Our _Blog_

Our Daily News

Monday 4th December 2017 ----- 15th Rabi Al-Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈائمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام میلاد جلوس سلاو میں منعقدہوا

Thousands participate in biggest millad procession in Slough, UK

some image

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام،افتخار وارثی )---- دنیا بھر کی طرح سرزمین سلاو میں بھی سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ مسجد کے زیر اہتمام میلاد جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں عاشقانرسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی-

جلوس کا آغاز ساڑھے دس بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا ہے پھر ہدیہ نعت پیش کی خطیب جامع مسجد سلاو ڈاہمند روڈ حافظ محمد عدنان ظہیر چشتی صاحب نے جلوس کی افتتاحی دعا کی جلوس سالٹ ہل پارک سے شروع ہوا سٹوک پوجز لین پر پہنچا تو اس جلوس میں ایک بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے جلوس کا نعروں کے ساتھ استقبال کیا اور جلوس میں شریک ہوئے اس کے بعد جلوس آگےبڑھنے لگا ایلمن ایونیو اور شگےقاف لین میں پہنچا تو وہاں پر بھی خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد میں موجود عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جلوس کا نعروں کے ساتھ استقبال کیا اور جلوس میں شریک ہوگئے جگہ جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چاہنے والوں نے اپنی محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے جلوس میں شریک تمام لوگوں کے لیے چائے پکوڑے سموسے جلیبی اور کولڈ ڈرنکس کے سٹالز لگا رکھے تھے جو جلوس کے شرکاء میں خوشی خوشی تقسیم کرتے رہے

جلوس اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھا ہر طرف مرحبا مرحبا، نعرہ رسالت، نعرہ حیدری کی آوازیں گونج رہی تھی جلوس میں سب سے بڑا قافلہ ویکسم سے شریک ہوا - جلوس میں گزشتہ سال سے اس سال لوگوں کی تعداد زیادہ تھی مردوں کے علاوہ عورتوں کی بڑی تعداد بھی جلوس میں شریک تھی - جلوس تمام راستوں سے ہوتا ہوا ڈاہمند روڈ مسجد میں اختتام پذیر ہوا- لوگوں نے پوٹھوار ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے میلاد جلوس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا- سلاو اسلامک ٹرسٹ ڈاہمند روڈ کی طرف سے پوٹھوار ڈاٹ کام کو ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس کی کوریج کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا

پوٹھوار ڈاٹ کام کی توسطت سے ہر سال سلاو میلاد جلوس پوری دنیا میں دکھایا جاتا ہے- جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کی نفری بھی موجود تھی اور ایمبولینس بھی جلوس کے ساتھ ساتھ رہی - مسجد انتظامیہ کی طرف سے بھی سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے تاکہ ٹریفک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو - جلوس میں سلاو کے علاوہ بھی دوسرے ٹاونز سے بھی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی- مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجیے

Slough - Thousands of people lined up in streets of Slough for Millad celebrations, The procession was peaceful with members of public along with other communities coming out to see the procession. Slough Islamic trust had organized the millad procession, The millad rally was led by Hafiz Adnan Zaheer and Sufi Mohammad Afzal Chairman of Islamic trust well known Diamond road Masjid.

Despite rainfall the procession was one of the largest millad rally in UK, Slough Islamic trust were praised for organising a peaceful event, where the organising team made sure all went smooth, including making sure not any litter was left on street as the staff members carried bin liners for disposal.

The Millad rally started at salt hill park via stoke poges lane in to Eliman ave, Shaggy calf lane and in to Wexham road and finally leading to Diamond road and Masjid. This year rally had very large number of women participating with children who were carrying green flags, members of public distributed Sweets, Samosa's, tea and many other coked food.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

چوہدری طارق پرویز آف بیول اینڈ برمنگھم کو یو کے میں کیٹرنگ کا کاروبار شروع کرنے پر احباب کی جانب سے مبارک باد

Ch Tariq Parvez of Bewal opens catering business in Birmingham

برمنگھم نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام شاہد ہاشمی ----چوہدری طارق پرویز بیول برمنگھم کو یو کے میں کیٹرنگ کا کاروبار شروع کرنے پر دلی مبارک باد یاد رہےچوہدری طارق پرویز ایک اچھے سیاسی اور کاروباری شخصیت کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں آج برمنگھم میں چوہدری طارق پرویز اور ان کے بھائی چوہدری عابد نے اپنے کاروبار کا افطاط کیا

اور اپنے تمام دوست احباب کو ایک شاندار دعوت دی گئی اور دعوت کی تقریب کا اغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور دوست احباب میں کھانا تقسیم کیا گیا جن دوست احباب نے دعوت میں شرکت کی

ان میں مہمان خصوصی مئیر آف ڈڈلی محمد حنیف نور ٹی وی سے قاری انور صاحب ڈاکٹر عتیق افتخار عدیم تعقیب عالم طاہر اقبال غلام ربانی خلیل مصحمد فیصل عابد انیس امجد فہیم وقار ملک افتخار عارف ارسلان ذیشان دانیال ایاز قیوم سہیل خورشید نائید بھٹی شبیر بنارس وقاص یاسر چوہدری نزاکت اف بیول خان عارف اور طارق فخر شامل ہیں

سب دوست احباب نے چوہدری طارق کے کاروبار میں ترقی اور برکت کے لیے دعا کی آخر میں چوہدری طارق صاحب نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللّه چوہدری طارق صاحب کے کاروبار میں برکت دے اور ان کو مزید ترقی فرماے۔ ۔امین

Birmingham; Ch Tariq Parvez of Bewal of Bewal opened a catering business in Birmingham, A opening ceremony was held with large number of social and political personalities.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,زاہد مصطفی اعوان سے ----اسکاٹ لینڈ گلاسگو سےبارسلونا آئے ہوئے معروف شاعر محمد اظہر کے اعزاز میں معروف ادبی و ثقافتی تنظیم قلم قافلہ سپین نے ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا ، جس کے لئے ادارہ ہم وطن سپین، ریڈیو پاکسلونا اور دیا نیوز آن لائن نے خصوصی معاونت کی ، محفل مشاعرہ چیف ایڈیٹر ہم وطن جاوید مغل کے زیر صدارت بارسلونا شہر کے مرکز میں واقع سوک سینٹر دراساناس بارسلونا میں منعقد کی گئی ، نظامت کے فرائض شاعر و افسانہ نگارفیاض ملک نے سر انجام دیے ، مقامی شعرا میں فیاض ملک ، اعجاز پریمی ، افضال بیدار اور ارشد نذیر ساحل نے اپنا کلام سنایا ، مہمان شاعر محمد اظہر نے اپنے خوبصورت کلام سے حاضرین محفل کے دل موہ لئے ۔

