GujarKhanHeadline

British Pakistani family held on gun point and robbed in their native village in Gujar Khan

اسلامپورہ جبر، گوجرخان میں برطانیہ پلٹ فیملی کو یرغمال بنا کرڈاکو نقدی طلائی زیوارت پاؤنڈز اوردیگر قیمتی سامان لے اڑے

 

 

اسلامپورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ممراز شیخ سے )۔۔۔۔برطانیہ پلٹ فیملی کو یرغمال بنا کرڈاکوؤں نقدی طلائی زیوارت پاؤنڈز اوردیگر قیمتی سامان لے اڑے ایس ایچ او و ڈی ایس پی گوجرخان اپنی بھاری نفری کے ہمراہ جائے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا

گزشتہ رات اسلامپورہ جبر باباسائیں مرچو قلندر مزار کے قریب رہائشی برطانیہ پلٹ محمد جاویدنے پولیس چوکی قاضیاں میں رپٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میں فیملی کے ہمراہ انگلینڈ سے پاکستان میں بیٹی کی شادی کے سلسلہ میں آیا ہوں گزشتہ رات بیوی بچوں کے ہمراہ برآمدے میں سویا ہوا تھا

کہ رات دو بجے اچانک میری آنکھ کھلی تو ایک شخص مسلح کلاشنکوف میرے پاس آیا اور کہا اگر شور کیا تو جان سے مار دوں گا اتنے میں پانچ اور شخص مسلح پسٹل آگئے اور آتے ہی میرا موبائل چھین لیا اور گھرکی تلاش شروع کر دی تلاشی کے دوران انہوں نے طلائی زیوارت چوڑیاں بالیاں اور ہاڑ سیٹ سمیت میری فیملی ممبران سے پانچ موبائل بھی چھین لیے

اور گھر سے پچیس سو پاؤنڈز اور تریسٹھ ہزار روپے نقدی لے گئے جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں پولیس نے نامعلوم افراد پر ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاشی شروع کر دی ۔یاد رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران گولین پلی ،بھڈانہ کس میں ہونے والی ڈاکیتیوں کا پتہ نہ چل سکا جس سے عوام اپنے آپ کو غیرمحفوظ سمجھنے لگے ہیں۔

Islam purra Jabber, Gujar Khan; A British Pakistani family from England have been held on gun point by armed gang at their home and robbed of all their possession.

Mohammad Javed had arrived from England for wedding of his daughter in Morra Bhattian in Islam purra jabber region of Gujar Khan. According to Mohammad Javed in which he gave statement,

he told, that he was sleeping during the night, when he was woken by armed man who told him not to raise his voice as five other armed gang also moved in to my home.

The armed gang then held the family on gun point and robbed them of all their valuable possessions, A Police report has been registered at Qazian police station.

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button