DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Wheat crops damaged in heavy rainfall and hailstorms in Kallar Syedan and surrounding areas
کلرسیداں و گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری،تیار گندم کی فصل کو بھی نقصان
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30, اپریل,2024ء)—کلرسیداں و گردونواح میں گرج و چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری،ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ،تیار گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچا گزشتہ تین ایام میں وقفے وقفے سے شدید گرج و چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے کسانوں کے چہروں تفکر کی دبیزلہر جما دی،گندم کی تیار فصل کے کھیت تالابوں کی شکل اختیار ہر گئے جن کھیتوں میں فصل مکمل تیار ہو چکی تھی اس میں کچھ زمین پر گر گئی جو کھڑی ہے دھوپ پڑنے پر اس میں سے گندم کے دانے کھیتوں میں خود ہی گرنا شروع ہو جائیں گے چند ایام قبل جو فصل کاٹ کے زمین پر رکھ دی گئی تھی اس کے دانے ایک بار پھر اگنا شروع ہو گئے ہیں۔ ژالہ باری اور تیز بارش نے گندم کی تیار فصل اور باغات کو شدید نقصان پہنچایا۔ادہر ملک کے طول و عرض سے گندم کی کٹائی کے لیئے کلرسیداں آنے والے ہزاروں افراد شدید بارش کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہو گئے گندم کی کٹائی اگلے چند ایام تک ممکن ہی نہیں رہی جس کی وجہ سے نہ صرف انہیں کاروبار نہیں مل رھا بلکہ انہیں خوراک و رھائش کے لیئے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 30, April, 2024)- Heavy rain and hailstorm with thunder in Kallar Syedan and surrounding areas, increased flow of water in rivers and canals, which damaged the wheat crop as well. In the last three days, heavy rains and hailstorms with severe thunder and lightning caused the farmers to lose their crops. Thousands of people who came to harvest wheat from the vastness of the country suffered financial problems due to heavy rain.
سول جج مہر النسا کی کلر سیداں میں تعیناتی کے احکامات جاری
Orders issued for the appointment of Civil Judge Maher Al-Nisa in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30, اپریل,2024ء)— چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کلر سیداں میں تعینات سول جج محمد عابد کا تبادلہ ملکوال جبکہ راولپنڈی میں تعینات سول جج مہر النسا کی کلر سیداں میں تعیناتی کے احکامات جاری کیئے ہیں۔
گاؤں رجام میں آئیسکو اہلکاروں پر حملے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
Police case registered after IESCO officials are attacked in village Rajam
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30, اپریل,2024ء)—آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف نے کلرسیداں پولیس کو مقدمہ کے لیئے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ آئیسکو چوآخالصہ کی ریکوری ٹیم 46ہزار سے زائد کی رقم کی وصولی کے لیئے گاؤں رجام برکت علی کے گھر گئی جہاں پڑوسی عمران کے میٹر سے انہیں سپلائی جاری تھی نادہندہ کو بجلی فراہم کرکے غیرقانونی کام کیا گیا جب اہلکاروں نے کنکشن منقطع کرنے کی کوشش کی تو کامران و دیگر نے اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی گالم گلوچ کے بعد ہاتھا پائی کرکے کارسرکار میں مداخلت کی لہذہ پولیس ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ضروری اقدامات کرے۔
اورنگزیب بھٹی کی دعوت ولیمہ
Wallima of Aurangzaib Bhatti celebrated with family and friends
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30, اپریل,2024ء)—پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی کے چچا زاد بھائی مشتاق احمد بھٹی کے فرزند اورنگزیب بھٹی کی دعوت ولیمہ میں لیفٹیننٹ کرنل جیند افضل جنجوعہ،چیف آفیسر بلدیہ کوٹلی ستیاں صاحبزادہ عمران اختر، سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،بیرسٹر ظفراقبال، مسعوداحمد بھٹی،سید سیماب حیدر شاہ،راجہ اظہر اقبال، شیخ حسن سرائیکی،مفتی زاہد یوسف، ماسٹر غالب حسین،ڈاکٹر مسعود، چوہدری زین العابدین عباس،تنویر شیرازی،ظفر محمود،ملک ندیم اختر،نوید اختر مغل،نصیر اختر بھٹی،جمیل بھٹی، چنگیز اختر بھٹی،آفتاب احمد بھٹی،عنصر محمود بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
چوہدری عابد حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔نمازجنازہ مغل آباد میں اداکی گئی
Chaudhry Abid Hussain passed away due to cardiac arrest. The funeral prayers were held in Mughal Abad
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,30, اپریل,2024ء)—سابق چیئرمین یوسی کلرسیداں چوہدری محمد اشرف کے معتمد ساتھی چوہدری ندیم کے ماموں چوہدری عابد حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔نمازجنازہ مغل آباد میں اداکی گئی جس میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،چوہدعی مجید اشرف،زین العابدین عباس، چوہدری محمد اشفاق،نعیم کیانی،مسعود احمد بھٹی،شیخ خورشید احمد،چوہدری عظیم،الحاج خالد رضق،چوہدری امین اشرف،نواز آرائیں،طارق آرائیں،الحاج اسلم بانی،شیخ حسن سرائیکی، اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