DailyNewsHeadline

Kahuta; Oil mills building collapses in Borr bazaar.

کہوٹہ شہر بوہڑ بازار میںآئل ملزکی پرانی بلڈنگ گر نے سے لاکھوں روپے کی نئی گاڑی تباہ

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کہوٹہ شہر بوہڑ بازار میںآئل ملزکی پرانی بلڈنگ گر نے سے لاکھوں روپے کی نئی گاڑی اور ایک عدد رکشہ تباہ ۔باقی بلڈنگ بھی خطر ناک حالت میں جو کسی وقت بھی گھر سکتی ہے جس سے جانی اور مالی نقصان کا خدشہ ہے ۔ اہلیان محلہ نے ملز مالکان اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ بلڈینگ کوفی الفور ڈی مالش کر نے کے احکامات جاری کیے جاہیں ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر بوہڑ بازار میں ایک آئل ملز جو کئی سال پرانی ہے ایک اندازے کے مطابق شاہد قیام پاکستان سے بھی کئی سال قبل کی یہ بلڈنگ ہو گئی اب یہ ملز کئی سال سے بند ہے عمارت کی دیکھ بھا ل ناں ہونے کی وجہ سے بلڈنگ کی حالت انتہائی بوسیدہ ہو گئی جس کی گذشتہ روز دیوار ایک بڑا حصہ گر گیا جس کی وجہ سے محمد وسیم کی لاکھوں روپے مالیت کی نئی گاڑی نمبری365اور ایک عدد رکشے کو شدید نقصان پہنچااب باقی ماندہ بلڈنگ بھی گر نے پر ہے اگر وہ بلڈنگ گھر گئی تو کئی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ وہ گلی انتہائی مصروف ترین گلی جہاں سے شہر بھر کے سکولوں کے بچے بچیاں گرزتے ہیں اہلیان محلہ نے ملز مالکان اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ بلڈینگ کوفی الفور ڈی مالش کر نے کے احکامات جاری کیے جاہیں۔

 

پی ٹی آئی کے کنویشن میں کہوٹہ سے سابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی خصوصی شر کت

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
کلر سیداں میں پی ٹی آئی کے کنویشن میں کہوٹہ سے سابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی خصوصی شر کت ۔ سابق ٹاؤن ناظم راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ، تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی جلسے میں خصوصی دعوت پر آہے تھے ۔راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون بڑی تعداد میں اپنے کارکنوں ورکروں کے ساتھ جلسہ گاہ میں پہنچے تو ان کا جلسے کی انتظامیہ کی طرف سے پر تباک اسقبال کیا گیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا محاسبہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5سال قوم کے جذبات سے کھلواڑ کر کے ووٹ کی عزت کا پامال کیا جاتا رہا اور آج اپنی کشتی ڈوبتے دیکھ کر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ملک کی غیور عوام اب کسی باتوں میں نہیں آئے گئی ملک کی غیور عوام کی نظریں قائد تحریک عمران خان پر لگی ہیں انشاء اللہ آئندہ ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہو نگے ۔

 

ماہ رمضان میں زیادہ سے زیاہ نیک کام کر کے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنی چاہے

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ محمد ذاکر جنجوعہ ،راجہ تصور جنجوعہ ، راجہ عابد جنجوعہ اور راجہ تصدق جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ ماہ رمضان میں زیادہ سے زیاہ نیک کام کر کے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنی چاہے کیونکہ ماہ رمضان نیکیوں کا خزانہ ہے مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اس ماہ میں اپنے اردگرد عزیز و اقارب میں غریب بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے۔ ان خیالات کااظہارمعروف سیاسی و سماجی شخصیات چیئر مین جنجوعہ ینگ فنڈویشن بگلہ راجگان راجہ محمد ذاکر جنجوعہ ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ تصور جنجوعہ ، راجہ عابد جنجوعہ اورکنگ آف سلطان خیل راجہ تصدق جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ آپ روزہ رکھ کر اللہ تعالی کی عبادت سے غافل ہو جائیں اس کا ذکر نہ کریں جھوٹ بولیں یا سارا دن سو کر گزاریں صرف بھوکا پیاسا رہنا روزہ نہیں بلکہ روزے کی حالت میں مومن صبح سے شام تک کوئی شے نہیں کھاتا پیتا روزہ آنکھ ،کان ،زبان اور دل کا بھی ہوتا ہے روزے کی حالت میں کسی کا دل نہ دکھائیں کسی کو گالی نہ دیں بلکہ نماز پڑہیں قرآن پاک کی تلاوت کریں ذکر از کار کریں اگر یہ تمام کام کرتا ہے تو حقیقی معنوں میں یہ روزہ ہے کیونکہ اللہ تعالی کو انسان کی بھوک پیاس کوئی غرض نہیں وہ تو آپ کے اعمال کے بدلے میں آپ کو جنت یا دوزخ کا حقدار بنائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں آپ جتنی نیکیاں کرتیں ہیں اس کا اجرو ثواب آپ کو کئی گنازیادہ ملتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے۔

ثوبیہ سکول کے قریب مٹور روڈ بلمقابل بجلی گھر کہوٹہ کے المکہ بکڈپواینڈ فوٹو سٹیٹ کا افتتاح

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ثوبیہ سکول کے قریب مٹور روڈ بلمقابل بجلی گھر کہوٹہ کے المکہ بکڈپواینڈ فوٹو سٹیٹ کا افتتاح۔جہاں سے سکولز کی کتابیں،سٹیشنری اور دیگر سکول کی اشیا کے علاوہ فوٹو سٹیٹ مشین بھی ہے دوکان کے مالک صغیر احمد نے کہا کہ ہمارے ہاں بازار سے بارعائت چیزیں خریدیں جا سکتیں ہیں اور اب اہل علاقہ کو شہر جانے کی ضرورت نہیں اب ان کو اپنے محلے میں ہی فوٹو سٹیٹ کی سہولت بھی موجود ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button