DailyNewsGujarKhan

Rickshaw driver killed in a fatal accident in Chak bale khan

چک بیلی خان کے محمودہ روڈ پر رکشہ کھائی میں گرنے سے رکشہ ڈرائیور موت کے منہ میں چلا گیا

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ 
چک بیلی خان کے محمودہ روڈ پر رکشہ کھائی میں گرنے سے رکشہ ڈرائیور موت کے منہ میں چلا گیا معمر محمد اقبال سکنہ محمودہ نے چند روز قبل ہی اپنی گذر اوقات کرنے کے لئے نیا رکشہ خریدا تھاڈرائیونگ پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں محمودہ واپس جاتے ہوئے کنٹرول نہ کر سکا جس سے رکشہ کھائی میں جا گرا جس کے باعث محمد اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

چک بیلی خان میں بجلی کی آنکھ مچولی سے کئی لوگوں کے قیمتی برقی آلات جل گئے

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ 
چک بیلی خان میں بجلی کی آنکھ مچولی سے کئی لوگوں کے قیمتی برقی آلات جل گئے ہیں بجلی غیر اعلانیہ طور اچانک بند ہو جاتی ہے یاکبھی وولٹیج کم ہو جاتے ہیں اس طرح بار بار کے ٹرپنگ کے عمل سے کئی قیمتی برقی آلات جلنے کے واقعات رو نما ہو چکے ہیں عوامی حلقوں نے واپڈا حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

تحریکِ انصاف انشاء اللہ بہت جلد اقتدار میں آ کر اپنے 100روزہ پلان پر عمل کر کے دکھائے گی۔

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ 
پاکستان تحریکِ انصاف ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر اور امیدوار برائے حلقہ پی پی10چوہدری محمد امیر افضل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے100روزہ پلان جاری ہونے کے بعد مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں انھیں یہ پلان ناقابلِ عمل نظر آ رہا ہے یقیناً ایسے پلان کو تحریکِ انصاف جیسی جماعت ہی قابلِ عمل بنا سکتی ہے جس کے پاس بالغ نظر اور ایماندار قیادت موجود ہے اپنی جیبیں بھرنے کا سوچنے والے لوگ نہ ایسا پروگرام دے سکتے ہیں اور نہ اسے عملی جامہ پہنا سکتے ہیں تحریکِ انصاف انشاء اللہ بہت جلد اقتدار میں آ کر اپنے 100روزہ پلان پر عمل کر کے دکھائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button