DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Armed robbery in Chakrali Badhal

بیول کے نواحی علاقہ چکڑالی بدھال میں ڈکیتی کی واردات

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مبین ہاشمی ۔۔۔۔ بیول کے نواحی علاقہ چکڑالی بدھال میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور طلائی زیورات لے اُڑے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق بیول کے نواحی علاقہ چکڑالی بدھال کے رہائشی فہم اکبر ولد سید اکبر کے گھر افطار ی سے چند منٹ پہلے چار مسلح ڈاکو گھر میں د اخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4چوڑیاں،2ہارسیٹ،2بالیاں ،ایک ہزار درہم اور 25ہزار نقدی لے کر فرار ہوگئے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان چاروں افرادنے نقاب نہیں کیے ہوئے تھے ان میں سے ایک پٹھان اور باقی پنجابی ہی تھے جن کو سامنے آنے پر ہم پہچان سکتے ہیں پولیس چوکی قاضیاں کے انچارج راجہ ندیم الطاف واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ گئے اور اہل خانہ کے بیان قلمبند کرکے مقد مہ درج کردیا۔

Gujar Khan; Four armed men stormed in to home of Fahim Akbar in village Chakrali badhal at iftari and robbed family of all their possessions, The four armed in balaclava were sounding like Afghans according to the family.

سائرہ واجد نے یونیورسٹی آف لندن سے فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مبین ہاشمی ۔۔۔برطانیہ کے شہر والسال میں مقیم ڈھوک بابا فیض بخش کے رہائشی معروف بزنس مین واجد حسین کی بیٹی اور وحید حسین ، حفیظ حسین کی بھتیجی سائرہ واجد نے یونیورسٹی آف لندن سے فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ، اُنہوں نے چار سال کا کورس ساڑھے تین سال میں ہی مکمل کر لی ، غیر معمولی ذہانت کی وجہ سے گورنمنٹ آف برطانیہ نے گورنمنٹ پالیسی میکنگ ٹیم ان ویسٹ منسٹر کی جاب بھی آفر کر دی، خوشی کے اس موقع پر دوست احباب اور عزیز و اقارب نے واجد حسین کو مبارک باد پیش کی

Show More

Related Articles

Back to top button