DailyNewsKallar Syedan

G5 Mall holds raffle draw

جی فائیو مال کی جانب سے خوش نصیبوں کے لئے عمرہ ٹکٹ ،موٹر سائیکل اور لاکھوں کے انعامات کی بارش

سہوٹ کلیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔جی فائیو مال کلر سیداں کے اونر حاجی محمد لطیف،حاجی محمد ظریف،حاجی محمد صدیق،حاجی محمد رفیع،حاجی چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری خضران،حافظ محمد وسیم کی جانب سے انعامات کی بارش،قرعہ اندازی کے ذریعے سینکڑوں خوش نصیبوں کو لاکھوں کے انعامات سے نوازا گیا،بمپرانعام عمرے کا ٹکٹ سر صوبہ شاہ کے اسد اقبال نے حاصل کیا ،یاد رہے کہ گزشتہ سال قرعہ اندازی میں بھی اسد اقبال کا عمرے کا ٹکٹ نکلا تھا،موٹر سائیکل کا قرعہ بنک آفیسر بنک الفلاح کلر سیداں توفیق عباسی دودہلی کا نکلا،اسی طرح میکرواوون،ڈنر سیٹ،واٹر کولر،واٹر سیٹ،قرآن پاک سمیت دوسری قیمتی اشیاء شامل ہیں ،اس میں کہوٹہ نارہ،مٹور ، گوجرخان،بیول،چوآ خالصہ ،دوبیرن کلاں،سر صوبہ شاہ،سہوٹ ،کنوہا،چوکپنڈوڑی کے مرد و خواتین نے انعامات حاصل کئے،مہمان خصوصی ممبر ایم سی عاطف اعجاز بٹ نے انعامات تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button