DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The fifth annual function of Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Trust

غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرست کی پانچویں سالانہ تقریب کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12دسمبر2022)
غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرست کی پانچویں سالانہ تقریب کا انعقاد مرکزی راہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وفاقی وزیر مہرین انور راجہ،چیئر مین بلیو ورلڈ سٹی ویلفئیر فاؤنڈیشن چوہدی ندیم اعجاز کی خصوصی شرکت بہترین انداز میں غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر، بلقیس ربانی قریشی لیب اینڈ ڈائگناسٹک سنٹر،الفتح ویمن وکیشنل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ سنٹر سمیت دیگر شعبہ جات کو چلانے اور عوام کو بہترین سہولیات بلکل مفت مہیا کرنے پر چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی انکی پوری ٹیم اور فیملی کو زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق غلام ربانی قریشی کے جس کے زیر انتظام فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر،لیب، ویمن وکیشنل ٹریننگ سنٹر، محمدی دسترخواں سمیت دیگر شعبہ جات میں کام کر رہے ہیں کی پانچویں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مہرین انور راجہ راہنما پاکستان پیپلز پارٹی سابق وفاقی وزیر، ایم ڈی بلیو ورلڈ سٹی و چیئر مین بلیو ورڈ سٹی ویلفئیر فاؤنڈیشن چوہدری ندیم اعجاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر صدر رحمانی برادری سیٹھ غلام رسول، جمیل قریشی،شمائلہ تبسم و دیگر رحمانی برادری پاکستان کے عہددیاران ممبران نے شرکت کی جبکہ مقامی سیاسی سماجی شخصیات جن میں ڈاکٹر محمد عارف قریشی، چئیر مین راجہ ظفر بگہاروی، راجہ وحید احمد، حاجی ملک منیر اعوان،عبالحمید قریشی ایڈووکیٹ، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی، مولانا قاری عثمان عثمانی سمیت دیگر سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلاء، صحافیوں و دیگر مکاتب فکر کے افراد مردو خواتین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر مہرین انور راجہ نے کہا کہ کامیابی کے پانچ سال جس بہتر انداز میں آصف ربانی قریشی نے یہ ادارہ چلا کر پورے علاقے کا نام فخر سے بلند کیا اپنے والد محترم غلام ربانی قریشی مرحوم کے مشن کو جاری رکھا انکی والدہ،بیوی بہنیں اور پوری فیملی خراج تحسین کی مستحق ہے کہ جنہوں نے مل کر آصف ربانی قریشی کا ساتھ دیکر اس ادارے کو مضبوط کیا آج ہزاروں کی تعداد میں لوگ مستفید ہورہے ہیں میں اس موقع پر پورے سٹاف کو سراہتی ہوں کہ جن کی محنت کی بدولت بہترین سہولیات لوگوں کو مل رہی ہیں ہم سبکو چاہیے کہ اس ٹرسٹ کو مضبوط کریں عطیات صدقات دیں ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ چوہدری ندیم اعجاز نے کہا کہ میں نے اس ادارے کا دورہ کیا اور اتنا متاثر ہوا کہ آصف ربانی قریشی کی مشاورت سے بلیو ورلڈ سٹی میں فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر، لیبارٹری اور دسترخوان کا آغاز کیا ہے انشااللہ میں اور آصف ربانی قریشی ملکر عوا م کو جلد بڑی خوشخبری دیں گے انھوں نے اس موقع پر فری ڈائلیس کڈنی سنٹر کے لیے آصف ربانی قریشی کو دس لاکھ روپے نقد عطیہ کیااس موقع پر چیئر مین آصف ربانی قریشی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا مقصد صرف انسانیت کی خدمت ہے اللہ کے ساتھ تجارت کی ہے یہ میرا ٹرسٹ نہیں ہے عوام کا ٹرسٹ ہے آپ نے ہی اس کو چلانا ہے انھوں نے اس موقع پے اپنے پورے عملے کو سراہا منعقدہ تقریب میں غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ کے پورے سٹاف کو بہترین کارکرد گی پر ایوارڈز دیے گے جبکہ ٹرسٹ کے ڈونرز کو بھی ایوارڈ دیکر انکی حوصلہ افزائی کی گئی اس موقع پر مہمانان گرامی مہرین انور راجہ اور چوہدری ندیم اعجاز کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور خصوصی دعا کی گئی۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 12 December 2022)
The fifth annual event of Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Trust was organized with the special participation of Central Leader of Pakistan Peoples Party and former Federal Minister Mehreen Anwar Raja, Chairman Blue World City Welfare Foundation Chohdi Nadeem Ijaz, best way,  Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center, Bilqis Rabbani. Kureshi Lab and Diagnostic Center, Al-Fateh Women Vocational Technical and Training Center, and other departments for providing the best facilities to the people completely free of charge.

گمٹی شریف میں عظیم الشان محفل میلاد البنیﷺ

Millad celebrtions in Gumti sharif

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12دسمبر2022)
صاحبزادہ قاری محمد عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف کے زیر صدارت گمٹی شریف میں عظیم الشان محفل میلاد البنیﷺ کا انعقاد، ملک کے نامور خطیب عزیز الدین کوکب، عالمی شہر ت یافتہ نعت خوان سید الطاف حسین کاظمی، ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی سر پر ست اعلیٰ ثاقی کوثر نعت کونسل سمیت سینکڑوں عاشقان مصطفیﷺ کی شر کت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز گمٹی شریف میں ایک عظیم الشان میلاد البنیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صاحبزادہ قاری محمد عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف کی اور خطاب کیا بھی جبکہ محفل سے ملک کے نامور خطیب عزیز الدین کوکب نے بھی خطاب کیا جبکہ خصوصی نعت عالمی شہر ت یافتہ نعت خوان سید الطاف حسین کاظمی،بلال سفیر جبکہ ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی سر پر ست اعلیٰ ثاقی کوثر نعت کونسل نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اپنے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ میلاد مصطفیﷺ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تعلقِ محبت استوار کرنے اور آپ کی اطاعت و اتباع کے جذبے کو فروغ دینے کا اہم ترین ذریعہ اور موقع ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق ایمانی کو مضبوط کرنے کے لیے محبت کی غذا فراہم کرنا ہے ہم حضور تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنی محبت کی تجدید کرتے رہا کریں انہوں نے کہا کہ لوگو! محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے قلب و باطن میں محسوس کیا کرو اسے اپنے روح میں اتر کر تلاش کیا کروکیونکہ عشق مصطفیﷺ ہی کامل ایمان کی نشانی ہے آخر میں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گی اور شر کا میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

حلقے کی عوام اپنا ووٹ ایم پی اے راجہ صغیر احمدکو ہی دیں گے,سید نجم الحسن نقوی

The people of the constituency will give their vote to MPA Raja Sagheer Ahmed, Syed Najamul Hasan Naqvi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12دسمبر2022)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں بے شمار کام کراے ہیں جس پر ہم اہلیان علاقہ ان کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے راجہ صغیراحمد کے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے سے حلقے میں تعمیر وترقی کاایکنیا دور کا آغاز ہو ا ہے ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے ہمیشہ شرافت اورخدمت کی سیاست کی اور علاقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا ہی اپنی سیاست سمجھاانہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن جب بھی ہو نگے حلقے کی عوام اپنا ووٹ ایم پی اے راجہ صغیر احمدکو ہی دیں گے اور انشاء اللہ ان کو تیسری بار پنجاب اسمبلی میں بھیجیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button