Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 3rd December 2017 ----- 14th Rabi Al-Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ دورویہ سڑک کی بجائے دان گلی پل تک دو رویہ تعمیر کیا جائے, وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Prime Minister sanctions dual carriageway construction from Kallar Syedan to Dhuangalli bridge

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ہائے ویز حکام کو ہدایت کی ہے کہ کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ دورویہ سڑک کی بجائے دان گلی پل تک دو رویہ تعمیر کیا جائے نیشنل ہائی ویز نے سروے شروع کردیا ہے سوئی گیس کے پائپوں کی ترسیل شروع کردی گئی ہے

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں پوٹھوہار ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نمبردار اسد عزیز ، شیخ خورشید احمد، راجہ صغیر احمد، راجہ محمد ثقلین اور دیگر بھی موجود تھے حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست وعدے نہیں عملی کام ہیں ملک نازک صورتحال سے گزررہا ہے ملک کا استحکام تمام اکائیوں کی بنیادی ضرورت ہے یہ وقت سیاست کا نہیں ملک و قوم کی خدمت کرنے کا ہے

لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ترقیاتی منصوبے سیاسی جماعتی بنیاد پر نہیں دیئے جاسکتے سہولیات کا حصول تمام لوگوں کا حق اور ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ دو رویہ سڑک کی منظوری دی گئی تھی مگر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ہائی ویز حکام کو ہدایات دی گئی تھی مگر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ہائی ویز حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ سرصوبہ شاہ کی بجائے دان گلی دریائے جہلم پل تک دو رویہ سڑک تعمیر کی جائے

جس کے لیے نیشنل ہائی ویز نے سروے کا کام شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام یوسیز میں گلیات کی تعمیر کے لیے ایک ایک کروڑ دیا جارہا ہے پوری کوشش ہے کہ مسلم لیگی احباب اور منتخب بلدیاتی ارکان باہمی اشتراک سے منصوبہ سازی کریں تا کہ تمام لوگوں کو سہولیات مہیا کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ آج بروز ہفتہ سے چوآخالصہ اور گردو نواح میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے پائیوں کی ترسیل بحال کردی گئی ہے ڈسٹری بیوشن لائنوں کے لیے بھی رقوم جاری کردی گئی ہیں دسمبر جنوری میں ترقیاتی کام تیزی سے ہوتے نظر آئیں گے۔

Kallar Syedan; The Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi has sanctioned dual carriageway construction from Kallar Syedan to Dhuangalli bridge on river Jhelum, the National highway authorities have started to take survey after the instruction by the Prime Minister.

Speaking to Pothwar.com, the envoy to the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi, Hafiz Usman Abbassi said, our politics is not about talking but working for the nation. Along with Hafiz Usman Abbassi were Nambardar Asad Aziz, Sheikh Khurshid Ahmed, Raja Sagheer Ahmed and Raja Saqlain.

Hafiz Usman Abbassi said, originally the plans were to dual carriageway was planned up to Sir sooba Shah bu after the involvement of the prim Minister plans were changed to construct dual carriageway up to Dhuangalli. The survey work has commenced now.

Hafiz Usman Abbassi said, that One Caror rupees is also provided to each of union councils to construct road works in the region, the decision has been welcomed by the public in PP2 constituency, which come under the Prime Minister Shahid Khaqan Abbassi.

Overseas NEWS

اوورسیز کی خبریں

some image

چوبیس سال بعد پاکستانی نژاد برطانوی شہری کا قاتل جگتار سنگھ جرمنی سے گرفتار ، گزشتہ روز عدالت میں پیش کر دیا گیا

Man arrested for murder of Pakistani hotel owner after 24 years on run in Germany

some image

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سکاٹ لینڈ میں واقع ایک پاکستانی نژاد ہوٹل کے مالک کو چوبیس سال پہلے قتل کر کے فرار ہونے والے اکاون سالہ جگتار سنگھ کو جرمنی سے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا-

جگتار سنگھ نے 1993ء میں آئیر کے ساحل سمندر پر کار پارک میں پاکستانی نژاد ہوٹل کے مالک نثار شاہ کو چاقو کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا تھا اور خود بیرون ملک فرار ہو گیا تھا گزشتہ ماہ پولیس کو فرینکفرٹ جرمنی میں قاتل کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی

تاہم جرمن پولیس نے گرفتار کر کے سکاٹ لینڈ کی پولیس کے حوالے کر دیا گزشتہ روز قاتل جگتار سنگھ کو آہیر شرف کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اس پر قتل کا الزام عائد کیا گیا قاتل جگتار سنگھ نے اپنے دفاع میں کوئی بیان نہیں دیا کورٹ نے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا اور دسمبر میں جگتار سنگھ کو دوبارہ پیش کیا جائے گا - قاتل جگتار سنگھ چونتیس سال فراری کے بعد آخر کار پولیس کے ہتھے چڑھ گیا -

اردو خبر کی تفصیل

Scotland; A 51-year-old man, believed to be of Indian-origin, has been arrested in Germany in connection with a murder following a restaurant war between Indian and Pakistani eateries in Scotland over 24 years ago.

Police Scotland said the man, who cannot be named at this stage, was arrested over the murder of Pakistani-origin Ansar Shah in the seaside town of Ayr in Ayrshire on October 4, 1993, and will now be returned to Scottish jurisdiction.

"It is anticipated that proceedings to return the man to Scottish jurisdiction will take place in due course," a Police Scotland statement said. The arrested man is believed to be Indian-origin Avtar Singh, who was arrested as he landed in Frankfurt from a flight from Delhi.

جامعہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن میں مولانا قاری عبدالعزیز چشتی کی زیرنگرانی محفل میلاد کا اہتمام

Mehfil e millad held at Jammia Ghausia trust in Luton

some image

لوٹن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)---- برطانیہ بھر کی طرح سرزمین لوٹن میں بھی جامعہ غوثیہ ٹرسٹ میں لبیک یا رسول کانفرنس اور میلاد کی ایک بڑی محفل کا اہتمام قاری عبدالعزیز چشتی صاحب کی زیرنگرانی منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی صاحب تھے اور محفل کی صدارت پیر سید عبدالقادر جیلانی صاحب نے کی -

عالمی شہرت یافتہ نعت خواں قاری شاہد محمود ,شہباز قمر فریدی، قاری نجم مصطفی، خالد حسنین خالد، سید زبیب مسعود تھے مشہور بزنس مین برادر ناصر وارثی، برادر زرین بھٹی آف ٹیالہ اور دھماں گوجرخان سے تعلق رکھنے والے محترم صغیر انور کے علاوہ لوٹن کے کونسلر ، ڈپٹی ہائی کمشنر اور رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد لمحہ بہ لمحہ سب نعت خواں حضرات نے اپنی اپنی خوبصورت آوازوں میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی خصوصی خطاب علامہ مفتی محمد اقبال چشتی اور طیب ہزاروی صاحب نے کیا اور میلاد مصطفی پر زبردست انداز میں روشنی ڈالی- آخر میں درود و سلام پڑھاگیا اور اختتامی دعا کے بعد تبرک بھی تقسیم کیا گیا-

Luton; Mehfil e millad was organized by Mollana Abdul Aziz Chishti at Jammia Ghausia trust in Luton, where large number of people participated in the celebrations.

Guest of honour at the occasion was Saibzada Peer Noor Alarfeen Saddique and the event was under the guidance of Peer Syed Abdul Qadir Jillani.

اوور سیز کی مختصر خبریں

Brief news from Overseas

نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام شاہد ہاشمی ---انگلینڈ کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ہر شے پر سفیدی چھا گئی۔ ٹیس ویلی ، ڈرہم اور مڈلز برا سمیت کئی علاقوں میں برف باری کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، درخت، گھر کی چھتیں اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔ سڑکوں پر برف جمع ہونے سے حکام نے ٹرانسپورٹ کی روانی میں تاخیر کے الرٹ جاری کر دیئے ہیں۔

پیرس(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، زاہدمصطفی اعوان)۔۔۔۔ فرانس سمیت یورپی ممالک میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف باری کے نتیجہ میں مختلف علاقوں میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔جبکہ بعض شاہراہوں کو بند کردیا اہم شاہراہوں پر ریسکو اور پولیس اہلکار برف ہٹانے میں مصروف ہیں گذشتہ سالوں کی نسبت بیس سے پچیس روز قبل برف باری شروع ہونے سے لوگوں کو سخت دشورای کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گذشتہ روز سے برف باری کا شروع ہونے والا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے فرانس کے بعض علاقوں میں چھ سے آٹھ انچ تک برف پڑھ چکی ہے جس کے باعث درجہ حرارت منفی تین سے پانچ ڈکری گرکیا ہے سڑکوں پر بھی احتیاطی تدابیر کے بورڈ لگا دیئے گئے ہیں۔ادھر برف باری سے ٹمپریچر منفی پانچ تک جا پہنچا ہے۔

نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام شاہد ہاشمی ----کینیڈا کی عدالت نے کیوبک صوبے میں نقاب پر پابندی کا قانون معطل کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی عدالت نے حکومت کی جانب سے واضح رہنما ہدایات ملنے تک نقاب پر پابندی کا قانون معطل کرنے کا حکم سنادیا۔ معطل قانون کو شہری آزادی کے کارکنوں نے مسلم خواتین کے خلاف تعصب قرار دیا تھا۔ نقاب کا قانون معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جج بابک بارین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے واضح گائیڈ لائنز سامنے آنے اور استثنیٰ دیئے جانے کی وضاحت تک یہ قانون معطل رہے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں کینیڈا کے صوبے کیوبک کی حکومت نے قانون منظور کرکے اساتذہ، طالبات، پولیس، اسپتال اور دیگر شعبوں سے منسلک خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ریڈچ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----ریڈچ میں راجہ احسان صاحب کے گھر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صاحبزادہ حامد علی شاہ صاحب برٹن نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کے اتحاد و یک جہتی پر زور دیا۔ مقامی نعت خوانوں جناب فخر الحسن اور زبیر احمد ، صبیح امتیاز نے سرکار دوعالم کی بارگاہ گُلہائے عقیدت پیش کئے۔ مانچسٹر سے معروف نعت خواں جناب قاری مبشر صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

