DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Women dies from severe burns in Dhok Sangral, Sakot

دودہلی ، پینتیس سالہ خاتون آگ سے جھلس کا جان بحق

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوارالحق راجہ سے) سکوٹ کے نزدیک ڈھوک سنگرال مو ضع دودہلی کے رہائشی عبدالطیف جو کہ ایک وفاقی ادارے میں ملازم ہیں اور اسلام آباد میں مقیم ہیں کی اہلیہ ناظمہ بی بی عمر پینتیس سال دوہفتے قبل دن کے وقت جس وقت اس کے خاوند مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے تھے کھانا بناتے ہو ئے آگ سے جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔وہ دوہفتے اسلام آباد کے مقامی اہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز چل بسی۔ مرحومہ کے تین سال سے بارہ سال کے درمیان پانچ بچے ہیں۔ وہ بلیالہ کے رہائشی مظہر الحق کی بیٹی اور مولوی شفیق ،محمد تو فیق عباسی اور محمد عتیق عباسی کی کزن تھیں۔ نماز جنازہ ڈھوک سنگرال دو دہلی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں دوسروں کے علاوہ سابق امیدوار برائے چیرمین راجہ محمد جاوید آف سکوٹ، معروف مسلم لیگی جلیل الرحمان مرزا دودہلی، جنرل کونسلرعبدالرحمان مرزا دودہلی، ٹھیکیدار حاجی داؤد بھیائی مہرعلی، جنرل کو نسلر بھیائی مہر علی راجہ جلیل نذر سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علا قہ نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button