DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Tariq Mahmood Qadri drops out of election race in favour of Faisal Iqbal in PP20

پاکستان سنی تحریک کے امیدوار طارق محمود قادری فیصل اقبال کے حق میں دستبدار

پاکستان سنی تحریک کا اتحاد میرے لیے فخر کی بات ہے اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میرے حق میں دستبدا ر ہوئے ہیں فیصل اقبال فیصل اقبال اس علاقے کی شان ہیں اور ہمارا مان ہیں طارق محمود قادری تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک نے اپنا امیدوارPP20سے طارق محمود قادری کو فیصل اقبال کے حق میں دستبدار کرادیااور فیصل اقبال کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کیا حمایت کا اعلان ایک نجی شادی حال سٹی کانٹینٹل میں کیا گیا جہاں سنی تحریک کے جیالے اور فیصل اقبال کے چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر راجہ قیصر نے کہا کہ PP20میں سنی تحریک اور بریلوی مسلک کے مشترکہ علماء کافیصل اقبال کے حق میں حمایت کا اعلان فیصل اقبال کی جیت میں 25 جولائی کوبہت اہم رول ادا کریں گے اور ہمارا اتحاد فیصل اقبال کو ضرور جیتائے گا اس موقع پر سعیداحمد قریشی جو کہ سنی تحریک کے سرگرم کارکن ہیں نے کہا ہے کہ میں اور میری ساری کشمیری برادری فیصل اقبال کو ووٹ دے کر انشاء اللہ کامیاب کرواہیں گے اس موقع پر سنی تحریک کے اہم لیڈر اعجاز نے بڑے جوشیلے انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فیصل اقبال اللہ تعالی کی رضا کے لیے اس علاقے کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں میں ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت میں دن رات ایک کیا یہاں تک کہ انھوں نے کہا میں نے آج تک کاغان ناران نہیں دیکھا اور نہ ہی میں باہر کسی ملک میں گیا ہوں اس سے بڑی سعادت مندی اور کیا ہو سکتی ہے اس دفعہ اللہ کے حکم سے یہ ضرور کامیاب ہوں گے اس موقع پر PP20 سے ایکشن لڑنے والے نامزد امیدوار پاکستان سنی تحریک کے صدر طارق محمود قادری نے کہا ہے کہ فیصل اقبال جیسے عظیم انسان کے ساتھ وابستہ ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے میں ااج ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں فیصل اقبال جیسا مخلص شخص ہمارا لیڈر ہو ایسے شخص کا اسمبلی میں ہونا اس وقت بہت ضروری ہے اس موقع پر پاکستان سنی تحریک راولپنڈی کے ڈویژن صدر طاہر اقبال چشتی نے کہا ہے کہ ہمارے سنی تحریک ٹیکسلا کے صدر کی قربانی ضرور رنگ لائے گی فیصل اقبال اس حلقے سے ضرور کامیاب ہوں گے فیصل اقبال اس وقت وہ شخص ہیں جن کا ماضی بے داغ ہے جو مشائخ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اوران کے ساتھ والدین کی دعائیں ہیں آج ہمارا ان کے ساتھ اتحاد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ واقعی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اس موقع پر جامع مسجد واہ کینٹ کے خطیب قاضی عبدالوحید نے اس موقع پر کہا کہ اج میں بہت خوش ہوں کہ سنی تحریک اور بریلوی مسلک کے علماء و مشائخ کا فیصل اقبال کی حمایت کا اعلان اس بات کی واضع دلیل ہے کہ اس دفعہ فیصل اقبال PP20سے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا یہ بچہ خود بھی یا رسول اللہ کہنے والا ہے اور ان کا پورا گھرانہ بھی یا رسول اللہ کہنے والوں میں شامل ہے اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا ہے کہ جس نے اپنی پوری زندگی حلقے کی عوام کی خدمت میں صرف کر دی ہو میں آخر میں یہ دعا کرتا ہو کہ یا اللہ اس بچے کو کامیاب کر اور اس کا ساتھ دینے والوں کو بھی کامیابی عطا فرما آمین

