DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syeda; Man from Nothia killed in fatal accident.

کلر سیداں کے نواحی علاقہ نوتھیہ کا رہائشی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا

کلر سیداں کے نواحی علاقہ نوتھیہ کا رہائشی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔26 سالہ رخسار عمرچھٹی کر کے اپنی موٹر سائیکل کے ذریعے گھر واپس آ رہا تھا کہ روات کے قریب مخالف سمت سے آنے والی مہران کار کے ساتھ ٹکرانے کے بعد وہ ایک ڈمپر کے نیچے چلا گیا اور اس دوران ڈمپر کا ٹائر اس کے سر کے اوپر سے گزر جانے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اس کی عید کے فورا بعد شادی طے تھی۔

مقتول افراسیاب کے 60سالہ والد پرویز کو فارئنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

مقتول افراسیاب کے 60سالہ والد پرویز کو فارئنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا ۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ منیاندہ کے 60 سالہ پرویز اختر نے پولیس کو بیان دیا کہ رات آٹھ بجے کے قریب وہ گھر سے باہر گیا جہاں دو نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق دو گولیاں مضروب کی ٹانگ پر لگی ہیں۔وجہ عنادیہ بتائی گئی کہ گزشتہ سال ستمبر میں رشتہ کے تنازع پر مضروب پرویز کے بیٹے افراسیاب کو قتل کر دیا گیا تھا جس پر مضروب نے تین افراد کو قتل کے مقدمہ میں ملزم نامزد کر دیا تھا جس پر پولیس نے تینوں کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تھا جس میں ایک ملزم تین ماہ تک اڈیالہ جیل میں رہنے کے بعد،بعد ازگرفتاری ضمانت منطور ہو جانے پر اڈیالہ جیل سے گھر آ گیاہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ظفر گوندل مصروف تفتیش ہیں۔

جوبلی انشورنس کے نام پر سادہ لوح کسٹمرز کولوٹنے کاانکشاف

جوبلی انشورنس کے نام پر سادہ لوح کسٹمرز کولوٹنے کاانکشاف، مسماۃ رشیدہ بی بی ساکن جوچھہ ممدوٹ نے میڈیا نمائندوں کوبتایاکہ میں حبیب بینک درکالی معموری برانچ کلرسیداں میں گئی جہاں موجود ایک خاتون نے مجھے بتایاکہ آپ اپنی رقم میرے حوالے سے جمع کرائیں اس میں بہت زیادہ منافع ہے۔ میری جمع پونجی 30ہزار روپے تھی، میں نے وہ رقم جمع کرادی ، اب میرا خاوند سخت بیمار ہوا تو میں مذکورہ بینک میں گئی جہاں مجھے بتایاگیا کہ آپ نے جوبلی لائف انشورنس کرا رکھی ہے ، اور یہ رقم آپ کوواپس نہیں مل سکتی آپ باقی اقساط جمع کرائیں۔ میری یہی کل جمع پونجی تھی،متاثرہ خاتون نے جب اس غلط بیانی اور دھوکادہی پر احتجاج کیا تومتعلقہ خاتون اسے ایک کمرے میں لے گئی کہ باہر شور نہ کرو۔ دریں اثناء بیول کے ایک معلم نے بھی بتایاکہ یہاں جوبلی انشورنس کے نام سے کسٹمرزکے ساتھ فراڈ کیاجارہاہے اور یہ دھندہ عرصے سے جاری ہے۔ کسٹمرز سمجھتے ہیں کہ یہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگئی ہے لیکن بعد میں معلوم ہوتاہے کہ ان کے ساتھ توہاتھ ہوگیاہے۔ متاثرین نے حبیب بینک اور جوبلی لائف انشورنس کے گٹھ جوڑ کے خلاف ایکشن لینے اور رقم واپسی کامطالبہ کیاہے۔

ڈھوک پنڈ والی بال کلب کے گراؤنڈ میں نصب نیٹ رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا

