Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 4th January 2017

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

پاکستان میں جاری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، برطانوی ٹیکس دہندگان کے مرہون منت

British taxpayers are funding Benazir income support scheme that is lavishing £300million on around 235,000 families in Pakistan

some image

سٹوک آن ٹرینٹ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،پنوں خان منہاس)۔۔۔۔ بے نظیر انکم سپورٹ کی شفافیت پر انگریزوں کے شک و شبہات۔انگریزی اخبار ڈیل میل نے فرنٹ پیچ پر بڑی خبر لگائی ہے کہ برطانیہ نے گزشتہ پانچ سالوں کے عرصے میں پاکستان کو ایک ارب پاؤنڈ کی مالی امداد دی ہے ۔اخبار کے مطابق اس مالی امداد میں سے پاکستان میں بے نظیر انکم سپورٹ کے نام پر غریبوں میں رقم بھی تقسیم کی جاتی ہے لیکن اس کی منصفانہ تقسیم پر شک و شہبات کا اظہار کرتے ہوئے اخبار نے لکھا ہے کہ کرپشن کے الزامات کے باوجود تین سو ملین پاؤنڈ بے نظیر انکم سپورٹ پر خرچ ہوا ہے ۔اخبار کے مطابق دو لاکھ پینتیس ہزار خاندانوں میں یہ رقم ہر ماہ تقسیم کی جاتی ہے اور برطانوی حکومت آئندہ پانچ سالوں میں اس مالی امداد کو ساڑھے چار لاکھ خاندانوں تک پہنچانا چاہتی ہے۔اخبار نے فرنٹ پیچ پر بڑی خبر کے ساتھ ایک بڑی تصویر بھی لگائی جہاں پشاور میں ایک لمبی قطار میں کھڑے لوگ اس سکیم کی تحت ملنے والی رقم کی وصولگی کا انتظار کر رہے ہیں۔اخبار کی سرخی ہے کہ : ایک بلین پاؤنڈ کی برطانوی امداد وصول کرنے کے لیے قطار میں لگ جائیں۔انگریزوں نے اس خبر پر سوشل میڈیا میں طرح طرح کے تبصرے لکھے ہیں ۔کسی نے لکھا کہ ہے کہ یہاں بھی ہم ان لوگوں کو کھلاتے ہیں اور وہاں بھی ۔سٹوک کے ایک پاکستانی سے شادی کرنے والے ایک ساٹھ سالہ امگریز عورت نے راقم الحروف تک یہ پیغام پہنچایا ہے کہ ’’دولت انگریزوں کی اور شہرت پاکستانی سیاستدانوں کی‘‘(بے نظیر انکم سپورٹ)۔

Stoke on Trent; More than £1billion of our foreign aid budget has been given away in cash over the past five years, for Benazir income support. Despite warnings of fraud, officials have quietly quadrupled expenditure on cash and debit cards that recipients can spend at will.

British government is funding a scheme that is lavishing £300million on around 235,000 families in Pakistan to help them with their incomes - despite it being known to be dogged by corruption. Whitehall officials plan to expand the scheme to 441,000 Pakistani households by 2020 - despite judging it to be high risk. More than £1billion of our foreign aid budget has been given away in cash over the past five years,

Benazir Income Support Programme (BISP) was launched in July 2008 with an immediate objective of consumption smoothening and cushioning the negative effects of slow economic growth, the food crisis and inflation on the poor, particularly women, through the provision of cash transfers of Rs. 1,000/month to eligible families. Its long term objectives include supporting the achievement of Millennium Development Goals (MDGs). The monthly installment was enhanced to Rs. 1200/- per month w.e.f 1st July, 2013 by the present government and has now been fixed at Rs. 1500/-per month w.e.f 1st July, 2014.

Benazir Smart Card and Mobile Phone Banking on test basis in nine districts across the country. After testing the pilots, BISP has rolled out Benazir Debit Card across Pakistan. Now, around 94% of the beneficiary household are receiving payments through technology enabled innovative payment mechanisms.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ چوہدری خورشید بیگ کو ضلع چکوال کا وائس چیرمین منتخب ہونے پر ملک ناصر خلیل مسلم لیگ (ن) اٹلی کے رہنما نے نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری خورشید بیگ کو ضلع چکوال کا وائس چیرمین منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ یہ جس عہدے پر بُر اجمان ہوئے ہیں وہ اپنے عہدے کی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

روات چک بیلی روڈ پر کیری اورٹرالر میں تصادم ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر اور ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق

Fatal accident on Rawat Chak Bale road, THQ hospital doctor along with driver killed

some image

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----  روات چک بیلی روڈ پر کیری اورٹریلے میں تصادم ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر اور ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی اور ایک معجزانہ طور پر محفوظ رہا ڈاکٹر کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر اس کی تائی بھی دم توڑ گئی یہ واقعہ روات چک بیلی روڈ پر ڈھوک بدہال کے قریب رات کو پیش آیا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر یاور عباس اپنے والد عدالت حسین اور دیگر کے ہمراہ روات سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ ڈھوک بدہال کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار نے کیری ڈبے کو پاس کیا جس پر کیری ڈبے کے ڈرائیور اکیس سالہ علی عباس ولد عدالت حسین نے بھی اس کا پیچھا شروع کر دیا آگے نکلنے کی کشمکش کے باعث مخالف سمت سے آنے والا ٹریلا زوردار طریقے سے کیری ڈبے کو لگا جس سے ڈاکٹر یاور عباس اور ڈرائیور علی عبا س جاں بحق ہو گئے جبکہ عدالت حسین کا بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ کیری ڈبے کی پہلی نشست پر موجود مسافر ٹکر لگتے ہی دروازہ کھلنے کے باعث دور جا گرا اور محفوظ رہاحادثے کی اطلاع یاور عباس کی تائی تعظیم اختر کو ملی تو وہ بھی صدمہ برداشت نہ کر سکی اور جاں بحق ہو گئی ڈاکٹر یاور عبا س کی آئندہ مارچ میں شادی ہونا تھی ڈاکٹر یاور عباس کلرسیداں کے فوڈ انسپکٹر عبدالجبار راجہ کا ماموں زاد بھائی تھا ۔

صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کو فنکشنل کر دیا گیا مگر ضلع راولپنڈی کی پندرہ یونین کونسلوں کے انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں

15 Union councils in Distt Rawalpindi still awaiting for election

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----  صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کو فنکشنل کر دیا گیا مگر ضلع راولپنڈی کی پندرہ یونین کونسلوں کے انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں میونسپل کارپوریشن مری میونسپل کمیٹیز کلرسیداں ،کوٹلی ستیاں ،خان پور ،حضرو ،تونسہ شریف،شکر گڑھ اور چیچہ وطنی کے انتخابات بھی ہونا ابھی باقی ہیں ضلع کونسل راولپنڈی ،ننکانہ صاحب اور خوشاب کے انتخابات بھی نیا شیڈول جاری ہونے کے بعد ہوں گے ۔تحصیل مری میں میونسپل کارپوریشن کے علاوہ یوسیز ،جاوہ ،تریٹ،مری سٹی ،گھوڑا گلی ،چارخان ،تحصیل کوٹلی ستیاں میں ایم سی کوٹلی ستیاں ،یوسی چھجانہ ،ملوٹ ستیاں ،لہتراڑ ،بھتیاں،کرور،دھیر کوٹ ستیاں ،تحصیل کہوٹہ میں بیور اور کھلول کے انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں اے سی کلرسیداں کو ایم سی کلرسیداں ،اے سی کوٹلی ستیاں کو ایم سی کوٹلی ستیاں ،اے سی مری کو میونسپل کارپوریشن مری کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ڈی سی راولپنڈی ننکانہ اور خوشاب اپنے اپنے اضلاع میں ایڈمنسٹریٹر ہوں گے اسی طرح خان پور ،حضرو،تونسہ شریف ،شکر گڑھ اور چیچہ وطنی کے اسسٹنٹ کمشنر مقامی بلدیہ کے ایڈمنسٹریٹر ہوں گے ۔

تحصیل کلرسیداں کی دس یوسیز کو فعال کر دیا گیا

Ten union councils restarted in Tehsil Kallar syedan after being abolished

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----  تحصیل کلرسیداں کی دس یوسیز کو فعال کر دیا گیا ایم سی کلرسیداں کاالیکشن ہونا ابھی باقی ہے یوسی سموٹ کا اجلاس زیر صدارت راجہ علی اصغر ،یو سی چوآخالصہ کا اجلاس زیر صدارت سید راحت علی شاہ ،یو سی نلہ مسلماناں کا اجلاس چوہدری شفقت محمود،یو سی منیاندہ کا اجلاس چوہدری صداقت حسین ،یو سی کنوہا کا اجلاس راجہ پرویز اختر قادری ،یو سی دوبیرن کلاں کا اجلاس ٹھیکیدار بشارت حسین،یو سی بھلاکھر کا اجلا س راجہ محمد صفدر کیانی ،یو سی گف کا اجلاس راجہ فیصل منور ،یو سی غزن آباد کا اجلاس طارق یاسین کیانی ،یو سی بشندوٹ کا اجلاس محمد زبیر کیانی،یو سی ساگری کااجلاس راجہ شہزاد یونس ،یو سی مغل کا اجلا س ملک نور احمد نوری ،یو سی لوہدرہ کا اجلا س نوید بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوئے جس میں مل جل کر مسائل حل کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ۔یو سی دوبیرن کلاں کے چیئرمین راجہ ندیم احمد کی بیرون ملک موجودگی کے باعث اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین ٹھیکیدار بشارت نے کی ۔

تحصیل کلرسیداں پی پی دو پی پی پانچ میں مسلم لیگی ارکان اسمبلی راجہ محمد علی او ر چوہدری نثار علی خان نے مجموعی طور پر سولہ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

16 Caror rps development projects approved by Ch Nisar Ali Khan and Raja M Ali

some image some image

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----  تحصیل کلرسیداں پی پی دو پی پی پانچ میں مسلم لیگی ارکان اسمبلی راجہ محمد علی او ر چوہدری نثار علی خان نے مجموعی طور پر سولہ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے پی پی 2میں شامل تحصیل کلرسیداں کی یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 7کروڑ کے ٹینڈرزطلب کرلئے گئے، جبکہ دوسری جانب این اے 52کی یونین کونسلوں کے لئے 9کروڑ سے زائد کے ٹینڈرزجاری کردیئے گئے ہیں، تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی 2میں شامل تحصیل کلرسیداں کی یونین کونسلوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ، ممبرصوبائی اسمبلی راجہ محمدعلی کی جانب سے 6کروڑ 91لاکھ86ہزار روپے کے ٹینڈرزطلب کئے ہیں، ان منصوبہ جات میں حبیب چوک تاکھوئی لس سڑک کے لئے 50لاکھ،بناہل تاقاسم آباد گلی کے لئے 80لاکھ،ماہلی تاڈھوک بلندیاں سڑک کے لئے 50لاکھ سمیت متعددمنصوبہ جات شامل ہیں، دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کی جانب سے 9کروڑ22لاکھ80ہزار کے ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرزطلب کرلئے گئے ہیں۔ ان منصوبہ جات میں ڈھکالہ تامانکیالہ سڑک کے لئے 1کروڑسے زائد رقم رکھی گئی ہے، لنک روڈ ڈھوک میراکے لئے 38لاکھ39ہزار ،لنک روڈ ابن چک تاڈھوک منشی کے لئے 37لاکھ 6ہزار سمیت دیگرکئی منصوبے شامل ہیں۔ عوامی حلقوں نے کروڑوں کے منصوبہ جات دینے پر وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان اور ممبرصوبائی اسمبلی راجہ محمدعلی کاشکریہ اداکیاہے۔

