Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 2nd December 2017 ----- 13th Rabi Al-Awwal 1439

some image

some image

Main Headline

ہیڈلائن

پوٹھوار بھر میں عید میلاد النبیﷺ پورے جوش و جذبے اور شان شوکت سے منایا گیا

Eid Milad-un-Nabi (PBUH) being celebrated with religious fervor

some image some image

سہوٹ کلیال(نمائندگان پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین،حبیب الرحمن قریشی۔۔۔گزشتہ سال سے زیادہ امسال بہت بڑی تعداد عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سر صوبہ شاہ سے چوآ خالصہ تک پیدل سفر کیا،

جس میں بزرگ ،جوان،نوجوان اور بچوں نے تمام راستے درود و سلام کے نذرانے پیش کئے،شرکاء نے ختم بنوت زندہ باد اور لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فلک شگاف نعرہ ریلی کی جان رہا، ریلی میں جہاں پیدل دستے موجود تھے وہاں پر کثیر تعداد میں موٹر سائیکل،رکشے،کاریں ،جیپ اور ٹریکٹر بھی ریلی کا حصہ رہے،تمام راستے ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچاور کی جاتی رہیں

اس ریلی میں سہوٹ کلیال،سہوٹ حیال،سہوٹ بگیال،سہوٹ بدال،نئی آبادی سہوٹ بدال ، ڈھوک بلندیاں،کھناہدہ،چوآ خالصہ،ٹکال،سہوٹ صدرہ،موہڑہ نگڑیال،پہرحالی،موہڑہ ہیراں،گہدر،ڈھوک بنگیال،چورہ،ڈھوک کسی ، ڈھوک سنگال،سر صوبہ شاہ،پنڈ میر گالہ،نمب،منیاندہ،ڈھوک چوہان،ڈھوک گلی والی،بیکڑا آباد،سکرانہ،پنڈوڑہ ہر دو،شاہ خاکی، دھان گلی ، ڈھوک چوہان،انچوہا،ڈھوک ڈھکی سمیت ہزاروں کی تعداد نے شرکت کی

ریلی کے اختتام پر چوآ خالصہ اور محی الدین اسلامک یونیورسٹی میں محفل کا انعقاد کیا گیا،تھانہ کلر سیداں اور پٹرولیم پولیس شاہ خاکی کے اہلکاروں نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan: Eid Milad-un-Nabi — the birthday of Holy Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him) — was observed in Pothwar region and across the country with traditional religious zeal. The day started with 31- and 21-gun salute in the federal and provincial capitals, respectively, following a night full of celebration, Mehfil-e-Naat, conferences, and fireworks.

The largest procession started from Sir sooba shah in Kallar Syedan leading to Choa Khalsa, where a very large number of people gathered, similar massive rallies were taken out in Gujar Khan, Kahuta, Kotli Sattian and other parts of Pothwar region.

State and religious organizations, Milad committees, and individuals have planned a large number of activities, comprising processions, seminars, conferences, and discussion programmes to mark the annual event. The sacred day begins with offering of special prayers in mosques for upholding and flourishing of Islam and religious teachings, unity, solidarity, progress, and welfare of the Muslim ummah.

Numerous Eid Milad-un-Nabi (PBUH) processions will be taken out across the country and Mehfil-e-Milad will be held to celebrate the occasion. All streets and roads, as well as bazaars, shopping centres, and government and private buildings, have been beautifully decorated and illuminated with lights, colours, and banners bearing the writings about the celebration of Eid Milad-un-Nabi (PBUH) across the country.

Kallar Syedan NEWS

کلر سیداں کی خبریں

some image

سکوٹ اور گردونواح میں جشن عید میلادالنبی عقیدت واحترام اور مذہبی جو ش وجزبے سے منا یا گیا