ڈھوک پنڈ والی بال کلب کے گراؤنڈ میں نصب نیٹ رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا، چوری کی واردات اس وقت ہوئی جب لو گ سحری کی تیاری کررہے تھے، نامعلوم چور گاڑی لے کر گراؤنڈ میں آئے اور وہاں پہلے نیٹ اتارا اورپھر نیٹ کے دونوں پول اکھاڑ کرلے گئے۔ چیئرمین والی بال کلب راجہ محمدطیب اور کپتان راجہ عازب حنیف نے میڈیا کوبتایاکہ ڈھوک پنڈوالی بال گراؤنڈ میں علاقہ بھرسے کثیرتعدادمیں کھلاڑی پریکٹس کرنے آتے ہیں اور یہ سلسلہ عرصہ دوسال سے جاری ہے۔ ہم نے ہرآنے والے کھلاڑی کے لئے اپنادل بڑا رکھااور کبھی کسی کوکھیلنے سے نہیں روکا لیکن پتانہیں کیوں ، کسی شرارتی گروپ نے ایسی گھٹیااور کمینی حرکت کی ہے۔ انھوں نے عندیہ دیاہے کہ معاملے کی انکوائری کرکے پولیس میں چوری کامقدمہ درج کرایاجائے گا۔

کلر سیداں بیول روڈ پر جسوالہ موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک لڑکی سمیت چار افراد زخمی

کلر سیداں بیول روڈ پر جسوالہ موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک لڑکی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جن میں سے تین افراد کو راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔ لیاقت نامی شخص اپنی فرسٹ ائیر کی بیٹی جسے امتحان سے فارغ ہو کر گھر لے جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل کیساتھ تصادم کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا جبکہ دو سرے موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹا بھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو نے موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادیا جہاں سے تین افراد کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاقت نامی شخص کا تین جگہ سے بازو جبکہ ظفر اقبال کی ٹانگ فریکچر ہو گئی ہے۔ ظفران نامی موٹر سائیکل سوار کو بھی جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔

جواد فٹبال کلب چوآخالصہ نے رمضان المبارک کے باعث روزانہ کی پریکٹیس رات کو کرنے کا فیصلہ

جواد فٹبال کلب چوآخالصہ نے رمضان المبارک کے باعث روزانہ کی پریکٹیس رات کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فلڈ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں اور اب پریکٹیس روزانہ شب آٹھ بجے ہوا کرے گی۔

مقا می کا ر و با ر ی ز و ہیب ا کر ا م اور فیصل اکرام کی و ا لد ہ ا نتقا ل کر گئیں

مقا می کا ر و با ر ی ز و ہیب ا کر ا م اور فیصل اکرام کی و ا لد ہ ا نتقا ل کر گئیں نما ز جنا ز ہ میں چئیر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،ر ا جہ صغیر ا حمد،حا فظ ملک سہیل ا شر ف ،بلد یہ کو نسلر شیخ حسن ر یا ض ،ر ا جہ ظفر محمو د ،عا طف ا عجا ز بٹ ، محمد ا عجا ز بٹ ،محمد فیا ض کیا نی ،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س ، شیخ خو ر شید ا حمد ،صنعتکا ر چو ہد ر ی عبد ا لقیو م ،حاجی ریاست حسین،چوہدری توقیر اسلم اور دیگر نے شرکت کی۔

معروف مسلم لیگی راجہ محمدگلزار خان کو آبائی گاؤں چک مرزا میں سپرد خاک کر دیا گیا

معروف مسلم لیگی راجہ محمدگلزار خان کو آبائی گاؤں چک مرزا میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چیئر مین راجہ ندیم احمد، چیئر مین راجہ صفدر کیانی، چیئر مین راجہ پرویز اختر قادری،ٹھیکیدار محمد بشارت،راجہ محمد جاوید، الحاج غلام ظہیر ، مسعود بھٹی ، شیخ سلیمان شمسی، دانش لیاقت،حاجی اخلاق حسین، چوہدری توقیر اسلم، محبوب حسین چوہان، پرویز اختر منہاس، شہباز بھٹی، چوہدری نصرت اقبال،راجہ محمد عاصم، راجہ محمد عاشق،راجہ محمد سعید، شاہد گجر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button