DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Aram model school students awarded for achieving the finals of national level

ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں نیشنل لیول کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی طالبہ کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3فروری2024)
کہوٹہ کے لیے اعزازارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ میں پاکستان توائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ مقابلہ جات میں حصہ لینے اور نمایاں کردار ادا کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد صدر پاکستان توائیکوانڈو فیڈریشن امیدوار برائے ایم پی اے PP7 کرنل محمد وسیم احمد جنجوعہ کی خصوصی شرکت نیشنل لیول کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی طالبہ کو میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا گیا جبکہ حملہ لینے والے بچوں کو مارچ سے 10 ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ دینے کا بھی اعلان اس موقع پر صدر پاکستان توائیکوانڈو فیڈریشن کرنل محمد وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے ایم پی اے PP7 نے خطاب کرتے ہوئے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو سراہا جس میں 16 ممالک نے حصہ لیا ارم ماڈل سکول اینڈ کالج سے بھی بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات جبکہ کہوٹہ کے دیگر سکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھی ان مقابلہ جات میں حصہ لیا تھا کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان توائیکوانڈو فیڈریشن کا پاکستان آرمی سے کنٹریکٹ کر لیا ہے آئندہ جن طلبہ و طالبات نے حصہ لیا انکو مارچ سے ماہانہ 10ہزار روپے سکالرشپ دی جائے گی کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ایک پلیٹ فارم کی کمی تھی جو انکو مہیا کر دیا گیا ہے انشااللہ مستقبل میں ان بچوں کو مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے میرا مشن علاقے کے بچوں کو بہتر مستقبل مہیا کرنا ہے اس موقع پر پرنسپل ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ میڈم ارم سکندر نے کرنل وسیم احمد جنجوعہ و دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا جبکہ کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی آخر میں پاکستان توائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام مقابلہ جات میں حصہ لینے والے بچوں میں سرٹفکیٹ، بیلٹ اور مڈل تقسیم کیے گئے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 3 February 2024)
Aram Model School and College for Kahuta organized in honor of the students who participated in the competitions organized by Pakistan Taekwondo Federation and played a prominent role in the competitions organized by Pakistan Taekwondo Federation. The special participation of Col Waseem Ahmed Janjua was giving a medal and a certificate to the student who reached the finals of the national level, while a scholarship of 10 thousand rupees per month was also announced from March to the children who were awarded.

پیپلزپارٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی کے زیر اہتمام سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی کو اپنی ندر پارٹی شمولیت پر انکے اعزاز میں استقبالیہ

A reception in honor of former MNA Ghulam Murtaza Satti on joining PPP

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3فروری2024)
تحصیل صدر پاکستان پیپلزپارٹی کہوٹہ آصف ربانی قریشی کے زیر اہتمام سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی کو اپنی ندر پارٹی شمولیت پر انکے اعزاز میں استقبالیہ امیدوار برائے ایم این اے NA51 مہرین انور راجہ کی خصوصی شرکت سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی اور امیدوار برائےMNA مہرین انور راجہ کی آمد پر انکا پرتباک استقبال پارٹی نعرے لگائے گئے اور غلام مرتضی ستی کو پارٹی شمولیت پر انکا شاندار ویلکم کیا گیا اس موقع پر امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی NA51 مہرین انور راجہ نے کہا کہ غلام مرتضی ستی میرے بھائی اور پارٹی کا قیمہ سرمایہ تھے جو ایک چھوٹی سی چھٹی کے بعد واپس اپنے گھر اور خاندان میں اگئے ہیں انکے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہوں اس موقع پر سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی نے خطاب کرتے پوئے مہرین انور راجہ، آصف ربانی قریشی و دیگر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی او رحلقے کی ایسی قیادت کا انتخاب کیا جائے جو ملک کے لیے بہتر ہوں ہمارا ملک مزید ناکام اور ناکاراہ قیادت کو جھیلنے کا متحمل نہیں آصف علی زرداری ہمارے محسن ہیں انھوں نے ہی اس حلقہ میں گیس ہو نوکریاں ہوں پاسپورٹ آفس جی پی او رابطہ سڑکیں دیں آئیں ملکر مہرین انور راجہ کو کامیاب کروائیں چوروں لٹیروں سے جان چھڑوائیں انھوں نے اپنے ووٹر سپورٹرز سے انکی بھرپقر حمایت کرنے اور ووٹ کرنے کی اپیل کی آصف ربانی قریشی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور کہا کہ 8 فروری تیر کی فتح کا دن ہوگا تقریب میں پہلوان بشیر،امیدوار MPA چوہدری ظہیر سمیت تحصیل کی مقامی قیادت ورکرز کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے جئے بھٹو لے نعرے لگائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button