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے، کیمرہ مین قیصر محمود) ۔۔۔۔سکوٹ، دودہلی، بھیائی مہر علی، پلا لہ سیداں، سینتھہ ، ممیال، ممیام، سلطان خیل ، باغ جمیری اور گردونواح میں عید میلا دالنبی مذہبی جو ش و جزبہ اور عقیدت واحترام سے منا یا گیا۔علاقے کے ہر موضع سے جلوس نکالے گئے ۔ مرکزی جا مع مسجد سکوٹ سے جلوس کا آغاز ہوا اور مین بازار سکوٹ میں ممیال، ممیام، بھیائی مہر علی اور دودہلی سے آنے والے جلوس میں شامل ہو گئے۔ جلوس میں چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد اور سابق امیدوار برائے چیرمین راجہ محمد جاوید ، خطیب جا مع مسجد سکوٹ مولانا سیلم چشتی جلوس سکوٹ بازار سے ہو تا ہوا بھٹھی سٹاپ پر پہنچ کر واپس سکوٹ بازار سے ہوتا ہوا مرکزی جا مع مسجد پہنچ کر اختتام پزیز ہوا۔ جا مع مسجد سکوٹ میں ایک پرقار تقریب میلادلبنی کے حوالے سے منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی پیر عمادلدین صدیقی نیریاں شریف نے سیرت پاک پر روشنی ڈالی اور ممتاز نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کی ۔ آخر میں دعاکی گئی اور شرکا میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

سویڈن اور ڈنمارک کے دوستوں کی جانب سے جھلہ جندرا اور مغل آباد کے ایک سو بیس مستحق طالب علموں کے لئے گرم یونیفارم کا تحفہ

some image

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔جھلہ جندرا کلر سیداں،گورنمنٹ پرائمری سکول جھلہ جندرا اور گورنمنٹ پرائمری سکول مغل آباد کے ایک سو بیس مستحق طالب علموں کو چےئرمین منظور ویلفےئر ٹرسٹ مندرہ ،منظور احمد بھٹی سویڈن اور ماڑی جبر کے رہائشی ڈنمارک میں مقیم حاجی غضنفر علی بھٹی کی جانب سے جرسیاں اور گرم ٹوپیاں تقسیم کی گئیں،جھلہ جندرا میں ۸۰ اور مغل آباد میں ۴۰ بچوں کو دی گئیں،جھلہ جندرا کے ہیڈ ماسٹر نعمان اظہر،ٹیچر صدام حسین،عامر شہزاد،صائمہ بتول،فاخرہ شاہین،جویرہ کوثر اور مغل آباد سکول کے ہیڈ ماسٹر شاہد انجم، ٹیچر مسرت نذیر،عاشق حسین،سحریہ کنول ، انعم شاہین اور سماجی شخصیت ڈاکٹر ربنواز راجہ نے چےئرمین منظور احمد بھٹی سویڈن اور حاجی غضنفر علی بھٹی ڈنمارک کا لستحق طالب علموں کی حوصلہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے،یاد رہے کہ چند دن قبل منظور احمد بھٹی سویڈن،ذوالقرنین بھٹی یوکے نے کھڈ تحصیل کلر سیداں کے پرائمری اور ایلیمنٹری سکول کے ایک سو چالیس مستحق طالب علموں میں گرم یونیفارم تقسیم کیا تھا۔

Kallar Syedan - For more details, Please watch the video below...

سرصوبہ شاہ بازار مساجدوں اور گھروں کو خوبصورت قمقوں اور جھنڈوں سے سجایا گیا

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔۔۔حضور ﷺ کی آمد کی خوشی میں12ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے گیا۔سرصوبہ شاہ بازار مساجدوں اور گھروں کو خوبصورت قمقوں اور جھنڈوں سے سجایا گیا۔گاؤں گاؤں میں میلاد شریف کی محفلوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے۔شمع رسالت کے پروانوں نے شہربھر میں گلیوں اور محلوں کو انتہائی خو بصورت انداز میں برقی قمقوں اور رنگ برنگی جھنڈیوں اور جھنڈوں سے سجانا گیا تھا۔۔12ربیع الاول صبح 11بجے کے قریب راجپوت مارکیٹ سرصوبہ شاہ میں تمام میلاد کمیٹیاں جمع ہوئی ۔اور راجپوت مارکیٹ کے تاجروں نے 100/100پونڈ کے دو کیک کاٹے اور مختصر خطاب کے بعد ایک بہت ہی بڑا جلوس مولانا محمد سلمان نقشبندی کی زیر نگرانی چوآخالصہ کے لیے روانہ ہوا وہاں شمع رسالت کے پروانوں نے نعت شریف کے گجرے پیش کئے اور بعد میں خطاب ہوا۔

سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے سرپرست اعلی پیر سید حاجی منصور حسین شاہ علیل ہوگئے

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے سرپرست اعلی پیر سید حاجی منصور حسین شاہ علیل ہوگے۔گزشتہ60ساوں سے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی ان کی قیادت اور ان کی زیر صدارت جلوس چوآخالصہ کے لیے روانہ ہوتا رہا اس بار بیماری کے باعث وہ پروگرام میں شرکت نہ کرسکے۔ان کے تمام عقیدت مندگان سے ان کی صحت کے لیے دعا کی پروز اپیل کی جاتی ہے ۔اللہ پاک ان صحت اور تنددستی عطا کریں۔

Kahuta NEWS

کہوٹہ کی خبریں

some image

سلام اوردرود شریف کی صداوں میں ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں میلاد النبیﷺانتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

some image

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ سلام اوردرود شریف کی صداوں میں ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں میلاد النبیﷺانتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔پولیس تھانہ کہوٹہ سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گے تھے ۔جلوس کوپورے راستے میں کہوٹہ کے دوکانداروں کی طرف سے عرق گلاب نچاور کیا گیا جبکہ راستے میں عوام نے اور دوکانداروں نے شرکاء جلوس کو لنگر بھی اور پھولوں کی پتیاں بھی نچاور کیں جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پزیرہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک دیگرشہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی عید میلادالنبی ﷺ انہتائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا کہوٹہ کے گرونواح سے صبح ہی جلوس مرزی جامع مسجد کہوٹہ میں آنا شروع ہو گے اورپھرسوا گیارہ بجے ایک بہت بڑا مرکزی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت صدر انجمن فدایان رسول ﷺ علاقے کی سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،صدر انتظامیہ مرکزی جامع مسجد کہوٹہ حاجی راجہ امتیاز عالم ،مرکزی جامع مسجد کہوٹہ کے خطیب مولانا ادریس ہاشمی ، پی ٹی آئی کے رہنماء غلام مرتضیٰ ستی،راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب ،مولاناعبدالصبور سیفی، کونسلرمظہراقبال بھٹی ایڈوکیٹ ،چیئرمین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی،مولانا ظہور نقبی ،راجہ طارق عظیم ،صدر پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان ، غلام مرتضیٰ صابری،راجہ انتخاب عالم سمیت دیگر قائدین نے کی اس موقع پرایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی اپنی پولیس نفری کے ساتھ موجود رہے ،سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج ملک جہانگیر،سول ڈیفنس کہوٹہ کے انچارج ساجد مہناس،دیگر اہلکار عبد الشکور کھٹڑ، ملک منیب ثاقب، راجہ جاوید سلطان،عدیل امتیاز قریشی ، ذکی اللہ،اظہر خان ، ملک امجد اور دیگر پولیس اہلکار،جانباز فورس اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے رضاکاروں کے ہمراہ جلوس کے ساتھ ساتھ رہے اور کسی قسم کا کوئی نا خوشگوارواقع پیش نہیں آیا جبکہ ایم سی کہو ٹہ کا عملہ بھی جلوس کے ساتھ رہا اور جلوس کے تمام راستے مکمل صاف ستھرے تھے ۔

some image

Gujar Khan City NEWS

گوجرخان کی خبریں

some image

بیول میں عید میلاد النبی ﷺمذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

some image

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ طارق ایوب۔۔۔۔ بیول میں عید میلاد النبی ﷺمذہبی جوش و خروش سے منایا گیا،بڑے بڑے جلوس نکالے گئے ،صلواۃو سلام ،نعتیں اور یا نبی یا نبی ،سیدی مرشدی ،لبیک یا رسول اللہ کے نعرے فضا میں ہر طرف بلند ہوتے رہے ۔عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر موہڑہ کنیال ، نگیال ، سوئیں حافظاں ،تھتھی،ٹکال ،مدنی محلہ بیول ، بابادیوان کمیٹی،اور یوتھ سوسائیٹی اور دیگر قریبی بستیوں سے بڑے بڑے جلوس بیول میں لائے گئے جو کہ مرکزی جلوس میں شامل ہو کر ایک جلوس کی شکل میں جبر روڈ سے ہوتے ہوئے مین جامع مسجد بیول میں اختتام پذ یر ہوا اس مرکزی جلو س کی قیادت علامہ سیالوی صاحب نے کی ۔