some image some image

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

تمام یوسیز کو ترقیاتی گرانٹس مساوی مہیا کرنے کا مطالبہ

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ضلع کونسل راولپنڈی میں حلقہ پی پی ۲ کے ارکان نے ضلع کونسل راولپنڈی کو بلاتاخیر مکمل کرنے اور تمام یوسیز کو ترقیاتی گرانٹس مساوی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میں ارکان ضلع کونسل کا ایک غیر رسمی اجلاس ہفتہ کے روز کلرسیداں میں چوہدری توقیر اسلم کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین راجہ محمدا شتیاق، چیئرمین راجہ ندیم احمد، چیئرمین پرویز اختر قادری، چیئرمین ڈاکٹر ممتاز حسین، شاہد گجر اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ سالہا سال گزرنے کے باوجود ضلع کونسل راولپنڈی کو فعال نہیں بنایا جارہا ہے حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مداخلت کریں اور ضلع کونسل راولپنڈی کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اجلاس میں اس امر پر بھی شدید غم و غصہ کا اظہار اور احتجاج کیا گیا کہ ضلع کونسل راولپنڈی کی فنڈز کی تقسیم پسند ناپسند کی بنیادوں پر جاری ہے تحصیل ہائے کلرسیداں اور کہوٹہ کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے پی پی ۲ کے حصے کا فنڈز کیوں نہیں دیا جارہا ؟ ضلع کونسل راولپنڈی کا فنڈز دیگر علاقوں میں صرف کہا جارہا ہے مگر اسے پی پی ۲ کلرسیداں اور کہوٹہ کے لیے شجر ممنوعہ بنایا گیا ہے جس پر ضلع کونسل کے ارکان شدید احتجاج کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بلدیاتی اداروں کو کمزور اور ناکام بنایا جارہا ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان دیہی عوام کا ہورہا ہے بلدیاتی اداروں سے لوگوں کی توقعات پوری نہیں ہورہی ہیں ، بلدیاتی ارکان عضو معطل بنے ہوئے ہیں ان کے پاس اختیارات ہیں نہ ہی فنڈز دئیے جارہے ہیں جس پر بلدیاتی ارکان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جس کے لیے ضروری ہوگیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی معاملے کو حل کرنے کے لیے ضروری مدافعت کریں۔

 

روات کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دربار عالیہ کلیام شریف جانے والے تینوں افراد موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ روات کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دربار عالیہ کلیام شریف جانے والے تینوں افراد موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ،ہلاک ہونے والے دونوجوان آپس میں کزن تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تینوں افراد کی نماز جنازہ موہڑہ داروغہ میں ادا کر دی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق موہڑہ داروغہ کے کزن انجم ولد جمیل اور حسن سردار اپنے دوست راجہ شکیل کے ہمراہ کلیام شریف دربار پر جانے کے لیے ایک ہی موٹر سائیکل پر روانہ ہوئے جی ٹی روڈ پر چھنی پل کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہو گیا جس سے تینوں افراد سڑک پر گر گئے حادثے میں انجم اور حسن سردار دم توڑ گئے جبکہ شکیل نے ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہار دی۔تینوں افراد کے جنازے موہڑہ داروغہ سے اٹھائے گئے تو کہرام مچ گیا نماز جنازہ میں چیئر مین محمد نوید بھٹی،چوہدری عامر جمشید،ملک نور احمد،راجہ شہزاد یونس،چوہدری محمد خلیل،راجہ محمد یونس،راجہ جاوید اشرف،چوہدری عامر وسیم،چوہدری محمد طارق،محمد صبوربھٹی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ختم نبوت آرڈیننس میں ترمیم محض اتفاق نہیں گھناؤنی سازش ہے, غلام مرتضیٰ ستی

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی نے کہا ہے کہ ختم نبوت آرڈیننس میں ترمیم محض اتفاق نہیں گھناؤنی سازش ہے جس میں ن لیگ کی حکومت پوری طرح سے ملوث ہے حکومت راجہ ظفر اقبال رپورٹ کو فوری منظر عام پر لائے انہوں نے ہفتہ کے روز پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما حافظ سہیل اشرف ملک کے دفتر میں پوٹھوہار ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ سے محبت ہم سب کا جزو ایمان ہے اس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا مگر مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ختم نبوت آرڈیننس کو چھیڑا گیا یہ محض اتفاق نہیں ایک منظم گھناؤنی سازش ہے جس میں اغیار اور قادیانیوں کی خوشنودی حاصل کرنا تھا حکومت ارکان معصوم نہ بنیں حکومت راجہ ظفر الحق انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لائے ورنہ لوگوں میں احتجاج اور غصہ ختم نہیں ہوسکتا ، قوم جاننا چاہتی ہے کہ حکومتی ایوان میں قادیانی اور ان کے ہمدرد کیسے گھس بیٹھے ہیں حرمت رسول کسی ایک جماعت کا نہیں پوری ملت کا مسئلہ ہے اس بارے میں کسی کو کوئی رعائت نہیں دی سکتی ، راجہ ظفر الحق کی مرتب کردہ رپورٹ کو قوم کے سامنے لا کر کروڑوں افراد کی بے چینی اور تشویش کو کم کیا جائے راجہ ظفر الحق رپورٹ کی اشاعت میں تاخیر مجرمانہ غفلت ہے اس سے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

کلرسیداں اور گردونواح میں میلا د النبی کے روح پرور اجتماعات ،سینکڑوں افراد کی شرکت