گستاخانہ خاکوں کے خلاف نواب آباد سے لے کر ٹیکسلا چوک تک ایک ریلی کا انعقاد

نیدر لینڈ کے اسلام دشمن رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے حضور نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف نواب آباد سے لے کر ٹیکسلا چوک تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مقطبہ فکر کے علماء کے علاوہ سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی جس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلی نے ٹیکسلا چوک میں اکھٹے ہو کر احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کروایا اور اس مظاہرے کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیدر لینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور سفیر کو ملک بدر کیا جائے اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی سرور علوی نے کہا کہ ہم حرمت رسولﷺ پرجان قربان کرنے والے ہیں دشمنان اسلام سن لیں ابھی ہم زنداں ہیں خبردار جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کو معاف نہیں کیا جا سکتا اس نے ہمارے جذبات سے کھیلنے کی کوشیش کی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیدر لینڈ سے تمام سفارتی تعلقات ختم کرئے اس موقع پر مولانا حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حرمت رسولﷺ کیلئے تن من کی بازی لگانے کیلئے تیار ہیں شرکاء نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقومی سطح پر آواز اٹھائی جائے اور پاکستان کی تمام سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کو اس معاملے کی سنجییدگی کو سمجھتے ہوئے انٹرنیشنل سطح پر آواز اٹھانی چائیے مظاہرئے سے مو لانا حفظ الرحمن ،قاری عبد الواحد ، مولانا محمد کلیم ،مولانا محمد اویس، مولانا داؤد الرحمن کے علاوہ سیاسی رہنما امید وار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 63 سرور علوی اور انجمن تاجران کے رہنما عمر فاروق زرگر نے بھی خطاب کیا 

عمار صدیق خان کا وائس چیئرمین یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کے حاجی ملک بنارس کی رہائش گاہ پر عالی شان جلسہ سے خطاب

والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہلیان علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کروں گا پاکستا تحریک انصاف کے نامزد امیدوار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 19عمار صدیق خان کا وائس چیئرمین یونین کونسل ٹھٹھہ خلیل کے حاجی ملک بنارس کی رہائش گاہ پر عالی شان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد مرحوم صدیق خان اور میرے چچا غلام سرور خان نے ہمیشہ اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی اور علاقہ کے لوگوں کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نمایاں کردار ادا کیا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا میں اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقہ کے مسائل کے حل اور والد گرامی کے ویژن کے مطابق تحصیل ٹیکسلا کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کروں گا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس برادری کے لوگ یونین کونسلوں میں موجود ہیں جو علاقہ کے لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے اور ہمہ وقت رابطہ میں رہیں گے اس کا اعتراف ہمارے مخالفین بھی کرتے ہیں اسی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علاقہ کے لوگوں کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے مل بنارس کا گھرانہ جو سیاسی حوالہ سے ہمیشہ ہم پر شفقت اور مہربانی کرتا ایا ہے اور علاقہ کے لوگوں نے بھی ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے جو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی 25 جولائی کو تحصیل ٹیکسلا کی غیور عوام کی حمایت سے کامیاب ہوں گے بلکہ راولپنڈی ڈویژن سے بھی کامیابی حاصل کریں گے تحریک انصاف کے حامیوں ، علاقہ مکینوں جس میں میرے علاقہ کے بزرگ اور بھائیوں کی مدد سے علاقہ میں خوشحالی لائیں گے اورعلاقہ کیعوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے اس موقع پر وائس چیئرمین ٹھٹھہ خلیل رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک بنارس نے بھی اپنے خطاب میں پارٹی کے حامیوں اور اپنے سیاسی قائدین غلام سرور خان اور عمارصدیق خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے معززین علاقہ سے اپیل کی کہ وہ 25 جولائی کو عمران خان اور غلام سرور خان کیا قادت میں نکلیں تاکہ 25 جولائی کا دن پاکستان تخریک انصاف اور غلام سرور خان کا دن ثابت ہو اس موقع پر فضل اکرم کان ، ملک فقیر محمد ،ملک عارف ، ملک اختر زمان ، حاجی کرم ، ملک فیضان اختر ، خان افسر ، ملک بشارت ب، ملک عزیز ،ملک شیراز ،ملک اعظم ، ملک کالا خان ، چوہدری بشارت اور علاقہ کی کثیر تعداد نے عمار صدیق خان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button