DailyNews

Thousands participate in Bilawal Bhutto public rally in Kotli Sattian

چیئرمین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زردا ری کے کو ٹلی ستیاں جلسہ میں مقامی لو گو ں کی بڑی تعدا د میں شرکت

 

چئرمین پیپلز پا رٹی بلا و ل بھٹو زردا ری نے کو ٹلی ستیاں میں جلسہ عا م سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ائر بلیو وزیر اعظم پی آئی کے قومی ادا رے کو فرو خت کرکے اپنے کا رو با ر کو ترقی اور ہزارو ں ملا زمین کے حقوق پر ڈا کہ ڈا لنا چا ہتا ہے اسے عوا می مسائل سے کو ئی غرض نہیں وہ کا رو با ری شخص ہے اور اتفا ق فا ؤ نڈری کا تربیت یا فتہ ہے سینٹ الیکشن میں ضیا ء الحق کے اوپننگ بیٹسمین کی شکست پر نواز شریف کا دل تو ٹوٹنا ہی تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ جو کہتے تھے روک سکو تو روک لو انہیں پیپلزپارٹی نے سینٹ الیکشن میں روک دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چابی والے کھلونوں سے نواز شریف سے زیادہ کس کو کھیلنا آتا ہے، میاں صاحب کی سیاست اسی چابی سے کھلتی اور بند ہوتی ہے۔ میاں صا حب سے بڑا چابی والا کھلونا کوئی نہیں، آج چابی کھلونے کے اندر ٹوٹ گئی ہے۔ آج بھی نئی چابی لگا دی جائے تو یہ کھلونا گھومنا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ہوش سے کام لیں کن کو چابی والا کھلونا کہہ رہے ہیں اور اد ارو ں سے ٹکرا ؤں کی سیا ست کوٖفرو غ دے رہے ہیں جو کہ ملک کے لیے ایک خطر نا ک کھیل ہے پانچ سو ووٹ والا جب آپ کی پارٹی میں تھا تو آپ نے اسے ڈپٹی سپیکر بنایا۔

بلوچستان نے آپ پر عدم اعتماد کیا،میاں صاحب جب آپ فنڈز کا نوے فیصد پنجاب پر استعمال کریں گے، گوادر کے لوگ پانی کو ترسیں گے تو عدم اعتماد تو ہوگا، آپ کیوں نہیں کہتے سینٹ میں بلوچستان کی جیت ہضم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف رضا ربانی کو ہمارے سینٹر کا نام دے کر پیپلز پارٹی کے پیچھے چھپنا چاہتے تھے۔بلوچستان سندھ اور کے پی کے کے سینیٹرزنے مل کر نوازشریف اور اس کے اتحادیوں کو شکست دی۔آئندہ ہر الیکشن میں شکست نواز شریف کا مقدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف انقلابی نہیں خاندانی مفاد اتی اور فسادی ہیں یہاں کیسے پہنچے جہاں سے نکالا گیا،نوازشریف کے روحانی استاد ضیاء الحق کی چھتری تلے نوازشریف کو ووٹ کا تقدس کیوں نہیں یاد آیاآئی جے آئی کی چھتری تلے ووٹ کا تقدس یاد نہیں آیا۔کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ جاتے ہوئے ،پانچ سالوں میں پارلیمان کی بے توقیری پر،آپ خود کتنی بار پارلیمنٹ آئے، ووٹ کی بے توقیری کی اس وقت آپ کو ووٹ کا تقدس یاد نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف وفاق میں، شہبا ز شریف پنجاب میں وزیر اعظم بھی کنٹرول میں، پولیس، انتظامی ادارے کنٹرول میں پھر بھی دہائی دے رہے ہیں مجھے کیوں نکالا، عوام کو غرض نہیں کس کو کیوں ں نکالا، عوام روٹی کپڑا اور مکان چاہتی ہے، مفت صحت اور تعلیم چاہتی ہے۔نواز شریف نے عوام کو دیا کیا ہے، پی آئی اے اور سٹیل ملز کو پرائیویٹائز کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

مشیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ایک خریدو تو دوسرا مفت، مشیر خزانہ سنو یہ دکان پر رکھا مال نہیں، ہزاروں محنت کش ان اداروں میں کام کرتے ہیں، تمھیں یہ ادارے بیچنے نہیں دوں گا۔سٹیل ملز سندھ حکومت کی ملکیت ہے۔پرائیوٹائزیشن پر پارلیمان اور سڑکوں پر احتجاج کریں گے، محنت کشوں کے حقوق سلب کرنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پرائیوٹائزیشن کے حوالے سے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں کوئی ماں کا زیور نہیں بیچتا، ائیر بلیو وزیر اعظم پی آئی اے کا بیڑہ غرق کررہا ہے۔ شاہد عباسی بھی اتفاق فاؤنڈری کا تربیت یافتہ نکلا، قومی ائیر لائن کے روٹ بند اور ائیر بلیو کے کھولے جا رہے ہیں۔ائیر بلیو وزیر اعظم پی آئی اے کو بیچ کر اپنا کاروبار بڑھانا چاہتے ہیں، یہ سیاست دان نہیں کاروباری ہیں، کے پی کے میں نیا کالج یا ہسپتال نہیں بنایاگیا۔ سندھ میں آٹھ ماہ میں پانچ ہسپتالوں کا افتتاح کیا۔میٹرو اور اورینج لائن ٹرین کی لاگت چاروں صوبوں کے تعلیمی بجٹ سے زیادہ ہے، اربوں روپے کی کرپشن زدہ ملتان میٹرو سواری کے بغیر بھاگ رہی ہے ملتا ن میٹرو میں انٹر نیشنل لیول کی کرپشن ہو رہی ہے جلسہ سے سا بق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، نئیر حسین بخا ری ، قمر زما ن کا ئرہ ، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57آصف شفیق ستی ، مہرین انو ر را جہ ، فو زیہ حبیب ، ممبر فیڈرل کو نسل عبد الجبا ر ستی ،شوکت علی عبا سی ،راجہ محمد احسان ستی ثنا ء الحق ستی، تبسم منیر ستی ، عثما ن فا رو ق ستی ، بدر اعجا ز ستی ، ذہین النساء ستی و دیگر کا خطا ب

اچئرمین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زردا ری کے کو ٹلی ستیاں جلسہ میں مقامی لو گو ں کی بڑی تعدا د میں شرکت ،جگہ جگہ سے ریلیوں کی شکل میں لو گو ں کی شرکت سب سے بڑا جلوس سانٹھ سرو لہ سے رہنما ء پی پی پی را جہ محمد احسان ستی ،کی قیا دت میں ایک منفرد اندا ز میں شرکت کی جس میں پیپلز پا رٹی کے سنئیر رہنما ؤ ں کی اونٹو ں کے اوپر اور گھو ڑو ں کے رقص کیساتھ ہزاروں کی تعدا د کیساتھ جلسہ میں شرکت جلسہ گا ہ میں احسان ستی کیطرف سے ایک بہت بڑا پا رٹی پرچم بھی کا رکنا ن لہرا تے ہو ئے جئے بھٹو کے نعرو ں کی گو نج کیساتھ جلسہ گا ہ میں پہنچے جلسہ گا ہ میں پہنچنے پر سٹیج سے اس بڑے جلو س کی قیا دت کر نے پر راجہ احسان ستی ، سابق نا ظم وا جد ستی و دیگر رہنما ؤ ں کو زبردست الفا ظ میں انہیں ویلکم کہا جلسہ گا ہ میں پہنچنے پر را جہ محمد احسان ستی نے مقامی صحا فیو ں کیساتھ گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کہ چئرمین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زردا ری کے کو ٹلی ستیاں میں کا میا ب جلسہ سے مخا لفین کی نیندیں حرا م ہو چکی ہیں آج کا یہ جلسہ اس حلقہ کے عوام کی محرو میوں کو دو ر کر نے میں اہم سنگ میل ثا بت ہو گا انہوں نے جلسہ میں بھر پو ر شرکت کر نے پر کا رکنا ن کا شکریہ ادا کیا۔