سوئیں چیمیاں کا نوجوان حادثے میں شدید زخمی

some image some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) راجہ طارق ایوب۔۔۔۔ سوئیں چیمیاں کا نوجوان ایکسڈنٹ میں شدید زخمی ، انتہائی تشویش ناک حالت میں راو لپنڈی منتقل کر دیا گیا۔سوئیں چیمیاں (موہڑہ کھوہ)کا رہائشی محمد عنصر ولد عزیزجو کہ رکشہ پر سوار اپنے گھرواپس آرہا تھا رستہ میں منگلورہ کے مقام پر ایک کالے رنگ کی ایکس ایل آئی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اس کے سر،چہرہ پر شدید چوٹیں آ ئیں اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتا ئی جاتی ہے ۔

بیول میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محلہ سجاوٹ پر اول انعام بابا دیوان

some image some image some image

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) راجہ طارق ایوب۔۔۔۔ بیول میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محلہ سجاوٹ پر اول انعام بابا دیوان ،دوم انعام یوتھ سوسائیٹی بیول جب کہ سوم انعام مدنی محلہ بیول کو دیا گیا جب کہ سب سے بڑا جلوس لانے پر موہڑہ کنیال اول انعام ،موہڑہ نگیال دوم انعام اور ٹکال کو سوم انعام سے نوازا گیا اسی طرح سٹیج سجاوٹ میں لالہ شبیر داتا چوک کو اول انعام جب کہ حافظ عمران کوسٹیج سجاوٹ پر دوسرا انعام دیا گیا ۔یہ انعامات بیول اہلسنت و جماعت کی جناب سے دئے گئے

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) راجہ طارق ایوب:: بیول میں عید میلاد النبی ﷺ کے بہت بڑے جلوس میں محمد سیام نعت نبی پڑھتے ہوئے جبکہ ان کے ساتھ خطیب مرکزی جامع مسجد بیول مولانا مقصود اعوان بھی موجود ہیں ۔

some image

بیول بازار اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں پورے بازار کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ۔۔۔۔۔ بیول بازار اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں پورے بازار کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے،مساجد کے علاوہ مارکیٹوں اور پلازوں پربھی لائٹنگ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔بیول بازار کی مین سٹریٹ کو ایک سرے سے دوسرے سرے تک سبز چادر تان کر ڈھانپ دیا گیا ہے اور ساتھ رنگ برنگی جھنڈیاں لگائی گئی ہیں اور لائٹنگ بھی کی گئی۔ شہر بھر میں مختلف مقامات پر اسٹیج بھی لگا دیئے گئے جہاں علمائے کرام تقاریر کریں گئے اور بچے سرور کائنات ﷺ کے حضور ہدیہ نعت پیش کریں گئے ۔ بیول سے ملحقہ علاقوں میں لوگوں نے اپنے اپنے گھروں اور محلوں کو بھی خوبصورت انداز سے سجا دیا ہے۔ ہر طرف سے سرکارکی آمد مرحبا،مدنی کی آمد مرحبا ،آقا کی آمد مرحبا کے نعر ے سنائی دے رہے ہیں ۔

some image

سابق ایم این اے گوجرخان چوہدری خورشید زمان کی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات

some image

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) ----سابق وزیر دفاع و ایم این اے گوجرخان چوہدری خورشید زمان نے گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا- چوہدری خورشید زمان سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کے بھائی ہیں پاکستان کی پارلیمنٹ میں کم عمری میں ایم این اے منتخب ہو کر جانے کا اعزاز چوہدری خورشید زمان کو حاصل ہے جو پچس سال کی عمر میں گوجرخان سے بھاری اکثریت کے ساتھ ایم این اے منتخب ہوئے تھے - تحصیل گوجرخان کی عوام اب بھی ان کو دوبارہ سیاست میں دیکھنا چاہتی ہے انہوں نے اپنے دور میں صحیح معنوں میں گوجرخان کی نماہندگی کی تھی - وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کے بعد انہوں نے ہمراہوزیر داخلہ اسلام آباد پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا-

