DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Annual Prize Distribution Ceremony at Government Higher Secondary School Skot

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2024)
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، سابق امیدوار برائےMPAراجہ ندیم احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے، پرنسپل سکول ہذا سردار محمد زین ماسٹر علی اکبر و دیگر اساتزہ کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سکوٹ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق امیدوار برائےMPAراجہ ندیم احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات حاجی راجہ محمد فیاض، راجہ مناظر حسین، بار سلونا کے معروف بزنس مین راجہ سعید احمد کے صاحبزادے راجہ شایان سعید، راجہ عزیز و دیگر افراد موجود تھے،اس موقع پر سابق امیدوار برائےMPAراجہ ندیم احمداور راجہ شایان سعید نے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا معاشرتی عمل ہے، جسکے معنی ہیں سکھانا یا رہنمائی کرنا چونکہ تعلیم کے ذریعہ انسان کی مخفی اور فطری صلاحیتوں کو ابھار کر ان سے کام لیا جاتا ہے۔ لہٰذا تعلیم ہر ذی شعور انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے بلکہ کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 31 March 2024)
Annual prize distribution ceremony at Government Higher Secondary School Skot, former candidate for MPA Raja Nadeem Ahmed attended as special guest, distributed prizes among the position holder children, Tribute to Principal School Haza Sardar Muhammad Zain Master Ali Akbar and other teachers for their excellent performance.

گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کہوٹہ میں کرکٹ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم

Prizes were distributed among the players at the end of the cricket match at Govt High School, Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2024)
سابق امیدوار برائےMPAڈاکٹر محمد عارف قریشی نے گورنمنٹ بواہز ہائی سکول کہوٹہ میں کرکٹ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اور مفید بھی اس سے انسان کی تندرستگی اور صحت برقرار رہتی ہے آج کے جدید دور میں بہت سے کھیل آ گئے ہیں کوئی اپنی فٹنس کے لئے کرکٹ کو اپناتا ہے تو کوئی ہاکی کو اور کوئی تو فٹ بال سے متعلق کھیلوں کو اپنی زندگی میں بڑھاوا دیتا ہے کھیل نہ صرف لکے لڑکیوں کے لئے مفید ہیں بلکہ ان تمام لوگوں کے لئے بھی ہیں جو جسمانی اور ذہنی لحاظ سے کمزور ہیں انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچوں میں چستی پیدا کرنے کے لئے کھیلوں میں ان کا کردار ادا کروانا چاہئے تا کہ وہ چست ہو سکیں کھیلوں میں بچوں، لڑکے، لڑکیوں کو ورزش کروائی جاتی ہے جس سے ان کی جسامت میں طاقت پیدا ہوتی ہے ہڈیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2024)
ممبران اسمبلی کا نمبردار ملک قمر الزمان سے ان کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت، یونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان کی ہمشیرہ محترمہ اور ملک ذیشان عرف شانی کی خالہ جان کی وفات پر مسلم لیگ ن کے MNAحلقہ این اے اکاون راجہ اسامہ اشفاق سرور، MPAحلقہ پی پی چھ بلال یامین ستی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ یاسر ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، ماسٹر حاجی راجہ ابرار،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button