some image

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اٹلی میں مقیم اسلام پورہ جبر کے نوجوان ابرار شیخ ،عمران سلیمان،کامران بھٹی اور نصیر شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بارہ ربیع الاؤل جشن عید میلاد النبی ﷺ کے دن اسلام پورہ جبر کی تمام میلاد کمیٹیوں نے پہلے کی نسبت اس سال بڑھ چڑھ کا اپنی خدمات پیش کی ہیں شہر میں بہترین سجاوٹ پر تمام عاشقان رسول کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اپنے جشن عید میلاد النبی کے دن ہر مسلمان چاہتا ہے کہ اپنی محبت کا اظہار کرئے اسی دن کی نسبت سے پوری امت مسلمہ میں عاشقان رسول نے اپنی محبت کا ثبوت پیش کرتے ہیں اسلا م پورہ جبر کی تمام تنظیموں کمیٹیوں کے ممبران نے اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ اپنے آقا ﷺ سے بے حد محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا اسلام پورہ جبر کی میلاد کمیٹیاں مذہبی جوش و جذبے عقیدت و احترام کے ساتھ ہر سال اسلام پورہ جبر بازار میں سجاوٹ کرتی ہیں جو ان کا اپنا ایک منفرد طریقہ کار ہے او ر اس کے بعد بہترین سجاوٹ کرنے والی کمیٹی کو انعام بھی دیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا جس طرح بارہ ربیع الاؤل کے دن اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں اسی طرح ہم سب کو چاہیے کہ ہم نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ تمام ترزندگی شریعت کے مطابق گزاریں اور اپنے ایمان کی حفاظت کریں ۔

some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

سیرت کمیٹی رجسٹرڈ چوآخالصہ کے زیر ہتمام میلاد النبی ﷺ کا بڑاجلوس سر صوبہ شاہ سے نکالا گیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سیرت کمیٹی رجسٹرڈ چوآخالصہ کے زیر ہتمام میلاد النبی ﷺ کا بڑاجلوس سر صوبہ شاہ سے نکالا گیا کئی کلو میٹر ز کے جلوس میں ہزاروں افراد کی شرکت فضا لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی ۔جلوس انتہائی منظم تھا جس میں شیر خوار بچوں ،طلبا،نوجوانوں اور بزرگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔کھناہدہ ،ڈھوک بلندیاں،پلام،سہوٹ ،ڈہوک ہائے بنگیال،دولال ،کنیال،سنگال،چورہ،گیدر،سکرانہ،منیاندہ،انچھوہا،شاہ خاکی،دھانگلی،پلالہ ملاں خان اور دیگر علاقوں کے جلوس سر صوبہ شاہ پہنچے جہاں سے مرکزی جلوس چوآ خالصہ کے لیے روانہ ہوا ۔تین کلو میٹر کا فاصلہ کئی گھنٹوں میں طے ہوا ،شرکا جلوس نعرے بازی کرتے ہوئے موہڑہ لنگڑیال سہوٹ سدرہ سے لاری اڈ ہ چوآ خالصہ پہنچے جہاں پر موجود سینکڑوں افراد نے شرکا پر گل پاشی کر کے ان کا استقبال کیا ۔جلوس مین بازار،بنک چوک،محبوب چوک سے ہوتا ہوا دارلعلوم انوار القرآن چوآ خالصہ میں اختتام پذیر ہواجہاں علمائے اکرام نے ولادت مصطفیٰ پر روشنی ڈالی۔

 

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے میلا دالنبی ﷺ کے جلوسوں کے شرکا کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا چھوڑی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ بلدیہ کلر سیداں اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے میلا دالنبی ﷺ کے جلوسوں کے شرکا کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا چھوڑی۔بلدیہ کلر سیداں کی جانب سے جلوس کے اختتام پر شرکا میں لنگر تقسیم کیا گیا چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس نے چوہدری اخلاق حسین اور چوہدری مشتاق حسین کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا جہاں مریضوں اور سٹاف کو بلدیہ کی جانب سے میلا د کی خوشی میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

سالانہ جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کا انعقاد اہلیان ڈھوک بنگیال کی جانب سے کیا گیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک بنگیال چوآ خالصہ کلر سیداں،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی اہلیان ڈھوک بنگیال کی جانب سے عید میلادالنبیْ ﷺ کا انعقاد مسجد میں کیا گیا،جس میں کرنل ریٹائرڈ خورشید اکبر راجہ،حاجی صغیر احمد سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

محمد کامران راجہ رشتہ ازدواج کے حسین بندھن میں منسلک ہوگئے ، دعوت ولیمہ موضع ڈھکی یونین کونسل منیاندہ میں ہوئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔راجہ محمد اسلم کے بیٹے راجہ محمد منیر،جنرل کونسلر حاجی محمد قدیر راجہ،حاجی ساجد محمود راجہ،عمران محمود راجہ حال قیم انگلینڈ،واجد محمود راجہ،ماجد محمود راجہ،کے بھائی چوہدری ذاکر حسین کے کزن محمد کامران راجہ رشتہ ازدواجی کے حسین بندھن میں منسلک ہوگے ان کی دعوت ولیمہ موضع ڈھکی یونین کونسل منیاندہ میں ہوئی جس میں سابق ایم این اے راجہ غلام مرتضی ستی،امیدوار پی پی2راجہ صغیراحمد، پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق ممبر ضلع کونسل راجہ رب نواز ،سابق وائس چیئرمین منیاندہ توفیق تاج کیانی،وائس چیئرمین سموٹ راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،سابق ناظم کوہا حاجی غلام ظہیر بھٹی،سابق نائب ناظم منیاندہ حاجی احمد سعید،سابق نائب ناظم سموٹ چوہدری بابر ضمیر،پیر سید طاہر عباس شاہ،سابق امیدوار ناظم منیاندہ ماسٹر حاجی محمد آزاد مغل،سابق امیدوار چیئرمین منیاندہ نثار احمد کیانی،جنرل کونسلرمحمد منیر منہاس،جنرل کونسلرغضنفر بٹ،سابق جنرل کونسلرچوہدری اکرام نمبل،کسان کونسلر شبیر چوہان،حافظ عبدالجبار،صدر پی پی پی منیاندہ چوہدری اکرام الحق،ماسٹر حاجی طارق محمود منہاس،فخر سرصوبہ شاہ عبدالقدوس بٹ،عبدالقیوم منہاس،سائیں رشید چلو میرگالہ،مرزا محمد غالب،محمد اختر منگا،زاہد محمود قریشی،ماسٹر محمد لطیف،ابرار کیانی،بابو ظفراقبال ممیام،سیاسی سماجی کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

some image

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں عید میلاد النبی ﷺکے جلوس

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں عید میلاد النبی ﷺکے جلوس ۔ کہوٹہ کے گہنگے بہرئے افراد کی طرف سے اپنے آقا سے محبت کا اظہار ۔ہنیسر کے مقام پر بھی عید میلاد النبی ﷺکا بہت بڑا جلوس زیر قیادت پیر عبد القادر جیلانی ،راجہ طارق محمود مر تضیٰ کے نکالا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عید النبی ﷺ کے موقع پر جہاں کہوٹہ شہر میں جلوس نکالا گیا وہاں پر ہی تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا ۔ہنیسر کے مقام پر ایک بہت بڑا عید میلاد النبی ﷺکا جلوس نکالا گیا جس کی قیادت ملک کے نامور عالم دین پیر عبد القادر جیلانی ، پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار بر ائے صوبائی اسمبلی پنجاب ، خورشید ستی اور دیگر نے کی ،حلقہ پی پی ٹو کے گاوں بناہل میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا جلوس نکالا گیا جس کی قیادت مولانا عبد المجید ہاشمی نے کی جبکہ کہوٹہ میں گہنگے بہرئے افراد کی سوہائٹی نے بھی اپنے آقائے دوجہاں سے محبت کا اظہار کر تے ہوئے عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا جس میں کہوٹہ شہر کے کثیر تعداد میں گہنگے بہرئے افراد نے شر کت کی ۔

