DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Authorties asked to take notice after 2 die at swimming in dam

گوجرخان ڈیموں برساتی نالوں اور کانسی میں نہانے سے چار روز میں دونوجوان ڈوب کر جاں بحق

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان ڈیموں برساتی نالوں اور کانسی میں نہانے سے چار روز میں دونوجوان ڈوب کر جاں بحق مقامی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے ڈیموں پر نہانے پر کوئی روک رکاوٹ نہ ہونے سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں ڈی سی راولپنڈی اس صورتحال کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق گوجرخان گرد ونواح میں واقع بڑے ڈیم اور دیہی علاقوں میں تالابوں اور برساتی نالوں پر نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچ جاتی ہے اور وہاں جا کر نہانا اور گہرے پانی میں چھلانگیں لگانا اور بعض تیرنا بھی نہیں جانتے اور پانی میں کود پڑتے ہیں گزشتہ چند روز میں ڈونگی ڈیم اوردریالہ کے تالاب میں دونوجوان ڈوب کر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ڈیموں پر نہانے سے آئے روز افسوسناک واقعات رونما ہو رہے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے ڈیموں پر نہانے پر کوئی پابندی نہ عائد کی گئی ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں نوجوان بلاخوف خطر ان ڈیموں پر جا کر نہا رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے ڈیموں پر نہانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ڈیموں پر نہانے سے سختی سے منع کریں

گوجرخان مجید موڑ کے قریب موٹر وے پولیس کا بھکاری خواتین کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
گوجرخان مجید موڑ کے قریب موٹر وے پولیس کا بھکاری خواتین کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ ،خاتون زخمی،چیخ وپکار پر اہل علاقہ جی ٹی روڈ پر پہنچ گئے ،موٹر وے پولیس کے خلاف شدید احتجاج ،واقعہ میں موٹروے پولیس کی گاڑی کوبھی نقصان پہنچا ،ٹرک ڈرائیور کی شکایت پر خواتین سے باز پرس کی ،موٹر وے پولیس کا موقف، تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے مجید موڑ پر بھکاری خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران بھکاری خاتون زخمی بھی ہوئی، خواتین کی چیخ وپکار پر اہل علاقہ روڈ پر آگئے اور شدید ردعمل کا اظہار کیاجبکہ موٹر وے پولیس کی گاڑی کو رش سے نکلتے ہوئے گرین بیلٹ سے ٹکرانے سے شدید نقصان پہنچا ادھر اپریشنل آفیسر وحید کیانی نے بتایا کہ مذکورہ خواتین ٹرک میں لفٹ لیکر آرہی تھیں ٹرک ڈرائیور نے ان کی شکایت کی کہ خواتین نے موبائل نکال لیا ہے جس پر ہم نے ان سے بازپرس کی یہ معمولی واقعہ پیش آیا ہے 

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بجلی کی طویل ظالمانہ لوڈشیڈنگ حکومت کی ناکامی کی دلیل ہے

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بجلی کی طویل ظالمانہ لوڈشیڈنگ حکومت کی ناکامی کی دلیل ہے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے اس بات کا مطالبہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنما راجہ عمیر خان، سابق کونسلر ٹھیکیدار محمد بنارس، یوتھ کے خواجہ عادل نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ واپڈا گوجرخان نے بجلی کی بدترین اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ شروع کر رکھی ہے ماہ مقدس کے تقدس کابھی خیال نہ رکھا گیا روزہ داروں کو سخت ذہنی اذیت دی جارہی ہے مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے حکومت فوری طور پر بلاجواز لوڈشیڈنگ بند کرائے اور ماہ رمضان میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے گزشتہ ادوار حکومت میں عوام کابری طرح استحصال کیا گیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے گزشتہ ادوار حکومت میں عوام کابری طرح استحصال کیا گیا عوامی مہنگائی، بے روزگاری کی چکی میں پستے رہے اور حکمران طبقہ عیش وعشرت کی زندگی گزارتا رہا لوڈشیڈنگ بحران نے عوام کی زندگی اجیرن اور بے روزگاری میں اضافہ کر دیا ہے دونوں جماعتیں عوام سے جھوٹے وعدے اور اعلانات کرتی رہیں لوڈشیڈنگ کا جن آج بھی نااہل حکمرانوں کے قابو سے باہر ہے دونوں جماعتوں کی کارکردگی عوام نے دیکھ لی اب عوام کے پاس صرف تحریک انصاف ہی امید کی واحد کرن ہے جو اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کاخاتمہ کر سکتی ہے تحریک انصاف کے قائد عمران خان پاکستانی عوام کی حالت زار بدلنے کیلئے پرعز م ہیں اورآمدہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھر سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی اور عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرکے ان کو حقیقی معنوں میں ریلیف بہم پہنچائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button