DailyNews

Kahuta; 40 Lakh Rps grant for Sambal road

آئل سمبل روڈ کے لیے چالیس (40)لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
صوبیدارمحمد عظیم کی کوششوں اورموضع آئل ،سمبل کی در خواست پر ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی نے آئل سمبل روڈ کے لیے چالیس (40)لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کر دی ۔اخبار ٹینڈرکئی ماہ قبل ہو گیا کام گذشتہ روز قبل شروع ہواکام شروع ہو نے سے قبل دعا کی گئی اس موقع پرسیاسی وسماجی شخصیت صدبیدار محمد عظیم جنجوعہ ،راجہ عاصی جنجوعہ ،نمبردار راجہ غلام مصطفی ،راجہ عبد الرشید ،راجہ حامد اعجاز ،صوبیدار راجہ نذیر ، راجہ ظہور احمد ،راجہ عنائت اللہ،حاجی راجہ محمدصدیق ،راجہ فرزند علی ،محمد منیر ،آفتاب احمد ،شاہد پرویز،محمد اشرف،محمد آصف،راجہ عبدالمجید عرف چیئرمین ،راجہ محسن نصیر،راجہ وقار احمد المعروف مہان اور مسلم لیگ ن یوسی دوبیرن خورد کے کارکنوں ،ورکروں اور موضع آئل سمبل کے معززین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دوبیرن خوردکے گاؤں آئل سمبل کو جانے والی سڑک جو مین کہوٹہ مٹور سٹرک سے گاؤں کی طرف جاتا تھا وہ انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا تھا جس کو دیکھتے ہوئے اہل علاقہ کی عوام کے ہر دلعزیز شخصیت صوبیدارمحمد عظیم جنجوعہ اور موضع آئل سمبل کے معززین نے وزیر اعلیٰ پنجاب ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی سے فی الفور رابطہ کیا جنہوں نے ان کی درخواست پر گاؤںآئل سمبل یوسی دوبیرن خورد کی سڑک کے لیے4000000لاکھ روپے کا فنڈ ر ریلز کر دیا جسکا ٹینڈر چند ماہ قبل جاری ہو گیا تھا اور اس کام گذشتہ روز شروع ہوا ۔فنڈز کی ترسیل پر مسلم لیگ ن یوسی دوبیرن خورد کے کارکنوں ،ورکروں اور موضع آئل سمبل کے معززین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

رفاعی ادارے روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کی طر ف افطار ڈنر کا اہتمام جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
رفاعی ادارے روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کی طر ف افطار ڈنر کا اہتمام جاری۔روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر راجہ سجاد جنجوعہ کی طرف سے ہر سال کی طرع اس سال بھی مواڑہ کے مقام پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔اس موقع پر معروف سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ رمضان نیکیوں کا خزانہ ہے مقدس ماہ ہمیں اخوت اور برداشت کا سبق دیتا ہے۔ اس ماہ میں اپنے اردگرد عزیز و اقارب میں غریب بہن بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک عبادتوں کا مہینہ ہے اس ماہ میں آپ جتنی نیکیاں کرتیں ہیں اس کا اجرو ثواب آپ کو کئی گنازیادہ ملتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے۔اس موقع پر موجود تمام افراد نے روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اور ڈاکٹر راجہ سجاد جنجوعہ کی تعریف کی اور ان کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ یہ دنوں بھائی عظیم انسان ہیں ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اپنے علاقے کی عوام کی خدمت میں گزرتا ہے اللہ پاک ان کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما کر ان کو اجر عظم عطافرمائے ۔ 

ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف نے عمرئے کی اداہگی کر لی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ 
ممبر ایم سی کہوٹہ حاجی ملک عبد الروف نے عمرئے کی اداہگی کر لی ۔ حاجی ملک عبد الروف اپنے صاحبزاے ملک عبدالوہاب اور اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمرا عمرئے کی اداہگی پر گے ہیں ۔ حاجی ملک عبد الروف کو عمرئے کی اداہگی پر کہوٹہ کی کثیر تعداد میں سیاسی ،وسماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے ۔

راجہ احسان کے صاحبزادے راجہ احمد احسان نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کر لیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ احسان کے صاحبزادے راجہ احمد احسان نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کر لیا ۔راجہ احسان کے صاحبزادے راجہ احمد احسان کاقرآن پاک کا حفظ مکمل کر نے گذشتہ روز مسجد امیر حمزہ محلہ راجگان کہوٹہ میں پر وقار تقریب جس میں ادارہ اقراء روضہ التفال قرآن اکیڈمی کے زمہ داران اور علاقے کی کثیر تعداد میں معززین نے شر کت کی ۔اپنے خطاب میں مولانا عبد اللہ عباسی نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس مر تبہ بھی اس اکیڈمی سے 450بچوں بچیوں نے قرآن پاک کا حفظ مکمل کیا ہے ۔انہوں نے کہاراجہ احمد احسان نے9سال کی عمر میں قر آن پاک کا حفظ مکمل کر کے اپنے ماں باپ،اپنے خاندان اور اپنے محلے کا نام روشن کیا ہے۔ راجہ احمد احسان تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ
وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے بھتیجے ہیں ۔اس موقع پرسابق ایم این غلام مر تضیٰ امیدوار برائے قومی اسمبلی ،چیئر مین ایم سی کہوٹہ ،ممبر ان ایم سی کہوٹہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت کی ۔تمام افراد کو افطار ڈنر بھی کرایا گیا ۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ نڑھ کو مایوس قرار دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
ماسٹر خوشی محمد ستی اور شاکر ضیا گل کشمیری نے اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی رہنماء جنید شاہ کے بیان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جنید شاہ نے جنہوں نے گذشتہ ہفتے کہوٹہ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ نڑھ کو مایوس قرار دیا جس پر ہمیں حیرانگی ہوئی ہے کیونکہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا یہ دورہ کوئی سیاسی نہیں تھا کہ عوام کا آگے کوئی جم غفیر کھڑا ان کا استقبال کرتا بلکہ یہ دورہ ان کا اپنا ذاتی دورہ تھا کیونکہ وہ چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کے والد محترم اور اپنے بزرگ ساتھی کرنل محمدیامین ستی کی برسی میں حاضری دینی تھی اور اپنے درینہ ساتھی راجہ پہلوان خان ستی کی فوتگی او ر پولیس کانسیٹبل مظہر شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنا تھا اس شارٹ ٹائم میں بھی اتنی بڑی تعداد میں اہل علاقہ کا اگھٹا ہوا بڑی بات ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کوہسار کے ستی قبیلے سے تعلق کوئی آج کے لیے نہیں بلکہ عرصہ30سال کے ہیں انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے خود کہوٹہ میں 3سو آدمیوں کا مجمع اگھٹا کیا اور اس میں بھی اختلافات سامنے آئے کہ انہوں نے صداقت عباسی ، راجہ طارق مر تضیٰ ، خورشید ستی اور دیگر عہدیداروں کو دعوت ناں دے کر انگلیاں آسمان کی طرف کھڑی کر دیں جبکہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی علاقائی خدمت ،شرافت اور کوہسار برادری سے ہمدردیاں واضع ثبوت ہیں ۔ ہم اہلیان علاقہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے مشکور ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button