DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Armed gang rob a motorcyclist on Kallar bypass

کلر بائی پاس پر شہری کو 27 ہزار روپے سے محروم کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،27, فروری,2024ء)—کلرسیداں پولیس گشت کرتی رہی لوگ لٹتے رہے،کلر بائی پاس پر شہری کو 27 ہزار روپے سے محروم کر دیا گیا دو ایام میں گھروں کے باہر کھڑے موٹرسائیکل چوری ہو گئے پولیس گشت میں مصروف رہی۔کہوٹہ کے شہری محمد بلال نے پولیس کو بتایا کہ وہ روزگار کے سلسلے میں کلرسیداں شہر میں مقیم ہے اس نے شام پانچ بجے اپنے گھر کے باہر موٹرسائیکل کھڑا کیا شب آٹھ بجے باہر نکلا تو موٹرسائیکل غائب تھا نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے۔دوسری واردات بھی اندرون شہر ہوئی جہاں مغیز شیخ نے اپنا موٹرسائیکل شام چھ بجے اپنے گھر کے باہر کھڑا کیا جو نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔ اس سے قبل ایک شہری کو بھی دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 27 ہزار روپے سے محروم کردیا۔کلر سیداں پولیس بظاہر گشت میں مصروف رہتی ہے مگر شہری ہر روز ہی لٹتے چلے جا رہے ہیں جو پولیس کی بدترین ناکامی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, February 27, 2024) – Kallar Syedan police patrolled, A motorcyclist was deprived of 27 thousand rupees on the Kallar bypass. Motorcycles parked outside houses were stolen in two days. Mohammad Bilal, a citizen of Kahuta, told the police that he was staying in Kallar city for work, and his motorcycle was stolen. Another incident also took place in the inner city where Mugheez Sheikh parked his motorcycle outside his house at 6 in the evening, which was stolen and taken away by an unknown accused. Earlier, a citizen was robbed of Rs 27,000 by two motorcycle-riding suspects at gunpoint. The Kallar Syedan police are busy patrolling, but the citizens continue to be robbed, which is the worst failure of the police.

 سبطین اصغر منہاس اور سعد علی منہاس رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے

Sabtain Asghar Minhas and Saad Ali Minhas marrige celebrted with social and political personalities

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،27, فروری,2024ء)—سابق رکن بلدیہ کلرسیداں چوہدری محمد مشتاق کے بھتیجے سبطین اصغر منہاس اور سعد علی منہاس رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئے۔دعوت ولیمہ میں سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،مسعوداحمدبھٹی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم،سردار محمدآصف،عمیر شاہ،ناصر منہاس،جہانگیر منہاس،ماسٹر فراغت حسین،ماسٹر محمد ظہیر،صوفی ارشد،نعمان ظفر،عبدالطیف،حاجی رفیع،عبدالجبار،محمد ظفر اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

Maryam Nawaz Congratulated on being elected Chief Minister of Punjab

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،27, فروری,2024ء)—مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چوہدری صداقت حسین،محمد زبیر کیانی،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی، چوہدری وقاص گجر،پرویز اختر منہاس نے مریم نواز کو بھاری اکثریت سے وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے لیئے طویل جنگ لڑی جس کی پاداش میں انہیں بے گناہ جیل میں رکھا گیا احتساب کے نام پر بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا نوازشریف کو تاحیات نااہل کرنے والے خود گوشہ گمنامی میں چلے گئے۔نوازشریف آج بھی منتخب رکن اسمبلی ہیں نوازشریف اور اس کے خاندان کو ایٹمی دھماکوں کی سزا دی گئی مگر خدا کی لاٹھی بے آواز ہے اسی نوازشریف کی بیٹی ملکی تاریخ کی پہلی وزیر اعلی بنی ہے اور بھائی وزیراعظم بننے جا رھا ہے مخالفین زور لگائیں راستہ روک سکتے ہیں تو روک کر دکھائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button