• Kallar Syedan: Punjab Chief Minister Maryam Nawaz will also visit PP 7 very soon, Raja Sagheer Ahmed

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09مئی,2024ء)—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہونے جا رھا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی بہت جلد پی پی 7 کا دورہ کریں گی انہوں نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم سی کلرسیداں میں تئیس کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز طلب کیئے جا چکے ہیں کروڑوں کےمزید منصوبے تشکیل دیئے جا رہے ہیث کلرسیداں اے دھانگلی کارپٹ سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام چوآخالصہ پل تک مکمل کر لیا گیا چوآخالصہ سے شاہ خاکی چیک پوسٹ پر کام تیزی سے جاری یے چواخالصہ پل پر بھی کام ہو رہا ہے دیگر منصوبوں کے لیے بھی جلد وزیراعلی مریم نواز فنڈز جاری کر رہی ہیں مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے کلرسیداں میں جنرل بس اسٹینڈ اور بیول سے سموٹ سڑک کے لیئے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی جس پر راجہ صغیر احمد نے کہا کہ بیول سے سموٹ سڑک کے لیئے بہت جلد فنڈز مختص کر دیئے جائیں گے اس میں پہلے ہی کافی تاخیر ہو چکی ہے یہ سڑک دو تحصیلوں کلرسیداں اور گوجرخان کے دیہات کو آپس میں ملاتی ہے۔

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, May 9, 2024)- Muslim League-N Member of Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed has said that a new era of construction and development is going to start in the area. Punjab Chief Minister Maryam Nawaz is also very She will visit PP-7 soon, he said while talking informally to the media, tenders for development projects worth 23 crores have been invited in MC Kallar Syedan, and more projects worth crores are being prepared. The work has been completed up to Choa Khalsa bridge, the work on Shah Khaki check post from Choa Khalsa has been going on rapidly, work is also going on on Choa Khalsa bridge, Chief Minister Maryam Nawaz is releasing funds for other projects soon. I suggested allocating funds for the general bus stand and Bewal-to-Smot road, on which Raja Sagheer Ahmed said that funds will be allocated for the Bewal-to-Smot road very soon, it has already been delayed a lot. The two tehsils connect the villages of Kallar Syedan and Gujar Khan.

    ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ نے مزید دو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے

    IESCO sub-division Choa Khalsa registered cases against two more electricity thieves

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09مئی,2024ء)—ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ نے مزید دو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف نے کلرسیداں پولیس کو استغاثہ ارسال کرتے ہوئے بتایا کہ عالمگیر پراچہ، فیصل فاروق،رضوان اور آصف خان پر مشتمل چار رکنی ٹیم نے یوسی منیاندہ کی ڈہوک پھری میں ظفر علی ولد پہلوان خان اور بشارت ولد محمد خان کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا لہذہ ان کے خلاف مقدمات اندراج کرکے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

    ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس عبدالکریم کا کلرسیداں میں پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کا دورہ کیا

    Additional IG Patrol Police Abdul Kareem visited Patrol Check Post Chauk Pindori

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09مئی,2024ء)—ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس عبدالکریم کا کلرسیداں میں پٹرولنگ چیک پوسٹ چوکپنڈوری کا دورہ کیا۔ایس ایس پٹرولنگ محمد بن اشرف نے انہیں بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ نے ایس ایس پی پٹرولنگ کے ہمراہ پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی کا تفصیلی معائینہ کیا۔ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے حوالہ سے افسران اور جوانوں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ضرورت ہے ہم نے مسافروں اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہرصورت یقینی بنانا یے۔ہمارے افسران اور جوان فرائض کی انجام دہی میں پمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے پولیس چوکی کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چوکی انچارج سب انسپکٹر عتیق الرحمان کو مبارکباد بھی دی

    محکمہ مال کے گرداور چوہدری عبدالقدوس کی کزن انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈہوک بلندیاں نزد چوآخالصہ میں ادا کی گئی

    The cousin of Ghardavar Chaudhry Abdul Quddus passed away UK and buried in Dhok Baba Baland, Choa Khalsa

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09مئی,2024ء)—محکمہ مال کے گرداور چوہدری عبدالقدوس کی کزن انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈہوک بلندیاں نزد چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،ریونیو آفیسر جابر عباس، کلرسیداں بار کے صدر یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری اسد قیوم،راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ، راجہ ندیم احمد،سردار محمد آصف،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،عثمان سلطان وڑائچ،راجہ داؤد اکبر،چوہدری وقاص گجر،صوبیدار محمد الیاس،سرفراز جنجوعہ، چوہدری شبیر لنگڑیال، چوہدری محمد ذوالفقار، نمبردار طاہر عزیز،صوفی بشیر خان، ملک طاہر یاسین ایڈووکیٹ،پرویز کیانی، امتیاز حسین،قاضی سہیل افتخار ماسٹر عبدالشکور و دیگر نے شرکت کی۔

    راجہ رمیض رشید ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    Raja Rameez Rasheed died in a traffic accident

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09مئی,2024ء)—چیئرمین ادب کونسل پوٹھوہار اور ملک کے ممتاز دانشور کالم نگار راجہ شاہد رشید کے چھوٹے بھاٸی راجہ رمیض رشید ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گٸے۔نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب گاٶں درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی جس میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،حاجی اخلاق حسین، محمد آصف،حاجی محمد اسحاق،قاضی جاوید ظفر،راجہ عاصم ریاض، راجہ مشتاق حسین،محمد رضوان،راجہ پرویز اختر اور دیگر نے شرکت کی۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Kahuta: Dr. Zobia Abid, talented student resident of Kahuta Chani Awan honured

    مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی 2024) کہوٹہ چھنی اعوان کی رہائشی ہونہار طالبہ ڈاکٹر زوبیہ عابد کا اعزاز، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی امیر جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ حاجی ملک عبدالغفور (مرحوم)کی بہو اور ملک عبدالغفار کی اہلیہ سکالر ڈاکٹر زوبیہ عابد نے NUST یونیورسٹی اسلام آباد سکول آف میٹریل اینڈ کیمیکل انجینئرنگ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔گزشتہ روز انہوں نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع کیا۔ ڈاکٹر زوبیہ عابد کا تحقیقی کام پانی کی صفائی کے عمل پر تھا جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں ایک اہم مسئلہ ہے، اس تحقیقی کام کا پاکستان، کینیڈا اور چین کے پروفیسرز نے جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈاکٹر زوبیہ عابد اور انکے اہل خانہ کوعزیز واقارب کی جانب سے دلی مبارکباد دی گئی اور مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔

    Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 9 May 2024) Honorable Dr. Zubia Abid, a resident of Kahuta Chani Awan, has completed her PhD from National University of Sciences and Technology (NUST), Islamabad, daughter-in-law of Ameer Jamaat-e-Islami Tehsil Kahuta Haji Malik Abdul Ghafoor (late) and wife of Malik Abdul Ghafoor, a scholar. Dr. Zubia Abid completed her PhD degree from NUST University Islamabad School of Materials and Chemical Engineering. Dr. Zubia Abid's research work was on the process of water purification, which is an important issue not only in Pakistan but worldwide, this research work was reviewed by professors from Pakistan, Canada and China. On this occasion, Dr. Zubia Abid and her staff were congratulated by relatives and wished for the future.

    حاجی راجہ ریاست علی کیانی کاپیر عماد الدین نقشبندی نیریاں شریف کے ہمراہ دربار عالیہ پیر سخی مغاث معصوم ؒکے مزار اقدس پر حاضری

    Haji Raja Rashtat Ali Kayani along with Pir of Niryan Sharif attended Darbar Aliya Pir Sakhi Masoom.

    مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی 2024) بزرگ مذہبی و سماجی شخصیت حاجی راجہ ریاست علی کیانی کاپیر عماد الدین نقشبندی نیریاں شریف کے ہمراہ دربار عالیہ پیر سخی مغاث معصوم ؒکے مزار اقدس پر حاضری، ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاہیں،اس موقع پر حاجی راجہ ریاست کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اولیائے اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے روشن مینار ہوتے ہیں‘ ہمیں چاہئے کہ اولیائے اللہ کی زندگیوں کو مشعل راہ بنا کر اپنی زندگی گزاریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کی بنیاد توحید ہے‘ ہماری محبتوں کا مرکز صرف اللہ‘ اس کا رسول اور آل بیعت ہے‘ صوفیائے اکرام نے پوری زندگی اللہ اور درود مصطفیٰ ﷺکی صدا دی مگر جب تک ہم اپنے دلوں میں خواہشات اور جھوٹ کے بتوں کو نہیں توڑیں گے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوں گے۔ حاجی راجہ ریاست کیانی کے ہمراہ معروف مذہبی شخصیت پیر عماد الدین نقشبندی،گدی نشین دربار عالیہ ساہیں پرویز،شفیق جی ایم کیانی،راجہ یاسر علی کیانی بھی ہمراہ موجود تھے۔

    معروف سیاسی شخصیت حوالدار سعید کھٹڑ عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گے

    The well-known political figure Havaldar Saeed Khattar returns home after performing Umrah

    مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9مئی 2024) معروف سیاسی شخصیت حوالدار سعید کھٹڑ عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گے، بزرگ صحافی چوہدری الفت آف سہوٹ کلیال اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے گھر جا کر مبارکباد پیش کی،حوالدار سعید کھٹڑاہر پورٹ کو ان کے دوستوں، عزیز و اقارب ا ن کا پر تباک استقبال کیا اور ان کو ان کی رہائش گاہ پر لگایا گیا،جہاں ان سے ملاقات و مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا گذشتہ رو زکلر سیداں کے بزرگ صحافی چوہدری الفت آف سہوٹ کلیال اور کہوٹہ کے معروف صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ا ن سے ملاقات کی اور ان کو عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی حوالدار سعید کھٹڑنے ان کا شکر یہ ادا کیا اور ان کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں اس موقع پرحوالدار سعید کھٹڑ نے کہا کہ جو سکون اللہ پاک ان کے مقدس مقامات پر ہے وہ اور کہیں بھی میسر نہیں ہے ہر وقت اللہ پاک کی رحمتوں کا نزول ہوتا رہتا ہے، روضہ رسول ﷺ پر جب نظر پڑھتی ہے تو دل خوشی سے حلق کو آجا تا ہے اور جب مکے اور مدینے پاک سے واپسی ہوتی ہے تو پھر دل کی جو کفیت ہوتی ہے وہ الفاظوں میں بتائی نہیں جاتی،جوں جوں یہ مقدس مقامات آنکھوں سے اوجھل ہوتے ہیں تو آنکھوں سے ساون کی برسات شروع ہوجا تی ہے۔

     
  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua

  • Manchester: Ikrah Hussain has clinched a silver medal in world Taekwondo competition in Bulgaria

    لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 09 مئی 2024) اولڈہم سے تعلق رکھنے والے اقراء حسین نے بلغاریہ میں منعقدہ عالمی تائیکوانڈو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ 13 سالہ اقراء حسین نے برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مقابلے میں چار فائٹ کیں اور صرف مارچ میں عالمی سطح پر ڈیبیو کیا۔ اقراء حسین چھ سال سے تائیکوانڈو میں مقابلہ کر رہی ہے اور اس وقت برطانوی تائیکوانڈو پرفارمنس کیڈٹ اسکواڈ اور ایک بین الاقوامی اسپورٹس ایتھلیٹ کا حصہ ہے۔ وہ گزشتہ تین سالوں سے ہڈرز فیلڈ روڈ پر ہورائزن ایل جی اے اکیڈمی میں مقابلہ کر رہی ہے اور اس کھیل میں دوسری ڈین بلیک بیلٹ رکھتی ہے۔ اس نے کہا: "پہلے بلغاریہ میں مقابلہ غیر حقیقی محسوس ہوا، لیکن مجھے اس بات پر فخر تھا کہ میں کہاں تک پہنچی ہوں۔ میں دوسرے مقابلوں میں رہا ہوں لیکن دوسری بار بلغاریہ جانا میرے لیے ایک قدم آگے تھا۔

    London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, May 09, 2024) Ikrah Hussain from Oldham has clinched a silver medal in a prestigious world Taekwondo competition in Bulgaria.

    Ikrah Hussain, 13, had four fights in the competition representing Britain and only made her debut on the world stage in March.

    Ikrah has been competing in Taekwondo for six years and is currently part of the British Taekwondo Performance Cadet Squad and an International Sports Athlete.

    She has been competing at the Horizon LGA Academy on Huddersfield Road for the past three years and holds a second Dan black belt in the sport.

