DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Tehsil President PTI Raja Waheed Ahmed Khan organized a grand meeting in Dhapri, regarding the water supply project.

تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان نے دھپری میں اہلیان دھپری کی جانب سے واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے منعقدہ گرینڈ میٹنگ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جنوری2023)
میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود میں کوئی گھر صاف پانی سے محروم نہیں رہے گا دھپری، پلنگڑی، ابلوہا،نواز کالونی، گریڈ، فاروق کالونی اور دیگر تمام علاقوں میں بلا تفریق واٹر سپلائی کا کام شروع ہے15کروڑ کی گرانٹ مل چکی ہے جبکہ مزید فنڈز بھی آئیں گے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تیس سال اس علاقے کے عوام کے مسائل پر توجہ نہ دی حلقے کے عوام کو برادری ازم، علاقائی ازم،فرقہ بندی پر لوا کر اپنے مفاد حاصل کرتے رہے جبکہ راجہ صغیر جب پی ٹی آئی میں تھے تو شہر کو جان بوجھ کر نظر انداز کرتے تھے ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان نے دھپری میں اہلیان دھپری کی جانب سے واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے منعقدہ گرینڈ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فوکل پرسن واٹر سپلائی و سنئیر نائب صدر مختار احمد کلیامی، جنرل سیکٹری تحصیل کہوٹہ سردار ایم رضا، سٹی صدر راجہ الطاف حسین، راجہ واحد، سردار مظہر، نائب صدر راجہ تنویر جبکہ راجہ وقار الیاس ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر مقامی قیادت وررکز کارکنان اور اہلیان دھپری کی کثیر تعداد موجود تھی راجہ وحید احمد و دیگر نے کہا کہ کہوٹہ شہر میں نالوں اور سڑکوں کا کام بھی شروع ہے جبکہ بہت جلد واٹر سپلائی کا کام بھی مکمل ہوگا یہ تاثر غلط ہے کہ کچھ علاقے میں کام ہو رہا ہے اور دیگر علاقوں میں نہیں یہ میرا خواب ہے کہ کہوٹہ ایم سی میں سب کو صاف پانی ملے جبکہ قبرستان کفن دفن کی سہولیات کے حوالے س بھی جلد اقدامات کریں گے راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چئیرمینRDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ کی خصوصی کاوشوں سے اربوں کے میگا پراجکٹ جاری ہیں سابقہ نمائندگان نے اس تحصیل کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا اس موقع پر اہلیان دھپری نے راجہ وحید کو مسائل سے آگاہ کیا اور انکے حل کی یقین دہانی پر انکا شکریہ ادا کیا

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 14 January 2023)
No house will be deprived of clean water within the limits of Municipal Committee Kahuta. In Dhapri, Pulangri, Abloha, Nawaz Colony, Grade, Farooq Colony, and all other areas, the work of water supply has started without discrimination. Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi did not pay attention to the problems of the people of this region for 30 years and he continued to gain his own interests by bringing the people of the constituency to communalism, regionalism, and sectarianism while Raja Sagheer was in PTI. So they used to ignore the city on purpose. Tehsil President PTI Raja Waheed Ahmad Khan expressed these views while addressing the grand meeting organized by the residents of Dhapri regarding the water supply project. Senior Vice President Mukhtar Ahmed Kalyami, General Secretary Tehsil Kahuta Sardar M. Raza, City President Raja Altaf Hussain, Raja Wahid, Sardar Mazhar, Vice President Raja Tanveer while Raja Waqar Ilyas Advocate and other local leaders, workers and residents of Dhapri were present. Raja Waheed Ahmed and others said that there were no drains and roads in the city The work has also started, and the water supply work will be completed very soon. This impression is wrong that work is being done in some areas and not in other areas. Raja Waheed Ahmed Khan said that due to the special efforts of the resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi, and Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza, mega projects worth billions are going on. The previous representatives deprived this tehsil of basic facilities. On this occasion, the people of Dhapri informed Raja Waheed about the problems and thanked him for the assurance of their solution.

جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتما م مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

Jamaat e Islami holds protest over inflation in Kahuta city

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جنوری2023)
پاکستان میں مسلط 75سال سے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا غریب عوام دس کلو آٹے آٹے کے تھیلے کے لیے پورا دن لائنوں میں لگے رہتے ہیں ملکی معشیت تباہی کے دہانے پر ہے پنجاب کی ستر فیصد زرعی زمینوں کو عمران خان اور پرویز الہی نے کوڑیوں کے بہاؤ خرید کر اربوں روپے میں فروخت کر دی ڈی ایچ اے بحریہ ٹاؤن و دیگر سوسائٹیز نے کرپٹ حکمرانوں سے ملکر کھربوں کی زمینوں کو برباد کر دیا پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم باہر سے منگوا رہا ہے ایک دن ایسا آنے والا ہے کہ پاکستانی عوام دانے دانے کو ترستے ہونگے عوام نے 75سالوں سے کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جسکی قیادت صاف شفاف ہے جب آپ لوگ وؤٹ چوروں ڈاکوؤں کو دیتے رہیں گے تو ملکی حالات ایسے ہی ہونگے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتما م مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد،امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون ابرار حسین عباسی،جماعت اسلامی کے راہنما ملک عبدالراؤف، صدر جے یو آئی کہوٹہ راجہ کامران، جنرل سیکرٹری عبدالقیوم و دیگر کارکنان ورکرز نے بھی شرکت کی موررین نے کہا کہ کہوٹہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکمران خاموش ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے من مانے ریٹ لگا دیے جبکہ مرکز پنجاب کی حکومتیں خاموش راجہ تنویر احمد اور ابرار حسین عباسی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہوگی احتجاجی مظاہرہ پنجاڑ چوک میں ہوا

فراز جنجوعہ اور وہاب جنجوعہ کے والد محترم کو سپرد خاک کر دیا گیا

Father of Faraz Janjua and Wahab Janjua passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جنوری2023)
بریگیڈئیرشاز الحق جنجوعہ،میجر شہریار جنجوعہ،راجہ نازش کے بھائی، فراز جنجوعہ اور وہاب جنجوعہ کے والد محترم کو سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں مٹور میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق،سابق ڈی جی ISI جنرل (ر) راجہ ظہیر السلام،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، بریگیڈئیرراجہ عباس، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران ستار جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،کرنل راجہ سعید جنجوعہ، کرنل ارشد جنجوعہ،سابق ایس پی سردار طیفور اختر، ڈاکٹر خالد جنجوعہ،سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، خورشید احمد ستی،سابق ناظم راجہ الطاف حسین،راجہ عمران جنجوعہ لہڑی،سید اظہر شاہ،سید کالا شاہ، راجہ توقیر احمد وائس چیئرمین،کونسلر راجہ عرفان سرور،راجہ اظہر پاکستانی،سردار ارشد مجید سینئر نائب صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل، ظفر گجر، مرزا منیر احمد،عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ کمیٹی، کونسلر احمد نواز جنجوعہ،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں کی تعداد عسکر ی،سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button