Rawalpindi News

راولپنڈیکی خبریں

some image

جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محسن انسانیت کو درود و سلام پیش کرکے اپنے والہانہ دلی جذبات کا اظہار کریں گے۔, پیر نقیب الرحمٰن

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمٰن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میلاد مصطفے ﷺ کو مذہبی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور عاشقان حبیب جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محسن انسانیت کو درود و سلام پیش کرکے اپنے والہانہ دلی جذبات کا اظہار کریں گے۔ حضورﷺ کایوم ولادت منانے کابہترین طریقہ یہ کہ آپ کی تعیلمات پر عمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس میں کیا۔جس میں میئر میٹرو پولیٹن سردار محمد نسیم خان، چیئرمین واسا ، ضیاء اللہ شاہ، چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد ، حاجی پرویز خان و دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیاکہ جشن میلاد البنی کے مرکزی جلوس کے پرامن انعقاد کے لئے تھانے کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور میلاد کمیٹیوں کے ممبران ، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام جلوس کے ہمراہ رہ کر نظم وضبط اور امن عامہ قائم رکھنے میں مدد دیں گے اور شہر کے مختلف علاقوں سے نکلنے والے جلوسوں کے راستوں میں بھی امن و امان کے انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نےکہا کہ پولیس کی طرف سے جشن میلاد البنی ﷺ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔محمد حنیف عباسی نےکہاکہ عید گاہ شریف کے مرکز سے ہمیشہ محبت اور پیار کا درس دیا جاتا ہے اور ان کی قیاد ت اور رہنمائی میں عید میلا د النبی ﷺ کو شایان شان انداز میں منایا جائے گا۔چیئرمین پی ایچ اے ملک ابرار احمد نے کہا کہ12 ربیع الاول کے موقع پر راولپنڈی میں بے مثال اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی عارف رحیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں 9292548 اور 5553587 پر کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ و اسا کی طرف سے پانی کی فراہمی کے انتظاما ت کے گئے ہیں ۔ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔حاجی پرویز خان نے کہاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر راولپنڈی شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے ۔

 