سا بق تحصیل نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف ہما ر ے محسن ہیں آ ئند ہ ا یم سی کی چےئر مینی کے ا لیکشن میں ا ن کی مشا و ر ت سے فیصلے کیے جا ئیں گے

MC decisions will be made with Malik Sohail Ashraf, Sajid Mahmood Butt

some image

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----  بلد یہ کو نسلر آ ز ا د و ا ر ڈ نمبر 20سا جد محمو د بٹ نے کہا ہے کہ سا بق تحصیل نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف ہما ر ے محسن ہیں آ ئند ہ ا یم سی کی چےئر مینی کے ا لیکشن میں ا ن کی مشا و ر ت سے فیصلے کیے جا ئیں گے ا نہو ں نے کہا کہ ہم کسی گر و پ کا حصہ نہیں بلد یہ کے تما م ا ر کا ن ہما ر ے لیے قا بل تعر یف ا و ر بر ا بر ہیں ا نہو ں نے کہا کہ ہما ر ی مشا و ر ت حا فظ ملک سہیل ا شر ف کے سا تھ ہو گی ا و ر ہم آ ئند ہ کا لا ئحہ عمل طہ کیا جا ئے گا ا نہو ں نے گز شتہ ر و ز خبر و ں کی ا شا عت پر لا تعلقی کر تے ہو ئے کہا کہ ہم سب کو سا تھ لے کر چلیں گے ۔

مرکزی جامع مسجد حنفیہ سہر میں محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا۔

Millad celebrated in village sehar with Dr Sajid Ur Rehman

some image

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔۔ مرکزی جامع مسجد حنفیہ سہر میں محفلِ میلاد کا انعقاد ہوا۔ جس میں مقامی علماء کے علاوہ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمان سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف نے اپنے خطاب میں حضورﷺ کی بعثت کے مقاصد، تزکیہ، نفس اور قرآن پاک کی تعلیم پر خصوصی روشنی ڈالی۔ اس بابرکت موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان صاحب نے قاضی عتیق احمد خطیب جامع مسجد سہر اور انکی دینی اور سماجی خدمات اور دربار عالیہ بگہار شریف سے پچھلے چار پشتوں سے تعلق قائم رکھنے خلافت کے منصب سے نوازا۔ خطیب پاکستان مولانا عبدالرحمان کو کب الیعقوبی نے اپنے خطاب سے محفل کو کشتِ زعفران بنا دیا۔ اس مرتبہ قرعہ اندازی کے زریعے راجہ محمد ریاض ولد علی حیدر کا عمرہ کا ٹکٹ نکلا۔ میلاد شریف کی محفل کے انعقاد کے سلسلے میں اہلیان سہر اور ٹھٹھر کے یوکے اور یو ایس اے میں مقیم شخصیات نے خصوصی تعاون کیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما میڈم نبیلہ انعام ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں

Nabeela Inam ditches PML-N and joins PTI in Kallar syedan

some image

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کی رہنما میڈم نبیلہ انعام ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں ۔گزشتہ روز پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر ہارون کمال ہاشمی منعقد ہوا جس میں نو منتخب ممبر ضلع کونسل میڈم نبیلہ انعام نے باضابطہ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں اس موقع پر انہیں تحریک انصاف کی طرف سے تحصیل کلر سیداں خواتین ونگ کا صدر مقرر کر دیا گیا میڈم نبیلہ انعام نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے عمران خان کے ویژن کو آگے لیکر جاؤں گی اور تحریک انصاف کو تحصیل کلر سیداں میں مضبوط اور فعال کر نے کے لیے بھر پورجدو جہد کرونگی اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر آصف کیانی ، سیکرٹری انفارمیشن سید جنید عباس شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔

پنجاب بار کونسل کی ہدایت کے مطابق کلر سیداں بار ایسو سی ایشن نے سال 2017-18کے انتخابات کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا

Kallar Bar association election scedule announced by Punjab Bar council

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔۔ پنجاب بار کونسل کی ہدایت کے مطابق کلر سیداں بار ایسو سی ایشن نے سال 2017-18کے انتخابات کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ۔ جس کے مطابق انتخابات 14-01-2017 منعقد ہورہے ہیں شیڈول کے مطابق تقسیم کاغذات نامزدگی 05جنور ی بوقت دن 10بجے تا 3بجے ، وصولی کاغذات 06، جنوری بوقت دن10بجے تا 12:30بجے دن ، فہرست امیدواران 6جنوری بوقت دن 1بجے ، جانچ پڑتال کاغذات نامزدگی 7جنوری بوقت دن11بجے تا دن 1بجے ، واپسی کاغذات نامزدگی 7جنوری بوقت دن1بجے تا 2:30بجے دن ، حتمی فہرست امیدواران 9جنوری بوقت دن 11بجے ، پولنگ 14جنوری بوقت صبح 9بجے تا 4بجے دن تک جاری رہے گی جبکہ نتائج 14جنوری کو ہی سنادیے جائیں گے ۔

تحصیل کلرسیداں اور گردونواح میں اسٹامپ پیپرزکی قلت، عدالتی ودیگرامورمیں سائلان کوشدیدپریشانی کاسامنا

