DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Former PM Shahid Khaqan Abbasi’s decision not to participate in the elections was a proper decision

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ مناسب فیصلہ تھا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2024)
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی انتہائی سمجھدار اور زیرک سیاسی شخصیت ہیں ان کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ مناسب فیصلہ تھا ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کیا راجہ وجاہت مسعود نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے انتخابات سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ فروری 2024 کے انتخابات انتشار کا باعث بنیں گے اور وہی ہوا آج جیتنے والے بھی رو رہے ہیں اور ہارنے والے بھی رو رہے ہیں کوئی بھی پارٹی حکومت لینے کیلئے تیار نہیں ہم شاہد خاقان عباسی کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں موجودہ حالات میں یہ ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کہ قومی سطح پر ایسا سیاست دان ہو جو بکھری عوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 22 February 2024)
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi is a very wise and shrewd political figure, His decision not to participate in the elections was proper. Raja Wajahat, a political and social personality of Kahuta, expressed these views in a special conversation with media representatives. Masood further said that Shahid Khaqan Abbasi had already said before the elections that the elections of February 2024 would lead to chaos and the same has happened today. Winners are also crying and losers are also crying. We strongly support the principled stand of Shahid Khaqan Abbasi. In the current situation, there is a need to have a politician at the national level who can unite the scattered people on one platform.

راجہ راشد رفیق رشتہ ازواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

Raja Rashid Rafiq wallima celebrations and participation of religious, political, and social figures

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2024)
نوجوان سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید پکھڑال کا کزن راجہ راشد رفیق رشتہ ازواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق یونین کونسل دکھالی کے گاؤں لونہ سیداں ڈھوک پکھڑال راجپوت کے رہائشی بزرگ سیاسی شخصیت حاجی راجہ محمد رفیق کاصاحبزادہ اورنوجوان سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید پکھڑال کا چچا زاد بھائی راجہ راشد رفیق پکھڑال رشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب گیلانہ میرج ہال میں منعقدہوئی دعوت ولیمہ میں آستانہ عالیہ چھپر شریف کے سجادہ نشین پیر سید غلام شاہ جی،کنگ آف راولپنڈی چوہدری راسب علی خان،چوہدری یاسر آف سہالہ،راجہ خالد محمود پکھڑال،پروفیسر راجہ امجد منہاس،راجہ بابر ریاض پکھڑال اسلام آباد،راجہ عثمان، راجہ نثار احمد جبری ہری پور،راجہ ساجد، راجہ شاہد،غلام شبیر راجا سیکرٹری یونین کونسل دکھالی،راجہ راشد، راجہ سہیل پکھڑال سندھو سیداں،راجہ زبیر پکھڑال کونسلر اڈیالہ روڈ،چیئرمین راجہ شوکت حسین،کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری،کونسلر راجہ جلیل لونہ،حاجی محمد سلیم،زوہیب وحید ستی، افتخار احمد پیکاں، محمد زعفران پیکاں،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

سید صابر حسین شاہ وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹٹھی سیداں یوسی ہوتھلہ تحصیل کہوٹہ میں ادا کیا گیا

Syed Sabir Hussain Shah passed away in village Tathi Syedan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22فروری2024)
معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید نذابت حسین نقوی کے تایا جان اور سید رفاق حسین شاہ کے والد محترم سید صابر حسین شاہ وفات پا گے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ٹٹھی سیداں یوسی ہوتھلہ تحصیل کہوٹہ میں ادا کیا گیانماز ے جنازہ میں سید ضمیر حسین شاہ،سید مناظر حسین شاہ،سید کرار حسین شاہ سابق امیدوار برائے ایم پی اے،سید ذوالقرنین شاہ بخاری،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدد حسین آف جباں راجگان،سید منیر شاہ لٹوری سیداں،معروف سماجی شخصیت ماسٹر راجہ اخلاق حسین آف لونہ، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button