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ کلرسیداں اور گردونواح میں میلا د النبی کے روح پرور اجتماعات ،سینکڑوں افراد کی شرکت ،دوبیرن کلاں ،سکوٹ،چوک پنڈوری اور دیگر علاقوں سے بھی جلوس نکالے گئے ۔کلرسیداں میں مرکزی جلوس دن دس بجے مرید چوک کلرسیداں سے روانہ ہوا جس میں اسی سے زائد میلاد کمیٹیوں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی جلو س کی قیادت پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ موہڑہ شریف نے کی ،جلو س کلر سید ا ں سپور ٹس گرا ؤ نڈ میں ا ختتا م پذ یر ہو ا جہا ں قر عہ ا ند ا ز ی کے ذ ر یعے قیصر ر شید خلیجی کلر سیدا ں ،محمد ابرا ہیم مک چو ہدریا ں زبیر نصیر کلر سیدا ں کو عمر ہ کے ٹکٹ دئیے گئے ۔ اس موقع پر حافظ سہیل اشرف ملک ،محمد اعجاز بٹ ،راجہ ظفر محمود ،حاجی محمد اسحاق،محمد ضا بر ،عا طف ا عجا ز بٹ ،سید محمود حسین شاہ ،عابد زاہدی اورعلمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی،شرکائے جلو س درود و سلام پڑھتے ہوئے بازاروں سے گزرے چو�آ روڈ پر شیخ شبیر ہیر اکی جانب سے شرکاء پر گلپاشی کی گئی راحت بیکرز اور سعید بیکرز کی جانب سے مٹھائی اور کلر یوتھ کونسل کی طرف سے لنگر تقسیم کیا گیا ۔ بہتر ین نقا بت پر جمشید یو سف ، بہترین نعت خوان غفران شیرا زی کو گو لڈ میڈل دیے گئے۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

یوسی ہوتھلہ کے گاوں پنیالی ، علیوٹ اور ترکھیاں کی گھریلو گیس کنکشن کے لیے در خواستیں سوئی گیس عملے کو دے دی گئی

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ یوسی ہوتھلہ کے گاوں پنیالی ، علیوٹ اور ترکھیاں کی گھریلو گیس کنکشن کے لیے در خواستیں سوئی گیس عملے کو دے دی گئی ۔وائس چیئر مین اسد محمود ستی ، نمبر دار ملک قمر الزمان ، سید نذابت حسین شاہ ، راجہ مدثر اور رفاقت قریشی نے سوئی گیس کنکشن کے لیے اہلیان کی طرف سے دی گئی تقریبا1500 در خواستیں محکمہ سوئی گیس کے عملے کے حوالے کر دیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئر مین اسد محمود ستی ، نمبر دار ملک قمر الزمان ، سید نذابت حسین شاہ ، راجہ مدثر اورجنرل کونسلر رفاقت قریشی نے کہا کہ اگر محترم جناب وزیر اعظم پاکستان محترم جناب شاہد خاقان عباسی خصوصی توجہ ناں دیتے تو ہماری یوسی میں گیس کی تر سیل بہت مشکل تھی ہم اہل علاقہ ان کا یہ عظیم تحفہ صدیوں یاد رکھیں گے ۔وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے ان سے کہا کہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت ورثے میں ملی ہے ہمارے عظیم قاہد شہید خاقان عباسی اور محترم وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جو سبق دیا ہے ہم اسی پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جو بھی کام کیے وہ ملک و عوام کے فلاح وبہبود کے لیے کیے جس سے سیاسی مخالفین سخت پر یشان ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ایٹمی پروگرام ہو ، میٹرو بس سروس ہو ،یا سی پیک منصوبہ ہو یہ مسلم لیگ ن کا ہی کارنامہ ہے پاکستان دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوف زدہ ہو کر دہشت گردی کی وارداتیں کرا رہے ہیں مگر ہماری حکومت ، افواج پاکستان اورملک کی 20کروڑ عوام کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سی پیک منصوبے کو مکمل کر کے اور دہشت گردی کو جڑ ھ سے اکھاڑ کر پاکستان کو ایک پر امن اور معاشی طور پر مستحکم کریں گے انشاء اللہ2018میں بھی مسلم لیگ ن کی ہی حکومت آئے گی ۔

some image

پی پی ٹو تحصیل کہوٹہ وکلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں میں بھی عید میلاد النبیﷺ کے جلوس

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پی پی ٹو تحصیل کہوٹہ وکلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں میں بھی عید میلاد النبیﷺ کے جلوس۔یوسی کھڈیوٹ سے نکالے گئے جلوس کی قیادت چیئر مین کھڈیوٹ مسلم لیگ ن نے صدر وچیئر مین یوسی سجادستی جبکہ یوسی دوبیرن کلاں سے نکالے گئے جلوس کی قیادت چیئر مین راجہ ندیم احمد نے کی ۔عاشقان مصطفیٰ ﷺ کے دیوانے جھوم جھوم کر اپنے آقا کی بارگاہ میں دورو سلام کے نذرانے پیش کرتے رہے ۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہو کر واپس اپنی مقررہ جگہوں پر آکر ختم ہوا دیہات میں ہونے والے جلوسوں میں موجود عاشقان مصطفیﷺکا جذبہ دیدنی تھا ۔