Shortage of stamp papers cusing problems in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔۔ تحصیل کلرسیداں اور گردونواح میں اسٹامپ پیپرزکی قلت، عدالتی ودیگرامورمیں سائلان کوشدیدپریشانی کاسامنا، راولپنڈی خزانے کا عملہ من پسند اور خدمت کرنے والے اشٹامپ فروشوں پرمہربان ، باقی سب کے لیے شارٹ، تفصیلات کے مطابق اشٹام فروشوں نے شکائت کرتے ہوے بتایا کہ راولپنڈی خزانے میں 20روپے،50روپے، 100روپے والے اسٹامپ پیپرز کی مصنوعی قلت ہے ، عام اشٹام فروشوں کو ٹرخا دیا جاتا ہے جبکہ بڑے اشٹام فروشوں اور دیگر علاقوں سے آنے والے اشٹام فروش جو عملہ کی خدمت کرتے ہیں ان کو اشٹام مل جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے ہم نے اپنے چالان جمع کراے ہیں مگر تاحال ہمیں اشٹام نہیں مل رہے جب بھی رابطہ کرتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ ابھی اشٹام موجود نہیں ہیں ، جب کہ ہمارے ساتھ کام کرنے والے کئی اشٹام فروش ہیں جو جب بھی راولپنڈی جاتے ہیں اشٹام لے کر آجاتے ہیں ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی خزانے سے بلیک میں اشٹام فروخت کیے جارہے ہیں ۔ ڈومیسائل،بیان حلفی، مختارنامہ خاص، بجلی ،سوئی گیس اور واٹرسپلائی کی فائلز سمیت نقشہ جات ،بینک ڈیکلریشن کی تیاری کے لئے سائل دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبو رہیں، اسٹامپ فروشوں نے رقوم تو اسٹیٹ بینک میں جمع کرارکھی ہیں لیکن انھیں راولپنڈی خزانہ سے اسٹامپ پیپرزنہیں مل رہے ۔ یہاں عدالتی امورمیں بھی بیان حلفی جمع کرانے والوں کوکئی گنازیادہ رقم دے کراسٹامپ مل رہاہے۔ عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور میئر راولپنڈی سردار نسیم سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اسٹامپ کی مصنوعی قلت کانوٹس لے کرفوری طورپر اسٹامپ کی فراہمی کویقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

چوآخالصہ کے نامور جیولرز سفیر جیولرز گروپ کی 44ویں سالگرہ شان وشوکت کے ساتھ منائی گئی

Safeer jewllers of Choa Khalsa celebrate 44th anniversary

some image

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارداٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔ چوآخالصہ کے نامور جیولرز سفیر جیولرز گروپ کی 44سالگیرہ شان وشوکت کے ساتھ منائی گئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین یونین کونسل چوآخالصہ آغا سید راحت حسین شاہ اور سابق ناظم کلرسیداں ممبر بلدیہ شیخ حسن ریاض تھے۔آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک حبیب الرحمن قریشی نے اور ہدیہ نعت محمد ثاقب نے پیش کی ۔پر یس کلب کلرسیداں کے صدر چوہدری عامر،عاطف ادریسی ، صدر پریس کلب چوآخالصہ سیدمبارک حسین شاہ،اوردیگرسیاسی کاروباری صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔حاجی محمد سفیر دلنواز خان اور دیگر نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی تا چوآ خالصہ بس سروس کے اجراء سے علا قے کے عوام کی سفری مشکلات میں کمی آئے گی، انجینئر راجہ عابد حسین

Rawalpindi to Choa Khalsa AC bus service welcomed

some image

سکوٹ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) ۔۔۔۔ راولپنڈی تا چوآ خالصہ بس سروس کا اجرااحسن اقدام ہے، اے سی بس سروس کے اجراء سے تحصیل کلر سیداں کے عوام کی سفری مشکلات میں کمی آئی ہے۔ معذور اور بیمار افراد کے لیے خصوصی بسیں چلا ئی جا ئیں، ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ سعودی عرب اور بھیائی مہر علی سے نوجوان مسلم لیگی رہنما انجینئر راجہ عابد حسین نے راولپنڈی میں اے سی بس سروس کے ٹرمینل کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے رہنما راجہ نوید بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ انھوں نے مسافروں اور اڈہ منیجر سے تفصیلی گفتگو کی۔ مسافروں نے سروس کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا۔ انجینئر راجہ عابد حسین نے کہا کہ یہ وفاقی وزیر داخلہ کی علا قے کے لیے خصوصی نوازش ہے کہ ایک عام غریب آدمی بھی ساٹھ روپے خرچ کر کے اے سی بس میں آرام دہ سفر کر تا ہے جس پر اہل علا قہ چوہدری نثا رعلی خان کے لیے دعا گو ہیں۔ یاد رہے کہ انجینئرراجہ عابد حسین ہی وہ شخصیت ہیں جھنوں نے آج سے چند سال قبل کلر سیداں کھلی کچہری میں چوہدری نثار علی خان کو کلر سیداں کے لیے اے سی بس سروس چلانے کی استد عا کی جس کو چوہدری نثار علی خان نے منظور کر تے ہو ئے سرکا ری حکام کو اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی تھی اور آج تحصیل کلر سیداں کے باسی اس سہولت سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

موہڑہ لنگڑیال میں معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی کی گرانٹ سے سیوریج کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے

Sewerage work taking place in Morra Langariyal, Choa Khalsa

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔۔موہڑہ لنگڑیال تحصیل کلر سیداں،معاون خصوصی سی ایم پنجاب ایم پی اے راجہ محمد علی کی دی ہوئی گرانٹ سے موہڑہ نگڑیال سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے،اس سے پہلے اوپر موہڑ ہ کے رہائشی کنیڈا میں مقیم دوست نے اپنی مدد آپ کے تحت اوپر موہڑہ کے سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا دیا تھا،جس سے اب ہرگذرنے والے کے منہ سے دعا ہی نکلتی ہے،اب اس نظام سے اور کنکریٹ روڈ مکمل ہونے سے دیرنیہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

تحصیل کلر سیداں کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،قیصرا قبال ادریسی )۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کے متحرک کارکن و رہنما عثمان شاہد اور آئی ایس ایف تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری جنید نصیر نے قمر ایاز خان کو پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کا نائب صدر مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور اس عزم کااظہار کیا ہے کہ قمر ایاز خان تحریک انصاف کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کر دار ادا کریں گے ۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----  ممتاز مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل کے شاگرد خاص حضرت مولانا عبدالجلیل( ڈیرہ غازی خان) 6جنوری بروزجمعۃ المبارک بوقت 12:45مرکزی جامع مسجد شیخاں کلرسیداں میں خطاب فرمائیں گے،تمام احباب سے بروقت اور بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----  مسلم لیگ یوتھ ونگ کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری شیخ توقیر احمد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیئے بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کلرسیداں اپنے محترم قائد چوہدری نثار علی خان کے شانہ بشانہ اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ یوتھ ونگ پیپلز پارٹی کی جانب سے لگائے جانے والے من گھڑت اور جھوٹے الزامات کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی)----  راول اسلامک سیکنڈری سکول کلر سیداں کی ہونہار طالبہ اقراء بی بی نے میٹرک (سائنس گروپ) سالانہ 2016 ؁ء میں 918نمبرسے شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنے والدین اور ادارہ کا نام روشن کیا ہے۔ گزشتہ روز گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر راجہ عبدالروف جنجوعہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Chairman UC Moawara, Raja Abdul Rauf Janjua takes over his post

مٹور: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر راجہ عبدالروف جنجوعہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔سینکڑوں افراد کا چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر راجہ عبدالروف جنجوعہ کا پرتباک استقبال ۔سیاست میر ااوڑھنا بچھونا ہے ۔تمام ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے کروں گا کام کرانے کے لیے کمیٹیاں بناوں گا ہر وارڈ کی کمیٹی کا چیئر مین وہاں کا کونسلر ہوگا اور اہل علاقہ اس کمیٹی کے ممبران ہو نگے ۔زندگی میں ناں کبھی جھوٹ بولا ہے ناں ہی جھوٹے بندے سے میر ی لگتی ہے ۔یونین کونسل کے ترقیاتی فنڈز اور یوسی کے دیگر فنڈز میں سے ایک روپیہ بھی اگر اپنی ذات کے لیے خرچ کرو ں تو وہ میری ذات پر حرام ہے ۔ یونین کونسل مواڑہ کی عوام کے تعاون سے منشیات فروشوں کا قلع قمع کر وں گا میرے دفتر کے دروازے میری یونین کونسل کی تمام عوام کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں ہر شخص کا م ہو گا جس نے ووٹ دی ہے اورجس نے ووٹ نہیں دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر راجہ عبدالروف جنجوعہ نے اپنا عہدہ لینے کے بعد پہلے د ن اپنی یونین کونسل کے ووٹروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکرٹر ی یونین کونسل دکھالی ندیم ستی ، جنرل کونسلرزراجہ ریاض ، راجہ ابرار ، راجہ ذوالقرنین ، راجہ الطاف ،خان اقبال خان دیگر معززین راجہ خادم ،راجہ ضیارب مواڑہ، راجہ تنویر ، راجہ ابرار منو، راجہ نذیر عرف جنگی ، راجہ حق نواز ، راجہ شاہد ، صوبیدار اورنگزیب ،راجہ احسان مواڑہ ، راجہ شبیر ، غلام مرتضیٰ عرف بابو،سخاوت جنجور، راجہ ذیشان گھڑیٹ ،راجہ رفعت مواڑہ ، ڈاکٹر وحید سمیت دیگر اہل علاقہ نے شر کت۔ اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل مواڑہ میجر راجہ عبدالروف جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پہلے بھی تقریبا40لاکھ روپے کے کام کرائے ہیں انشاء اللہ اب ہم کو اختیار مل گئے ہیں انشاء اللہ یونین کونسل مواڑہ میں اب ترقیاتی کاموں کا ایک نیا ء دور شروع ہو گا ۔

some image

تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی (16) یونین کونسلز میں (40) کلاس فور کی آسامیوں پر بغیر ٹیسٹ انٹر ویوکے بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا

40 Class four candidates given jobs without even interviews taking place

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ، عمران ضمیر۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہباز شریف کی گڈگورننس اور میرٹ پالیسی کی دھجیاں اڑادی گئیں ۔ تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی (16) یونین کونسلز میں (40) کلاس فور کی آسامیوں پر بغیر ٹیسٹ انٹر ویوکے بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔ با اثر سیاسی شخصیات کی سفارش پر بھر تیوں کا عمل جعلی طریقہ سے کیا گیا ۔ منتخب چیئرمینوں کو بھی نظر انداز کرکے غیر مقامی افراد بھرتی کر دیئے گئے ۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی (16) یونین کونسلوں حلقہ پی پی (2) میں (40) کلاس فور کی بھرتی کے لیئے سینکڑوں امیدواروں نے اپنی اپنی درخواستیں جمع کرا رکھیں تھیں ۔ جن کے ٹیسٹ انٹر ویو کے بغیر (40) امیدواروں کو اعلیٰ شخصیا ت کے قریبی ساتھیوں کی سفارش پر غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کر لیا گیا ۔ غیر قانونی بھرتی پر منتخب چیئرمینوں کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا ۔جسکی صدارت میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ چیئرمین مواڑہ نے کی ۔ اجلاس میں بلال یامین ستی اور دیگر چیئرمینوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے کہا کہ سرا سر زیادتی ہے ۔ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ نے چیئرمین مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق ، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی، اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و ایم پی اے راجہ محمد علی کے نام ایک پیغا م میں کہا کہ اگر نوٹس لیکر کاروائی نہ کی گئی تو میں مسلم یگ (ن) سے استعفیٰ دے دو نگا ۔

