DailyNewsKallar Syedan

M Zubair Kiyani writ over boundary changes postponed

چیئر مین یوسی بشندو ٹ محمد زبیر کیانی کی حلقہ بندی کے خلاف رٹ

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے چیئر مین یوسی بشندو ٹ محمد زبیر کیانی کی حلقہ بندی کے خلاف رٹ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو 24مئی کو طلب کر لیا۔محمد زبیر کیانی کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ او ر محمد یونس بھٹی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیہ کلر سیداں اور قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کی چھ یوسیز کو حلقہ پی پی 7جبکہ تین یوسیز بھلاکھر ،گف اور غزن آباد کو حلقہ پی پی 10چکری میں شامل کیا مگر یوسی بشندوٹ کو حلقہ پی پی 9دولتالہ میں شامل کر کے یہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق کو متاثر کیا گیا۔انہوں نے اپیل کی کہ یوسی بشندوٹ کو ملحقہ یوسیز کی طرح حلقہ پی پی 10کا حصہ بنایا جائے ،عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو 24مئی کو طلب کر لیا۔اسی طرح پیر کے روز این اے 57,58کے خلاف درج درخواستوں پر بحث نہ ہو سکی اور الیکشن کمیشن اپنا جواب جمع نہ کرا سکا جس پر عدالت نے 24مئی کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے ۔

کلر سیداں پر بھکاریوں کی یلغار ،خواجہ سراؤں اور پیشہ ور بھکاریوں نے کلر سیداں کو اپنا مسکن بنا لیا

کلر سیداں پر بھکاریوں کی یلغار ،خواجہ سراؤں اور پیشہ ور بھکاریوں نے کلر سیداں کو اپنا مسکن بنا لیا ہے تمام بازاروں محلوں اور گلیوں میں خواجہ سرا ہاتھ پھیلاتے نظر آتے ہیں ان کے علاوہ پیشہ ور بھکاریوں کو بھی علی الصبح کلر سیداں منتقل کر دیا جاتا ہے جو سارا دن بھیک مانگتے نظر آتے ہیں اسی طرح مرید چوک میں موجود جنوبی پنجاب کے لوگوں پر مشتمل خیمہ بستی کی خواتین اور کمسن بچے بھی سارا دن بھیک مانگنے میں مصروف رہتے ہیں چوآروڈ پر کسی بھی گاڑی کے رکتے ہی یہ بھکاری درجنوں کے حساب سے اس پر جھپٹ پڑتے ہیں جس پر گاڑی میں موجود خواتین و حضرات خوفزدہ ہو کر شاپنگ کئیے بغیر آگے گزر جاتے ہیں ۔انجمن تاجران مین بازار کلر سیداں کے صدر راجہ ارشد جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم بنارس اور صرافہ ایسو سی ایشن کے صدر الطاف بھٹی نے کلر سیداں میں خواجہ سراؤں اور پیشہ ور بھکاریوں کی یلغار پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ۔

کلر سیداں میں گزشتہ روز منعقدہ پی ٹی آئی ورکرز کنونشن ہلڑبازی اور بد نظمی کا شکار

کلر سیداں میں گزشتہ روز منعقدہ پی ٹی آئی ورکرز کنونشن ہلڑبازی اور بد نظمی کا شکار ہو گیا۔تقریب میں پی ٹی آئی کے سینیٹر چوہدری سرور خان کی تقریر جاری تھی کہ کارکنان ان کی تقریر چھوڑ کر روزہ افطار ہونے سے دس منٹ قبل ہی افطاری کے سامان کی طرف چل پڑے اور اس دوران شدید قسم کی دھکم پیل دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے افطاری کا سامان گرنے کی وجہ سے شرکاء کے کپڑے بھی خراب ہو گئے۔افطاری کاسامان کم پڑنے کی وجہ سے کارکنوں نے مشتعل ہو کر ویٹروں پر چڑھائی کر دی، ویٹرز اور کارکنان گتھم گتھا ہو گئے جس کے نتیجے میں دو ویٹرز زخمی ہو کر نجی کلینک پہنچ گئے۔اس موقع پر بیچ بچاؤ کراتے دو بھائی جنید اور جمشید بھی تشدد کا نشانہ بنے جبکہ ذیشان نامی ویٹر کا سر کھل گیا۔تقریب کے بیشتر شرکا نے جامع مسجد نور اور چوآ روڈ کی بیکریوں پر روزہ افطار کیا۔ادھر این اے 57سے قومی اسمبلی کے امیدوار غلام مرتضیٰ ستی کو تقریب میں مدعو ہی نہیں کیا گیا،رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان ذاتی مصروفیات کے باعث شریک نہ ہوئے سابق تحصیل ناظم کلر سیداں حافظ سہیل اشرف ملک تقریب سے غائب تھے ۔

کلر سیداں اور گردونواح میں بجلی کی جبری لوڈ شیڈنگ کا آغاز ،بجلی کا بار بار چلا جانا معمول بن گیا

کلر سیداں اور گردونواح میں بجلی کی جبری لوڈ شیڈنگ کا آغاز ،بجلی کا بار بار چلا جانا معمول بن گیا۔بجلی لوٹ کر کب آئے گی آئیسکو اہلکار بھی لا علم،تفصیلات کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں ہی بجلی اہلکاروں کے کنٹرول سے ایسے نکل گئی جیسے مٹھی سے ریت نکل جاتی ہے گھنٹو ں پر مشتمل کبھی بریک ڈاؤن اس نظام کو درہم برہم کر دیتا ہے تو کبھی فورس لوڈشیڈنگ کے نام پر کلر سیداں گرڈ سٹیشن کو بند کر کے نہ صرف تحصیل کلر سیداں بلکہ شرقی گوجرخان کے درجنوں دیہات و قصبا ت کوبھی بجلی کی فراہمی سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔حکومت کی جانب سے یہ دعوی کے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی عوام پوچھ رہی ہے کہ آج کل گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے یہ لوڈشیڈنگ نہیں تو پھر کیا ہے ؟

پنجاب بھر میں اپنے دور میں کبڈی کے نامور کھلاڑی چاچا محمد ذاکر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

پنجاب بھر میں اپنے دور میں کبڈی کے نامور کھلاڑی چاچا محمد ذاکر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز منگل دن گیارہ بجے گاؤں ڈریال میں ادا کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button