some image

حکومت پنجاب کے احکامات پر "صاف ستھرا دیہات" پر وگرام شروع

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ حکومت پنجاب کے احکامات پر "صاف ستھرا دیہات" پر وگرام شروع ۔صاف ستھرا دیہات پر وگرام تحصیل کہوٹہ کے کنویئر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات کا دورہ یوسی ہوتھلہ ۔چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدواربرائے چیئر مین ضلع کونسل اورسیکر ٹری امجد حسین سے ملاقات ۔یوسی میں صفائی کے بہترین انتظامات کر نے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے شاندار الفاظ میں تعریف کی ۔چیئر مین راجہ عامر مظہر اور سیکر ٹری امجد حسین کی طرف سے اے سی کہوٹہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میں محمد شہباز شریف کے احکامات پر پنجاب بھر میں "صاف ستھرا دیہات" پر وگرام شروع کر دیا گیا ہے اس پر وگرام کے کنوئیر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات جبکہ فوکل پر سن سیکر ٹری یوسی ہوتھلہ امجد حسین ہیں ۔گذشتہ روز "صاف ستھرا دیہات" پر وگرام تحصیل کہوٹہ کے کنوئیر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مہر عنصر حیات نے یونین کونسل ہوتھلہ کا دورہ کیا انہوں نے "صاف ستھرا دیہات" پر وگرام کے تحت یوسی کے ہر گاوں میں صفائی کے بہترین انتظامات دیکھ کر چیئر مین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدواربرائے چیئر مین ضلع کونسل ،سیکر ٹری امجد حسین اور سیکرٹری آفتاب حسین کی شاندار الفاظ میں تعریف کی جبکہ چیئر مین راجہ عامر مظہر ،سیکر ٹری امجد حسین اور سیکرٹری آفتاب حسین نے بھی اے سی کہوٹہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔

some image

ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس قانون میں ترمیم کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ راجہ صغیر احمد

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ صغیر احمد نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس قانون میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر سب سے پہلے آقائے دو جہاں کی شان ہے جو قبر میں بھی کام آہیں گئے اور روز محشر کو بھی ان کی ہی شفاعت کام آئے گئی مسلمان کٹ تو سکتے ہیں مگر ختم نبوت کے قانون کو تبدیلی حضور ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی ،سماجی شخصیت خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ حکومت وقت ختم نبوت قانون اور حلف نامے کو تبدیل کرنے والوں کو بے نقاب کریں اور کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے انہوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی نبی آخرت الزمان حضرت محمد ﷺکی اطاعت اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان، ٹریفک کے دو حادثات ،طالب علم سمیت دو افراد جاں بحق ایک شدیدزخمی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان، ٹریفک کے دو حادثات ،طالب علم سمیت دو افراد جاں بحق ایک شدیدزخمی، سال اول کا طالب علم تیز رفتار کار کی زد میں آکر جاں بحق جبکہ مزدااور ٹرک کے تصادم میں کنڈیکٹرجاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوار حسین شہید اسٹیڈیم کے سامنے منیب احمد ساکن مانکیالہ مسلم جو کہ کالج میں سال اول کا طالب علم تھا جی ٹی روڈ کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی شدید زخمی ہونے کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ کار ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا جوانسال طالب علم کی موت کی خبر سن کر اس کے گھر کہرام مچ گیا پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے ادھر بھائی خان پل پر ٹرک نمبریLHP1187 عقب سے آنے والامزدا جا ٹکرایاجس کے نتیجہ میں مزداکنڈیکٹر گلفام جاں بحق جبکہ ڈرائیورصہیب شدید زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر ملک نذراور اسلم بٹ پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچا دیا گیا

راجہ تنویر کوثر اور ان کی ٹیم کوماہ نومبر میں راولپنڈی زون میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مقامی ہوٹل میں ایک تقریب

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ایریا منیجر اسٹیٹ لائف راجہ تنویر کوثر اور ان کی ٹیم کوماہ نومبر میں راولپنڈی زون میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک دینے کیلئے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل منیجر ڈویژنل ہیڈمارکیٹنگ اظہر حسین ڈی جی ایم زونل ہیڈ چوہدری محمد یوسف فاروقی سیکٹر ہیڈ محمد منیر راجہ نے خصوصی طور پر شرکت کی مقررین نے راجہ تنویر کوثر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں ایک عام آدمی اگراپنی آمدنی کا چھوٹا سا حصہ اپنے آنے والے کل کیلئے محفوظ کر لے تو وہ اپنے بڑھاپے اور بچوں کے مستقبل کی فکر سے بے فکر ہوسکتا ہے اسٹیٹ لائف کا حصہ بننے پر آپ اور آپ کے بچوں کا مستقبل قابل اعتبار ادارے کے محفو ظ ہاتھوں میں چلا جاتا ہے اس سال 60سال بیمہ داروں کو بونس کی مد میں 54ارب 60کروڑ روپے دیے گئے اس کے علاوہ ڈیتھ کلیم کی صورت میں 14ارب 50کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی اور میچورٹی کلیم کی صورت میں ض 12ارب روپے کی ادائیگی کی گئی آخر میں راجہ تنویر کوثر اوران کی پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی گئی اور پھولوں کے ہار ڈالے گئے

بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے بھی پریشان اور تذبذب کا شکار ہیں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے سابق سیکرٹری اطلاعات راجہ احسان الحق نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ تحصیل گوجرخان کے چپے چپے میں عوام کی طرف سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف برادر اصغر راجہ جاویداشرف اور پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری خرم پرویز کو ملنے والی پذیرائی سے ثابت ہو رہا ہے 2018ء میں عام انتخابات کا دن سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جیت کی نوید لے کر آئے گا اس کے پس پشت یہ بھی حقیقت عیاں ہے کہ آج تحصیل بھر کے لوگ موجودہ پارلیمانی سیکرٹری کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ سوچنے اور حقیقت تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ سابقہ دور حکومت نے جتنے ترقیاتی اقدامات پایہ تکمیل تک پہنچے آج ان چار سالوں میں ماضی مکمل ہونے والے منصوبوں کے نصف تو دور کی بات ہے ان کا چوتھائی حصہ بھی ترقیاتی کام نہیں ہو سکے انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر کی عوام کی مایوسی ایک طرف ہے تو بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے بھی پریشان ہیں اور تذبذب کا شکار ہیں

گوجرخان سے بارہ ربیع الاول کے نکالے گئے جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی نگرانی میں کئے گئے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ جشن عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر بلدیہ گوجرخان اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی کی طرف سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے گئے جبکہ جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالہ سے پولیس تھانہ گوجرخان کی طرف سے پولیس نفری بھی تعینات رہی گوجرخان سے بارہ ربیع الاول کے نکالے گئے جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی نگرانی میں کئے گئے جنہوں نے مرکزی اور دیگر علاقوں سے آنے والے جلوسوں کے ساتھ پولیس کی نفری کو بھی موجود رکھا اورخود بھی جلوسوں کی نگرانی کرتے رہے جلوسوں کی سیکورٹی اور انتظامی امور کے حوالہ سے ایس ایچ او اشتیاق چیمہ کو میلاد کمیٹیوں کی طرف سے انہیں ٹرافی اور شیلڈ بھی دی گئی جبکہ شہر بھر کی صفائی کے حوالہ سے چیئرمین بلدیہ شاہد صراف ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انچارج عامر نائیک جلوسوں اور مساجد کے راستوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کئے رکھے چونا وغیرہ کا چھڑکاؤ کیا گیا اور علی الصبح جی ٹی روڈ ، سروس روڈ اور دیگر سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کرایا

some image

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی موہڑہ کنیال میں ولیمہ کی تقریب میں خصوصی طو ر پر شرکت