    She said: “At first the competition in Bulgaria felt surreal, but I was proud of how far I have come. I have been in other competitions but going to Bulgaria for the second time was a step forward for me.

    Proud mum Naseem said: “Ikrah wants to break down barriers for all ethnicities and increase participation in sport and physical activity for women and girls in all aspects of life.

  • Reported By: Mohammad Naseer Raja

  • Kahuta: One person killed over land dispute in Pangala village of Union Council Mator

    کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،8مئی2024)--- تھانہ کہوٹہ کے علاقے یو سی مٹور میں قتل کی لرزا خیز واردات۔یونین کونسل مٹور کے گاؤں پنگالہ میں زمین کے تنازعے پر ایک شخص قتل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں قتل کی لرزہ خیز واردات مٹور کے گاوٗپنگالہ میں زمین کے تنازعے پر ایک شخص قتل پولیس تھانہ کہوٹہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لیکرفوری ٹی ایچ کیو ہسپتالمنتقل کیا گیا۔ جبکہ پولیس مصروف تفتیش۔

    Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 8th May 2024)--- Shocking incident of murder in UC Mator area of Kahota police station. One person was killed over a land dispute in Pangala village. While the police are busy investigating the incident.

    ہولاڑ پل پر کام کرتے ہوئے ایک نوجوان ورکر پل سے نیچے گر گیا

    Worker falls from Olar bridge and dies

    کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،8مئی2024)--- ہولاڑ پل پر کام کرتے ہوئے ایک نوجوان ورکر پل سے نیچے گر گیا۔کیبل کو پکڑنے کی کوشش میں کیبل کا وزن زیادہ ہونے سے بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے نیچے گر کر اللہ کو پیارا ہو گیا۔تفصیل کے مطابق ہو لاڑ پل پر کام کرتے ہو ئے نوجوان ورکر ثاقب سعید ولد سعید احمد ساکن جیوڑہ کہوٹہ کیبل کی تار پکڑتے ہو ئے پل سے نیچے گر گیا پل پر کیبل کی بچھائی کا کام جاری تھا۔ کیبل کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نوجوان سنبھل نہ سکااور پل سے نیچے جا گر ا جہاں موقع پر ہی نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ نماز جنازہ اسکے آبائی گاوں جیوڑہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی،مذہبی شخصیات معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

     پولیس کے ساتھ منشیات و جرائم کے خاتمے کے لیئے مکمل تعاون فراہم کریں

    Public asked to Provide full cooperation with the police for the eradication of drugs and crimes

    کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،8مئی2024)--- ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او عزیز اسلم نیازی کی زیر کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کی روک تھام، نقصانات شعور و آگاہی اور منشیات سے متاثرہ اشخاص کے علاج و بحالی کے حوالے سے پولیس پبلک کمیٹی برائے انسداد منشیات کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلا س سے ایس ڈی پی اوکہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عزیز اسلم نیازی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، انجمن تاجران کہوٹہ کے راجہ خورشید عالم، صدر پوٹھو ہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، ممبران امن کمیٹی پروفیسر حافظ عبدالصبور صیفی، مولانا عثمان عثمانی، مولانا ہاشم ظہور نقیبی اور دیگر میڈیا نمائندگان علماء کرام،تاجران اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی اوکہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عزیز اسلم نیازی نے کہا کہ عوامی تعاون سے منشیات فروشی کا خاتمہ کریں گے۔ پولیس پبلک کمیٹی برائے انسداد منشیات میں کہوٹہ کے شہریوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو شامل کر کے تعلیمی اداروں اور مساجد کے ساتھ ساتھ شہریوں کی آگاہی کے لیئے سیمینارز اور تقریبات منعقد کرکے عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری تعاون کریں اور منشیات کے حوالے سے تھانہ کہوٹہ میں اطلاع کریں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اس موقع پر شرکاء اجلاس نے تھانہ کہوٹہ کے ایس ڈی پی اوکہوٹہ مرزا طاہر سکندر اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عزیز اسلم نیازی کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ساتھ منشیات و جرائم کے خاتمے کے لیئے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

    سابق ممبر اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کا دورہ،ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں، ورکروں سے ملاقاتیں

    Former Member of Assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan visited the constituency, met with voters, supporters, activists and workers

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2024) سابق ممبر اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کا حلقے کا دورہ،ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں، ورکروں سے ملاقاتیں،مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے اپنے اس دورے میں ووٹروں، سپورٹروں، کارکنوں، ورکروں سے ملاقاتیں کیں اورمختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی انہوں نے کہوٹہ کے معروف معالج ڈاکٹر محمد علیم سے ان کے کلینک میں جا کر ان سے ملاقات کی ان کے بیٹے کی پرموشن پر دلی مبارکباد پیش کی،سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، نے یوسی لہڑی سالگراں کے مقام پر چوہدری مجید کے بھائی کے نمازے جنازہ میں شرکت کی اور ان سے دلی تعزیت بھی کی انہوں نے نڑھ والے راجہ اورنگزیب کی وفات پر ان کے صاحبزادے راجہ عاقب سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ تنویر آف گھڑیٹ،عدیل افضل، اور دیگرکارکنان بھی موجود تھے

    ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کا اے کے مال کہوٹہ کے آنر چوہدری خضران لطیف کو بیٹے کی پیدائش اور عمرئے کی ادایگی پر مبارکباد۔

    Member National Assembly Raja Osama Ashfaq Sarwar congratulated  Chaudhry Khizran Latif of AK Mall Kahuta on the birth of a son

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2024) ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور کا اے کے مال کہوٹہ کے آنر چوہدری خضران لطیف کو بیٹے کی پیدائش اور عمرئے کی ادایگی پر مبارکباد۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے معروف کاروباری سنٹر (AK)مال کہوٹہ کے آنر ممتاز سیاسی وکاروباری شخصیت چوہدری خضران لطیف جو گذشتے ہفتے قبل عمرئے کی ادایگی کے بعد وطن واپس آئے تھے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے ایم این اے اسامہ اشفاق سروراور دیگرشخصیات نے ان کے گھر ا کر ان کو ان کے بیٹے کی پیدائش اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چوہدری زین العابدین عباسی سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن اور سابق نائب ناظم ایم سی کلر سیداں، عبدالقدوس عباسی،کرنل انوار عباسی،اور دیگر اہم شخصیات موجود تھی۔