Gujarkhan NEWS

گوجرخان کی خبریں

چک بیلی خان کے لئے گیس پائپ لائن کی کھدائی اور سب تحصیل آفس کی چار دیواری کے کام کی وجہ سے سب تحصیل سے ملحقہ سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی

Cha Bale Khan tehsil office and surrounding area turns in to pond after gas supply digging

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان کے لئے گیس پائپ لائن کی کھدائی اور سب تحصیل آفس کی چار دیواری کے کام کی وجہ سے سب تحصیل سے ملحقہ سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہے ایک طویل عرصہ سے جاری کام کی وجہ سے سڑک پر پانی کھڑا رہتا ہے جس کے باعث موضع باہیا ، بندوٹی ،ڈھوک بھٹی ،بینس، داتا بھٹ، ماڑی بیر، جھنگی دائم، ٹھلہ خورد اور ٹھلہ کلاں سمیت کئی مشرقی دیہات کے لئے چک بیلی خان میں داخلی راستہ بند ہو کر رہ گیا ہے سڑک پر کام کرنے والے دکانداروں میں سے شفیق الر حمٰن سمیت متاثرین نے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کے لئے نکاسی آب پہلے ہی درست نہ تھی رہی سہی کسر اس تعمیراتی کام نے نکال دی ہے انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ جگہ سے پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست کر کے لوگوں کی آمدورفت بحال کی جائے۔

چک بیلی خان اور مضافاتی علاقوں میں خواتین کی جانب سے شاپنگ سنٹر اور دکانیں بنانے کے رحجان میں اضافہ

Growing tendency for women shopping centres in Chak Bale Khan region

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان اور مضافاتی علاقوں میں خواتین کی جانب سے شاپنگ سنٹر اور دکانیں بنانے کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے چک بیلی خان شہر اور مضافاتی دیہاتوں میں کئی خواتین اپنے گھروں کے کمروں میں منیاری ، ملبوسات اور کاسمیٹکس وغیرہ کی دکانیں سجا کر معاشی ترقی میں مردوں کے ہم پلہ ہو کر کام کرنا شروع ہو گئی ہیں جو معیشت میں خواتین کے کردار کا نیک شگون ہے اس عمل سے جہاں خواتین روز گار حاصل کر رہی ہیں وہاں خریدار خواتین کو ایک با پردہ خریداری کا ماحول بھی میسر آتا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ دکاندار خواتین کو راولپنڈی وغیرہ سے ہول سیل کا مال خریدنے میں ان کے خاوند ان کی معاونت کرتے نظر آتے ہیں جس سے گھر کی معیشت مظبوط کرنے کے لئے زندگی کی گاڑی کے دو پہیوں کا متوازن چلنا ایک مثبت اشارہ فراہم کر رہا ہے

چک بیلی خان میں بارشیں نہ ہونے کے باعث فصلیں تباہ ہو کر رہ گئی

Chak Bale Khan region crops hit by lack of rain

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان میں بارشیں نہ ہونے کے باعث فصلیں تباہ ہو کر رہ گئی ہیں جس سے کسان شدید پریشانی کا شکار ہیں سال بھر ٹریکر سے زمین کی تیاری کے لئے ٹریکٹروں کے کرائے ، کھادوں کا ستعمال اور بیج کے پیسوں کی ادائیگی کسانوں پر بوجھ ہوتی ہے ان اخراجات کی ادائیگی خدائی حکم پر بارشوں ہی کی مرہونِ منت ہوتی ہے جن کے نہ ہونے سے کسان نہ صرف یہ کہ اپنے سال کے رزق کے بارے میں فکر مند ہو رہے ہیں بلکہ ٹریکٹر مالکان ، کھاد اور بیج کے دکانداروں کے قرضوں کی ادائیگی کی فکر بھی لاحق ہو رہی ہے غریب کسانوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ خشک سالی سے نہ صرف یہ کہ ان کے بیوی بچے بلکہ ان کے ہاں رکھے جانے والے بے زبان مویشی بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں لہٰذا حکومت کو چاہئے ان کسانوں کے لئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کرے جو آئندہ ان کے کاشتکاری کے نظام کو جاری و ساری رکھ سکے نیز ان کے بچوں اور مویشیوں کی کفالت میں بھی مددگار ثابت ہو سکے۔

جاتلی کا رہائشی حادثے کا شکار

M Khalid of Jatli bicycle run over by truck at Jatli adda stop

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی کا رہائشی حادثے کا شکار تفصیلات کے مطابق خالد جو کہ جاتلی کا رہائشی ہے اس نے صحافیوں کو اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی سائیکل جاتلی اڈہ پر ہوٹل کے سامنے کھڑی کر کے نماز پڑھنے کے لیے مسجد چلا گیا جب واپس آیا تو دیکھا کہ میری سائیکل کے ٹکرے ہو گے تو میں نے ہوٹل کے عملے سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس کے اُوپر سے ڈمپر گزرا ہے ڈمپر والا موقع پاتے ہوئے گاڑی بھاگا کر لے گیا

