DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: PTI’s nominated candidate for Constituency PP-7 Col Muhammad Shabbir Awan started his election campaign

پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 7 کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 16 جنوری2024ء)—پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 7 کرنل محمد شبیر اعوان نے دھمنوہا شریف کے معروف روحانی بزرگ بابا فضل حسین کے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھ کر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری لالہ محمد رسول بھی ان کے ہمراہ تھے۔کرنل محمد شبیر اعوان نے اس موقع پر کہا کہ میری ساری سیاسی زندگی اس بات کی گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا اپنے پرائے کی تفریق سے آزاد رہا بلا امتیاز خدمت کو اپنا مشن بنائے رکھا۔اب بھی کوشش ہے کہ کامیابی حاصل کرکے کلرسیداں و کہوٹہ کے مسائل حل کروں اور انہیں محرومیوں سے نجات دلاؤں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 16, 2024) – PTI’s nominated candidate for constituency PP-7, Colonel Muhammad Shabbir Awan, attended the court of Baba Fazl Hussain, a well-known spiritual saint of Dhamnoha Sharif, and recited his Fatiha and also started his Election campaign from there, On this occasion, well-known political and social personality Chaudhry Lala Muhammad Rasool was also with him. Colonel Muhammad Shabbir Awan said on this occasion that my entire political life is a witness that I have always taken care of the self-respect of every person. I remained free from discrimination and made service without discrimination my mission. I am still trying to achieve success and solve the problems of Kallar Syedan and Kahuta and free them from deprivation.

مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 راجہ اسامہ سرور کا دورہ کلرسیداں

PML-N National Assembly Constituency candidate NA-51 Raja Osama Sarwar visit to Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 16 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 راجہ اسامہ سرور کا دورہ کلرسیداں،انہوں نے سابق رکن بلدیہ شیخ حسن ریاض کی رھائشگاہ پر جا کر ان کے بھائی شیخ زاہد شمسی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مرحوم کے فرزند شیخ سلیمان شمسی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل انہوں نے سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین سے ان کی رھائشگاہ پر ملاقات کی اور کہا کہ منیاندہ یوسی ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا گڑھ رہی ہے یہاں کے لوگوں کی مسلم لیگ ن سے کمٹمنٹ مثالی ہے مجھے اس یوسی کی اہمیت کا احساس ہے کبھی مایوس نہیں کروں گا بعد ازاں انہوں نے گاوں بشندوٹ جا کر سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی سے ملاقات کی اور کہا کہ کلرسیداں کے لوگ ایک بار مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں میں ان کی توقعات پر پورا اتروں گا۔ محمد زبیر کیانی نے کہا کہ کلرسیداں کے لوگ باشعور ہیں وہ کل کی طرح آج بھی میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں قیادت کے فیصلوں کو دل سے تسلیم کرتے ہیں اور ماضی کی طرح اس بار بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اس موقع پر سابق ناظم منیاندہ محمد تاج کیانی بھی موجود تھے۔

خطہ پوٹھوہار کی بڑی ددہوچھہ راجگان ٹریک ریس اختتام پذیر ہو گی جس میں پاکستان بھر سے 90 کتوں نے حصہ لیا،

The grand Dadhochha Rajgan track race of Pothwar region conclude in which 90 dogs from all over Pakistan have participated

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 16 جنوری2024ء)—خطہ پوٹھوہار کی بڑی ددہوچھہ راجگان ٹریک ریس اختتام پذیر ہو گی جس میں پاکستان بھر سے 90 کتوں نے حصہ لیا، ٹریک ریس میں چھینہ اعوان کلب آف گولڑہ نے کلین سویپ کرتے ہوئے پہلی تین اور 5 ویں پوزیشن حاصل کی۔پہلی پوزیشن دانش مسعود بھٹی کلرسیداں نے ڈیڑھ لاکھ روپے اور ٹرافی،دوسری پوزیشن راجہ عمیر کیانی ددہوچھہ 70 ہزار روپے اور ٹرافی،تیسری پوزیشن سعید احمد بھٹی کلرسیداں 30 ہزار روپے اور ٹرافی،چوتھی پوزیشن خیل گروپ نے 15 ہزار روپے اور ٹرافی جبکہ 5 ویں پوزیشن راجہ عرفان فانی کلرسیداں نے 5 ہزار روپے اور ٹرافی حاصل کی۔ چمپین ٹرافی چھینہ اعوان گولڑہ کلب نے حاصل کی کامیاب کلب میں راجہ نیاز آف ددہوچھہ،ثاقب الہی داد خان گولڑہ،ملک شیر دل چھینہ حیدر آباد،ملک مظفر چھینہ،دانش مسعود بھٹی کلرسیداں،چوہدری خالد اسلام آباد نے انعامات تقسیم کیئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button