    عمار عربی ستی پاکستان پہنچ گے

    Ammar Arabi Satti arrives in Pakistan

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مئی2024) نوجوان سیاسی شخصیت راجہ انتخاب عربی کا چھوٹا بھائی عمار عربی ستی پاکستان پہنچ گے،اہر پورٹ پر ان کے عزیز اقارب اور دوستوں نے ان کا استقبال کیا،یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کلیال کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ (حا ل مقیم سویزئر لینڈ) کا چھوٹا بھائی نوجوا ن سیاسی شخصیت عمار عربی ستی (حا ل مقیم اٹلی)گذشتہ روز قبل پاکستان پہنچ گے ہیں اہر پورٹ ان کو انکے بھائی طارق محمود ستی، رازق ستی، عثمان ستی سمیت دیگر ان کا استقبال کیا اور ان کو گھر لائے۔

  • Reported By: Raja Imran Zamir

  • Kallar Syedan: I Am aware of the problems of the constituency and will fulfill all the election promises, Raja Osama Sarwar

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, مئی,2024ء)—مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ وہ حلقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں تمام انتخابی وعدے پورے کریں گے۔ذرائع آمدورفت تعلیم صحت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلرسیداں شہر میں سابق رکن بلدیہ شیخ حسن ریاض کی رھائشگاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق یوسیز چیئرمین محمد زبیرکیانی،چوہدری شفقت محمود، سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،شیخ سلیمان شمسی،شیخ تیمور قدوس ایڈووکیٹ کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سٹی صدر چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد،راجہ ظفر محمود،چوہدری شاہد گجر، صوبیدار غلام ربانی،شیخ توقیر احمد سابق ارکان بلدیہ و معززین علاقہ نے شرکت کی۔راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ وہ تمام علاقوں کو سوئی گیس مہیا کریں گے،ہسپتال اپگریڈ کریں گے یونیورسٹی بھی قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب کلرسیداں میں اپنا دفتر قائم کررہے ہیں جہاں لوگوں سے رابطے مستحکم کریں گے،۔فیض آباد میں مرکزی دفتر بھی قائم کیا جائے گا۔رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ تمام مسائل سے آگاہ ہیں صوبائی وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے عین مطابق تمام مسائل تیزی سے حل کریں گے۔

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 08, May, 2024) - Muslim League-N Member National Assembly Raja Osama Sarwar has said that he is well aware of the problems of the constituency and will fulfill all the election promises. Health problems will be solved on a priority basis. He expressed these views last night while addressing a dinner organized in his honor at the residence of former municipal council member Sheikh Hassan Riaz in Kallar Syedan. Chaudhry Shafqat Mehmood, former vice chairman of the municipality Chaudhry Ziarab Minhas, Sheikh Suliman Shamsi, Sheikh Taimur Quddoos Advocate, besides the city president of Muslim League-N, Chaudhry Akhlaq Hussain, General Secretary Chaudhry Zainul Abedin Abbas, City President of the Youth Wing, Sheikh Hassan Saraiki, Gen. Secretary Sardar Waseem Ahmed, Raja Zaffar Mehmood, Chaudhry Shahid Gujjar, Subedar Ghulam Rabbani, Sheikh Tauqir Ahmed, former members of the municipality and dignitaries of the area participated. Raja Osama Sarwar said that they will provide Sui gas to all areas, upgrade the hospital A university will also be established. He said that he is soon establishing his office in Kallar Syedan where he will establish contacts with the people. A central office will also be established in Faizabad. We are aware of the problems and will solve all the problems as per the vision of the provincial chief minister Maryam Nawaz.

    دعوت عشائیہ کی خاص بات یہ تھی کہ اس تقریب میں ان تمام لوگوں نے اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جنہوں نے 8 فروری کو مسلم لیگ ن کی بجائے اس کے مخالف امیدواروں کو سپورٹ کیا

    The highlight of the dinner was that all those who supported the anti-PML-N candidates instead of the PML-N on February 8 were invited at the event

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, مئی,2024ء)—مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں منعقدہ دعوت عشائیہ کی خاص بات یہ تھی کہ اس تقریب میں ان تمام لوگوں نے اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جنہوں نے 8 فروری کو مسلم لیگ ن کی بجائے اس کے مخالف امیدواروں کو نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ وہ ان کے پولنگ ایجنٹ اور پولنگ کیمپ بھی لگانے والوں میں شامل تھے۔ مسلم لیگ ن کلرسیداں کی یہ انفرادیت بھی ہے کہ اس کے درجنوں رہنما عام حالات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ رہتے ہیں انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بجائے اس کے مخالفین کی بھرپور مدد کرتے ہیں اور انتخابات کے بعد پھر مسلم لیگ ن کی صفوں میں شامل ہوکر خود کو قائداعظم کے زمانے کا مسلم لیگی کہلواتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ لوگ مسلم لیگ ن پر بوجھ ہی نہیں بلکہ یہ گھس بیٹھیئے ہیں جن کا نظریہ صرف الو سیدھا کرنا ہے مگر مسلم لیگ ن کے اندر احتساب کا کوئی معیار ہی نہیں۔مسلم لیگ میں رہ کر اسے نقصان پہنچانا ان کے لیئے کوئی باعث ندامت بات ہی نہیں ہے یہ جب چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں چھرا گونپ جاتے ہیں پھر بھی یہ ہیں پکے مسلم لیگی!

