AJKDailyNews

Teachers orgnisation accused of playing polotics

ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر کے سیاستدان اس مرتبہ بھی اپنے ذاتی مفادات کے پجاری نکلے

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
اساتذہ کے حقوق کی تحفظ کے دعوے کرنے والے ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر کے سیاستدان اس مرتبہ بھی اپنے ذاتی مفادات کے پجاری نکلے ، سنیارٹی لسٹ قائم جبکہ تعیناتیاں کنٹریکٹ پر، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں آزادکشمیر کے ٹیچرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر قائم کی گئی جس میں ابتدائی طور پر ٹیچرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں طور پر کام کیا گیا بعدازاں ذاتی مفادات اور شوقین سیاست دان ٹیچرز نے تنظیمی باڈی میں انٹری ڈال کر اپنے مفادات کوتحفظ دیا تنظیم کی آڑ میں تعلیمی اداروں کے تعلیمی ماحول کے تباہ کرنے اور اساتذہ کے مشترکہ مفادات کو پس پشت ڈالنے میں اپنا کردار ادا کیا پرائمری اور جونیئر اساتذہ جنہوں نے محکمہ تعلیم کی خدمت کرتے کرتے اپنی توانائیاں صرف کیں اوربال سفید کرلیے جو کہ سنیارٹی لسٹ میں ٹاپر ہیں آج اگر اس سنیارٹی لسٹ پر عمل کیا جاتا ہے تو کم وبیش 500 کے قریب اساتذہ سنیارٹی حاصل کرتے ہوئے سینئر معلمین بن جاتے لیکن ٹیچرز آرگنائزیشن آزادکشمیر کے نام نہاد اساتذہ راہنماؤں نے اس سلسلہ میں اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کو زبانی کلامی بیانات جاری کرنے جبکہ عملی طور پر کچھ نہ کرنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔میرٹ کی بحالی کے دعوے دیدار وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر تعلیم بیرسٹرافتخار گیلانی سمیت دیگر علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے مرتب کی گئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جونیئر معلمین کو پروموشن دیتے ہوئے سینئر گریڈ میں تعیناتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں

ماسٹر عبدالشکور (کٹھاڑ) کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ 
ایک تعزیتی زیر صدارت راجہ اورنگزیب کنٹرولر امتحان ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور منعقدہوا، تعزیتی اجلاس میں ماسٹر عبدالشکور (کٹھاڑ) کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا گیا تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدیق الرحمن چغتائی AEO شرقی ڈڈیال نے کہاکہ ماسٹر عبدالشکور ایک متحرک اور فرض شناس معلم تھے مرحوم اساتذہ کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرتے تھے چوہدری محمد امین نے کہاکہ مرحوم ایک ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے اور ٹیچرز برداری میں نمایاں مقام رکھتے تھے ان کی اچانک وفات ہمارے لیے ناقابل ذکر نقصان ہے سخاوت محمود غوری نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم میرے ایک اچھے دوست تھے جب بھی ان سے ملاقات ہوتی تومفید گفتگو ہوتی مرحوم زندہ دل انسان تھے اس موقع پر راجہ اورنگزیب کنٹرولر امتحان ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عبدالشکور ایک متحرک اور ملنسار انسان تھے مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے بحیثیت معلم انہوں نے اپنی فرائض منصبی کو احسن طریقہ سے سرانجام دیا مرحوم کی اچانک وفات سے ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے جو کبھی پرنہیں ہو سکتااجلاس میں چوہدری طالب حسین، چوہدری منیر حسین، ضیاء اقبال، محمد حفیظ خان، وکیل احمد، احسان اللہ، محمد عرفان، اظہر شمیم، راجہ طارق محمود،افضال تعظیم، محمد عظیم، محمد فیاض خان، محمد عمران، چوہدری یعقوب،ساجد علی ، سید سکندرشاہ، سجاد شاہ، عدنان سلیمان سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس کے اختتام پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت جبکہ لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button