DailyNews

Kahuta; Ch Sarwar addresses PTI convention.

سابق گورنر چوہدری سرور نے تحریک انصاف کے ورکر کنونشن سے خطاب

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے لیے جد وجہد کا آغاز کر دیا شمالی پنجاب میں اس مرتبہ بھی بھرپور کامیابی حاصل کرینگے بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جسکا کریڈٹ عمران خان اور نواجوانوں کو جاتا ہے انشا اللہ اقتدار میں آکر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے موجودہ حکمرانوں نے 35سالوں میں کوئی خدمت نہیں کی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے راہنما سابق گورنر چوہدری سرور نے تحریک انصاف کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ وروکر کنونشن میں سابق ایم پی اے PTIکے رہنماء کرنل(ر) محمد شبیر اعوان، حلقہ این اے 57کے امیدوار صدقت علی عباسی ، پی پی سات کے امیدوار راجہ طارق محمود مرتضیٰ، محمدہارون کمال ہاشمی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ،سید جنید عباس شاہ ، تحصیل صدر راجہ ساجد جاویدنے بھی خطاب کیا صداقت علی عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی انتحاب میں کامیابی حاصل کرے گی اور کلین سویپ کرے گی مگر ضرور ت اس بات کی ہے کہ ٹکٹوں کے اجراء کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے تحریک انصاف اقتدار میں آکر این اے 57کی ہر تحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائے گی راجہ طارق محمودمرتضیٰ اور راجہ خورشید ستی ایک بہت بڑا جلوس لے کر آئے کرنل شبیر اعوان نے کہا کہ سابق ایم پی کے ہوں کروڑوں کے کام کرائے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور ہارون کمال ہاشمی سینئرہیں انکی سپورٹ کرونگا اس موقع صداقت علی عباسی ، راجہ طارق مرتضیٰ، راجہ خورشید ستی کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی اس موقع پر کلر سیداں کے عہدیداران ورکرز کارکنان نے بھر پور شرکت کی اور مہمانوں کا پر جوش استقبال کیا گیا چوہدری سرور نے صداقت علی عباسی ،ر اجہ طارق مرتضیٰ ، ہارون کمال ہاشمی اور انکی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیاْ ۔

معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ ناصر کیانی کے ہاں بیٹی کی ولادت ۔سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ ناصر کیانی کے ہاں بیٹی کی ولادت ۔سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد۔ حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ ناصر کیانی کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی جس پر انہوں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا کہ رحمتوں اور برکتوں کے اس ماہ مقدس میں اللہ پاک نے میرے اپنی رحمت بھیجی ۔راجہ ناصر کیانی کے ہاں بیٹی کی ولادت پر خادم اعلیٰ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور ،معروف ٹرانسپورٹرراجہ ثقلین آف ممیام ،بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو اقبال آف ممیام ، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران المعروف مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،نوجوان سیاسی کارکن چوہدری اسد آف سموٹ ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

حکومت کے تمام دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
حکومت کے تمام دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ وزیرا عظم شاہدخاقان عباسی کے آبائی حلقہ پنجاڑ قائم کیے گے یوٹیلیٹی سٹور میں صابن اور شیمپو کے علاوہ تما م چیزیں غائب ۔ جن پر حکومت نے سبسڈی دی تھی چینی آٹا دالیں لہسن گھی تیل غائب جبکہ سرف شمپو اور صابن پڑا ہے۔معززین علاقہ نے کہا کہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں بھی حکمران عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں حلقہ این اے 57جو کہ وزیر اعظم شاہد عباسی کا حلقہ ہے بنیادی سہولیات سے محروم ہے عرصہ تیس چالیس سالوں سے وؤٹیں دیکر کامیاب کررہے ہیں مگر ایک سال وزیرا عظم رہنے کے باجود انھوں نے کوئی میگاپراجیکٹ نہ دیا صحت اور تعلیم اور پھر ایک معمولی سا کام یوٹیلیٹی سٹوروں پر راشن پہنچانا بھی انکے بس میں نہ رہا انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم فوری طور پر نوٹس لیں اور رمضان کے مقدس مہینے میں یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیاء خردونوش مہیا کی جائیں ۔

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے حلقے کہوٹہ میں رمضان کے مقدس مہینے اور شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

مٹور :نمائندہ پوٹھوا ر ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے حلقے کہوٹہ میں رمضان کے مقدس مہینے اور شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں سحری اور افطار کے وقت بھی ظالم حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی سردیوں میں فالتو بجلی کے نعرے لگانے والے جھوٹے حکمرانوں کا گرمی شروع ہوتے ہی پول کھل گیا ان خیالات کا اظہار ایک سروے رپورٹ میں راجہ شاہد علی آف تھوہا راجگان صدر پاکستان تحریک انصاف یوسی مٹور،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شوکت علی جنجوعہ آف تھوہا راجگان ،اشرف حسین کیانی ،راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر منا ، ملک عامر محمود ، شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کاے انھوننے کہا کہ رمضان میں غریب عوام کو جہاں مہنگائی نے ستایا وہا وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید مشکالات کا شکار ہیں انتظامیہ تماشائی بنی ہوئی ہے دوکاندار من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں مضر صحت اور دو نمبر دودھ دیہی فروخت ہپو رہے ہیں عوام کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button