DailyNewsKallar Syedan

Ali Afsar Bhatti returns from Umrah pilgrim

دوبیرن کلاں کی کاروباری اور سماجی شخصیت علی افسر بھٹی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس اپنے وطن پہنچ گئے

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔
دوبیرن کلاں کی کاروباری اور سماجی شخصیت اور نلہ مسلماناں ڈھوک سرہل کے رہائشی علی افسر بھٹی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے وطن پاکستان پہنچ گئے۔ بینظیر ائیر پورٹ پہنچنے پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن دی لائنز گروپ تحصیل کلرسیداں محمد تنویر ناز بھٹی، صوبیدار میجر عبدالغنی بھٹی، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے استقبال کیا۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے سلسلہ میں اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ شروع

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے عملے کی ٹریننگ بلدیہ ہال کلرسیداں میں منعقد
تفصیلات کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے سلسلہ میں اسسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں پولنگ آفیسرز کی ٹریننگ شروع کی جائے گی۔ ٹریننگ کے فوکل پرسن اے ای او اعظم شہزاد اور ماسٹر ٹرینر اسسٹنٹ پروفیسر راجہ نثار احمد کو مقرر کیا گیا ہے۔ دن میں پہلا سیشن نو سے بارہ بجے اور دوسرے سیشن کی اوقات دو سے پانچ بجے تک مقرر ہیں۔ ایک سیشن میں کم از کم پچاس اساتذہ کو تربیت دی جارہی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button