    شبیر احمد قریشی ہاشمی انتقال کر گئے۔نمازجنازہ ٹرانسفارمر چوک صادق آباد میں ادا کی گئی

    Shabbir Ahmed Qureshi Hashmi passed away. Funeral prayers were offered at Transformer Chowk Sadiqabad

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, مئی,2024ء)—معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی کے بڑے بھائی شبیر احمد قریشی ہاشمی انتقال کر گئے۔نمازجنازہ ٹرانسفارمر چوک صادق آباد میں ادا کی گئی جس میں نیشنل ہائی ویز و موٹرویز پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،ہارون کمال ہاشمی،عابد ہاشمی،قاضی زاہد نعیم،عمار حمید ہاشمی،کامران ہاشمی،محمد اقبال قریشی،افتخار ہاشمی،مشتاق ہاشمی،ابرار قریشی،احسان الحق ہاشمی،ساجد قریشی،نثار قریشی،نصیر ہاشمی،منظور قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

    معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری نجیب اختر انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں جسوالہ میں ادا کی گئی

    Renowned political and social figure Chaudhry Najeeb Akhtar passed away and funeral prayers were offered in Jaswala village

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08, مئی,2024ء)—معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری نجیب اختر انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں جسوالہ میں ادا کی گئی۔جس میں دربار عالیہ کھڑی شریف کے سجادہ نشین پیر میاں محمد بخش،پیر محمد افضل نقیبی،پیر صاحبزادہ بدرمنیر،پیر سید حامد علی شاہ،سید طاہر عباس،ملک جمیل اختر عادل،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری شاہد گجر،مسعود احمد بھٹی،طاہر بھٹی،ابرار بھٹی،راجہ طارق سلیم،سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،حافظ وسیم شوکت،ارشد عنایت مرزا،ملک محمد ندیم،ارشد عنایت مرزا، تنویر شیرازی،انیس الرحمان،ماسٹر محمد ظہیر،نعمان ظفر،اکرام الحق قریشی، راجہ عبدالرووف،شیخ دانش لیاقت،اسحاق بٹ و دیگر نے شرکت کی۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Norway: Reception held for ex envoy Chief Minister of Punjab, Chaudhry Naeem Raza.

    اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر,08, مئی,2024ء)—اوسلو کے نواحی علاقے بیروم کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سجاد داد پوہلہ کی جانب سے سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری نعیم رضا کوٹلہ اور دیگر ممالک سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں مقامی ریسٹیورنٹ میں ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں سماجی، سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے شرکت کی۔ تقریب میں علامہ سید نعمت علی شاہ بخاری اور علامہ سید محمد اشرف نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قاری نورعلی سیالوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ چوہدری محمد اشرف نے بارگاہ رسول ﷺ میں نعت پیش کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری نعیم رضا کوٹلہ نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سجاد داد پوہلہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانیوں نے ہر شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دے کرجہاں اپنے وطن پاکستان کا نام روشن کیا ہے وہاں ناروے کی ترقی میں بھی بھرپور اور اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناروے کے پاکستانی بہت ہی ملنسار اور مہمان نواز ہیں اور ان میں جذبہ حب الوطنی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن پاکستانیوں کو جو بھی مسائل ہیں وہ پاکستان جا کر ان کو حل کرانے کی کوشش کریں گے۔ چوہدری سجاد داد پوہلہ نے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے اوراسکی رونق کو دوبالا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض پاک ناروے فورم کے جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔ تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدر قمر عباس ٹوانہ، حاجی ذوالفقار علی صدر النور اسلامک سینٹر بیروم، چوہدری طاہر اکرم ٹھیکریاں، چوہدری شبیر حسین، چوہدری شوکت ملک صابووال، چوہدری شہباز داد پوہلہ، چوہدری ہاشم علی، چوہدری اظہر اقبال، چوہدری صغیر بشیر، چوہدری نصیر بشیر، چوہدری گلفرازآف یوکے، چوہدری مشتاق احمد کھاریاں، سید خالد حسین شاہ چنڈالہ، چوہدری رفیق احمدنوناوالی، راجہ ڈاکٹر مبشر بنارس، راجہ آصف ریاض، چوہدری ریاض بہبلی، چوہدری غلام سرور، چوہدری عطا محمد نورجمال، ایڈوکیٹ شہزاد نذیر،ممتاز بزنس مین شیخ طارق محمود، حاجی افضال صدر پاکستان تحریک انصاف ناروے، معروف صحافی مرزا یوسف اور دیگر شامل ہیں۔ تقریب کے آخر میں علامہ سید محمد اشرف نے امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

    Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, 08, May, 2024)- On behalf of Chaudhry Sajjad Dad Pohla, a well-known political and social figure from the suburbs of Oslo, organised a reception for Chaudhry Naeem Raza, the former advisor to the Chief Minister of Punjab.

    A sumptuous dinner was organized at a local restaurant in honor of the guests, which was attended by a large number of social, political and religious leaders. Allama Syed Nimat Ali Shah Bukhari and Allama Syed Mohammad Ashraf took special part in the ceremony.

    The ceremony was started by Qari Noor Ali Sialvi by reciting the Holy Quran while Chaudhry Muhammad Ashraf presented Naat in the Bargah of Rasool ﷺ. Chaudhry Naeem Raza Kotla, the chief guest of the event, thanked Chaudhry Sajjad Dad Pohla and said that Pakistanis have made the name of their homeland Pakistan bright by performing valuable services in every field and are also rich and important in the development of Norway.

    Chaudhry Sajjad Dad Pohla thanked all the guests for participating in the event and adding to its splendor. General Secretary of Pak-Norway Forum Chaudhry Waseem Shehzad presided over the ceremony.

  • Reported By: Aqil Qadir

  • Kallar Syedan: The Justice of Lahore High Court Rawalpindi Bench granted interim bail of Sheikh Burhan Ali till April 13 and issued notices to the parties.

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07مئی,2024ء)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے آستانہ عالیہ حق خطیب کلرسیداں کے خادم کی جانب سے درج مقدمے میں کلرسیداں کے معروف سوشل ایکٹویسٹ اور پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن شیخ برہان علی کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری13مئی تک منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے شیخ برہان علی نے کلرسیداں کی عدالت سے عبوری ضمانت کی منسوخی پر راجہ اسرار احمد عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا تھا جہاں معزز عدالت نے شیخ برہان علی کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فریقین کو تیرہ اپریل کے لیئے نوٹسز جاری کر دیئے۔یاد ریے کہ آستانہ حق خطیب شرکار کلرسیداں کے خادم نے سترہ مارچ کو شیخ برہان علی سمیت درجنوں افراد کے خلاف آستانے پر حملہ کرنے اور توڑپھوڑ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, May 7, 2024)- Justice Chaudhry Abdul Aziz of the Lahore High Court Rawalpindi Bench, in the case filed by Khadim of Astana Alia Haq Khateeb Kallar Syedan, against a well-known social activist and PTI activist Sheikh Burhan Ali of Kallar Syedan Syedan. Interim bail of activist Sheikh Burhan Ali was granted until May 13 and notices were issued to the parties. where the honorable court granted interim bail to Sheikh Burhan Ali before his arrest and issued notices to the parties for April 13th. A case of assault and vandalism was registered against dozens of people by the servant of Haq Khateeb.

