DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Muree cricket team wins tournament held in Mator

کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں کر کٹ میچ ٹورنامنٹ کا انعقاد۔ بارہ تحصیلوں کی نامی گرامی ٹیموں نے حصہ لیا م۔ کرکٹ کا فائنل میچ مری کی ٹیم نے ہری پور کی ٹیم کو شکست دے فائنل اپنے نام کر لیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ مٹور میں کر کٹ میچ ٹورنامنٹ کا انعقاد۔ بارہ تحصیلوں کی نامی گرامی ٹیموں نے حصہ لیا مہمان خصوصی میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ کرکٹ کا فائنل میچ مری کی ٹیم نے ہری پور کی ٹیم کو شکست دے فائنل اپنے نام کر لیا۔مہمان خصوصی میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے جیتنے والی ٹیم کو 80ہزار اور رنر اپ ٹیم کو40ہزار روپے نقد انعام اور خوبصورت ٹرافی دی اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات فراز جنجوعہ، اکبر جنجوعہ، ثاقب جنجوعہ اور دیگرسینکڑوں افراد موجود تھے۔اختتامی تقریب سے مہمان خصوصی میجر راجہ شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے۔ ’کھیل‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔ کھیل نہ ہوں تو انسانی جسم کمزور اور بے سدھ ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف قسم کی بیماریاں جسم کو گھیر لیتی ہیں اور انسان جلدہی بڑھاپے کی طرف چلاجاتا ہے اور اس کی خود اعتمادی ختم ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کھیل بے شک کسی بھی قسم کے ہوں ان ڈور یا آوٹ ڈور، ہر طرح سے انسانی نشونما پرگہرا چھوڑتے ہی کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی انسان اتفاقِ رائے سے کام کرنا اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھ جاتا ہے۔ اور اس میں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے اسے شکست دینے کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ ہر کھیل کے اپنے قوائد و ضوابط ہوتے ہیں جو کہ کھلاڑی کو نظم و ضبط کا پابند بناتے ہیں۔ کھیل کے دوران جب کھلاڑی ناکام ہو جائے تو وہ ہمت نہیں ہارتا اور ناہی غصّہ یا ناراض ہوتا ہے۔ کیونکہ ایک کھلاڑی بخوبی جانتا ہے کہ ہار جیت تو کھیل کا حصّہ ہے۔

Kahuta; Cricket tournament was held in Motor area of Kahuta. Village teams from 12 tehsils participated. Cricket final match was won by Murree team who defeated Haripur team and won the final. Special Guest Major Raja Shehar Yar Janjua Candidate for Tehsil Nazim Kahuta distributed prizes among the players.

اے سی آفس کہوٹہ میں لگائی جانے والی برائے نام اور فوٹو سیشن پر مبنی کھلی کچہری کے خلاف شہریوں، صحافیوں کا شدید احتجاج

Citizens, journalists protest against open court session based only in name and photo session in AC office Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی مقامی سرکاری افسران کے ہمراہ کھلی کچہری میں بغیر اطلاع کے درجنوں سائلین پھٹ پڑے۔ اچانک صبح 9بجے اعلان کر کے (11) بجے اے سی آفس کہوٹہ میں لگائی جانے والی برائے نام اور فوٹو سیشن پر مبنی کھلی کچہری کے خلاف شہریوں، صحافیوں کا شدید احتجاج۔ لاری اڈہ کرپشن، من مانے سبزی پھل فروٹ اور اشیائے خور دونوش کے ریٹس، مصنوعی مہنگائی، تجاوزات کے ساتھ ساتھ کہوٹہ بس اسٹینڈ تا دھپری تبال حال کھنڈراٹ نما سڑک، واٹر سپلائی اور شہری تمام مسائل پر انتظامیہ کی چشم پوشی اور میو نسپل کمیٹی کے فنڈز پر سیاسی دباؤ و مداخلت پر مقررین صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، راجہ شاہد اجمل، ساجد جنجوعہ صدر الیکٹرونک اینڈ سوشل میڈیا کہوٹہ،ذوالفقار ستی، راجہ کامران اشرف،سردار مسعود جنرل سیکرٹری دیہی ویلفیئر کونسل کہوٹہ اور دیگر شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ دو گھنٹے قبل اعلان کر کے صرف فرضی کاروائی اور فوٹو سیشن کے لیئے لگائی گئی کھلی کچہری سے شہریوں کو جان بوجھ کر لا علم رکھا گیا۔ کھلی کچہری ایک اچھا اقدام ہے جسے سراہتے ہیں۔ مگر اسکی منادی ضروری ہے۔ اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال، ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ ڈاکٹر راجہ خالد، ڈاکٹر ڑاجہ صداقت سنیئر میڈیکل آفیسر ٹی ایچ کیو کہوٹہ،محکمہ تعلیم، صحت، ریونیو، سینٹری انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، ٹریفک انچارج خرم فیاض ستی، نائب تحصیلدار ملک ریحان اور دیگر مقامی محکموں کے سربراہان بھی موجو دتھے۔ اے سی کہوٹہ رابعہ سیال نے کہا کہ عوامی مفاد پر کو ئی کمپرو مائز نہ ہوگا۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لاؤں گی۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بہنوئی کی وفات پر سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا اظہار تعزیت۔صوبائی حکومت پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کے بہنوئی گذشتہ دن قبل وفات پا گئے تھے گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کہوٹہ کلر سیداں کے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان اور ان کے صاحبزادے ملک شاہ زیب اعوان نے ان کی رہائش گاہ ملتان جا کر ان کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button