some image

ؓبیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) راجہ طارق ایوب۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی موہڑہ کنیال میں ولیمہ کی تقریب میں خصوصی طو ر پر شرکت،جیالوں کا ہجوم،پرتپاک استقبال کیا ۔ موہڑہ کنیال کے رہائشی مرزاعبدل غنی کے صاحبزادے مرزا کامران اختر اورپاکستان پیپلز پارٹی بیول کے کارکن مرزا خورشید کے کزن کی دعوت ولیمہ ان کے آ بائی گاؤں میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر چوہدری محمود، شفیق عاطف،راجہ نعیم، راجہ حمزہ،اظہر مندری اور دیگر نے راجہ پرویز اشرف کا استقبال موہڑہ کنیال چوک میں کیا اور ان کو ولیمہ گاہ تک لے گئے جب کہ وہاں پر مرزا خورشید، لالہ شبیر ، ملک طارق ،طاہر بٹ اور دیگر جیالوں نے بینڈ باجے کی دھن پر ان کا پرتپاک استقبال کیا او ر ان کے گلے میں ہار ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ اس موقع پر مرزا منور آصف، عمران کامی، راجہ احسان الحق، ڈاکٹرشعیب،وحید کامران ،چوہدری ذولفقار، چوہدری اخلاق،چوہدری رشید، اور دیگر اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعدا د موجود تھی۔

اسلا م پورہ جبر اور اس کے گردونواح کی عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ اسلا م پورہ جبر اور اس کے گردونواح کی عوام اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم چلی آ رہی ہے سوئی گیس ،واپڈ سب آفس ،واٹر سپلائی سکیم ،وینٹرنری ہسپتال نہ ہونے سے عوام کی زندگی سے اجیرن بن گئی ہے منتخب نمائندوں نے سوئی گیس ،واپڈ سب آفس کی فراہمی کے لیے مختلف تقریبات میں وعدے کیے لیکن جو آج تک وفا نہ ہوسکے بیول کی جانب سے سوئی گیس کی آنے والی مین لائن جو بیول موڑ سے آگے نہ آ سکی وہ طویل عرصہ سے گزرنے سے پائپ بارشی پانی سے زنگ آلودہ وہو گئے اور جو ناقابل استعمال ہو رہے ہیں جبکہ یوسی سموٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے لیکن شرقی گوجرخان کا سب سے بڑا مرکزی شہر سوئی گیس جیسی سہولت سے تاحال محروم ہے اسی طرح واپڈ سب آفس اسلام پورہ جبر میں قیام کی خوشخبریاں سنائی گئیں ایک بار واپڈ آفس کے افتتاح کا دن بھی مقرر ہو گیا لیکن آج تک وہ افتتاحی فیتہ نہیں کاٹا جا سکا واٹر سپلائی سکیم کی ٹینکی بنے ہوئے عرصہ دس سے سال سے زائد ہو چکا ہے ٹینکی سمیت تمام پائپ خستہ حال ہو چکے ہیں ایک طرف حکومت کے کروڑوں روپے ضائع ہو رہے دوسری طرف عوام مہنگے داموں پانی کا ٹینک بھروانے پر مجبور ہیں وینٹرنری ہسپتال نہ ہونے سے کسان حضرات اپنی جانوروں کے علاج معالجہ کے لیے دور دراز دوسرے شہروں میں جانے پر مجبور ہیں شرقی گوجرخان کے اس تجارتی مرکزی شہر کو ایک امتیاذی خثیت حاصل ہے لیکن اس کے باجود منتخب نمائندوں کا علاقائی کاموں پر مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے عوام علاقہ نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہم کو بنیادی سہولیات فراہم کریں ۔

بابری مسجد نئی آبادی جمیل پورہ نزدیک اسلام پورہ میں ایک عظیم الشان محفل جشن عید میلاد النبی

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔مورخہ7دسمبر 18ربیع الاؤل بروز جمعرات بعد از نماز عشاء بمقام بابری مسجد نئی آبادی جمیل پورہ نزدیک اسلام پورہ میں ایک عظیم الشان محفل جشن عید میلاد النبی منعقد ہو رہی ہے جس میں خصوصی نعت سائیں محمود شفاعت کی ہو گی اور راولپنڈی سے مفتی محمد وقار احمد مدنی خصوصی خطاب کے لیے تشریف لائیں گئے ہر خاص و عام کو اس پاکیزہ محفل میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

اسلام پورہ جبر شہر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بارہ ربیع الاؤل کا دن مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔اسلام پورہ جبر شہر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بارہ ربیع الاؤل کا دن مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا مرکزی جلوس میں ہزاروں افراد کی شرکت ،بارہ ربیع الاؤل کے دن جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اسلا م پورہ جبر شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا رنگ برنگ برقی قمقہوں اور جھنڈیوں سمیت شہر میں نیلی چادر نے عجیب سماں پیدا کر دیا ہر عاشق رسول خوشی سے جھوم اٹھا ،مرکزی جامع مسجدکمیٹی کے زیر اہتمام نماز فجر کے بعد ناشتہ دیا گیا اس کے بعد قریب وجوار سے لوگ اسلام پورہ جبر شہر رتالہ موڑ میں اکھٹے ہونے لگے گیارہ بجے مرکزی جلوس جبر بازار میں گزرتا ہوا بابا سائیں مرچو سرکار قلندر سے واپس مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوا جس میں پچھلے سال کی نسبت اس سال ہزاروں افراد نے شرکت کر کے اپنے آقا ﷺ سے محبت کا ثبوت دیا شرکاء جلوس ہر زبان پر درود وسلام کا ورد تھا اور شرکاء نعرہ تاجدار ختم نبوت ،نعرہ رسالت ،نعرہ حیدری لگاتے رہے اس کے بعد مرکزی جامع مسجد میں علامہ اختر علی اعوان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کا معیار اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ دنیا کی ہر شے سے بڑھ کر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت کی جائے اور جب تک یہ کیفیت پیدا نہ ہو کوئی شخص نام کا مسلمان تو ہو سکتا ہے مومن نہیں ہو سکتانبی پاک ﷺ کی ذات نکتہ ابتداء ہے اور نکتہ انتہاء بھی ہے نبی پاک کی ذات پر کامل اور پختہ ایمان رکھنے سے مسلمان کی ایمان مکمل ہوتا ہے آج لوگ ختم نبوت پر اعتراض کر رہے ہیں جو اس بات کی نشانی ہے کہ وہ ایمان کی دولت سے بالکل خالی ہیں اور ایسے نام نہاد مسلمان کبھی بھی کامل ایمان نہیں بن سکتے ،محفل کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا ،

معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمداسلم نے پریس کلب بیول کے لیے زمین وقف کردی

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ بیول میں تفریحی پار ک کی افتتاحی تقریب، معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمداسلم نے پریس کلب بیول کے لیے زمین وقف کردی، تفصیلات کے مطابق بیول شہر میں حاجی اسلم فیملی پارک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر و اُمیدوار برائے صو بائی اسمبلی حلقہ پی پی تھری چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ ن یو سی بیول کے صدر چوہدری مزمل حسین،مسلم لیگی رہنما ملک فیاض آف موہڑہ سندھو، صدر آر یوجے گوجرخان چوہدری محمداخلاق، اظہر ایوب کیانی،حاجی اشرف ،آفتاب اسلم،مہتاب اسلم اور دیگر نے شر کت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیول کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمداسلم نے کہا کہ بیول شہر میں عوام و الناس کو بہترین تفریح سہولیات فراہم کرنے کے لیے حاجی اسلم فیملی پارک تعمیر کیا گیا تاکہ وہ لوگ جو راولپنڈی ،اسلام آباد نہیں جاسکتے وہ اپنے شہر میں ہی بہترین تفریحی سہولیات سے مستفید ہوسکیں حاجی محمداسلم نے پریس کلب بیول کے لیے اپنی زمین وقف کرنے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر کالم نگاراظہر ایوب کیانی نے پریس کلب کی بلڈنگ کے لیے پچا س ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پریس کلب بیول کے سینئر نائب صدر ایم ندیم رانا نے سرانجام دیئے۔