    منشیات فروش ولی اللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 350گرام چرس برآمد

    Drug dealer Wali Ullah was arrested and one kilogram of 350 grams of hashish was recovered from his possession

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07مئی,2024ء)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ولی اللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 350گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    راجہ محمد فیاض انتقال کر گئے نمازجنازہ موہڑہ مرید میں ہوئی

    Raja Muhammad Fayaz passed away, the funeral prayer was held in Mohra Mureed

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07مئی,2024ء)—راجہ عدیل فیاض کے والد محترم راجہ محمد فیاض انتقال کر گئے نمازجنازہ موہڑہ مرید میں ہوئی جس میں سابق ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،راجہ طارق محمود کے علاوہ چوہدری زین العابدین عباس،صوبیدار غلام ربانی،مسعود بھٹی،بابو ظفراقبال،ماسٹر محمد ظہیر،سید شمس الحسن شاہ نقوی،غالب حسین، کاشف حسین جنجوعہ، راجہ افتخار پکھڑال، جاوید چشتی ایڈووکیٹ، راجہ عبدالرؤف اور دیگر نے شرکت کی۔

     
  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Kahuta: With the appointment of SHO police station Kahuta, the number of crimes in Kahuta has increased

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024) ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی تعیناتی سے کہوٹہ میں جرائم کی شرع میں اضافہ ہو گیا،لینڈ مافیا، منشیات فروشوں کومکمل بشت پنائی حاصل ہے آرپی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی مذکورہ ایس ایچ او کو فل الفور تبادلہ کیا جائے ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک شاہد محمود اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ ایس ایچ او عزیز اسلم نیازی اس سے پہلے بھی یہ کہوٹہ رہ چکے ہیں موصوف کا ریکارڈہے کہ انہوں نے ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کی پشت پنائی کی ہے اب بھی جب سے وہ کہوٹہ آئے ہیں آے روز چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ لینڈ مافیا بھی بہت سر گرم ہے انہوں نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران آرپی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی مذکورہ ایس ایچ او کو فل الفور تبادلہ کیا جائے۔

    Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 7 May 2024) With the appointment of SHO police station Kahuta, the crimes have increased in Kahuta, land mafia, drug dealers have full control, RPO Rawalpindi and CPO Rawalpindi should make his transferred immediately. Malik Shahid Mahmood Awan, a political and social figure, in his statement said that the current SHO Aziz Aslam Niazi has been a prisoner before, and his record is that he has always supported criminals even now. Ever since he came to Kahuta, there has been an enormous increase in thefts and robberies, while the land mafia is also very active.

    فرخ ریاض راجپوت رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب الہی شادی حال کہوٹہ میں منعقد ھوئی

    Farrukh Riaz Rajput marriage ceremony was held at Elahi shaadi hall Kahuta

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024) معروف کالم نگار محمد ریاض راجپوت کا صاحبزادے فرخ ریاض راجپوت رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب الہی شادی حال کہوٹہ میں منعقد ھوئی، دعوت ولیمہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد،ظفر آف گوجرخان،حاجی منظور بھٹی راضی چوک پنڈوڑی، حاجی سرفراز بھٹی راضی، ملک بشیر لونہ،راجہ شاہد دکھالی، راجہ عمران ضمیر،ندیم سرفراز چوہان،راجہ جلیل کونسلر لونہ،راجہ عمران لونہ، صحافی ساجد جنجوعہ،راجہ زعفران لونہ،ماسٹر عرفان،انصر محمود کہوٹہ،سعد ستی،مھران ستی،فیصل حسین لاھور،صوبیدار خلیل،گینز خان چوک پنڈوڑی،صفدر قادری، ساجد محمود راولپنڈی،صادق چکوال،ظہورِ اختر تھلہ، ذوالفقار لونہ،راجہ غوث لونہ،نفیس تبسم لونہ،عباد کہوٹہ،ک عثمان لونہ،ملک افتخارِ،ملک مختار،مناظر لونہ،ماسٹر حبیب کہوٹہ،راجہ یاسر لونہ،مسعود کہوٹہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

    سردار سلیم حیدر خان کو گورنر منتخب کرناخوش آئند فیصلہ ہے

    Electing Sardar Saleem Haider Khan as Governor is welcomed

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024) سردار سلیم حیدر خان کو گورنر منتخب کرناخوش آئند فیصلہ ہے،کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، سردار سلیم حیدر خان انتہائی ایماندار، دیانتدار، منجھے ہوئے سیاست دان ہیں پنجاب میں عوام کے تمام مسائل حل ہونگے،پی پی پی کے تمام ووٹر،سپورٹر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا شکر یہ ادا کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے سابق وفاقی وزیر دفاع سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان صوبہ پنجاب کے اندر اہم کردار ادا کریں گے اور انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے اندر اپنی جیالوں اور پارٹی ورکروں کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی سردار سلیم حیدر خان کا گورنر پنجاب بننا گورنمنٹ ڈویژن کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے ہم صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب منتخب کیا۔

    ٹھیکیدار آفتاب کیانی آف نارہ کا کہوٹہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں نارہ کے عوامی مسائل بیان کیے

    Contractor Aftab Kayani of Nara explained the public problems of Nara in an open court held at Kahuta

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024) :معروف ن لیگی رہنماء ٹھیکیدار آفتاب کیانی آف نارہ کا کہوٹہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں نارہ کے عوامی مسائل بیان کیے،پسماندہ تحصیل نارہ کی عوام سے کہوٹہ شہر سے بھی زیادہ پراپرٹی ٹیکس کرنا عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے، پراپرٹی ٹیکس کو جلد سے جلد کم سے کم لاگو کیا جائے، تحصیلدار کہوٹہ کا بہت جلد پراپرٹی ٹیکس کم کرنے کی یقین دہانی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ میں مسلم لیگ ن کے منتخب ممبران اسمبلی ایم این اے راجہ اسامہ سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ایم پی اے بلال یامین ستی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر یونین کونسل نارہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت معروف ن لیگی رہنماء ٹھیکیدار آفتاب کیانی آف نارہ نے بھی اپنی یونین کونسل کی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے وہاں کے مسلے مسائل ان کے سامنے رکھے انہوں نے ممبران اسمبلی کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ نارہ جیسی پسماندہ یونین کونسل سے پراپرٹی ٹیکس کہوٹہ کے برار لیا جا رہا ہے 1لاکھ روپے پر21ہزار ٹیکس اور اس کے علاوہ 5ہزار دیگر اخراجات آتے ہیں جو کہ عوام غریب عوام کے ساتھ بہت بڑھی زیادتی ہے جس پر تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید نے بہت جلد پراپرٹی ٹیکس کم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua

  • Gujar Khan: Muhammad Siddique Butt, senior teacher of Government Higher Secondary School Bewal retired on completion of his service period

    بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,07مئی,2024ء)—گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے سینئر ٹیچر محمد صدیق بٹ اپنی سروس مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔پرنسپل اور جملہ سٹاف نے ان کے لیے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔بیول سکول کے سینئر ٹیچر محمد صدیق بٹ ای ایس ٹی،اسپورٹس انچارج، کبڈی ٹیم کے کوچ اپنی سروس کی مدت مکمل ہونے پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو گئے۔اس موقع پر پرنسپل اور جملہ سٹاف نے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں سکول کونسل کے ارکان حاجی محمد یاسین، اظہر بھٹی، ندیم اشرف کے علاوہ سابق ہیڈ ماسٹر محمد ظفر ہاشمی،سابق ہیڈ ماسٹر محمد فیض،ہیڈ ماسٹر چنگا بنگیال محمد شہزاد،ایس ایس ریٹائرڈ محمد سعید، ایس ایس ریٹائرڈ عباس علی شاہ،ریٹائرڈ ٹیچر عبدالجبار،راجہ اشتیاق،شفیق بھٹی نصیر راہی اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔تقریب سے سابق پرنسپل محمد افتخار، سابق ہیڈ ماسٹر محمد فیض، سابق ایس ایس عباس علی شاہ اور پرنسپل احمد اکرام نے خطاب کیا اور محمد صدیق بٹ کی تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی ان کی خدمات کا اعتراف کیا بالخصوص کبڈی ٹیم نےان کی کوچنگ میں نہ صرف راولپنڈی بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی بلکہ انٹرا بورڈ کبڈی ٹورنا منٹ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں راولپنڈی بورڈ کی نمائندگی بھی کی۔ان کی کوچنگ میں حاصل کیے گئے اعزازات و انعامات کا خصوصی طور پر تذکرہ کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر صدیق بٹ کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی اور انہیں تحفے تحائف پیش کیے گئے۔ سکول کے طلباء نے بھی صدیق بٹ کے اعزاز میں کیک کاٹے اور تحائف پیش کیے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایس ایس ٹی حافظ محمد اکرام نے سرانجام دیئے۔ آخر میں تقریب کے شرکاء کو کھانا کھلایا گیا۔

    Bewal (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, May 7, 2024)- Muhammad Siddique Butt, senior teacher of Government Higher Secondary School Bewal, retired on completion of his service period.

    The principal and all the staff organized a farewell party for him. And paid tribute to him. Muhammad Siddique Butt, Senior Teacher of Bewal School, Sports In charge, Coach of Kabaddi Team who retired from his duties on completion of his service period.

    A farewell party was organized in the honor in which school council members Haji Muhammad Yasin, Azhar Bhatti, Nadeem Ashraf, former headmaster Muhammad Zaffar Hashmi, former headmaster Muhammad Faiz, headmaster Changa Bangyal Muhammad Shahzad, SS retired Muhammad Saeed, SS Retired Abbas Ali Shah, Retired Teacher Abdul Jabbar, Raja Ishtiaq, Shafiq Bhatti Naseer Rahi and other teachers participated.

    Former Principal Muhammad Iftikhar, Former Headmaster Muhammad Faiz, Former SS Abbas Ali Shah and Principal Ahmed Ikram attended the ceremony. addressed and acknowledged Muhammad Siddique Butt's educational services as well as his services in the field of sports, especially the Kabaddi team under his coaching not only won the first position in the Rawalpindi Board but also in the Intra Board Kabaddi Tournament at the Islamabad Sports Complex and also represented the Rawalpindi Board.

    Special mention was made of the honors and awards received during his coaching. At the end of the ceremony, a special prayer was also offered for Siddique Butt and gifts were presented to him. The students of the school also cut a cake and presented gifts in honor of Siddique Butt. SST Hafiz Mohammad Ikram performed the duties of the stage secretary. At the end, the participants of the event were given lunch.

  • Reported By: Raja Tariq Ayub

  • Kahuta: Daylight theft incident in Kahuta city

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی2024) کہوٹہ شہر سے دن دیہاڑے چوری کی واردات،نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا2024ماڈل ہنڈاموٹر سائیکل لے اڑے،تھانہ کہوٹہ میں گمشدگی کی رپٹ درج، کہوٹہ محلہ شیخاں کے رہائشی راجہ احسان وحید ولد راجہ عبدالوحید نے میں گھر میں موجود تھا میرا بائیک ہنڈا 125انجن نمبرZ048602چیسیز نمبرEC730782رجسٹریشن نمبر AUC7890گھر کے باہر کھڑا تھا میں شام تقریبا 4بجے گھر سے باہر نکلا تو میرا بائیک غائب تھا جسے کوئی نامعلوم چور لے گیا،پولیس تھانہ کہوٹہ گمشدگی کی رپٹ درج کی اور بائیک کی تلاش شروع کر دی۔

    Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 7 May 2024) The incident of theft in broad daylight happened in Kahuta city, an unknown thief took away a 2024 model Honda motorcycle worth large sum of rupees, a missing complaint was registered in Kahuta police station, Raja Ehsan Waheed, son of Raja Abdul Waheed, a resident of Kahuta Mohalla Sheikhan, I was at home, my bike was Honda, I was standing outside the house, I came out of the house at around 4 in the evening, my bike was missing, which was taken by an unknown thief.

