DailyNews

30 animal die due to negligence of Chakri vet officials

شفاخانہ حیوانات چکری کے عملہ کی عدم توجہی کے باعث موضؑ میال میں 30مویشی ہلاک

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
شفاخانہ حیوانات چکری کے عملہ کی عدم توجہی کے باعث موضؑ میال میں 30مویشی ہلاک ہو گئے موضع میال سے ملک محمد ریاض نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گاؤں موضع میال کے ساتھ ایک پولٹری فارم کی بد بو کی وجہ سے پچھلے کچھ عرصہ سے موضعل میال میں مویشی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جن کے علاج کے لئے شفاخانہ حیوانات چکری میں رابطہ کیا جاتا جہاں تعینات عملہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ملک ریاض نے بتایا کہ شفاخانہ میں تعینات افضال نامہ اہلکار سیاسی اثر رکھنے کے باعث صرف حاضری لگاتا ہے اور ہسپتال کو تالا لگا دیتا ہے ملک ریاض نے کہا کہ موضع میال میں غریب زمیندار لوگوں کو واحد روزگا مویشی پالنا ہوتا ہے صرف ایک مویشی کی موت ایک خاندان کی موت ثابت ہوتی ہے لہٰذا ارباب اختیار سے گذارش ہے کہ معاملہ کا نوٹس لے کر اس کا ازالہ کیا جائے

چک بیلی خان کے نواحی رنوترہ میں بھتیجے نے چچا کی زمین پر قبضہ کر لیا

گوجرخان،چک بیلی خان؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،مسعود جیلانی۔۔۔۔ 
چک بیلی خان کے نواحی رنوترہ میں بھتیجے نے چچا کی زمین پر قبضہ کر لیا موضع رنوترہ کے ملک محمد شفیع نے بتایا کہ اس کا بھتیجا محمد عرفان ولد شیر زمان مرحوم ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کے اجرتی قبضہ گروپ کے ایک گروہ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے کچھ روز قبل اس نے چچا کو بھی نہ بخشا اور اس کی زمین پر قبضہ کر کے اس پر ٹینڈے کاشت کر لئے ملک محمد شفیع نے بتایا کہ عرفا ن کے گروپ کے مقامی پولیس سے بھی تعلقات ہیں جس کے باعث ان کی شنوائی پولیس کے پاس بھی نہیں ہوتی وہ خود بوڑھا اور ناتواں شخص ہے اس کے لئے ایسے گینگ کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے لہٰذا اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ کاروائی کر کے اسے اس کا حق دلوایا جائے

Show More

Related Articles

Back to top button