DailyNewsGujarKhanHeadline

بدترین لوڈشیڈنگ ، صورتحال سے تنگ آئے شہریوں کا جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

GT Road Gujar Khan blocked by protestors over load shedding

GT Road Gujar Khan was blocked by protestors over load shedding, hundreds even invaded the wapda offices and burnt tyres.

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ 
بجلی کے ساتھ گیس کی بھی بدترین لوڈشیڈنگ ، صورتحال سے تنگ آئے شہریوں کا جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ، ایک گھنٹہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک، ن لیگ حکومت، راجہ جاویداخلاص اور ایم ڈی گیس مردہ باد کے نعرے ، گیس کی طویل بندش سے کاروبار زندگی معطل، صورتحال فوری طور پر بہتر نہ ہوئی تو بھرپوراحتجاج اور جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا جائے گا مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی راجہ محمد جواد، انجمن تاجران،ٹریڈرز کے صدر حاجی ملک محبوب اور راجہ عمیر کا مظاہرین سے خطاب تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح محکمہ گیس نے گوجرخان شہر میں اچانک سپلائی معطل کردی جبکہ دوسری طرف گھنٹوں کے حساب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری تھاجس سے کاروبارزندگی معطل ہو کر رہ گیا شہربھر میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا صورتحال سے تنگ شہری ایم ڈی گیس مردہ باد اور ایم این اے راجہ جاویداخلاص مرہ باد کے نعرے لگاتے جی ٹی رود پر نکل آئے اور سڑک بلاک کر دی ایک گھنٹہ ٹریفک بلاک رہنے سے جی ٹی روڈ پرگاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بجلی کے بعد گیس کی بدترین بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس صورتحال کا ذمہ دار ایم ڈی گیس کو قرار دیا اور ان کیخلاف شدید نعرے بازی کی مقررین نے کہا کہ گوجرخان کے ساتھ یہ ناروا سلوک بند نہ ہوا تتو تمام تنظیموں کو اعتماد میں لے کر جی ٹی روڈ پر دھرنا دیں گے

 

Show More

Related Articles

Back to top button