AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Congratulations to Chaudhry Muhammad Azim Patwari on becoming the President of Patwariyan Tehsil Islamgarh

چودھری محمد عظیم پٹواری کوانجمن پٹواریان تحصیل اسلام گڑھ کا صدر بننے پر مبارکباد

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 26 جنوری2024ء) — وزیر امور منگلا ڈیم چودھری قاسم مجید نے چودھری محمد عظیم پٹواری کوانجمن پٹواریان تحصیل اسلام گڑھ کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ چودھری محمد عظیم پٹواری اپنے ساتھیوں کے حقوق کا دفاع کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنے پیشے میں ریلیف فراہم کریں گے۔ عوام کے باہمی مسائل کو حل کروائیں گے۔انھوں نے چودھری محمد عظیم پٹواری کو چکسواری میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں مبارکباد پیش کی۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill. January 26, 2024) — Mangla Dam Affairs Minister Chaudhry Qasim Majeed while congratulating Chaudhry Mohammad Azim Patwari on becoming the President of Patwariyan Association of Tehsil Islamgarh said that we hope that Chaudhry Mohammad Azim Patwari will defend the rights of his colleagues and also provide relief to the public in his profession. The mutual problems of the people will be resolved. He congratulated Chaudhary Mohammad Azim Patwari in the swearing-in ceremony held in Chakswari.

