DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The arrival of candidates for Members of Assembly Raja Osama Ashfaq and Raja Sagheer Ahmed at the residence of Dr. Muhammad Arif Qureshi.

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی رہائش گاہ پر امیدوار برائے ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد کی آمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جنوری2024)
معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی رہائش گاہ پر امیدوار برائے ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد کی آمد،آمدہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی اور کاغزات نامزدگی واپس لینے پر شکر یہ ادا کیا، اس موقع پر معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے راجہ اسامہ اشفاق سرور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون اور راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا شکر یہ ادا کیا اورکہا کہ میری پاکستان مسلم لیگ ن نے30 سال سے غیر متزلزل وابستگی ہے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی ہے اور اور آج بھی انہی اصولوں پر قائم ہوں پاکستان مسلم لیگ نون کے قائدمیاں محمد نواز شریف نے جن حضرات کو بھی ٹکٹ دیے ہمیشہ کی طرح ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور انشا ء اللہ حلقہ پی پی چھ سات اور این اے 51 سے پاکستان مسلم لیگ نون کی کامیابی یقینی ہے اور اس سفر میں تمام مسلم لیگی ورکرز سپورٹرز تنظیمی دوستوں اور عزیز و اقارب کو ساتھ لیکر اپنا بھرپور کردار ادا کروں گاانہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام دوست احباب عزیز و اقارب اور مسلم لیگی ورکرز بزرگوں بھائیوں ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کا تہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری نومینیشن کے دوران میرا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا میری حوصلہ افزائی کی میں ان کو کبھی فروش نہیں کروں گا ا اتنا ہی کہتا ہوں کہ اب اپ میرے ساتھ کھڑے رہیں اور پاکستان مسلم لیگ نون کے نمائندوں کو کامیاب کرنے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 17 January 2024)
The arrival of the candidates for the members of the assembly, Raja Osama Ashfaq and Raja Sagheer Ahmed, at the residence of the well-known League leader Dr. Muhammad Arif Qureshi, discussed the upcoming election and thanked them for withdrawing the nomination papers. On this occasion, the well-known League leader Dr. Mohammad Arif Qureshi, former candidate for Provincial Assembly, Punjab Constituency PP Seven thanked Raja Osama Ashfaq Sarwar, candidate for National Assembly Constituency NA 51, and Raja Sagheer Ahmed, candidate for Provincial Assembly Punjab Constituency PP Seven and said that my Pakistan Muslim League I have had an unwavering commitment for 30 years, I have always adhered to the principles and I stand by the same principles even today. The success of Pakistan Muslim League 9 from PP Six Seven and NA 51 is certain and in this journey, I will play my full role by taking all the Muslim League workers, supporters, organization friends, and loved ones. I am deeply grateful to my dear friends, relatives Muslim League workers, elders, brothers, mothers, sisters, and daughters who announced their full support during my nomination and encouraged me. I will never sell them. I say that now you stand with me and play your full role in making the representatives of Pakistan Muslim League-N successful.

باران رحمت کے لیے کہوٹہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گروائنڈ میں (نماز استسقاء) کی ادائیگی

Prayers for rainfall at boys high school ground

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جنوری2024)
باران رحمت کے لیے کہوٹہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گروائنڈ میں (نماز استسقاء) کی ادائیگی،علمائے کرام، معززین علاقہ سمیت سکول کے بچوں نے بھی بڑھی تعداد میں شرکت کی،(نماز استسقاء)کی امامت ممتاز عالم دین جامع مسجد بلال کے خطیب مفتی قاری محمد آمین نے کی، جبکہ جماعت اسلامی کے راجہ تنویر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، سابق ممبر ایم سی حاجی ملک عبد الروف، سابق ممبر قاضی اخلاق کھٹڑ، راجہ رفاقت جنجوعہ،راجہ مدد حسین ہوتھلہ،حاجی ملک منیر اعوان،حکیم تنویر احمد،راجہ غلام حید ر ایڈووکیٹ،پرویز مغل،سردار آمین ثاقب،راجہ شاہد اجمل پریس کلب کہوٹہ، ملک شوکت مہان، ملک سعید، ملک عبد القیوم، ملک عرفان ڈولیاں،ملک طاہر رحمان جلیبی ہاوس،ملک جلیل اعوان پینٹر،سینئرصحافی ساجد جنجوعہ، سوشل میڈیا ایکٹیو شیخ اشتیاق احمد، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر مفتی قاری محمد آمین خطیب جامع مسجد بلال نے خصوصی خطاب میں کہا کہ موجودہ تمام مسائل کی وجہ سے دین اسلام کی دوری ہے،بارشیں نہ ہونا اللہ پاک کی ناراضگی ہے،اللہ پاک نے ہمیں نبی پاک ﷺ کا امتی بنایا ہے اور ہمیں ایک مکمل خوبصورت دین دیا ہے ہمیں چاہے کہ اللہ کے احکامات پر عمل کریں،قرآن پاک کی تلاوت کریں اوراللہ پاک سے رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں تاکہ مالک ہم پر اپنا کرم فرماہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button