی جاتی ہے اس طرح بزرگ اور خواتین سمیت دیگر پنشنروں کا خوار ہونا روز کا معمول ہے جس کی بار بار شکایت کے باوجود محکمہ ڈاکخانہ جات کوئی نوٹس نہیں لیتاضعیف العمر پنشنروں اور خواتین نے اعلیٰ حکام سے معاملہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

یونین کونسل جاتلی کا ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد پہلا اجلاس منعقد ہو ا

Elected councillors of UC Jatli hold 1st meeting after taking over at the union council

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ یونین کونسل جاتلی کا ایک سال سے زاہد کا عرصہ گزرنے کے بعد پہلا اجلاس منعقد ہو ا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوسی جاتلی میں زیر صدارت چیرمین چوہدری ابرار رشید پہلا اجلاس منعقد ہوجس میں راجہ ذیشان اکبر وائس چیرمین ، کے علاوہ دیگر ممبران راجہ سبطین ضیاء ،راجہ شبیر ،عدالت حسین ،سعید عباس ملک ،محمد بشیر احمد ،راجہ جاوید محمود ،راجہ سجاد ، عاصمہ مبین اورشہناز بیگم نے شرکت کی اجلاس میں کونسلروں نے کہا کہ یہ کون سی جمہوری حکومت ہے جس نے ایک سال قبل بلدیاتی انتخابا ت تو کروا دیے اور ابھی تک ہمیں یہ نہیں پتا کہ ہمارے اختیار ات کیا ہیں ہمیں عوام نے ووٹیں دے کر اس لیے منتخب کیا کہ ہمارے مسائل حل ہوں گے لیکن ایک سال کے بعد بھی ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی فنڈز نہیں دیے گے اب تو عوام ہمیں مسائل کے حل کے لیے درخواستیں دے رہی ہے اگر حکومت پنجاب نے کوئی اختیارات یا بلدیاتی ادارے فعال نہیں کرنے تھے تو الیکشن کس لیے کروائے یونین کونسل کے دفتر میں نہ کوئی واش روم ،نہ صاف پینے کا پانی نہ ہی دفتر میں آئے ہوئے سائلین کے لیے بیٹھنے کی کوئی مناسب جگہ ہے جہاں پر ان کو بٹھایا جائے بلڈنگ کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ دفترکی حالت زار اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر اختیارات کی منتقلی اور فنڈز کے اجرا کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تمام ممبران کے اتفاق رائے سے ہر ماہانہ اجلاس مہینے کے پہلے ہفتے کے دن منعقد ہوا کرے گا

مندرہ چکوال روڈ مرید پھاٹک پرفلائی اوور کی تعمیر کے لیے جاری کام ٹرانسپوٹروں اور مسافروں کے لیے وبال جان بن گیا

Mandra Chakwal road works becoming nightmare situation for motorist and transporters

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ مندرہ چکوال روڈ مرید پھاٹک پرفلائی اوور کی تعمیر کے لیے جاری کام ٹرانسپوٹروں اور مسافروں کے لیے وبال جان بن گیا کئی کئی گھٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکالت پیش آ رہی ہیں گاڑیوں کا کراسنگ مشکل ہی نہیں بلکے ناممکن ہو چکی ہے اگر ٹرالرا والوں کوایک دوسرے کو کراس کرنا پڑ جائے تو کئی کئی گھنٹے تک ٹریفک جام ہو جاتی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں زیادہ تر یہ مسئلہ جب پھاٹک بند کی جاتی ہے تب پیش آتا ہے مسافروں اور ٹرانسپوٹروں نے اعلی احکام سے کام کی رفتارکوتیز کرنے اور وارڈن انتظامیہ سے ٹریفک کی مشکلات کے ازاے کے لیے پھاٹک پر اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