پانی کی قلت سے بچانے کیلئے دادوچھا ڈیم پر کام شروع کرنے کا گوہیڈ دیدیا

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن نوید اسلم چوہدری نے راولپنڈی کو پانی کی قلت سے بچانے کیلئے دادوچھا ڈیم پر کام شروع کرنے کا گوہیڈ دیدیا ہے۔ دادوچھا کے مقام پر ڈیم کیلئے 17ہزار کنال اراضی ایکوائر کی جائے گی۔منصوبہ کو رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جو تین سال میں مکمل ہوگا۔دادوچھا ڈیم کے حوالے سے اجلاس جمعرات کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن نوید اسلم چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل اور دیگر حکام نے شرکت کی۔کمشنر راولپنڈی نوید اسلم چوہدری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ڈیم کا پی سی ون جلد پی اینڈ ڈی سے منظور کرائیں گے۔ہر حال میں ڈیم بناناہے۔یہ مستقبل کی لائف لائن ہے۔گرئوانڈ واٹر پر زیادہ انحصار کرنا آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ذرائع کے مطابق ڈیم کیلئے تاحال سائیٹ ون ہی زیر غور ہے۔جبکہ دوسری طرف محکمہ پنجاب ہائی وے ڈیم کے واٹر ریزروائر میں میں سے سڑک گزار چکا ہے۔جس کا پل جھیل میں ہے۔قبل ازیں دس ہزار کنال پر مشتمل ڈیم سائیٹ کیلئے 2010میں سیکشن چار ہوا تھا۔جبکہ منصوبہ کی فیزیبلیٹی سٹڈی پر 48.260ملین روپےلاگت آچکی ہے۔ذرائع کے مطابق منصوبہ محکمہ پی اینڈ ڈی میں گیا تھا۔28نومبر کو چیئر مین پی اینڈ ڈی نے ہدایت جاری کی کہ پہلے منصوبہ کیلئے زمین ایکوزیشن کا عمل مکمل کریں پھر سکیم منظوری کیلئے بھجوائیں۔منصوبہ کی منظوری کی صورت میں فوری فنڈز فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔دوسری طرف ڈیم سائیٹ پر تجاوزات بڑھتی جارہی ہیں۔جس کے حوالے سے شہری بھی شکایات کرچکے ہیں۔حکومت پنجاب سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی ڈیم بنانے کیلئےاپنے عزم کا اظہار کرچکی ہے۔لیکن اس کے باوجود قدرتی طور پر موجود ڈیم سائیٹ پرمحکمہ ہائی وے پنجاب نے سڑک کی سکیم شروع کردی جس پر سمال ڈیمز آرگنائزیشن نے محکمہ ہائی اور ضلعی انتظامیہ کو مراسلے بھجوائے تھے۔دادوچھاڈیم منصوبہ پر سات برس سے کچھوے کی چال کی طرح کام جاری ہے۔ تعمیر میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے جبکہ راولپنڈی میں پانی کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ایک شہری محمد طارق کیانی نے دادوچھا ڈیم ایریا میں بڑھتی ہوئی تجاوزات پر باقاعدہ تحریری شکایت کی تھی۔جس پرضلعی انتظامیہ اور سمال ڈیمز آرگنائزیشن کے درمیان خط و کتابت چلتی رہی۔محکمہ مال راولپنڈی کا موقف ہے کہ جب2010سے سیکشن چار ہوچکا ہے تو محکمہ آبپاشی کیوں رقم فراہم نہیں کررہا تاکہ لینڈ ایکوزیشن کی جاسکے۔ 2010میں لینڈ ایکوزیشن کیلئے فنڈز کا تخمینہ پون ارب تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فنڈز محکمہ آبپاشی کو مل چکے ہیں لیکن وہ لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر کو منتقل نہیں کررہے ہیں۔جب تک سیکشن17/4/6کا نوٹیفکیشن نہیں ہوتا ہم کسی کو ڈیم سائیٹ پر کچھ کرنے سے نہیں روک سکتے۔اس حوالے سے سمال ڈیمزذرائع نے بتایا فنڈز ابھی تک نہیں ملے کیونکہ سکیم منظور نہیں ہوئی ہے۔سکیم منظور ہوگی تو فنڈز ملیں گے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہائی کی طرف سے سڑک کی تعمیر کا معاملہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہائی کے ساتھ اٹھایا ہے۔ڈیم سائیٹ پر دفعہ144نافذ ہے ڈیم سائیٹ پر سرگرمیوں کو ضلعی انتظامیہ نے روکنا ہے۔

عید میلاد النبیؐ کے موقع پرآج لیاقت باغ سے چاندنی چوک تک مری روڈ پر ٹریفک بند رہے گی

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔عید میلاد النبیؐ کے موقع پرآج لیاقت باغ سے چاندنی چوک تک مری روڈ پر ٹریفک بند رہے گی ۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ آج جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر آغاز تا اختتام جلوس راولپنڈی سٹی ایریا میں فیض آباد سے آنے والی ٹریفک کو راول روڈ پرمو ڑ دیا جائیگا جو ٹیپو روڈ سے ہوتی ہوئی مریڑ چوک سے صدر جائے گی جبکہ مریڑ چوک سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو مریڑ چوک سے کچہری چوک کی طرف ڈائیورٹ کر کےاسلام آباد بھجوایا جائے گا ۔ سی ٹی او نے کہا کہ تمام ٹریفک کو متبادل راستوں پررواں دواں رکھا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ کینٹ ایریا میں کلمہ چوک سے جانب 22نمبر چوک آنے والی ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ سے جبکہ مریڑ چوک سے جانب صدر جانے والی ٹریفک کو کچہری چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا ۔

