DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: PPP chief Asif Ali Zardari to address the election rally in Kahuta today on Tuesday, for which a helipad has been prepared

پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری آج بروز منگل کہوٹہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے لیئے کہوٹہ میں ہیلی پیڈ تیار کر لیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،30جنوری2024)
سابق صدر آصف علی زرداری شریک چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی آج کہوٹہ تشریف لائیں گے ورکرز اور کارکنان اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے پرجوش ہیں تیاری مکمل ہیں اشااللہ کہوٹہ کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہوگا ہر ورکرز کارکنان اور ہر شخص آصف علی زرداری کو دیکھنے انکو سننے کے لیے بے تاب ہے آصف علی زرداری سب سے بڑے مفاہمتی سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط کیا اب خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل صدر آصف ربانی قریشی، راہنما PPP آصف شفیق ستی،،راجہ محمد نوید،راجہ وحید یونس و دیگر نے کیا آصف ربانی قریشی، آصف شفیق ستی نے تمام ورکرز کارکنان کو دعوت دی کہ آئین اور ثابت کریں کے روشن مستقبل کی ضامن پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 30 January 2024)
Former President Asif Ali Zardari Co-Chairman of the Pakistan People’s Party will visit Kahuta today, Workers and supporters are excited to welcome their leader. Preparations are complete for the biggest political gathering in the history of Kahuta. Now the leaders of Pakistan People’s Party Tehsil Kahuta President Asif Rabbani Qureshi, Leader of PPP Asif Shafiq Satti, Raja Mohammad Naveed, expressed their views. Raja Waheed Younis and others, Asif Rabbani Qureshi, and Asif Shafiq Satti invited all the workers to prove the constitution and Pakistan Peoples Party are the guarantors of a bright future.

راجہ ندیم احمد کی یوسی نارہ کے گاؤں پیجا میں مختلف برادریوں کی سرکر دہ شخصیات نے راجہ ندیم احمدکی حمائت کا اعلان کر دیا

UC Nara village Peja, leading figures of various communities announced their support for Raja Nadeem Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،30جنوری2024)
راجہ ندیم احمد کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ،عوام جو ق در جوق راجہ ندیم احمد کے قافلے میں شامل ہونے لگے،یوسی نارہ کے گاؤں پیجا میں مختلف برادریوں کی سرکر دہ شخصیات نے راجہ ندیم احمدکی حمائت کا اعلان کر دیا، علاقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی،عوام ساتھ دیں انشاء اللہ حلقے کی تقدیر بدل کر کے رکھ دوں گا، پانچ سال اقتدار کے مزے لینے والوں نے عوام کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا، عوام کی ووٹ کی قدر کر کروں اس کو فروخت نہیں کروں گا ان خیالات کا اظہار راجہ ندیم احمد امیدوار برائے MPAحلقہ پی پی سیون نے یوسی نارہ کے علاقہ پیجا میں جلیل احمد،صوبیدار محمد صدیق، ماسٹر محمد اسلم اعوان، سردار ساجد لطیف، سردار قدوس، چوہدری محمد صفدر اور دیگر افراد کی طرف سے منعقد ہ جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،بڑھی بڑھی آفرز کو ٹھکرا کر واپنے حلقے اور عوام کے حقوق کے لیے کھڑا ہوں الیکشن سے دستبردار ہونے کیلئے مختلف لالچ دئیے جارہے ہیں حلقہ کے عوام پرانے چہروں سے اکتا گئے ہیں حلقہ کے عوام میرے ساتھ ہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹکٹ دیا گیا کہوٹہ بھی میرا گھر ہے مگر ٹکٹ کا حق کلر سیداں کا تھا کہوٹہ میں دو ٹکٹ دیے گئے نوجوان میرے ساتھ ہیں میرا منشور ک ایجوکیشن، صحت، سپورٹس سٹیڈیم اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اداروں سے کرپشن کا خاتمہ تھانہ کچہری کلچر کا خاتمہ ہے اس موقع پر راجہ سعید احمد آف سپین نے کہا کہ کلر سیداں، کہوٹہ کے عوام 8 فروری کو گھڑیال نشان پر مہر لگا کر حقیقی خادم اور عوام دوست شخصیت راجہ ندیم احمد کو ووٹ دیں اور کامیاب کروائیں تا کہ حلقہ کی تقدیر بدلی جا سکے اور اس حلقے کی محرومیوں و پسماندگیوں کا ازالہ کیا جا سکے راجہ ندیم احمد نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم تیز ہے عوام جوق درجوق میرے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں پر امید ہوں ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا مجھ پر اعتماد کریں آپ کے اعتماد پر پورا اترونگا۔

صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن راجہ رفاقت جنجوعہ کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران برائے این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق سرور اور امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں کارنر میٹنگ کا انعقاد

A corner meeting was held in the honor of PML-N nominated candidates for NA-51 Raja Osama Ashfaq Sarwar and candidate for Member Provincial Assembly PP7 Raja Sagheer Ahmed at the residence of Youth Wing PML-N Raja Rafaqat Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،30جنوری2024)
صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن راجہ رفاقت جنجوعہ کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواران برائے این اے 51 راجہ اسامہ اشفاق سرور اور امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں کارنر میٹنگ کا انعقاد مسلم لیگی مقامی قیادت کارکن ورکرز بڑی تعداد میں شریک ہوئے اس موقع پر مقامی قیادت راجہ ظفر بگہاروی، راجہ وحید احمد، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی NA51 راجہ اسامہ سرور اور امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ساتھ دیں کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں پسماندگیوں کو دور کریں گے کہوٹہ کلر سیداں کے لیے یونیورسٹی کا قیام ہسپتال کی آپ گریڈیشن نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے نہیں عالم اسلام کے لیڈر ہیں ملک کو انھوں نے ہمیشہ بحرانوں سے نکالا ترقی یافتہ بنایا انشااللہ انکی ہی قیادت میں ملک ترقی کرے گا راجہ صغیر احمد نے اس موقع پر کرنل شبیر اعوان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ 8 فروری کو انکو عبرت ناک شکست سے دوچار کرونگا راجہ رفاقت جنجوعہ نے اس موقع پر امیدواران اور پارٹی کے حق میں زبردست نعرے لگائے جبکہ راجہ وحید احمد خان نے بھی پرجوش خطاب کیا۔

مسلم لیگ ن کے امیدواران کی حمایت کرنے پر چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Tribute to Raja Aamir Mazhar for supporting PML-N candidates

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،30جنوری2024)
مسلم لیگ ن کے امیدواران کی حمایت کرنے پر چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں راجہ عامر مظہر کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے اور اس سے یو سی ہوتھلہ کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار یو سی ہوتھلہ کے معززین کے ایک مشترکہ بیان میں کیا یو سی ہوتھلہ کے علاقوں آڑی سیداں، نلہ، پنیالی سیداں، بھون، لاودی، عثمان پور،جباں راجگان، ٹٹھی،کلیال، علیوٹ، ترکھیاں، نڑالہ،سنگوٹ،پھروالہ، نتھوٹ، جاوا،دریوٹ وارث و دیگر علاقوں کے سیاسی و سماجی شخصیات نے مشترکہ بیان دیاانہوں نے کہا کہ راجہ عامر مظہر نے ہمیشہ جرئت مندانہ سیاست کی اپنے موقف پر ڈٹ جانا ان کا وطیرہ ہے وہ نہ کبھی کسی کے آگے جھکے ہیں نہ ہی کسی سے ڈرے ہیں ہمیشہ حق و سچ پر مبنی سیاست کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین راجہ عامر مظہر سابق دور میں اس وقت کے وزیر اعظم کے خاص بندوں کی بھی کچھ باتوں سے اعتراض تھا تو وہ اپنے موقف پر ڈٹ گے اور کسی قسم کے ڈر و خوف کے بغیر اپنے فیصلے پر اٹل کھڑے رہے اور بعد میں ان کی وہ تمام باتیں سچ بھی ثابت ہوہیں تھی ہم اہلیان علاقہ اپنی یوسی کے چیئرمین راجہ عامر مظہر کی حق سچ پر مبنی جرئت مندانہ سیاست کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تھانہ کہوٹہ قتل کی لرزہ خیز واردات محمد جلال نامی شخص کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا

Terrible incident of murder in Kahota police station, a person named Mohammad Jalal shot dead near bus stop

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م ,عمران ضمیر،30جنوری2024) تھانہ کہوٹہ قتل کی لرزہ خیز واردات محمد جلال نامی شخص کو گولی مارکر قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق رات بس سٹاپ کے پاس شان اور یاسر جو کباڑ کا کام کرتا ہے نے محمد جلال ولد محمد یونس کو فائر کر کے قتل کر دیا نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دریں اثناء کہوٹہ شہر میں ایک ہی دن میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں دکانداروں اور راہ گیروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیا۔ علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔ جبکہ پولیس مصروف تفتیش۔

Show More

Related Articles

2 Comments

  1. پینے کا صاف پانی اور صحت کی صہولت ھے نہیں اور چلا ھے میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنانے۔چولپن کی حد ھوتی ھے۔

Back to top button