DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Inauguration of the main office of Pakistan Rah Haq Party candidate for PP7 Hafiz Muhammad Ehsan

کہوٹہ میں پاکستان راہ حق پارٹی امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 7 حافظ محمد احسان کے مرکزی دفتر کا افتتاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جنوری2024)
کہوٹہ میں پاکستان راہ حق پارٹی امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 حافظ محمد احسان کے مرکزی دفتر کا افتتاح،بڑھی تعداد میں علمائے کرام،ووٹروں،سپورٹروں نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقاری تنزیل الرحمن عثمانی، قاری ضیاء الرحمن عثمانی، مولنا انس کلیالوی، قاری نصیراور دیگر کے ہمراہ میں پا کستان راہ حق پارٹی امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 حافظ محمد احسان کے مرکزی دفتر کا افتتاح ہواافتتاح سے قبل پاکستان راہ حق پارٹی امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 حافظ محمد احسان ایک بڑھی ریلی کے ساتھ کہوٹہ شہر کادورہ کیا جہاں دوکانداروں نے ان کا شاندار استقبال بھی کیا، آفس کے افتتاح کے بعد حافظ محمد احسان نے اپنا پارٹی منشور بتایا جبکہ اس موقع پر دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی اور حافظ محمد احسان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 29 January 2024)
Inauguration of the main office of Pakistan Rah Haq Party candidate for Member Provincial Assembly PP7 Hafiz Muhammad Ehsan in Kahuta, a large number of scholars, voters, and supporters participated, according to the details of last day Qari Tanzeelur Rehman Usmani, Qari Zia Rehman Usmani, Maulana Anas, Along with Qari Naseer and others, the main office of Pakistan Rah Haq Party candidate for Member Provincial Assembly PP7 Hafiz Muhammad Ehsan was inaugurated. The shopkeepers also gave him a grand welcome, after the inauguration of the office, Hafiz Muhammad Ehsan presented his party manifesto while other scholars also spoke on the occasion.

حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیات نے راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان

The young political personalities of PP7 Constituency announced their support for Raja Osama Sarwar and Raja Sagheer Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جنوری2024)
حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیات راجہ عمران مینوں، راجہ حامد ممتاز جنجوعہ اور راجہ نذاکت پپو نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کر دیا، حلقے کی سیاست میں تبدیلی آ گئی،تمام نوجوان جو اپنا ایک مخصو ص ووٹ بینک رکھتے ہیں اپنے اپنے خاندان کے سبھی افراد کے ہمراہ راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی حمائت کا اعلان کیا تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیات راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، راجہ حامد ممتاز جنجوعہ،راجہ طلعت عباس موہڑہ لنگڑیال،باسط کیانی،راجہ نذاکت پپو موہڑہ لنگڑیال،راجہ تنویر موہڑہ لنگڑیال حال مقیم اٹلی,راجہ طیب کلیال حال مقیم اٹلی،حافظ محمد اسرار جٹ آف ٹکال،صبور بٹ موہڑہ لنگڑیال،قیصر ششماد،عثمان کیانی،راجہ حمزہ،راجہ لقمان عباس نے اپنے اپنے خاندان کے سبھی افراد، ساتھیوں، عزیزوں کے ہمراہ مسلم لیگ کے نامز د امیدواروں راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی بھرپور جانی مالی حمائت کا اعلان کر دیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دونوں امیدوار اپنا ایک سیاسی بیک راوئنڈ رکھتے ہیں راجہ صغیر احمد نے اپنے سابقہ دور میں اور راجہ اسامہ کے والد راجہ اشفاق سرور نے اپنے دور میں کروڑوں روپے کے کام کراہیں انشاء اللہ یہ جیت کے بعد دوبارہ عوام کے مسائل حل کریں گے۔

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کرار حسین شاہ کی موضع تھلہ و لونہ میں کامیاب دورے کے بعد بھرپور میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

After the successful visit of Karar Hussain Shah, the candidate for Provincial Assembly Constituency PP-7, a meeting was held in Thala and Loona

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29جنوری2024)
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 کرار حسین شاہ کی حمایت اور سپورٹ میں آئے روز اضافہ موضع تھلہ و لونہ میں کامیاب دورے کے بعد بھرپور میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسکی میزبانی نمبردار خالد تھلہ،نائیک سلیم تھلہ،حافظ طاہر تھلہ، راجہ ازرم تھلہ،شہاب لونہ،راجہ شبیر لونہ،راجہ ضامن عباس لونہ و برادران نے کی اور اپنی پوری برادری سمیت کرار حسین شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیاکرار حسین شاہ کا تھلہ و لونہ کی عوام کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا آخر میں شاہ صاحب کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی جبکہ کلرسیداں موہڑہ کھرٹانہ سے ماسٹر تصور صاحب،ندیم الطاف،وسیم الطاف زیدی صاحب، عامر صاحب موضع تریل و برادران نے اپنی پوری برادری کے ہمراہ کرار حسین شاہ پر پورا اعتماد کرتے ہوئے مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کردیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button