some image

Kotli Sattian News

کو ٹلی ستیاں کی خبریں

some image

پیپلز پا رٹی کا 50واں یو م تاسیس جلسہ تا ریخی ہو گا, پیپلز پا رٹی ضلع راولپنڈی کے نا ئب صدر تبسم منیر ستی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔ پیپلز پا رٹی ضلع راولپنڈی کے نا ئب صدر تبسم منیر ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5دسمبر کو پیپلز پا رٹی کا 50واں یو م تاسیس جلسہ تا ریخی ہو گا جس مین قا ئد بلا ول بھٹو زردا ری کا تا ریخی استقبا ل کیا جا ئے ضلع راولپنڈی کے پا رٹی کا رکنا ن بڑی تعدا د مین شرکت کریں گے پیپلز پا رٹی کی قیا دت نے اس ملک کے لیے جو قربا نیاں دی ہیں وہ تا ریخ میں ہمیشہ یا د رکھی جا ئیں گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کے قا ئد شہید ذولفقا ر علی بھٹو نے اس ملک کو 73کا جو آئین دیا وہ پاکستان اور اسلا م کیساتھ حقیقی محبت کا واضع ثبو ت ہے حا لیہ ختم نبو ت قانو ن میں تبدیلی کی گھنؤ ئنی سازش نے مسلم لیگ ن کی اصلیت واضع کر دی 5 دسمبر کو اس کا ندا ن کے چشم و چرا غ قا ئد پاکستان پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زردا ری اسلا م آبا د تشریف لا رہے ہیں جس میں ضلع راولپنڈی اور اسلا م آبا د کی مذہبی جما عتو ں سمیت پاکستان پیپلز پا رٹی کے کا رکنا ن بھر پو ر استقبا ل کریں گے تبسم منیر ستی نے کہا کہجس طرح ہماری شہید قیادت نے شہادت کو گلے لگا کر ملک کا دفاع کیا اور جمہوریت کو مضبوط بنایا بالکل اسی طرح ہم بھی جمہوریت کے فروغ و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے . انہو ں نے کہا کہ پی پی پی وفاق پاکستان کی علامت جماعت ہے جو آنے والے الیکشن میں بھر پور کم بیک کرے گی اور ملک کی واحد اکثریتی جماعت بن کر اپنی شہید قیادت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی .

ملک کی سلامتی و دفاع اور جمہوریت کیلئے جان سے بڑی کیا قربانی ہو سکتی ہے, راجہ شو کت علی عبا سی

some image

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، نو ید ستی سے )۔۔۔۔سا بق ضلعی صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے پچا س راجہ شو کت علی عبا سی نے کہا ہے کہ . ملک کی سلامتی و دفاع اور جمہوریت کیلئے جان سے بڑی کیا قربانی ہو سکتی ہے قربانی صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے50 یوم تاسیس کے جلسہ کی تیا ریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی . انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی و دفاع اور جمہوریت کیلئے جان سے بڑی کیا قربانی ہو سکتی ہے اور یہ قربانی صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں ہے جس کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر اپنے ویژن کو زندہ رکھا . انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع ، اس کی بقاء وسلامتی اور جمہوریت کے فروغ کے بعد ہماری شہید قیادت کا ویژن عوام کی خوشحالی تھا جسے پی پی پی کی موجودہ قیادت اسی عزم اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھائے گی جو ہماری شہید قیادت کا حصہ تھا شو کت علی عبا سی نے کہا کہ جس طرح ہماری شہید قیادت نے شہادت کو گلے لگا کر ملک کا دفاع کیا اور جمہوریت کو مضبوط بنایا بالکل اسی طرح ہم بھی جمہوریت کے فروغ و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے . انہو ں نے کہا کہ پی پی پی وفاق پاکستان کی علامت جماعت ہے جو آنے والے الیکشن میں بھر پور کم بیک کرے گی اور ملک کی واحد اکثریتی جماعت بن کر اپنی شہید قیادت کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی .

some image

Above; Millad procession in Kotli Sattian

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

گوجرخان میں سرکار کی آمدمر حباًدلدارکی آمد مرحباً ختم نبوت زندہ آبادکے فلک شگاف نعروں کی گونج میں مرکزی میلاد جلوس کا انعقاد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ سرکار کی آمدمر حباًدلدارکی آمد مرحباً ختم نبوت زندہ آبادکے فلک شگاف نعروں کی گونج میں مرکزی میلاد جلوس ریلوے روڈ گوجرخان سے مفتی مختار احمد رضوی، خلیل احمد رضوی خطیب جامع مسجد ،صدربارایسوسی ایشن گوجرخان عمر اسداللہ ایڈووکیٹ ،صدر پوٹھوہار پریس کلب عامروزیر ملک ،سابق سٹی ناظم عبدالغفور کیانی،سردار بابرڈی ایس پی گوجرخان،اشتیاق چیمہ ایس ایچ او گوجر خان ،انجمن تا جراں کے نمائندوں کی نگرانی میں ریلوے روڈسے مرکزی جلوس شروع ہوکر میں چوک گوجرخان سے گزرتا ہواٹی ایم اے آفس کے قریب پہنچا تو میونسپل کمیٹی کے چئیر مین محمد شاہد صراف،چوہدری محمدعظیم،عبدالصبور کیانی،حاجی شیخ عبدالغنی، گل محمد صراف، سی اوٹی ایم اے گوجرخان نے بمعہ عملہ جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچاور کیں اور مرکزی جلوس میں ہمراہ سہیل کیانی ودیگر کونسلر شامل ہو گئے جس کے بعد جلوس کھو کھا بازار سے گزرتا ہوامین بازار گوجرخان میں داخل ہو گیا جلوس مین بازارسے گزارتا ہوامرکزی جامع مسجد مین جی ٹی روڈ پر اجتماع کی صورت میں اکٹھا ہو گیا جس تحصیل بھر کے آنے والے جلوس بھی شامل ہو گئے اس برس گزشتہ سالوں کی بانسبت زیادہ جوش و جزبہ میلاد مصطفےٰ منایا گیا اپنے پیارے آقاسے محبت کے اظہار کے لئے لوگوں نے جگہ جگہ لنگر تقسیم کیا گیااورجگہ جگہ خصوصی محفلوں کا انعقادکیا گیا جس میں علماء اکرام نے سرکارکی سیرت اور ختم نبوت پرخصوصی روشنی ڈالی مرکزی جلوس میں ہزارروں کی تعداد میں لوگوں نے شمولیت اختیار کی اورلبیک یا رسول اللہ کی صدائیں بلند کر تے رہے میڈیا کے نمائندوں نے جلوس میں با ضابطہ شمولیت کی اور اپنے فرائض سرانجام دئیے قانون نافذ کرنے والے سربراہان ،1122کا عملہ،ایدھی سنٹر ایمولینس اور دیگر محکموں کے لوگ بھی ہمراہ جلوس رہے مرکزی جلوس کے شرکاء جب اجتماع کی صورت میں جب مرکزی جامع مسجد کے پا س پہنچے تو اس میں پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی آف بھنگالی شریف نے ہمراہ میجر صادق جلوس میں شرکت کی اور اجتماعی دعا فر مائی انہوں نے ملک و ملت کے استحکام اورامتِ مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لئے خصوصی دعا فر مائی