راجہ جاوید اشرف کی راجہ ریاض آف موہڑہ گجراں سے ملاقات-

Raja Javed Ashraf visit residence of Raja Riaz in Morra Gujran

some image some image some image

بیول (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---   پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف کی موہڑہ گجراں کی مشہور و معروف شخصیت راجہ ریاض سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی اس موقع پر راجہ نعیم شاہد، راجہ شہزاد احمد، مرزا خورشید احمد اور عمران کامی بھی موجود تھے راجہ اشرف نے راجہ ریاض کی خیریت دریافت کی اور سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سیکرٹری یونین کونسل جاتلی کا تبادلہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے یونین کونسل میں جاتلی میں تعینات سیکرٹری محمود کا تبادلہ جاتلی سے آہد ی کر دیا گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے صدر امجد حسین شاہ ،جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی اور دیگر ممبران عوامی مسائل کو احسن طریقے سے اُجاگر کر رہے ہیں عوامی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین ہم مقامی صحافی راجہ محمد علی کو ان کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس کی علاقے کے لیے بے پناہ خدمات ہیں اتنی قلیل مدت میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے انہیں کوریج دے کر اعلی احکام تک پہنچا نا یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے صحافت معاشرے میں اہم ستون جیسی اہمیت رکھتی ہے نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے تمام کے تمام ممبرانکے آپس میں روابط کی وجہ سے لوگوں کے مسائل کافی حد تک حل بھی ہو چکے ہیں یہ انتہائی ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ہمارے علاقے میں پریس کلب کی غیر موجودگی کی وجہ سے ہمیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس دن سے نشان حیدر پریس کلب کا قیام عمل میں آیاتو ہم لوگوں کے مسایل کافی ھد تک حل ہونا شروع ہو گے ہیں

Mirpur News

میرپور کی خبریں

الفلاح گورنمنٹ بوائز سنٹرپرائمری سکول ایسر پنڈکلاں میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے تقریب

Seerat Ul Nabi function held at Al Falah gov primary school, Pind Kalan

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ راجہ بشارت اقبال ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈر ی سکولزضلع میرپور نے کہاہے کہ حضور کریمﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہم آپ ﷺ کی آفاقی تعلیمات پرعمل کریں گے ہماری دنیاوآخرت سنور جائے گی کامیابی وکامرانی نصیب ہوگی آپ ﷺ بچوں سے پیارکرتے تھے اساتذہ بچو ں سے پیارکریں اسلامی اندازاو رآپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق تربیت کریں بچے ملک ومعاشرے کے مفیدشہر ی ثابت ہوں گے پرائمری مدارس حلقہ نمبر2 غربی چکسواری کے طلبہ کے درمیان سیرت النبی ﷺ کے عنوان کے حوالے سے مقابلہ حسن قرات مقابلہ نعت خوانی اورتقریری مقابلہ کاکامیاب انعقاد اے ای او حاجی اخلاق احمددانش اوران کی پوری ٹیم کی بہت اچھی کاوش ہے اساتذہ اوربچوں کومبارک بادپیش کرتاہوں اے ای او حاجی اخلاق احمددانش کی بہترین رہنمائی میں اساتذ ہ نے بچوں کی اچھی تربیت کی ہے امیدہے کہ آئندہ بھی ہم نصابی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دی جائے گی سنٹرسکولوں میں باقاعدگی کے ساتھ بزم ادب کے زیراہتمام تقریبات کاانعقادہوگاالفلاح سوسائٹی ایسرپنڈکلاں کی سکول کی نئی عمارت کی تعمیر پرشکریہ اداکرتاہوں سوسائٹی کی شاندار خدمات پرسوسائٹی کے عہدیداروں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں آج کی پرقاربابرکت تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانان گرامی کاشکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ہے بچوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے بچوں کے والدین سکولوں کے ساتھ رابطہ قائم رکھیں اساتذہ کوشش کریں کہ بچوں کے والدین اداروں سے رابطہ رکھیں اوراپنے بچوں کی کارکردگی دیکھیں جس سے اساتذہ کی محنت کااظہاراورعکاسی ہوسکے اساتذہ اوربچوں کی محنت اوران کاکام عوام کے سامنے آسکے انہوں نے ان خیالات کااظہار الفلاح گورنمنٹ بوائز سنٹرپرائمری سکول ایسر پنڈکلاں میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پرپرائمری مدارس حلقہ نمبر2 چکسواری غربی کے طلبہ کے درمیان منعقدہ مقابلہ حسن قرات مقابلہ نعت خوانی اورتقریری مقابلہ کی پروقار اوربابرکت تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا

some image

چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈہانگری بہادرکے نائب صدرمعلم چودھری اللہ دتہ بسمل اورآزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے راہنماؤں قاضی محمدشاہد،امان اللہ غازی،خواجہ محمدفاروق شاد،احمدفراز،راجہ لیاقت علی اورراجہ محمدفاروق نے گذشتہ روزچکسواری اے ای او آفس جاکرممتازماہرتعلیم محمدعجائب صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول ادھ پلائی کواے ای اوغربی چکسواری تعینات ہونے پردلی مبارکباد پیش کی۔انہیں اے ای او تعینات کرنے پرحکومتِ آزادکشمیر،محکمہ تعلیم سے دلی اظہارِ تشکرکیا اوراس تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیا۔سابق اے ای اوحاجی اخلاق احمددانش کوبحیثیت اے ای اوشاندارخدمات انجام دینے پرخراجِ تحسین پیش کیا

