DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Arrival of Colonel Muhammad Shabbir Awan and Ghulam Murtaza Satti at Kahuta Batala Sharif

سابق ممبران اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کی کہوٹہ بٹالہ شریف آمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13ستمبر2022)
سابق ممبران اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام،میزبان نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی غلام مرتضیٰ ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے معزز میزبان کاشکر یہ ادا کیا تفصیل کے مطابق کہوٹہ بٹالہ شریف کے حاجی رب نوازخان مغل حال مقیم سعودی عرب اور ان کے صاحبزادے علی پاشاکی طرف سے رہنماء پاکستان تحریک انصاف و سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی اور سابق ایم پی اے و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی7 کرنل محمدشبیراعوان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا،عشائیہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما تظرف حسین ستی،ساجد محمود آف گلہ،سردارماجدحسین آف گرڈاسٹیشن،بٹالہ شریف کی ممتازسیاسی و سماجی شخصیت محمداکرم مغل،راجہ عبدالوحید،راجہ وقار اسلم آف دھیان پور،معروف صحافی ساجد جنجوعہ،ماسٹرمحمدفاضل راجہ محمداجمل،ساجد محمود مغل، محمدبشیر مغل،محمدنصیر مغل،محمد وزیرمغل،کامران مغل،نمبردار جاویداقبال سمیت دیگر نے شرکت کی،اس موقع پرکرنل محمدشبیراعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے اہلیان بٹالہ شریف کاضمنی الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ اداکیا اور کہاکہ چونکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے تومیری کوشش ہوگی کہ حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرسکوں،انہوں نے مزیدکہا کہ الحمداللہ گزشتہ ہفتہ نڑھ، پیرپنیاہ مواڑہ،ہوتھلہ اور سموٹ کی واٹرسپلائی اسکیم کیلئے فنڈز منظور ہوگئے ہیں سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی اور کرنل محمدشبیراعوان نے پرتکلف دعوت پر حاجی رب نوازخان مغل، بابو محمداکرم مغل،صاحبزادہ علی پاشا کا شکریہ ادا کیا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 13 September 2022)
A banquet was organized in honor of former members of the assembly Ghulam Murtaza Satti and Colonel Muhammad Shabir Awan. At the residence of Haji Rab Nawaz Khan Mughal of Kahuta Batala Sharif, currently residing in Saudi Arabia and his son Ali Pasha. At the dinner local leader of PTI, Zarif Hussain Satti, Sajid Mahmood of Gula, Sardar Majid Hussain of Grid Station, prominent political and social personality of Batala Sharif Mohammad Akram Mughal, Raja Abdul Waheed, Raja Waqar Aslam of Dhianpur, well-known journalist Sajid Janjua, Master Muhammad Fazil Raja Muhammad Ajamal, Sajid Mahmood Mughal, Muhammad Bashir Mughal, Muhammad Naseer Mughal, Muhammad Wazir Mughal, Kamran Mughal, Numbardar Javed Iqbal and others participated. On this occasion, Colonel Muhammad Shabir Awan expressed his gratitude to the people of Batala Sharif for their full support in the by-election. said that Since there is a PTI government in Punjab, I will try to play my part in solving the problems faced by the people of the constituency, he added that Alhamdulillah, last week funds have been approved for the water supply scheme of Nahr, Pirpaniya Moawra, Hothla and Samot. Former MNA Ghulam Murtaza Satti and Colonel Mohammad Shabir Awan thanked Haji Rab Nawaz Khan Mughal, Babu Mohammad Akram Mughal, Sahibzada Ali Pasha for the invitation.

سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی وصوبائی نائب صدر مسلم لیگ ن حافظ عثمان عباسی کا دورہ کہوٹہ

Hafiz Usman Abbasi envoy to former PM visited Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13ستمبر2022)
سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی وصوبائی نائب صدر مسلم لیگ ن حافظ عثمان عباسی کا دورہ کہوٹہ، ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقات،مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری دی مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،حافظ عثمان عباسی نے سر پر ست اعلیٰ پر یس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)سینئر صحافی سعید افضل چوہان کی والدہ محترمہ اور بھابھی جان کی وفات پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،پلنگڑی کے مقام پر سابق کونسلر راجہ فیصل کی والدہ محترمہ کی وفات پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،راجہ تنویر بنارس کے بھائی راجہ صغیر بنارس کی وفات پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیااس موقع پر مسلم لیگ ن کہوٹہ ایم سی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،سابق چیئرمین راجہ شوکت،مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،صدر پر یس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر، نائب صدر پر یس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ شاہد اجمل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)کبیر احمد جنجوعہ، خرم عباسی، انور ستی، راجہ عابد،راجہ نعیم اکبرسمیت دیگر افراد موجود تھے۔

وفاقی حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پاسکے

The federal government have failed to control inflation

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13ستمبر2022)
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پاسکے معاشی طور پرعوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا مہنگائی پر مہنگائی کے تحفے دیئے جارہے ہیں،آٹا کی قیمتوں میں اضافہ ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاروزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وفاقی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تواقتدار سے مستعفی ہوجائیں حکومت مکمل طور پر بیٹھ چکی ہے ملک معاشی طور پر مزید کمزور ہورہا ہے،عوام کے پاس مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف روڈ پر آنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون موجود ہیں مگر شفاف سسٹم کی شدید ضرورت ہے،سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے حکومتی سطح پر شفاف نظام قائم نہیں کیا گیا تو غریب کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوگی انہوں نے مزیدکہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ملک کو معاشی طورپرمستحکم بنانے کیلئے وفاقی حکومت کے پاس کوئی فارمولا نہیں ہے،آئی ایم ایف سے قرضے غلامی کی زنجیر میں جکڑنے کے مترادف ہیں ملک کی عوام کی نظرین چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر لگی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گئی۔

سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے

The entire nation is suffering from the incompetence and corruption of the previous and present rulers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13ستمبر2022)
جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبدالقیوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب اور کمر توڑمہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے موجودہ سیلاب کی تشویشناک صورتحال قوم پر اللہ کی طرف سے بڑی آزمائش ہے حکمرانوں اور عوام کو اجتماعی توبہ کرنا ہو گی اور سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دل کھول کر عطیات دینے ہوں گے اس وقت کروڑوں لوگ بے گھر کھلے آسمان کے نیچے ضروریات زندگی سے محروم زندگی گزارنے پر مجبورہیں اور ہماری طرف سے امداد کے منتظر ہیں انسانیت کی خدمت ہی جماعت اسلامی کی سیاست کا اولین مقصد ہے۔ الخدمت فائنڈویشن کے ہزاروں کارکنان کے جذبہ خدمت پر پوری قوم کو فخر ہے جس طرح مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پوری قوم نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر ہم سب سے پہلے اللہ تعالیٰ اور پھر قوم کے شکرگزار ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ہمیں ہمیشہ ملک اور قوم کی خدمت جاری رکھنے کا جذبہ اور حوصلہ عطا کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button