DailyNewsHeadline

25 Caror Rps grant for water supply scheme in Kahuta

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ شہر میں پانی کے منصوبے کے لیئے (25) کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی

کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ 
میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے ہاؤس کو تبایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ شہر میں پانی کے منصوبے کے لیئے (25) کروڑ کی گرانٹ منظور کرلی ہے ۔ محکمہ پی ڈبلیوڈی نے تمام وارڈوں میں سروے مکمل کر لیا ۔ کہوٹہ پنڈی روڈ کے لیئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میگاپراجیکٹ کی منظو ری دیکر نہ صرف دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کیا ۔ بلکہ ایک بہترین ، معیاری اور خوبصورت و کشادہ سڑک کی تعمیر کے لیئے مشینری بھی کہوٹہ پہنچا دی گئی ۔ چند دنوں میں کام کا باقاعدہ آغاز ہو گا ۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران چیئرمین راجہ ظہور اکبر نے کہا کہ کہوٹہ شہر کی بلا تفریق خدمت اور ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وساطت سے میگا پراجیکٹ پر کام شروع ہے ۔ اجلاس میں چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال ، فنانس آفیسر احمد سعید قریشی ، نمبردار خالد نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت کنونیئر ملک غلام مرتضیٰ نے کی ۔ جبکہ اجلاس میں میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے کونسلروں قاضی عبدالقیوم ، اور قاضٰ اخلاق احمد نے بھی چیئرمین بلدیہ راجہ ظہور اکبر کی کاوشوں کو سراہا اور خوب تعریف کی ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر میونسپل کمیٹی راجہ وحید احمد نے کہا کہ سابقہ واٹر سپلائی کے فنڈز کے لیئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے ۔درانکوٹ ، دھپری ، بلوہا ایر یا میں ترقیاتی کام کرائے جائیں ۔ اڈہ پارکنگ فیس کی وصولی کے حوالے سے اڈہ پوائنٹ شہر میں قائم کرنے پرراجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے پہلے بائی لاز بنانے کا کہا جبکہ راجہ وحید نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں ملکیتی سڑک کے استعمال پر کشمیر کی گاڑیوں سے اڈہ پارکنگ فیس لینا جائز ہے ۔ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اڈہ پوائنٹ بنانے کے لیے صرف ٹیکس نہ لیا جائے بلکہ وہاں پر سہولیات بھی فراہم کی جائیں ۔اجلاس سے ڈاکٹر کرسٹوفر یوسف اقلیتی ممبر نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ اجلاس میں راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، قاضی اخلاق احمد ، قاضی عبدالقیوم ، راجہ فیصل عزیز ، حاجی ارشد ، راجہ وحید احمد ، مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ ، ایم زرین شاہ ، شازیہ نورین ، صفینہ شاہین ، شازیہ اسرار اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کے دوران چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے کہاکہ آڑی سیداں ، پنڈی کہوٹہ سڑک کی منظوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کارنامہ ہے ۔ جبکہ کہوٹہ شہر میں واٹر سپلائی کے لیئے (25) کروڑ کے فنڈز بھی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے منظور کر لیئے ہیں ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button