یو نین کو نسل سکھو کے مختلف قصبات میں ترقیاتی کام شروع ہو گئے ہیں, چوہدری ابر ار سرور

Development projects have started in UC Sukho, Ch Ibrar Sarwar

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے توسط سے کڑوروں روپے سے زائد کی لاگت سے یو نین کو نسل سکھو کے مختلف قصبات میں ترقیاتی کام شروع ہو گئے ہیں الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے انشا اللہ ان کو عملی جا مہ پہنا ئیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین یو نین کو نسل سکھو چوہدری ابر ار سرور نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سے جولے میں 50 لاکھ کی لا گت سے جولے تا چک مسلم روڈ ،موہڑہ مانجیاں اور موہڑہ بابا فتح میں گلیاں کی تعمیر،موہڑہ دھمیال سے موہری تک سڑک کی تعمیر،جبکہ چھنی ،موہڑہ بابا فتح،کرنا لی اور موہڑہ جسوال میں گلیاں اور نا لیاں کی تعمیر پرکام اگلے چند روز میں شروع ہونیوالا ہے انہوں نے کہا یونین کونسل سکھو میں تعمیر و ترقی کا سفر اس بات کا واضح ثبوت اور روشن دلیل ہے کہ حکومت نے علاقہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص اور رکن صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کی کاوشوں سے یونین کونسل سکھومیں تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز جاری کیے گئے جس پر ہم اپنی قیادت کے مشکور وممنوں ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

تھانہ روات کے علاقہ میں چھوٹے بھائی کی گولی لگنے سے بڑا زخمی

Elder brother shot by younger in accident in village Jabber Miana Taraya, Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ روات کے علاقہ میں چھوٹے بھائی کی گولی لگنے سے بڑا زخمی ہسپتال منتقل ،روات پولیس نے واقعہ کو اتفاقیہ قرار دیکر کسی قسم کی کاروائی نہ کی پولیس کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ جبر میانہ تراہیہ کے رہائشی منشی خان گھر میں رائفل کی صفائی کر رہا تھا کہ اس دوران گولی چل گئی جو سامنے کھڑے اسکے چھوٹے بھائی عبدالرشید ولد اکرم کو لگی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم مضروب بھائی نے واقعہ کو اتفاقیہ قرار دیا ہے جس کے باعث کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی ہے ۔

تھانہ روات میں بار بار تعینات کار خاص کانسٹیبل جرائم پیشہ افراد سے بھتہ وصولیوں میں مصروف

Allegation of open bribes being taken at Rawat police station

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔ تھانہ روات میں بار بار تعینات کار خاص کانسٹیبل جرائم پیشہ افراد سے بھتہ وصولیوں میں مصروف ،منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈے دوبارہ چالو کروا دئیے گئے اہلکار بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ تھانہ روات میں تیسری مرتبہ تعینات ہونے والے کار خاص کانسٹیبل یاسر کیلئے مذکورہ تھانہ سونے کی چڑیا بن چکا ہے تمام اوقات سادہ لباس اہلکار نواحی علاقوں فیز7 اور فیز8 میں موجود منشیات فروشوں ،جواء بازوں اور فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کے باعث ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کر رہے ہیں مذکورہ اہلکار مقامی افسران کے انتہائی کار خاص ہونے کے باعث محکمانہ ڈیوٹیوں سے مبرا ہو کر لوٹ مار کر کے ہزاروں کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں اکثر و بیشتر شرفاء کو اٹھا کر نجی ٹارچر سیل میں لے جا کر مک مکا کے بعد چھوڑ دیا جاتا ہے آئے روز شکایات کے باوجود کرپٹ کار خاص اہلکار کے خلاف کاروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ بن گیا عوام علاقہ نے آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر بھتہ خور اہلکار کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔

تحصیل گوجرخان کی مختصر خبریں

Brief news and political statements from Tehsil Gujar Khan

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کام ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی موہڑہ حیات کی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عبد الرشید صاحب کے بیٹے ریحان کی دعوت ولیمہ میں چیرمین یوسی دیوی راجہ شبیر ،زیب ویلفیر سوسائٹی راماں کے صدر عارنگزیب کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Mirpur News

میرپور کی خبریں

لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی تباہ ہو چکا ہے ۔ لوڈ شیدنگ اور بے جا ٹیکسسز نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا

Excessive load shedding destroying businesses in Dadyal region

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی تباہ ہو چکا ہے ۔ لوڈ شیدنگ اور بے جا ٹیکسسز نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ۔ محکمہ برقیاتمتاثرین منگلا ڈیم کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے ۔ جان بوجھ کر بجلی بند کی جاتی ہے ۔ شکایات کا بھی نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے ۔ ڈڈیال شہر اور گردونواح میں طویل لوڈ شیڈنگ کی جانے لگی چار چار گھنٹے لگاتار بجلی بند رکھی جانے لگی ہے اور ہر گھنٹے کے بعد بجلی بند کر دی جانے لگی ہے ۔ پاکستان کے اندر اتنی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جاتی جتنی آزاد کشمیر میں کی جانے لگی ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14سے 16گھنٹوں تک پہنچ گیا کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ برقیات ہوش کے ناخن لے ۔ڈڈیال کی سڑکوں پر دھرنا دیں گے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور وزیر برقیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ان خیالات کا اظہارانجمن ندائے حق کت جنرل سیکرٹری خواجہ مسعود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاخواجہ مسعود نے کہا کہ محکمہ برقیات ڈڈیال بجلی چوری کروانے کے لیے کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر دیتا ہے نہ ایکسین برقیات اور نہ ہی ایس ڈی او ڈڈیال فون اٹھاتا ہے گرڈ اسٹیشن سے رباطہ کیا وہ بیٹھے اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم صرف 9گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں باقی گھنٹے محکمہ برقیات ڈڈیال خود بند کر دیتا ہے لوگوں کا دن کا سکون اور راتوں کی نیندیں ختم ہو چکی ہیں ضلع میرپور قربانی دینے والوں کا ضلع ہے ۔تحصیل ڈڈیال کے اندر آج بھی بے گھر افراد کو گھر نہیں دیے گئے ۔جنہوں نے پاکستان کو سرسبز دیکھنے کے لیے دو مرتبہ اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر پانی چڑھانا منظور کیا ۔مگر اس کے بدلے ان کی بیشمار قربانیوں کے صلہ میں طویل لوڈ شیڈنگ میں مبتلا کر کے جہاں ذہنی اذیتیں دی جا رہی ہیں ۔ وہاں عوام میں نفرتوں کے بیچ بوئے جا رہے ہیں ۔ نوجوانوں میں سخت اشتعال پایا جا تا ہے ۔ کہ ان کی قربانیوں کو نظر انداز کر کے واپڈا سفید ہاتھی کا کردار ادا کر رہا ہیانہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم کی تعمیر اور اپریزنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ مگر ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے ۔ طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کر کے ہمارے جذبات کو مجروع کیا جارہا ہے ۔ آنے والی نسلوں کو ہم کیا جواب دیں گے ۔کہ ہم اندھیروں میں زند گی بسر کر رہے ہیں ۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ انجمن ندائے حق کا مققصد رضائے الٰہی کا خصول ہے یہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد صرف او ر صرف بر بریت ناانصافی اور ذیادتی کے خلاف آواز بلند کرنے کے علاوہ معاشرے میں انصاف کا بول بالا کرنا غریب اور محکوم لوگوں کو حقوق دلانا عوامی حقوق کی سماجی تنظیم انجمن ندائے حق ڈڈیال کے شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت چیئر مین خواجہ افتخار امحمد صدیقی مرکزی دفتر میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا شوریٰ کے اجلاس میں ڈڈیال کے نواحی علاقے خادم آباد کے رہائشی یاسر ریاض اور برطانیہ پلٹ شخص طارق حسین پر کوٹلی پولیس سٹی تھانہ کے ایس ایچ او سہیل ریاض کی طرف ظلم و ذیادتی کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی شرکاء اجلاس نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، آئی جی آزاد کشمیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اجلاس میں چیرمین ندائے حق خواجہ افتخار احمد صدیقی ، صدر سرفراز خان ، ترجمان راجہ حبیب ، جنرل سیکر ٹری خواجہ مسعود ، حاجی الطاف ، عبداللہ خان ، چوہدری زبیر ، چوہدری سرفراز ، ممبر اکرم ، چوہدری مشتاق ، سابق ای او محمد حسین ممتاز ، چوہدر ی صحبت ، چوہدری مظہر حسین ، جاوید اقبال انصاری اور دیگر نے یاسر ریاض اور طارق حسین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ کوٹلی پولیس نے بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ بنا کر شہری پر شدید تشدد کر کے ظلم و ستم کی انتہا کر دی برطانیہ پلٹ شخص طارق حسین کے خلاف کوئی درخواست نہیں تھی صرف یاسر کے بارے میں پوچھنے کے لیے گیا لات ماری اور ساری رات کھڑا رکھا اور 20ہزار روپے لیکر چھوڑا جو ناقابل برداشت بات ہے مظلوموں کو انصاف ملنے تک ہم لوگ چین سے نہیں بیٹھیں گے تھانہ پولیس کوٹلی کے ایس ایچ او کو فوری معطل کیا جائے دہشت گردی کا ایکٹ لگا کر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے مقررین نے مزید کہا کہانجمن ندائے حق کے اندر ممبران کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ممبران کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے بنائی گئی کمیٹیاں دن رات محنت کر رہی ہیں جن کی محنت کو ہم لوگ سراہتے ہیں انجمن ندائے حق سیاسی عزائم نہیں رکھتی لیکن عوامی حقوق اور مسائل کو حل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی و ناانصافی اور غیر ذمہ داری برادشت نہیں کی جائے گی کرپٹ رشوت خور اور فرائڈیئے اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے عوامی خدمت کو شعار بنائیں معاشرے کے اندر پائی جانے والی خرابیوں ناہمواریوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا ہے اور سرکاری اداروں کو بہتر بنانا ہے علاقہ اندرھل اور پورے آزاد کشمیر کے نوجوان معاشرے کے اندر پائی جانے والی خرابیوں اور اداروں کو درست سمت کی طرف لے جانے کے لیے بہتر کردار ادا کریں

Picture of the Day

Birthday of Ch Khalid of Slough celebrated with friends at restaurant in London, Picture by Iftikhar Warsi

some image

مشہور و معروف نعت خواں چوہدری خالد کی جانب سے اپنی سالگرہ کی خوشی میں اپنے دوستوں کے اعزاز میں رائل نواب میں ایک زبردست پارٹی کا اہتمام

some image

some image

Comments from Readers

  • اپنے پیغامات ہمیں ارسال کریں، یا اپنے تاثرات ہمارے ویورز کے ساتھ شئیر کریں۔

    ویب سائٹ ایڈمن
    some image
  • It is free to add news and pictures in pothwar.com

    Website Admin
    some image
  • Send your messages at this address. pothwar@yahoo.co.uk.

    Website admin
    some image