Mirpur News

میرپور کی خبریں

some image

مسئلہ کشمیر دنیا کا سب سے دیرینہ مسئلہ ہے, عبدالمالک

چکسواری ( نمائند ہ پوٹھوارڈاٹ کوم)۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر ضلع میر پور کے صدر چیئر مین عبدالمالک نے کہاکہ مسئلہ کشمیر دنیا کا سب سے دیرینہ مسئلہ ہے جس کی قراردادیں سترسال سے اقوام متحدہ میں حل طلب ہیں ریاست جمو ں و کشمیر بر صغیر کی تقسیم سے قبل ایک آ زاد اور خود مختار ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر موجود تھی تقسیم کے دوران ریاست جمو ں کشمیر نے پا کستا ن کے ساتھ شامل ہو نا تھا جس کو ایک بھارت نے ساز باز کرکے جعلی اور فرضی دستا ویز تیا ر کرکے کشمیر کو اپنے ساتھ شامل کرلیا جو کشمیر یو ں کی مر ضی کے خلا ف فیصلہ تھا اس دن سے کشمیر ی آزادی اور الحاق پا کستا ن کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا کشمیر یو ں کی منز ل پا کستا ن ہے اور کشمیری اپنی منزل حاصل کرنے کیلئے کسی قربا نی سے دریغ نہیں کر ینگے انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو چا یئے کہ وہ مقبو ضہ کشمیر میں ہو نی والی بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا نو ٹس لے کر قتل وغارت بند کر ائے ۔

Bereavements News

انتقال تعزیت اور قل کی خبریں

میجر محمد جا وید جنجو عہ کی والدہ محتر مہ اور بابو اظہر راجہ کی خالہ محترمہ رضا ئے الہی سے وفات پا گئیں،پنڈ بینسو میں سپرد خاک

پنڈ بینسو (نمائندہ پو ٹھوار ڈاٹ کو م،ارسلان بھٹی)۔۔۔۔ میجر محمد جا وید جنجو عہ کی والدہ محتر مہ اور بابو اظہر راجہ کی خالہ محترمہ رضا ئے الہی سے وفات پا گئیں،پنڈ بینسو میں سپرد خاک۔نما ز جنازہ ممتاز عا لم دین مولانا محمد اقبال قریشی کی اما مت میں ادا کی گئی۔نما ز جنا زہ میں راجہ صغیر احمد،چئر مین راجہ ندیم احمد ،ٹھیکدار بشارت ملک،راجہ محمد حنیف،حاجی نور الحق راجہ،محمد تنویر ناز بھٹی ،راجہ محمد جاوید،اساتذہ، وکلا،علماء،سابق ناظمین ،کو نسلرزاورسماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

باغ جمیری، چوہدری محمد شفیق کے والد محترم امیر زمان انتقال کر گئے

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے)۔۔۔۔باغ جمیری کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد شفیق کے والد محترم امیر زمان طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔مرحوم کی نما زجنازہ ڈھوک جبر باغ جمیری میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو آبائی قبر ستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔

،ڈہوک حشمت , ۔حاجی خواجہ رمضان کی والدہ کو سپردخاک کر دیا گیا

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔حاجی خواجہ رمضان کی والدہ کو سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت،ڈہوک حشمت خواجہ شفیق ،خواجہ حاجی رمضان اور خواجہ لطیف کی والد ہ محترمہ انگلینڈ میں انتقال کر گئیں گزشتہ روز ان کا جسد خاکی پاکستان لایا گیا بروز جمعہ دن ساڑھے گیارہ بجے آبائی قبرستان میں سپرخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں چوہدری جاوید کوثر ،راجہ جمشید کیانی چوہدری محبوب حسین آف لس، سردار عبدالقیوم ،چوہدری جاوید گولین ،صوبیدار چوہدری اشرف،چوہدری سعید گولین ،چوہدری مصدق ،ملک غنضنفر آف کنگر ،راجہ وزارت کیانی ،راجہ یوسف پلینہ ،خواجہ شفیق مکھیالہ ،ارشد مغل ،چوہدری سلیمان ،چےئرمین اسلم ،ٹھیکیدار ریاست ،ٹھیکیدار ناصر،حاجی چوہدری اسلم ،حاجی حنیف تھاتھی سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Picture of the Day

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2017

new graphics