DailyNews

Three British Pakistani announced in Slough borough council cabinet

سلاو بارو کونسل کونسلر جیمس نے ممبران کیبنٹ اور ان کے عہدوں کا اعلان کر دیا ، تین پاکستانی نژاد شامل

سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سلاو کونسل کے ممبران کیبنٹ اور ان کے عہدوں کا اعلان کر دیا گیا تین پاکستانی نژاد شامل جن میں کونسلر ثوبیہ حسین، کونسلر چوہدری نذیر اور کونسلر شبنم صادق کو دوسری مرتبہ نماہندگی دی گئی – لوکل کابینہ آٹھ کونسلرممبران پر مشتمل ہے جن میں لیڈر آف دی کونسل جیمس، ڈپٹی کونسل ثوبیہ حسین، کونسلر چوہدری نذیر، کونسلر شبنم صادق، کونسلر راب اینڈرسن، کونسلر مارٹن کارٹر، کونسلر پوتر ماں اور کونسلر نتاشہ شامل ہیں سلاو کی پہلی مسلم بڑش پاکستانی خاتون ثوبیہ حسین نے دوسری مرتبہ ڈپٹی لیڈر آف سلاو بارو کونسل منتخب ہوکر تاریخ رقم کی – اسوقت کونسل کے ٹوٹل بیالیس کے ایوان میں پینتس کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے اور سات کا تعلق ٹوری پارٹی سے ہے یاد رہے کے گزشتہ دنوں ممبران کے فل اجلاس میں کونسلر پول سول کو میئر اور کونسلر چیمہ کو ڈپٹی مئیر منتخب کر لیا گیا جنہوں نے باضابطہ طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام کرنا شروع کر دیا – 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button