جھلکیاں

۔بلاول بھٹو زرداری بائی روڈ کوٹلی ستیاں جلسہ گاہ میں پہنچے۔

سابق ایم پی اے و سابق چیئرمین پریس کونسل شفقت علی عباسی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے آخری میں جلسہ میں شریک ہوئے اور سٹیج پر جانے کیلئے راستہ تلاش کرتے رہے۔

ایک محتا ط اندا زے کیمطا بق جلسہ میں8سے10ہزار افراد نے شرکت کی۔

حلقہ کی روایات کے برعکس خواتین کی بھی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔

امیدوار پی پی6احسان ستی اور سابق ناظم واجد ستی اونٹوں اورگھوڑوں کے رقص کے ہزاروں کی تعدا د میں کا رکنوں کے ہمرا ہ ساتھ جلسہ میں شریک ہوئے۔

پیپلزپارٹی کے مقامی جیالوں کی کثرت سٹیج پر براجمان رہی اور مقامی جیالے سٹیج پر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سیلفیاں لینے میں مصروف رہے۔

یکیورٹی کے انتہائی خوبصورت اقدامات کیے گئے تھے

پی ایف ایف کی ترجمانی کیلئے بدر اعجاز ستی اورعثمان فاروق ستی جبکہ خواتین کی ترجمانی صدر ویمن ونگ ذہین النساء ستی نے کی۔

بلاول بھٹو زرداری جلسہ گاہ میں2:42منٹ پر پہنچے۔

جلسہ گا ہ پہنچنے پر بلا ول بھٹو کا پر تپا ک اور فقید المثا ل استقبا ل کیا گیا ۔

بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلزپارٹی کی قیادت نے متعدد بارنثار ستی شہیداورمظہر ستی شہید کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا اور نثا ر ستی کے بھا ئی ممبر فیڈرل کو نسل عبد الجبا ر ستی کو سٹیج پر بلا یا تو اس وقت سٹیج سیکرٹری نے نثارستی مرحو م کی خدما ت کو شا ندا ر الفا ظ میں سرا ہا

نثار ستی کی والدہ بھی سٹیج پر موجودتھیں۔

سٹیج سے گونواز گو کے نعرے بھی لگتے رہے۔

۔سابق وزیراعظم پرویزاشرف اور سابق وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے پوٹھوہاری زبان میں تقاریر کیں جس کو شرکاء نے خوب سراہا۔

جلسہ گاہ میں شرکاء کی بہتات کی وجہ سے جلسہ گاہ سے باہر واقع پہاڑیوں پر بھی شرکاء بیٹھے رہے۔

Kotli Sattian; Pakistan Peoples Party (PPP) Chairman Bilawal Bhutto Zardari Addressing party supporters in Kotli Sattian, the PPP chairman recalled the relationship of the tehsil with the party.

In his address he said “Nawaz thinks democracy linked to him only,” he said, terming the former prime minister Gen (retd) Ziaul Haq’s “opening batsmen”. In an apparent jibe at Nawaz’s daughter Maryam, Bilawal said: “look now, we have stopped you”.

Turning his guns towards the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), Bilawal criticised the provincial government’s plan to build a metro bus in Peshawar after criticising similar projects by the Punjab government. Imran has introduced the terms ‘good corrupt’ and ‘bad corrupt’ in our politics, said Bilawal, referring to the PTI chairman.

Senior party leaders, including former prime minister Raja Pervaiz Ashraf, former Senate chairman Nayyar Hussain Bukhary and former MNA Mehreen Raja, are also on stage. The senior party leaders addressed workers before Bilawal took the podium. Hundreds of people turned up horses, camels in a public display of strength.

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button