    ایس ایچ او عزیز اسلم خان نیازی کی کار کر دگی پر ہم مطمن ہیں

    We are satisfied with the performance of SHO Aziz Aslam Khan Niazi

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024) فرض شناس ایس ایچ او عزیز اسلم خان نیازی کی کار کر دگی پر ہم مطمن ہیں،انتہائی ملنسار،خوش گفتار افسر ہیں جو سائیلن کی بات سنتے ہیں اور ان کے مسلے کو حل کر نے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہیں،منشیات فروشوں، چوروں، ڈکیتوں کے خلاف وہ سخت ایکشن لے رہے ہیں ہم اہلیان علاقہ تھانہ کہوٹہ میں فرض شناس افسر کی تعیناتی پر پولیس کے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارسردار تیمور آف ترکھیاں،ولید فاران ستی،ممتاز کیانی،تنویر احمد سمیت دیگر معززین نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عزیز اسلم خان نیازی ایس ایچ او (تھانہ کہوٹہ) ایک نہایت قابل نڈر اور بہادر آنسپکٹر آف پنجاب پولیس آفیسر ہیں انہوں نے دوران سروس کئی نا قابل یقین کیسز کو اپنی قابلیت اور ذہانت سے حل کیا ہے۔ اور بہت سے نامور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔کہوٹہ میں تعیناتی کے دوران عزیز اسم نیازی کے خلاف کچھ عناصر ایک سوچا سمجھا منظم پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ اپنے جرائم پر پردہ ڈال سکیں ایسے شر پسند عناصر جلد بے نقاب ہوں گے اور کہوٹہ میں جرائم کی شرح عنقریب نہ ہونے کے برابر رہ جاے گی۔

    مسلم لیگ ن اور منتخب نمائندوں کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ایک احسن قدم ہے

    It is a good step to hold an open court on behalf of Muslim League-N and the elected representatives

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024) مسلم لیگ ن اور منتخب نمائندوں کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد ایک احسن قدم ہے عوامی نمائندوں سے کہوٹہ کے شہریوں کے مطالبات اور شکایات نو منتخب نمائندوں کی جانب سے تسلی بخشش اور موثر اقدامات کی یقین دھانی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے اپنے بیان میں کیا گذشتہ روزمسلم لیگ ن کے منتخب ممبران اسمبلی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ہمیشہ کی طرع عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے صرف کہوٹہ ہی بلکہ کہوٹہ پنڈی روڈ کی بات کر کے آزاد ریاست جموں کشمیر کی عوام کے بڑھے مسلے کو اجاگرکیا ہے ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہوٹہ راولپنڈی روڈ کی فوری تکمیل،تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال کی اپ گریڈیشن،کہوٹہ میں یونیورسٹی کا قیام،شہر بھر میں صاف پانی کی فراھمی کیلئے واٹر سپلائی اسکیم کی ھنگامی بنیادوں پر تکمیل،نوجوانوں کیلئے اسپورٹس گراونڈ،ٹاؤن کے بقیہ علاقہ میں گیس کی فراھمی، چوری اور ڈکیتیوں سے بچاؤ کیلئے شہر میں کیمروں کی تنصیب، منشیات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات،کیڈٹ کالج کا قیام، کہوٹہ چوک پنڈوڑی روڈ کی مرمت و توسیع، عوامی مسائل کے حل کیلئے ون ونڈوآپریشن کا قیام، کہوٹہ سٹی اراضی کی کمپیوٹرازیشن ریکارڈ کی تکمیل، شہر کی خوپصورتی کیلئے تمام چوراھوں کی تزین وارائش،کہوٹہ بائی پاس کی جلد تکمیل اور متاثرین کو نئے ریٹ پر رقوم کی فراھمی، شہر کے توسیع شدہ نئے آباد علاقوں میں گیس پانی بجلی اور گلیات کی تعمیر کیلئے فوری سروے اور فنڈز کی فراھمی اور قبرستان کیلے جگہ کی فراھمی،کہوٹہ پنڈی روڈ پر ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کیلئے اقدامات،پولیس واپڈا اور دیگر سرکاری محکموں کی اصلاح، چوریوں ڈکیتیوں اور منشیات کی موثر روک تھام کیلے محکمہ پولیس کو گشت کیلئے مزید گاڑیوں اور نفری کی فراھمی،کے آر ایل اور کروٹ پروجیکٹ میں مقامی افراد کو ترجیح بنیادوں پر روزگار کی فراھمی کو یقینی بنانے مطالبات ان تمام مطالبات کی ممکنہ تکمیل تک میرا سفر اپ کے ساتھ انشاء اللہ جاری رھے گاجس پر ممبران اسمبلی راجہ اسامہ سرور، راجہ صغیر احمد اور بلال یامین ستی نے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے بیان کردہ مسائل کو عوامی بنیادی مسائل قرار دیتے ہوئے ان کو جلد حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

     محکمہ جنگلات کا سینکڑوں کنال رقبہ خالی پڑا ہوا ہے

    Hundreds of kanals of the forest department land is lying vacant

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024) کہوٹہ کہچری کے قریب محکمہ جنگلات کا سینکڑوں کنال رقبہ خالی پڑا ہوا ہے جس میں کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائے یا کسی اور فلاحی کام کے لیے استعمال میں لایا جائے ان خیالات کا اظہارتحصیل کہوٹہ کی معروف سماجی وسوشل شخصیت راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ نے گذشتہ روز قبل منتخب ممبران اسمبلی قومی و صوبائی کی طرف سے منعقدہ کھلی کچہری میں اپنے خصوصی خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کی عوام آج بھی مسائل سے دوچار ہے جتنے ترقیاتی کام مری یا کلر سیداں میں ہوئے ہیں کہوٹہ کی عوام ان سہولیات سے بہت دور ہیں انہوں نے کہاگلیوں نالیوں کی سیاست نکل عوام مفادات کے لیے کام کر نے کی ضرورت ہے ایسے کام کیے جاہیں جس سے عوام کے حقیقی معنوں میں مسائل میں کمی لائی جا سکے، گلیاں، نالیاں بنتی رہی ہے اور آئندہ بھی بنتی رہیں گیں کہوٹہ میں نہ تو جدید طرز کا ہستپال ہے، نہ ہی کیڈٹ کالج ہے، نہ ہی کوئی یونیورسٹی ہے اس لیے ہم اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ کہوٹہ کہچری کے قریب محکمہ جنگلات کا سینکڑوں کنال رقبہ خالی پڑا ہوا ہے جس میں کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائے یا کہوٹہ کی عوام کے لیے قبرستان کے لیے مختص کیا جائے کیونکہ وہاں پر ایک بھی درخت نہیں ہے اس لیے عوام کی فلاح کے لیے اس کو استعمال میں لایا جائے۔

     
  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua


گزشتہ دنوں کی خبریں ..
Previous Days News
Back to top button