some image some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)جہانگیر افضل ۔۔۔۔ کھڑی شریف بابا پیرا شاہ غازی ؒ اور میاں محمد بخش ؒ کے دربار کی تعمیرو مرمت کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سموٹ راجہ ندیم احمد اور ہیڈ ماسٹر راجہ محمود الحسن ‘ سبجیکٹ سپیشلسٹ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنڈوڑی جبر محمد ارشدصاحب کے ہمراہ کھڑی شریف دربار پر حاضری ہوئی۔ فاتحہ خوانی کی گئی ۔یہاں دور دراز سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ روزانہ سلامی کے لئے آتے ہیں۔ حکومت اوردربار کی انتظامیہ د ربار میں آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے اقدامات کرتی ہے۔ دربار کے اطراف بنیادیں کھودی جا رہی ہے۔شاید مزید کسی توسیعی منصوبے پر کام ہو رہاہے۔وقت کی کمی کی وجہ سے کسی ذمہ دار شخص سے تفصیل معلوم نہیں کی جا سکی۔

some image some image some image some image

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

چوہدری امجد سیٹھی کی والدہ محترمہ چوہدری ظفر اور عابد اللہ سیٹھی کی چچی انتقال کر گئیں

Mother of Ch Amjad Sethi passed away in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)----   چوہدری امجد سیٹھی کی والدہ محترمہ چوہدری ظفر اور عابد اللہ سیٹھی کی چچی انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ہارون کمال ہاشمی ،آصف محمود کیانی،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری جنرل محمد اعجاز بٹ ،ذین العابدین ،نصیر اختر بھٹی ،راجہ ساجد جاوید ،حاجی ریاست حسین ،چوہدری طارق تاج،مسعود بھٹی،مقامی شہریوں ،ارکان بلدیہ اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مقامی صحافی جاوید اقبال،پرویز اقبال وکی کے والد محترم حاجی کمال دین کا سفر آخرت ،کلر سیداں میں سپرد خاک

Father of Kallar Syedan journalist Javed Iqbal passed away in Kallar syedan

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔کلر سیداں کے مقامی صحافی جاوید اقبال،پرویز اقبال وکی،کاشف اقبال،خرم اقبال کے والد محترم رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ تین بجے کلر سیداں گراؤنڈ میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں صدر پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی ہارون کمال ہاشمی،سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ،مولانا احسان اللہ چکیالوی،ممبر بلدیہ شیخ احسن ریاض،ممبر بلدیہ عابد زیدی،ممبر بلدیہ راجہ ظفر محمود،ممبر بلدیہ عاطف اعجاز بٹ،چےئرمین چوہدری صداقت حسین،چےئرمین راجہ پرویز اختر قادری،چےئرمین چوہدری شفقت محمود،وائس چےئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر،سیٹھ عبد الرؤف،چوہدری بنارس،راجہ آفتاب جنجوعہ،ڈاکٹر ربنواز راجہ،چوہدری وقاص احمد گجر،قیصر رشید خلجی،عبد الرزاق،سینئر صحافی اکرام الحق قریشی،حبیب الرحمن قریشی،عبد الرحمن بٹ،طارق عزیز چشتی،راجہ محمد سعید، محمد عامر کمبو،محمد جاوید چشتی،راجہ امجد حسین بگھاروی،صغیر بھولا راحت بیکرز،مسعود بھٹی سعید بیکرز،سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین ، جنرل کونسلر جبران کیانی، جنرل کونسلر راجہ محمد اسحاق لس،جنرل کونسلر محمد گلفراز بٹ،جاوید کیانی، دلنواز احمد سفیری زرگری،چوہدری توقیر اسلم ، تنویر شیرازی،قاری محمد یاسین لنگڑیال،پی ٹی یو ارشد محمود بھٹی سمیت وکلاء،اساتذہ،سیاسی و سماجی نمائندؤں،صحافیو ں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رابطہ نمبر جاوید اقبال ۔03009743690

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video above...

تعزیت

Condolences

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری جاوید کوثر،راجہ غفور کیانی گوجرخان اور راجہ ضیارب نے ممتاز تاجر اسلام پورہ جبر لالہ اکرام کی والدہ اور آصف بھٹی رتالہ کے تایا جان کی وفات پران کے گھر وں میں جا کر اظہار تعزیت مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے صدر عامر وزیر ملک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک محمد نصیر نے روزنامہ نوائے وقت کے کارکن محمد رشید اور محمد سعید کے ماموں کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار اور مرحوم کیلئے دعا مغفرت کی

Picture of the Day

Press club Jatli, Gen sec Raja M Ali congratulating champion weight lifter, picture by Najeeb Jarral

some image

some image

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image