تحریک انصاف الیکشن 2018 میں تحصیل گوجرخان سمیت ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی, نعیم احمد مرزا

بیول( نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم،وقاص الرحمن وارثی)۔۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنما و حلقہ پی پی تھری کے اُمیدوار نعیم احمد مرزا نے کہاکہ تحریک انصاف الیکشن 2018 میں تحصیل گوجرخان سمیت ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرئے گئی اس وقت عوام کی نظریں صرف اور صرف تحریک انصا ف پر ہی مرکوز ہیں جس نے عوام میں شعور کو بیدار کیا اور انشااللہ الیکشن میں بھاری ا کثریت میں کامیابی حاصل کرکے تحریک انصاف ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرئے گئی تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے خیبر پختوانخواہ کاوزٹ کرسکتے ہیں جہاں پر پولیس اور پٹوار کلچر مکمل تبدیل ہوچکا ہے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات حاصل ہیں سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم دی جارہی ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے موہڑہ ہفیال بیول میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری کامران،چوہدری عدنان،ماسٹر تنویر خالق،چوہدری رضوان،سابق نائب ناظم راجہ دواؤد اکبر،چوہدری طارق محمود،راجہ محمدرمضان،وحید اقبال راجہ،راجہ محمدضیارب،ظہیر اکبر راجہ،عبدالرقیب قادری،محمدالیاس راجہ،راجہ شمیر ایڈووکیٹ،راجہ لیق ایڈووکیٹ،حاجی شوکت ،غلام ربانی بھی موجودہ تھے جبکہ چوہدری قدیر،چوہدری محبوب،چوہدری شاہد،ملک وحید،ملک ظہور،چوہدری اسرار،حاجی محمدحسین،صوبیدار محمدمنیر،چیف مطلوب،اسد اللہ وارثی،ساجد وارثی،مجاہد وارثی ،ثاقب وارثی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ تمام اداروں کے سربراہوں سے کہا گیاکہ وہ سکیورٹی کے انتظامات کا ازسر نو جائزہ لے کر سکیورٹی انتظامات میں پائی جانی والی خامیوں کو دور کرکے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلہ میں تمام اداروں کو فوری رپورٹ کرنے کی ہدایٹ کی گئی ہے۔

 

اسلام آباد سے مانچسٹرجانے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیرکاشکارہوگئی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ اسلام آباد سے مانچسٹرجانے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیرکاشکارہوگئی طیارے کے مسافروں میں شیخ رشیدبھی شامل تھے۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق بے نظیر ایئرپورٹ پر ہفتہ کے روز مانچسٹر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے-701 آپریشنل وجوہات کی بنا پر ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی طیارے کوسہ پہرتین بج کرپینتیس منٹ پرروانہ ہوناتھا لیکن یہ جہازرات آٹھ بج کردس منٹ پرروانہ ہوسکا جس کی وجہ سےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی دیگرمسافروں کے ہمراہ انتظارگاہ میں بیٹھے انتظارکرتے رہے۔

اوپن یونیورسٹی نے27اور 28نومبر کو ملتوی شدہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2017 کے امتحانات نئے شیڈول کے مطابق کورس کوڈ 219 میٹرک پروگرام(کا امتحان 11۔دسمبر کو جبکہ کورس کوڈ 254 )میٹرک پروگرام کا امتحان 12۔دسمبر کو ملک بھر میں پہلے سے موجود امتحانی مراکز ہی میں منعقد ہوں گے۔ باقی تمام پروگرامز کے27نومبر کو ملتوی شدہ امتحانات اب 12۔جنوری جبکہ 28نومبر کے ملتوی شدہ امتحانات نئے شیڈول کے مطابق اب 15جنوری کو منعقد ہوں گے" یہ اعلان یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات نے کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امتحانی اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ، ریوائزڈ رول نمبر سلپس طلبہ و طالبات کو ارسال کئے جارہے ہیں۔

تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں دو افراد نے پلاٹ کا جھانسہ دیکر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں دو افراد نے پلاٹ کا جھانسہ دیکر خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا مقدمہ درج ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق گرجا روڈ کی رہائشی خاتون ر بی بی نے روات پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ چوہدری وقاص ولد سلیم ساکن لکھن نے مجھے کہا کہ میں فیز8 میں پراپرٹی ڈیلر ہوں اور تمھیں پلاٹ دلواتا ہوں جس نے مجھ سے مبلغ دو لاکھ روپے پلاٹ کا بیعانہ وصول کر لیا اور بعد ازاں مجھے فیز8 میں واقع ایک فلیٹ میں لے گیا جہاں میرے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کرتا رہا جبکہ ڈیرہ پر موجود چوہدری محبوب حسین ولد چوہدری عبدالغنی ساکن سکریلہ گو جر خان نے بھی مجھے جنسی ہوس کا نشانہ بنا کر زیادتی کی ہے تاہم روات پولیس نے عدالتی احکامات پر دونوں ملزمان کے خلاف زیردفعہ376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

عرصہ دراز سے تعینات وارڈن انچارج کی نااہلی و چشم پوشی، روات کلر روڈ اور چک بیلی روڈ پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیاں وطیرہ بنا لیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔عرصہ دراز سے تعینات وارڈن انچارج کی ناہلی و چشم پوشی روات کلر روڈ اور چک بیلی روڈ پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیاں وطیرہ بنا لیا زائد کرائے اوورلوڈنگ ،مسافروں سے بدتمیزی معمول بن گیا محکمانہ ملی بھگت سے سالہا سال سے تعینات وارڈن اہلکار خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی بجائے مخصوص ٹارگٹ کرنے لگے خانہ پری کیلئے شہر سے باہر ناکے لگا کر افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ بھیجی جانے لگی مسافروں و معززین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق مسافروں ارشد محمود ،رضوان علی ،نثار احمد ،محمد ماجد ،تنویر حسین ،عامر محمود نے بتایا کہ روات چک بیلی روڈ اور روات کلرسیداں روڈ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے مقامی وارڈن عملہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث روڈ پر اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے ٹیوٹا ہائی ایس گاڑیوں میں ایکسٹرا ٹاپہ لگا کر مسافروں کو زبردستی ٹھونس دیا جاتا ہے فرنٹ سیٹ پر بھی3 مسافر بٹھاکر سیڑھیوں اور چھتوں پر بھی مسافروں کو سوار کیا جاتا ہے کسی بھی گاڑی میں کرایہ نامہ آویزاں نہ ہونے کے باعث دگنے کرائے وصول کئیے جاتے ہیں آئے روز بڑھتی عوامی شکایات پر سالہا سال سے تعینات نااہل وارڈن عملہ کے خلاف کاروائی کی بجائے مخصوص گاڑیوں کے چالان کر کے افسران بالا کو ڈائری بھیج کر خاموش کروا دیا جاتا ہے معززین نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر3 سال سے تعینات غیر ذمہ دار اور نااہل وارڈن اہلکاروں کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

