DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Namaz e janaza of murdered Ziyam Asad is held police register case against three person

کلر سیداں; مقتول ضیام اسد کی نماز جنازہ ہزاروں افراد کی موجودگی میں کی گئی ،تین افراد کے خلاف پولیس نے رپورٹ درج کر لی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،جون,2023)—21 سالہ مقتول ضیام اسد کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں ڈھوک پچنڈ موضع بناہل میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ کلرسیداں پولیس نےمقتول کے والد اسد کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اسد محمود نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ 6 ماہ قبل امجد قربان نے گھر آ کر اپنی بیٹی مسماۃ (ن) کا میرے مقتول بیٹے کیساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر میں نے انکار کر دیا تو اس نے دھمکی دی کہ اگر رشتہ نہ کیا تو تمہارا بیٹا زندہ نہ رہے گا۔ آج اپنے بیٹے کے قتل کی اطلاع پا کر گھر پہنچا تو بھتیجے علی حسن اور بیٹی مسماۃ (ز) نے بتایا کہ دن ساڑھے گیارہ کے قریب پرویز ٹیلرز کی بند دوکان کے باہر برآمدے میں ضیام اسد اور اس کے ساتھ توصیف اور نقاش عرف کاشی بیٹھے ہوئے تھے،ضیام نے ان کے لیے چائے پانی منگوایا جو علی حسن میرے گھر سے بنوا کر دینے گیا۔ عصر کے وقت میرا چھوٹا بیٹا اعتصام اسی راستے سے کھیلنے جا رہا تھا جس سے اپنے بھائی ضیام کی نعش خون میں لت پت دیکھ کر شور و واویلا کرنا شروع کر دیا۔مدعی کے مطابق اس کے مقتول بیٹے ضیام کو توصیف امجد اور نقاش عرف کاشی نے مسمی امجد قربان کی ایما پر فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ ملزمان کو شک تھا کہ مسماۃ (ن) کی تصاویر مقتول ضیام کے موبائل میں ہیں جس کی وجہ سے ملزمان میرے بیٹے کا موبائل فون بھی ہمراہ لے گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 07, 2023) –21-year-old deceased Ziam Asad was buried in the presence of thousands of people in Dhok Pichand in Banhal, while the Kallar Syedan police registered a case of murder against three persons on the complaint of the victim’s father Asad and started investigation. Asad Mahmood While registering the case, he said that 6 months ago, Amjad Qurban came home and expressed his desire to marry his daughter (n) to my deceased son or we will kill him.  After getting the news of his son’s murder, nephew Ali Hassan and daughter Masamat (z) said that around 11:30 p.m. Ziam Asad and Tauseef and Naqash Kashi were sitting outside the closed shop of Parvez Taylors. Ziyam ordered tea and water for them, which Ali Hassan made at my house. At the time of Asr, my younger son Itsam was going to play on the same road, from which he saw the dead body of his brother Ziam covered in blood and started making noise.  The accused suspected that the pictures of Musamat (n) were in the mobile phone of the deceased Ziam, due to which the accused took my son’s mobile phone with them before killing him.

سکوٹ;نکاح کے تین ماہ بعد 26 سالہ خاتون مبینہ طور پر گھر سے غائب ہو گئی

Skot: Three months after marriage, a 26-year-old woman allegedly disappeared from home

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،جون,2023)—نکاح کے تین ماہ بعد 26 سالہ خاتون مبینہ طور پر گھر سے غائب ہو گئی۔بھائی نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔اویس احمد سکنہ سکوٹ نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میری 26 سالہ ہمشیرہ (ن ف) جس کا نکاح تین ماہ قبل مسمی صداقت علی کیساتھ ہوا تھا اور ابھی رخصتی باقی تھی کہ گزشتہ شب ہم سب اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے جبکہ میری ہمشیرہ الگ کمرے میں سو رہی تھی کہ صبح چار بجے معلوم ہوا کہ میری ہمشیرہ گھر میں موجود نہیں ہے جبکہ اس کے دونوں موبائل فون نمبرز بھی مسلسل بند مل رہے ہیں کلرسیداں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل میں نشستوں کا تعین کردیا

The Election Commission has determined the seats in the District Council

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,07،جون)—الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل میں نشستوں کا تعین کردیا ہے جس کے مطابق ایک چیئرمین ضلع کونسل،دو وائس چیئرمین،جنرل کونسلر 36 اقلیتی 2 خواتین 9 کسان کارکن 6 یوتھ 3 تاجر 2 معذور 2 ہوں گے کل کونسلر کی تعداد 60 ہو گی۔ضلع کونسل چکوال،وزیر اباد،تلہ گنگ اور مری میں ایک ایک چیئرمین ضلع کونسل دو وائس چیئرمین کے علاؤہ جنرل کونسلر 30 اقلیتی 2 خواتین 8 کسان 5 یوتھ 3 کسان 1 اور معذور کی 1 نشست ہو گی جبکہ راولپنڈی میٹرو پولیٹن چیئرمین ایک،وائس چیئرمین 2 جنرل کونسلر 36 اقلیتی 2 خواتین 9 کسان 6 یوتھ 3 تاجر 2 معذور 2 پر مشتمل ہو گی

Show More

Related Articles

Back to top button