بلدیہ آفس کے باہر جو اپوزیشن پارٹی نے ڈرامہ رچایا وہ غیر ذمہ دارانہ ہے,مظہر حسین وارثی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ مسلم لیگی رہنما مظہر حسین وارثی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیہ آفس کے باہر جو اپوزیشن پارٹی نے ڈرامہ رچایا وہ غیر ذمہ دارانہ ہے وارڈ نمبر19میں جو بھی مشکلا ت ہیں وہ محض اتفاقیہ ہیں اور ہمارے ایم این اے راجہ جاویداخلاص چند روز میں اس پر قابو پالیں گے چار سال میں انہوں نے شہر میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے جن کی مثال نہیں ملتی وہ میاں نوازشریف کے مخلص سپاہی ہیں شہر بھر کے عوام کے مسائل کا خاتمہ کریں گے

گوجرخان ، بارہ ربیع الاول کے موقع پر بڑکی جدید روڈ پرلنگر کے خصوصی انتظامات کئے گئے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان ، بارہ ربیع الاول کے موقع پر بڑکی جدید روڈ پرلنگر کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے بڑکی آنے والوں کی تواضع حسب روایت استاد شیدی مرحوم کی طرف سے شروع کیا گیا لنگر حلیم چاول تقسیم کر کے کی گئی بارہ ربیع الاول کی رات بارہ بج کر ایک منٹ پر بڑکی لورز کی جانب سے ایک سو بارہ پوند وزنی کیک کاٹا گیا اور دوسرے روز بھی اہلیان بڑکی کی طرف سے سبز چائے سوپ حلوہ پوری اور دیگر لوازمات سے آنے والے جلوسوں اور مہمانوں کی تواضع کی گئی

چک بیلی خان سے ملحقہ بینس کا رہائشی تھانہ صادق آباد پولیس کا ملازم چک بیلی خان میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ چک بیلی خان سے ملحقہ بینس کا رہائشی تھانہ صادق آباد پولیس کا ملازم چک بیلی خان میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ہے اخلاق احمد اپنے دوستوں کے ہمراہ چک بیلی خان کے ایک ہوٹل میں کھانا کھا رہا تھا کہ اچانک سینے میں درد اٹھا شدید تکلیف میں اسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا متوفی کے تین بچے ہیں نمازِ جنازہ میں پی ٹی آئی حلقہ این اے52کے راہنما اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی کرنل(ر) اجمل صابر راجہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندکی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حکومت صرف چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے, پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ پی پی5کے راہنما چوہدری محمد امیر افضل

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ پاکستان تحریکِ انصاف حلقہ پی پی5کے راہنما چوہدری محمد امیر افضل نے کہا ہے کہ حکومت صرف چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے اس وقت بغیر وزیرِ خزانہ اور بغیر وزیرِ قانون کام چل رہا ہے حکومت آئے دن اپنے آدمیوں سے محروم ہوتی جا رہی ہے اس وقت بھی اگر دیکھا جائے تو صرف نام کی حکومت کی جا رہی ہے لیکن پھر بھی اس کا نقصان عوام کو ہی پہنچ رہا ہے اس وقت ضروری ہو گیا کہ قبل از وقتت انتخابات کا اعلان کیا جائے اگر حکومت نے ایسانہ کیا تو بہت جلد عوام خود انھیں نکال باہر پھینکیں گے

some image

گاؤں جاتلی میں 12ربیع اولال مذہبی عقیدت و احترام منایا گیا

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ گاؤں جاتلی میں 12ربیع اولال مذہبی عقیدت و احترام منایا گیامرکزی جلوس جامع مسجد جاتلی سے سخت ترین سیکورٹی حصار میں نکالا گیا جومقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا بابا روڈے شاہ کے دربار پر اختتام پذیر ہوا برقی قمقوں ااور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجائے گے راستوں سے گزرنے والے جلوس پر خواتین نے گھروں کی چھتوں سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیامحلہ مدنی ،میلاد،عاشقان مصطفی چوک کے مکینوں کے علاوہ اسد نمبر دار ،راجہ ریاض ،طارق ،ٹھیکیدار آفتاب ،چیف (ر) صغیر ،راجہ سلطان ،حاجی صدیق ،راجہ شعیب ،حاجی مسعود نے لنگر کا وسیع بندوبستکیا ہوا تھا جو جلوس کے شرکاء میں تقسیم کیا گیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 12ربیع اول کے جلوسوں کی طرح گاؤں جاتلی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس مذہبی عقیدت احترام سے منایاگیاجامع مسجد جاتلی سے نکلاے جانیوالے جلوس کی قیادت مولوی محمد رمضان نے کی جلوس میلاد چوک پہنچا تو وہاں پر نعت خوانی کی گی اور علما کرام مولوی رنے خطا ب کیا اس کے بعد جلوس مدنی چوک ،عاشقان مصطفے چوک سے گزرتا ہوا ہر سال 12ربیع اول کے موقع پر اسد نمبر دار نے جلوس میں شامل سینکڑوں افراد میں لنگر تقسیم کیا گیا جلوس جن راستوں سے گزرا ہر طرف لبیک یا رسول ﷺ اور مرحبا مرحبا آمد مصطفے مرحبا کی صدائیں بلند ہو رہی تھی جلوس میں نوجون ،بچے ،اور بزرگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ہر ایک کی زبان سے لبیک یا رسول ﷺکی صدا بُلند ہو رہی تھی لنگر میں ہر ایک نے بڑھ چڑھ کر حسب توفیق حصہ ڈالا سیکورٹی اہلکار جلوس کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے ینگ مسلم فیڈریشن جاتلی کے نوجوانوں نے بھی جلوس میں اپنے طور پر بھی سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیے جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بابا نور محمد المعروف باباروڈے شاہ کے دربار پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوابعد ازاں حافظ آصف ،مولوی توقیر ،مولوی رمضان ،حافظ عابدخطیبجامع مسجد محمد ی جاتلی ،حافظ قہیم نے خطاب کیا اور لنگر تقسیم کیا گیا