انجمن ندائے حق تمام الزامات کی تردید کرتی ہے یہ سب ملی بھگت کا نتیجہ ہے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ انجمن ندائے حق تمام لزامات کی تردید کرتی ہے یہ سب ملی بھگت کا نتیجہ ہے انجمن ندائے حق امن پسند غیر سیاسی تنظیم ہے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی مقامی انتظامیہ کو پسند نہ آئی کھڑپینچی نظام سے اداروں کو اہم نے چھٹکارا دلایا حق و صداقت کا مشن جاری رکھیں گے ،ہم نہ کل کسی سیاسی شخصیت کے خلاف تھے اور نہ آج ہیں چور کی داڑھی میں تنکا اپنے در پردہ حماتیوں کے نام خود لے رہے ہیں انتظامیہ کی پر وردہ مافیا جعلی بیان خلفیوں اور سبز باغ دکھانے میں لوگوں کو ورغلانے میں پہلے ہی پی ایچ ڈی ہے 9نومبر کو مظفر آباد سے جاری ہونے والی خفیہ رپورٹ 8نومبر کو بذریعہ میرپور اسلام آباد کن جنات نے پہنچائی قانونی چارہ جوئی ہمارا حق ہے عدالت ہی حقائق سامنے لاسکتی ہے وزیر امور کشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے پابندی ہٹانے اور درپردہ سازش کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرانے کی اپیل ان خیالات کا اظہار بانی چیئرمین خواجہ افتخار احمد صدیقی ، صدر سرفراز خان، ترجمان راجہ حبیب ،انجمن تاجراں صدر حاجی خلیل ، ڈڈیال بار ایسو سی ایشن کے کے سینئر قانون دان صغیر غوری ایڈووکیٹ ، قانو نی مشیر ابرار شاہ ، حاجی مسعود بھلوٹ سمیت دیگر عہدیداران نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدر سرفراز خان نے کہا کہ انجمن ندائے حق ایک پر امن جمہوری اور سماجی خدمت کی تنظیم ہے ہم نے ہمیشہ گڈ گورننس کے قیام کے لیے آئین و قانون میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مختلف کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا گزشتہ ماہ انجمن ندائے حق کے انتخابات برائے سال 2017-18کا انعقاد عمل میں آیا جس میں تمام پریس کلبز کو بو ساطت صدور مدعو کیا گیا جس میں آپ میں بہت سے دوستوں نے شرکت کی اور ہماری انتخابی عمل کی شفافیت کو دیکھا انجمن ندائے حق نے غریبوں ، بے بسوں ،مجبوروں کی مدد کی ہے کیا مجبوروں ، بے بسوں کی مدد کرنا جرم ہے ؟تو ہم کرتے رہیں گے ۔ جہاں تک بات اداروں میں مداخلت کی ہے ہم لوگوں نے ہمیشہ ادارو ں کی مدد کی ہے آئین و قانون کی بالا دستی چاہی ہے ،آج بھی ہم آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اگر ہمارا دفتر نائن زیرو ہوتا ؟اور ہم ایم کیو ایم ہوتے تو ندائے حق کا راثاثے ضبط نہ ہوتے ؟کھڑپینچی نظام سے اداروں سے کھڑپینچی نظام کا خاتمہ کروایا تھا ہم اداروں کے محافظ ہیں اداروں کو کرپٹ سیاسی کھڑپینچی نظام سے چھٹکارا دلانا ہی عوام کا اور ہمارا مشن ہے ۔ چند لوگ کچھ زیادہ ہی ایم ایل اے کے حمایتی بنے ہوئے ہیں حقیقتاً یہ مافیا ہے یہی لوگ آزاد حکومت کی تباہی کا سبب بنیں گے چور کی داڑھی میں تنکا ہم نے کب کہا آپ لوگوں کے پیچھے ایم ایل اے ہیں جہاں تک بات تھانہ پولیس ڈڈیال میں لوگوں کو بند کروا کر تشدد کروانے کی کی گئی وہ سراسر غلط اور ہم لوگوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے ادارے بھی ہمیں جانتے ہیں اور لوگ بھی ہم کو اچھے انداز سے جانتے ہیں

اگر ہم پر الزامات میں ذرا بھی صداقت ہوتی تو نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت ادارے کیا ہمیں معاف کرتے ہمارے خلاف تو ایک مقدمہ تک درج نہیں یہ سب من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے والے خود ایک مافیا ہیں جنہیں مفاد پرست انتظامیہ نے فرنٹ مین بنا رکھا ہے بیان خلفیوں پر جعلی تحریرکرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ان لوگوں نے جھوٹ پر ماسٹر ڈگری کی ہوئی ہے یہی لوگ لکڑ سمگلنگ مافیا کے سپورٹر بنے ہوئے ہیں جہاں تک بات بیان خلفیوں کی ہے وہ تمام بیان خلفیوں پر لوگوں کو ورغلا کر دستخط کرائے گئے وہ لوگ بھی یہاں موجود ہیں بشریٰ نامی عورت سے جو بیان حلفی لی گئی وہ دھوکے سے لی گئی اس موقع پر انہوں نے بشریٰ کی تازہ بیان حلفی پڑھ کر سنائی جہاں تک بات سورکھی مدرسے کی ہے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور یہ ایک حساس معاملہ بھی ہے اس پر میں مزید بات نہیں کرنا چاہتا یاد دلاتا چلو ں کے مجھ پر چند دن قبل پریس کانفرنس میں الزام لگایا گیا کہ میں سورکھی واقع کے حوالے سے تھانہ میں موجود تھا میں حلفاً کہتا ہوں اگر جھوٹ کہوں تو اللہ مجھے یہی غرق کرے اصل حقیقت یہ ہے کہ میں اس سارے معاملے میں مکمل غیر جانبدار تھا انجمن ندائے حق نے ہمیشہ انتظامیہ کو آئین و قانون کے مطابق اور آئین کی بالا دستی کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے کرم داد نامی شخص نے جو ہم پر الزامات لگائے ہیں وہ تمام الزام جھوٹے اور من گھڑت ہیں جھوٹوں پراللہ کی لعنت ہویہ بھی میں واضح کرتا چلوں کہ خواجہ افتخار احمد صدیقی پر ایف آئی آر کے حوالے سے سپیشل برانچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پر ایف آئی آر درج ہے ایف آئی آر ضرور درج ہوئی جب انکوائری ہوئی تو چیئرمین صاحب بے گناہ پائے گئے اور ایف آئی آر خارج کر کے داخل دفتر کر دی گئی مجھے سمجھ نہیں آتی کہ جو اُ س وقت کے تحصیلدار تھے وہ کس بنیاد پر ہم پر الزام لگا رہے ہیں کہ ہم نے کار سرکار میں مداخلت کی حالانکہ انکوائری میں ایسا کچھ ثابت نہیں ہوا اور نہ ہی عدالت میں چالان پیش ہوا سپیشل برانچ کی ہی رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ تنظیم برادری عزم ، اور تفرقہ بازی میں ملوث ہے جبکہ حقائق اس کے بالکل بر عکس ہیں انجمن ندائے حق میں ہر برا دری مسلک اور سیاسی وسوچ کے لوگ ایک گلدستہ کی طرح موجود ہیں جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم فلاحی ادارہ نہیں وہ اپنی آنکھیں کھولیں انجمن ندائے حق نے ہی رمضان میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے ، اور عید ین پر فوڈ پیکجز دیئے ہمارے دفتر میں ہی آئی کیمپس لگائے گئے کیا مخالفین کو یہ کام نظر نہیں آتے اللہ کی عدالت میں یہ لوگ کیا جواب دیں گے اللہ کی پکڑ بہت مضبوط ہے جو میں نے بیان کیا یہ تمام ریکارڈ کشمیرنسل میں موجود ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے سی آفس میں جعلی لائسنس جاری ہوتے رہے پکڑے جانے پر ایک ملازم حوالات پہنچ گیا باقیوں کے خلاف کمشنر آفس میرپور میں انکوائری جاری ہے بیان حلفیوں کی تصدیقی اسی ملازم نے کی جو خود کرپشن میں ملوث اور انکوائری کا سامنا کر رہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انکوائری جلد از جلد مکمل کی جائے ہمارے خلاف جو رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو سپیشل برانچ نے پیش کی اس کی مصدقہ نقل ہم نے نکلوا لی ہے جبکہ غیر مصدقہ فو ٹو کاپیاں اس سے کئی روز قبل ڈڈیال میں انجمن ندائے حق کے مخالفین تقسیم کر رہے تھے خیرت انگیز بات یہ ہے کہ مظفر آباد سے سربراہ سپیشل برانچ پولیس نے 9نومبرکو اپنے دستخط سے جاری کی جبکہ ڈپٹی کمشنر صاحب بہادر میرپور ایک دن قبل 8نومبر کو وہی رپورٹ کشمیر کونسل کو روانہ کر دیتے ہیں یہ سب کن جنات نے کیا ڈپٹی کمشنر صاحب کو بھی اور مقامی انتظامیہ کو عدالت میں ثابت کرنا ہو گا اسی سپیشل برانچ کی رپورٹ میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ تنظیم مسلکی معاملات میں ملوث ہے اور ماہ رمضان میں بھلوٹ میں قائم مسجد میں تروایح کے وقت دھنگا فساد کرایا جبکہ تنظیم کا ایسے کسی واقع میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں نہ ہی تنظیم مسلکی حوالے سے کسی جگہ بھی کبھی فریق بنی ہے ہم میڈیا کی وساطت سے وزیر امور کشمیر برجیس طاہر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انجمن ندائے حق تنظیم کو بحال کر کے اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے ۔