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 26 جنوری2024ء) —چکسواری کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت داؤد احمد کاشف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چکسواری پریس کلب کی شاندار روایات رہی ہیں۔چکسواری پریس کلب ہمارے علاقہ کی عزت ہے۔ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ چکسواری کے عوامی مسائل اجاگر کئے ہیں۔ چکسواری پریس کلب میرا گھر ہے۔صوفی محمد رشید احمد اور شبیر رچیال کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ چکسواری پریس کلب چھوٹے سے خطہ میں واقع ہے لیکن صحافتی خدمات کے حوالہ سے آزاد کشمیر بھر میں معروف ہے۔ اس پریس کلب کا صوفی محمد رشید احمد کی وجہ سے آزاد کشمیر بھر میں نام ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ چکسواری میں ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ جہاں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کو جاتا ہے وہیں چکسواری پریس کلب کو بھی جاتا ہے جو چکسواری پریس کلب کے مسائل کی وقتاًفوقتاً نشاندہی کرتے رہے۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا دور آزاد کشمیر کی تاریخ کا سنہرا دور تھا جس میں ترقیاتی کامو ں جال بچھایا گیا۔تعلیمی میدان میں بھی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے انقلاب برپا کیا۔اب چودھری قاسم مجید بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 26 جنوری2024ء) — وزیر بلدیات فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پانچ فروری ہم کشمیریوں کیلئے ایک اہم دن ہے۔دنیا بھر میں موجود کشمیری اور پاکستانی ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔لیکن پانچ فروری کے دن احتجاج کی کال دینا کسی طور مناسب نہیں ہے۔یہ وہ دن ہے جس دن بلوچستان سے بھی ہر پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔پر امن احتجاج کرنا عوام کا حق ہے ہم کسی کو بھی احتجاج سے نہیں روکتے لیکن پانچ فروری کے دن احتجاج کی کال دینے کو میں مناسب خیال نہیں کرتا۔ ہمارے ایکشن کمیٹیوں کے ساتھ جاری ہیں اور ہم ان کے ساتھ مخلص بھی ہیں بلکہ ہم احتجاج کرنے والوں کی تحریک کو اپنی طاقت بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فیصل ممتاز راٹھوروزیر بلدیات نے چکسواری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ٹیرف مقرر کرنا ہمار ا کام نہیں بلکہ یہ وفاق کا کام ہے اور ہمارے ان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ایکشن کمیٹیوں کے ساتھ بھی ہمارے مذاکرات کافی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں۔ چند چیزوں کا ایشو تھا جو حل ہونے کے قریب ہیں۔احتجاج سے کسی کو نہیں روک رہے لیکن صرف اعتراض یہ ہے کہ 5 فروری کے دن ہڑتال نہ کی جائے۔ اس دن کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پہلے دن سے الیکشن کی تیاریاں کر رہی ہے۔باجود اس کے کہ پیپلز پارٹی کو لیول پلے نگ فیلیڈ نہیں دی جا رہی۔چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پہلے دن سے ہی الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے۔باقاعدہ عوام میں جا رہے ہیں اور الیکشن مہم شروع کر رکھی ہے۔الیکشن میں بھر پور شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 26 جنوری2024ء) —انجمن تاجراں چکسواری کے نو منتخب صدر چودھری شکور،سینئر نائب صدر چودھری شوکت حسین پاشا،نائب صدر چودھری محمد نوید،نائب صدرقاضی اللہ دتہ،جنرل سیکرٹری خواجہ رضوان عرف جان،سیکرٹری مالیات طاہر شہزاد،ڈپٹی سیکرٹری مالیات خواجہ غضنفر علی عرف ولی، کلاتھ ٹریڈ کے سیکرٹری جنرل عابد حسین پلاکوی،سبزی و فروٹ یونین کے صدر چودھری شبیر احمد اور دیگر کی چکسواری پریس کلب آمد۔ چکسواری پریس کلب کے صدر محمد اقبال خواجہ،سرپرست اعلیٰ عنصر محمد غزالی،چیئرمین سپریم کونسل اللہ دتہ بسمل چودھری،سینئر نائب صدر نوید یونس چودھری،نائب صدر الطاف احمد چودھری،جنرل سیکرٹری عابد حسین چودھری،ایڈیشنل سیکرٹری محمد تاج جالب،سیکرٹری مالیات چودھری ثاقب اقبال کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر راجہ نثار احمد خان،سابق صدر چکسواری پریس کلب حاجی محمد ادریس بھی موجود تھے۔ سینئر نائب صدر چودھری شوکت حسین پاشا نے کامیاب تقریب حلف برداری کا انعقاد کرانے پر صدر اور تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چکسواری پریس کلب ہمارا ادارہ ہے۔ اداروں کو بنانے میں ایک عرصہ لگ جاتا ہے جبکہ اداروں کے سربراہ کو صابر ہونا چاہئے کیونکہ جب ذمہ داری ملتی ہے تو انسان میں صبر اور استقامت آ جاتا ہے۔ چکسواری پریس کلب کے صدر محمد اقبال خواجہ نے صدر چودھری شکور اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 26 جنوری2024ء) —سالانہ امتحانات سر پر لیکن سرکاری سکولوں میں تدریسی سٹاف کی کمی۔گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں چھ اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں۔چکسواری ہائی سکول سے تبادلہ جات اور بعض ٹیچرز کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے آسامیاں خالی ہوئیں۔محکمہ تعلیم اور وزیر تعلیم کی نا اہلی کی وجہ سے غریب والدین کے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول میں خالی آسامیاں فی الفور پوری کی جائیں۔ بچوں کے والدین کاوزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری جو ایک قدیمی ادارہ ہے اورآزاد کشمیر کی نامور شخصیات نے اس سکول سے تعلیم حاصل کی۔مذکورہ ادارہ محکمہ تعلیم کی عدم توجہی سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔پچھلے کچھ عرصہ سے سکول میں چھ اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں۔کچھ ٹیچرز ریٹائعڈ ہوئے اور بعض ٹیچروں کے تبادلہ ہوئے جس کے بعد ان خالی ہونے والی آسامیوں کو پُر نہ کیا جا سکا۔ایک ماہ بعد سرکاری سکولوں میں امتحانات کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے لیکن ابھی تک گورنمنٹ ہائی سکول میں خالی آسامیوں پر نئے اساتذہ کی تعیناتیاں نہ ہو سکیں۔ وزیر تعلیم ا ور سیکرٹری تعلیم کی غفلت کی وجہ سے غریب بچوں کو مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد ان خالی آسامیوں کو پُر کیا جائے تا کہ غریب بچے امتحانات میں اچھے نمبر لے سکیں۔ غریب بچوں کا تعیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔صدر معلم اساتذہ کی ڈبل ڈیوٹیاں لگا کر ان سے بچوں کا نصاب مکمل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 26 جنوری2024ء) — ایکشن کمیٹی کے رکن اور انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر چودھری شبیر نگیالوی نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں بے تحاشا اجافہ کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے اور جب تک آزاد کشمیر حکومت ہمیں ریلیف نہیں دیتی یہ تحریک جاری رہے گی۔ غزشتہ پانچ ماہ سے ہم نے حمید آباد چوک میں کیمپ لگا رکھا ہے اورہر ماہ عوام علاقہ کی بڑی تعداد ہماری کال پر بجلی کے بل حمید آباد چوک میں جمع کروا دیتے ہیں۔ بجلی بلوں کی تحریک تب ہی کامیاب ہو گی جب محکمہ برقیات کے صارفین ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔ہم نے عوام علاقہ کی خاطر پانچ ماہ اسی جگہ گزار دئیے ہیں ا ور اپنی بساط کے مطابق جدو جہد کی ہے۔جب تک عوام علاقہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون نہیں کریں گے حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے گی۔اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر بجلی کے بلوں کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ چودھری شبیر نگیالوی نے کہا کہ اس تحریک میں ہمارے ساتھ خواجہ شعیب ایڈووکیٹ،راجہ اصغر علی،شہزاد عظیم،واحد اقبال مغل،ظفر مغل اور دیگر ساتھی موجود رہے ہیں۔ پانچ ماہ سے ہم لوگوں نے اس احتجاجی کیمپ کو آباد کر رکھا ہے اور اپنے کاروبار اور دیگر کاموں کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔ جب تک عوام اپنے حق کی خاطر نہیں ڈٹ جاتے حکومت بجلی کے بل معاف نہیں کرے گی اور نہ ہی ریٹ کم کرے گی۔ لہذا ہم چکسواری کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی آنے والی نسلوں کی خاطر بجلی بلوں کا بائیکاٹ کریں اور تحریک کو کامیاب بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 26 جنوری2024ء) — باؤ منیر اختر چودھری (ر)روڈ انسپکٹر،چودھری شبیر احمد،چودھری جنید اختر،چودھری دانیال علی،چودھری زبیر علی،چودری سہیل منیر اور چودھری عمیر علی نے چکسواری پریس کلب کے صدر محمد اقبال خواجہ اور جملہ عہدیداران کو چکسواری پریس کلب کی کامیاب تقریب حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ہے۔انھوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایک بڑے عرصہ بعد چکسواری میں اس طرح کی شاندار اور منظم تقریب منعقد کی گئی ہے۔چکسواری پریس کلب شاندار روایات کا حامل ہے اور تمام صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کرتے ہوئے معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب صدر محمد اقبال خواجہ اور ان کی پوری ٹیم اپنے پریس کلب کی ساکھ کو بہتر بنائیں گے اور عوام مسائل کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button