خرم عزیز آف رتیال عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گے

some image

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ جاتلی سابق جنرل کونسلر خرم عزیز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وظن واپسی نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے ممبران کی مبارک باد تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جاتلی پیپلز پارٹی کے رہنما خرم عزیز آف رتیال عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گے نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے عہدیدران و ممبران راجہ پرویز اختر ، راجہ محمد علی، راجہ محمد اسحاق ،ڈاکٹر زبیر ، راجہ ابوبکر،ساجدشاہ ، قاضی یعقوب ،ملک مسعود ،رفیع اعجاز ،محمد انور شمس نے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

ہمارے نبی کی تعلیمات دھرنے والے گھر رکھ آئے، فیض آباد دھر ناپولیس کمانڈو کو ایک آنکھ کی بینائی سے محروم کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ فیض آباد دھر ناپولیس کمانڈو کو ایک آنکھ کی بینائی سے محروم کرگیا۔ پولیس کمانڈو اسرار تنولی ایم فل کا طالب علم اور گھر کا واحد کفیل ہے، جس نے مسلح مظاہرین میں گھرے ایف سی اہلکار کی جان بچائی تھی۔ انتظامیہ نے مکمل علاج کرائے بغیر اسرار تنولی کو پمز سے گاؤں بھیج دیا ، جسے یہ زخم کسی دشمن نہیں، اپنوں ہی بھائیوں نے دیئے ہیں۔ پچیس نومبر کو فیض آباد آپریشن کے دوران اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کے اسرار تنولی نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایف سی کے ایک تنہا جوان کی جان بچائی جس پر مظاہرین کلہاڑیوں سے حملہ آور تھے۔ ایف سی جوان کو مظاہرین کے نرغے سے چھڑا کر کندھے پر اٹھا کر لے جانے والے اسرار کو اچانک کسی نے ایسا پتھر مارا جو سیدھا اس کی دائیں آنکھ پہ لگا اور پھر سارا منظر سرخی مائل سیاہی میں بدل گیا۔ پنجاب یونیورسٹی سے کیمسٹری میں ماسٹرز کرنے اور قائد اعظم یونیورسٹی میں ایم فل کیمسٹری کے اس طالب علم کی دائیں آنکھ ضائع ہو گئی، حسیں سپنوں سے مزین بہار زندگی کے سارے اجالے، غم و اندوہ کے اندھیاروں میں ڈوب گئے۔ پمز اسپتال میں آپریشن کے بعد اسرار کو قدرے عجلت میں ضلع مانسہرہ، تحصیل اوگی میں اس کے دور دراز گاؤں بھیج دیا گیا، جس کا اسے دکھ ہے۔ اسرار کو جہاں آنکھ ضائع ہونے کا غم ہے وہاں حکومت اور محکمے سے گلہ بھی ہے،گاؤں منتقل ہونے کے بعد آج بھی اس کی زخمی آنکھ سے ناقابل برداشت ٹیسیں اور درد اٹھ رہاہے، گھر کےآس پاس کوئی اسپتال ہے نہ کلینک۔ بیمار والدین اور چار بہن بھائیوں کے واحد کفیل اسرار تنولی کا گھر اور کمرہ کسی گلشن غم کا عکاس ہے، خاندان کے سہمے بزرگ و بچے پریشاں ہیں کہ اب اس گھرانے کا کیا ہوگا۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد میں شرکت

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد میں شرکت کی۔ محفل میلاد میں نعت اور قوالی پیش کی گئی، پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے بھی محفل میلاد مین شرکت کی اور کلام پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید خورشید شاہ، نیئر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ، زمرد خان اور دیگر شریک ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے کسی بھی رہنما نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی، ترجمان پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ محفل سیاسی گفتگو کیلئے مناسب نہیں۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