انجمن ندائے حق کے نومنتخب صدر چوہدری صحبت کی پریس کانفرنس میں وضاحت

some image

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ انجمن ندائے حق کے نومنتخب صدر چوہدری صحبت نے پریس کانفرنس میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے خاندان کے عطیات ، صدقات ، اور زکواۃ کی مد میں ہم ہمیشہ مختلف ضرورت مند افراد کی امداد کرتے رہتے ہیں تھانہ میں موجود مسجد میں نمازیوں کی مختلف سہولیات کی فراہمی کے لیے میں نے حسب توفیق تعمیراتی کاموں میں حصہ کیا اسی دوران پولیس کی نقل و حمل میں آسانی اور شہریوں کی سہولت کی خاطر پولیس کی درخواست پر ایک ناکارہ گاڑی کو کار آمد بنانے میں دیگر لوگو ں کی طرح میں نے بھی 30ہزار کے اخراجات برداشت کرنے کی بات کی انہی دنوں مجھے اچانک برطانیہ جانا پڑ گیا میں نے مبلغ 30ہزار روپے ورکشاپ والے کو دینے کے لیے انجمن ندائے حق میں امانتاً رکھ دیئے جو کہ انجمن ندائے حق نے میری طرف سے ادا کر دیئے یہ کوئی رشوت یا احسان نہ تھا بلکہ ڈڈیال کی عوام کی سہولت اور پولیس کی گشت کو موثر بنانے کے لیے تھا ۔حیرت ہے کہ ایک طرف انجمن ندائے حق پر اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگایا جاتا ہے اور دوسری طرف عوام کی سہولت کے لیے خرچ کی گئی رقم کو مختلف انداز سے منفی انداز سے پیش کیا جا رہا ہے اس موقع پر انہوں نے اپنے مختصر سماجی کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ انجمن ندائے حق کے یہ مخالف حاجی نجیب بھی ایک موقع پر میرے پاس آئے اور اپنی نگرانی میں چلنے والے کسی ادارے کے نام پر مختلف چیزیں ڈیمانڈ کیں میں نے تفصیلا ت میں گئے بناء ایک سٹور کا نام بتایا کے وہاں سے سب چیزیں خرید لیں بل میں ادا کر دوں گا۔انہوں نے یہ سب چیزیں میرے نام پر حاصل کیں ۔

ڈڈیال جشن عید میلا د النبی ﷺ شا یا ن شان طریقے سے منا یا گیا ۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ ڈڈیال جشن عید میلا د النبی ﷺ شا یا ن شان طریقے سے منا یا گیا ۔مسجدو ں گھرو ں میں چراغاں کا اہتما م کیا گیا۔گاڑیو ں ،موٹر سائیکلوں پر پرچم کشائی کا سما ں۔تمام یونین کونسل سے ریلی کی شکل میں جلوس کی آمد جو کہ ڈڈیال ضیا ء القرآن بھلوٹ سے شروع ہوا اورمرکز اہلسنت ڈڈیال اختتام پذیر ہوا۔جلوسوں میں خوب نعرے لگائے گئے ۔نعرہ تکبیر،نعرہ رسالت،نعرہ حیدری،حق چار یار ،لبیک یا رسول اللہ کی فضا گونج اُٹھی۔ہزارو ں کی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ کی شرکت جگہ جگہ پھلو لو ں کی پتیاں نچاور کی گئی ۔گلیوں ،بازاروں،مسجدو ں میں خو بصورت سجاوٹ کی گئی۔ڈڈیال میلاد یوتھ ونگ کے نوجو انو ں نے سیکیو رٹی کے فرائض اورڈڈیال انتظا میہ نے بھی ٹریفک اور سیکیو رٹی کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔آمد مصطفی مرحبا مرحبا :آقا تیری شان کی خا طر دل بھی حاضر جان بھی حا ضر خو بصورت نعرے لگا ئے گئے۔جلوس کی قیادت تحصیل صدر جماعت اہلسنت الحاج جمیل اقبال ملک کر رہے تھے۔انہو ں نے میلاد یوتھ ونگ کے نو جو انوں اور انتظا میہ اور تمام عاشقا ن رسول ﷺ کا شکریہ ادا کیا ۔ یہ ماہ ربیع الاول تاجدارِ مدینہ کی ولادت با سعادت کے باعث اُمت مسلمہ کے لئے رحمتو ں و برکتوں کامہینہ ہے ربیع الاول میں خو شیا ں منا نا ہر عاشق رسول ﷺ کا فرض ہے۔جشن ولادت تاجدارِ ختم نبوت کے طور پر منا یا گیا۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

بھیائی مہر علی، محمد ریاست کے صاحبزادے محمد یا سر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

some image

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔بھیائی مہر علی کے رہائشی محمد ریاست کے صاحبزادے محمد یاسر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ انکی عمر چالیس سال سے زائد تھی۔ وہ لکڑی کاٹ رہے تھے کہ اچانک انھیں دل کا دورہ پڑاجوکہ جان لیوا ثابت ہوا اوروہ موقع پر انتقال کر گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ بھیائی مہر علی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں دوسروں کے علاوہ راجہ محمد جاوید آف سکوٹ، ٹھیکیدار حاجی داؤد بھیائی مہر علی، کیپٹن( ر) عبدالمعروف بڑالہ سکوٹ، سردار آصف دھمالی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علا قہ نے شرکت کی۔

نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک شاہد محمود اعوان کے والد محترم اور وائس چیئر مین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مر تضیٰ کے سسر حاجی ملک بشیر اعوان وفات پا گئے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک شاہد محمود اعوان کے والد محترم اور وائس چیئر مین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مر تضیٰ کے سسر حاجی ملک بشیر اعوان وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ چھنی جنازہ گاہ میں ادا کیا گیا ان کی نمازے جنازہ نوجوان عالم دین خطیب جامع مسجد مکی مولانا حافظ عثمان عثمانی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں مسلم لیگ کہوٹہ سٹی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ،ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ راجہ ایم ستاراللہ ،چیئر مین مونسپل کمیٹی راجہ ظہور اکبر ، چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدواربرائے چیئر مین ضلع کونسل،وائس چیئر مین اسد محمود ستی،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین،وائس چیئرمین عبد الحمید مغل ، ممبر ٹاون مونسپل کمیٹی سید ذرین حسین شاہ ،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ماسٹر نوازقریشی ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ ملک حاجی عبدالرؤف،ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ ، ممبر ٹاؤن مونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ فیصل محمود ،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدرراجہ رفاقت جنجوعہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ،پٹواری راجہ عبرت اقبال ، پٹواری ملک امام بخش ، پٹواری وحید ستی ، پٹواری ملک بنی یامین ،ہیڈ ماسٹر راجہ منیر الدین جنجوعہ ،صحافی ملک عامر محمود ،راجہ پر ویز اقبال ،ممبران پریس کلب کہوٹہ ملک زاہد مبین، راجہ عمران ضمیر، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔

جامع مسجد مدنی کہوٹہ کے خطیب ممتاز عالم دین مولانا حافظ عبداللہ عابد کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ جامع مسجد مدنی کہوٹہ کے خطیب ممتاز عالم دین مولانا حافظ عبداللہ عابد کی والدہ محترمہ وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے گراونڈ میں ادا کی گئی نمازے جنازہ میں خطیب جامع مسجد مکی مولانا حافظ عثمان عثمانی ،خطیب جامع مسجد بلال مولانا قاری محمد آمین ،حافظ عبد اللہ عباسی ، ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف ، جماعت اسلامی کے رہنماء ابرار حسین عباسی ، سردار محمد مسعودسمیت دیگر کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی ۔

ڈہوک شیرو والے چوہدری امجد ،چوہدری اجمل خٹک کے والد کونسلر یوسی اسلام پورہ چوہدری اورنگزیب کے چاچا چوہدری کرم داد انتقال کر گئے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ڈہوک شیرو والے چوہدری امجد ،چوہدری اجمل خٹک کے والد کونسلر یوسی اسلام پورہ چوہدری اورنگزیب کے چاچا چوہدری کرم داد انتقال کر گئے 11بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،

موضع ملک پور ڈہوک جبہ ملک داؤد ،ملک فاروق اور ملک سلیمان کے والد ملک محمود انتقال کر گئے

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔موضع ملک پور ڈہوک جبہ ملک داؤد ،ملک فاروق اور ملک سلیمان کے والد ملک محمود انتقال کر گئے تین بجے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

سابق کونسلر چوہدری اورنگزیب کے خسر محمد بشیر انتقال کر گئے نماز جنازہ گزشتہ شب روات کے قریب گاؤں سود گنگال میں ادا کی گئی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے اہلکار محمد نوید کے والد محترم اور سابق کونسلر چوہدری اورنگزیب کے خسر محمد بشیر انتقال کر گئے نماز جنازہ گزشتہ شب روات کے قریب گاؤں سود گنگال میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین یوسی لوہدرہ محمد نوید بھٹی،راجہ محمد یونس،کونسلر محمد شفیق،راجہ فرخ ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد طارق،سیکرٹری طارق،راجہ پرویز،عبدالصبور بھٹی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

صوبیدار راجہ مخمور اکبر (مرحوم) کی رسم چہلم

some image

دوبیرن کلاں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )۔۔۔۔۔ محمد وقار دوبیرن کلاں کے مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری صوبیدار راجہ مخمور اکبر (مرحوم) کے رسم چہلم کی محفل ان کے گھر پر منعقد ہوئی۔ محفل سے مولانا سلیمان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مرحوم والدین کی بخش کے لیے محفلیں سجانا ثواب کاکام ہے محفل میں قاری شبیر حسین چشتی ، علامہ عبد الباسط ، چوہدری توقیراسلم، چوہدری عبد الغفار صدر مسلم لیگ (ن) کلرسیداں ،لیاقت علی بھٹی، خان شبیر خان، ماسٹر صدیق خان، چوہدری ظفر اقبال، چوہدری ظہیر ، سابق ایس پی راجہ بشارت محمود ، راجہ انصر ، راجہ یاسر علی ، ماسٹر ارشد، صوبیدار قربان، عابد، چوہدری بشارت ، ماسٹر بوستان، منیر چشتی، کاشف سعید ، چوہدری رؤف، اور علاقے بھر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اختتامی دعا مولانا سلیمان نقشبندی نے کرائی۔

راجہ محمد یاسین کنیڈا کے ایصال ثواب کے لئے موہڑہ نگڑیال میں سالانہ دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔ڈھوک صوبیدار والی موہڑہ نگڑیال کلر سیداں،راجہ مسعود مجید کنیڈا کے خسر،راجہ سکندر کنیڈا،راجہ خضر کنیڈا کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے سالانہ محفل میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ممبر سنسر بورڈ حکومت پاکستان محمد ظریف راجا،بابو راجہ جاوید،چچا اختر لنگڑیال،انسپکٹر ریٹایرڈ لال خان،چوہدری لیاقت،راجہ عجائب ایڈووکیٹ،راجہ محمد اسحاق لنگڑیال سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،خصوصی خطاب علامہ مفتی پیر سید ساجد حسین شاہ نے فرمایا۔

صوبیدار میجر ریٹائرڈ مخمور اکبر موحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے قل کا اہتمام دوبیرن کلاں میں کیا گیا

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔دوبیرن کلاں کلر سیداں،کمانڈر سلطان محمود کے بھائی،مرزا شبیر حسین کے والد محترم،مرزا ظفیر احمد،مرزا صغیر احمد،مرزا غیور احمد،مرزا منصور احمد،انجم شبیر،تنویر احمد کے قریبی رشتے دار صوبیدار میجر ر مخمور اکبر جو گزشتہ دنوں رضائے الہٰی سے وفات پا گئے تھے ،ان کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی خطاب مولانا محمد سلیمان نقشبندی،حافظ عبد الباسط نے فرمایا،جس میں کپٹن ریٹایرڈ چوہدری منظور حسین،ڈاکٹر ربنواز راجہ ،پرویز بھٹی،چوہدری محمود سمیت سیاسی ،سماجی شخصیات اور تاجروں نے شرکت کی۔

تعزیت

Condolences

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔ڈہوک حشمت والے خواجہ محمد شفیق ،خواجہ محمد رمضان اور خواجہ لطیف کی والدہ اور خواجہ بلال کی دادی کی وفات پر خواجہ محمد شفیق آف مکھیالہ ،خواجہ کامران ،خواجہ عدنان ،حمید بٹ بیول ،خواجہ محمد نذر اور خواجہ محمد ناصر بشیر نے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفر ت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے ۔

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔جبر کے صحافیوں کا ایک تعزیتی اجلاس جبر پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں شیخ پرویز اختر،شیخ محمد اخلاق اور ممراز شیخ نے شرکت کی اجلاس میں خواجہ محمد شفیق ،خواجہ محمد رمضان اور خواجہ محمد لطیف کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی

Picture of the Day