مولانا پیر محمد عتیق الرحمن کا عید میلاد النبی ﷺ کے بہت بڑے جلوس سے خطاب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔ جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کوتاریکی سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا،نبی آخر الزماںﷺ پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے،آپﷺ نے اپنی تعلیمات میں امن،اخوت،بھائی چارہ،یکجہتی اور ایک دوسرے کو برداشت کا درس دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس اور آستانہ عالیہ فیض پور شریف میں نمازجمعہ کے بعد عید میلاد النبی ﷺ کے بہت بڑے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مولانا پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار کم و بیش انبیاء و رُسل دنیا میں مبعوث فرمائے،کوئی رسول کسی علاقے کی طرف کوئی ایک قبیلے یا قوم کی طرف،کوئی رسول ایک ملک کی طرف بھیجا گیامگر باعثِ تخلیق کائنات،سید المرسلین،خاتم الانبیاء،امام الانبیاء،محبوب رب العالمین حضرت سیدنا محمد مصطفیﷺ کو تمام مخلوقات کے لئے رسول بنا کر مبعوث فرمایا۔تمام انبیاء کو اللہ تعالیٰ نے معجزات عطا فرمائے لیکن میرے اور آپ کے آقا ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے سر سے لیکر پاؤں تک معجزہ بنایاآپ ﷺ کی عظمت و رفعت اللہ تعالیٰ قرآن میں یوں بیان فرماتا ہے’’ورفعنالک ذکرک’’اور(محبوب ﷺ) ہم نے آپ کی خاطر آپ کے ذکر کو بلند کر دیا،اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کا ذکر اس قدر بلند کیا ہے کہ جہاں خدا کا ذکر وہاں مصطفےٰ ﷺ کا ذکر ہے جہاں تک خدا کی خدائی ہے وہاں تک محمد ﷺ کی مصطفائی ہے ،تمام انبیاء و رسل بھی اس رفعت وعظمت والے نبی ﷺ کا ذکر و چرچا کرتے رہے،اسی لئے اعلیٰ حضرت مولاناشاہ احمد رضا خاں فاضل بریلی ؒ نے کیا خوب فرمایا ہے ’’سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی،سب سے بالا و اعلیٰ ہمارا نبی،خلق سے اولیاء اولیاء سے رسل، سب رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی‘‘اللہ تعالیٰ ایک مقام پر محبوب کے ذکر کی بلندی کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے:اور اے محبوب آپ کی آنے والی ہر گھڑی پہلے سے زیادہ آپ کی عظمت کا چرچا کرتی ہوئی آئے گی

some image

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

محمد اشتیاق(حال مقیم دوبئی) کی والدہ محمد ساجد سیفی کی خوشدامن انتقال کرگئیں، نماز جنازہ موضع برانڈی یونین کونسل منیاندہ میں ادا کی گئی

سرصوبہ شاہ(نمائندہپوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحجن قریشی۔۔۔۔۔سرصوبہ شاہ کی کاروباری شخصیت ٹیلرماسٹر محمد ارشاد، محمد سرفراز،محمد گلفراز،محمد اشتیاق(حال مقیم دوبئی) کی والدہ محمد ساجد سیفی کی خوشدامن انتقال کرگئی۔ان کی نماز جنازہ موضع برانڈی یونین کونسل منیاندہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علاقہ کی سیاسی سماجی اور کاروباری لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔رابطہ نمبر03015099091

چیئر مین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمو د کے سسر چوہدری منظور حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا

some image

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ریٹائرڈ تحصیلدار چوہدری محمد حسین کے بہنوئی چیئرمی یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے خسر چوہدری منظور حسین انتقال کرگئے نماز جنازہ اسپورٹس اسٹیڈیم کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی ، راجہ غلام مرتضیٰ ستی، صداقت حسین عباسی ، راجہ صغیر احمد ، حافظ سہیل اشرف ملک ، محمد اعجاز بٹ، چیئرمین راجہ ندیم احمد چیئرمین چوہدری صداقت حسین ، چیئرمین سید راحت علی شاہ، چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری، چیئرمین راجہ طارق یاسین کیانی ، چیئرمین میجر عبدالرؤف ، چیئرمین راجہ محمد اشتیاق، چیئرمین ڈاکٹر ممتاز حسین ، چیئرمین ماسٹر محمد یونس، توقیر اسلم ، تنویر ناز بھٹی، شاہد اکبرگجر، طارق تاج، شیخ حسن ریاض ، راجہ ظفر محمود ، چوہدری مشتاق حسین ، عاطف اعجاز بٹ، ٹھیکیدار محمد بشارت، صوفی بشیر خان، جمیل اختر، کپتان محمد اشرف، نمبردار اسد عزیز ، مولانا غلام مصطفی سیالوی، آصف نورانی ، راجہ سجاد احمد، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

سماجی شخصیت ملک محمد فاروق برطانیہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محفل کا انعقاد موہڑہ کنواں میں کیا گیا

some image

سہوٹ کلیال(نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین،راشد محمود راجہ۔۔۔موہڑہ کنواں نلہ مسلماناں ،کلر سیداں،برطانیہ میں مقیم سماجی شخصیت ملک محمد فاروق اللہ کو پیارے ہو گئے،انہوں نے اپنی زندگی میں مسجد کے صحن کے لئے قطہ اراضی وقف کر دی تھی،جس پر اب مسجد کے صحن کو وسعت دی جائے گی،مرحوم ملک محمد فاروق ،ملک ناظم فاروق یو کے،ملک عمر فاروق یو کے،ملک قمر فاروق یو کے کے والد محترم ،ملک قمر سلیم،ملک مناظر حسین یو کے،ملک عامر حسین یو کے،جنرل کونسلر ملک طارق حسین،ملک یاسر سعودی عرب،ملک صدام حسین یو اے ای،صوبیدار ریٹائرڈ ملک افضل کے قریبی رشتے دار تھے ،ایصال ثواب کی محفل میں سیاسی ،سماجی،فلاحی اور مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی بلندئی درجات کے لئے دعا کی۔

Picture of the Day