Our _Blog_

Our Daily News

وزیر اعظم نواز شریف کی نڑر آمد، کہوٹہ اور کلر سیداں کے لئے کئی ایک میگا منصوبہ جات کا اعلان

Prime Minister announced mega projects for Kahuta and Kallar Syedan

some image some image

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہوٹہ نڑھ کے مقام پر جلسہ عام سے اپنے خطاب میں کہا کہ گالیاں دینے والا اور مسلسل جھوٹ بولنے والاآپ کا لیڈر نہیں ہو سکتا ۔ملک کی غیور عوام کو پتہ ہے کہ مخالفین کو پاکستان میں ہوتی ہوئی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ۔ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں عوام نے بھاری مینڈیٹ سے نوازہ ہے اور اس کی قدر کر تے ہیں ۔مخافین کسی قسم کی خوش فہمی میں نا ں رہیں انشاء اللہ 5سال پورے کرئیں گئے ۔عوام نے اپنی ووٹوں سے منتخب کیا انشاء اللہ 2018میں بھی ملک کی عوام مسلم لیگ ن کو ہی ووٹ دیں گئیانشااللہ وقت آئے گا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامز ن ہو گا اور بیرون ملک سے لوگ ہمارے ملک میں نوکری کے لیے آہیں گئے اور پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہو جائے گا ۔پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام و نامراد ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گئے ان ملک دشمن ایجنٹوں کو عوام اچھی طرع پہچان گئے ہیں اب ان کے جھانسوں میں نہیں آئیں گئے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں ایک بہت بڑھئے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئر مین مسلم لیگ ن سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق ، وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ، چیئر مین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی اور دیگر مسلم لیگ ن کے مر کزی قاہدین تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں ،وائس چیئر مینوں سمیت ہزاروں افرا د نے شر کت کی ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہوٹہ نڑھ کے مقام پر جلسہ عام سے اپنے خطاب میں کہوٹہ نڑھ کو سیاحتی مقام بنانے کے لیے 50کروڑ دینے کا اعلان ۔12ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے ۔تحصیل کہوٹہ اورکلر سیداں کی تمام یونین کونسلوں میں بجلی اور سوئی گیس ۔سہالہ پھاٹک پر اور ہیڈ برج ،تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں میں100کلو میٹر سڑ کیں بنانے اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا اعلان بھی اعلان کیا ۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)----   وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ نرڑھ میں تحصیل کلرسیداں کے مرکز چوآخالصہ کے لیئے بھاری منصوبوں کا اعلان ،کلرسیداں سے دان گلی دورویہ شاہراہ کی تعمیر ،یوسیزکنوہا،چوآخالصہ،سموٹ،منیاندہ،نلہ مسلماناں ،دوبیرن کلاں اور دھمالی کے لیئے سوئی گیس کی فراہمی کے علاوہ تمام باقی ماندہ علاقو ں میں بجلی کی فراہمی اور متعدد ہائی مدارس کو ہائیر سیکنڈری سکولز کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا مرکز چوآخالصہ کی سات یونین کونسلوں میں سو کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کا بھی اعلان کیا گیا اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف جب دن سوا تین بجے نرڑھ میں جلسہ میں شرکت کے لئے ہیلی پیڈ پہنچے تو ارکان پارلیمنٹ انتظامی افسران کے علاوہ بلدیاتی چیئرمینوں نے ان کا استقبال کیا وزیر اعظم نوازشریف نے تمام یو سیز کے چیئرمین وائس چیئرمین حضرات سے ہاتھ ملایا اور ان کی خیریت دریافت کی ،چیئرمین یو سی منیاندہ چوہدری صداقت حسین وائس چیئرمین بھلاکھر راجہ طلال خلیل ،محمد ظریف راجہ ایک بڑے جلوس کے ہمراہ جلسہ گاہ میں شریک ہوئے چیئرمین یو سی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ ،چیئرمین کنوہا پرویز اختر قادری ،وائس چیئرمین شاہد اکبر گجر ،چیئرمین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود،وائس چیئرمین دوبیرن کلاں ٹھیکیدار محمد بشارت اپنے اپنے کونسلروں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے سب سے بڑا جلوس راجہ صغیر احمد آف مٹورلائے جو سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل تھا مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان بھی وفد کے ہمراہ نرڑھ پہنچے ۔

وزیر اعظم نوا زشریف تحصیل کہوٹہ کے گاؤں نرڑھ سے حد درجہ متاثر ہوئے وہ اس کے محل وقوع بلند وبالا پہاڑوں اور جنگلات اور پانی کے جھرنوں سے ا س قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے اعلان کیا کہ سینیٹر راجہ ظفر الحق ،شاہد خاقان عباسی اور راجہ اشفا ق سرور یہاں پکنک پوائنٹ بنائیں تو و ہ اس کے لیئے پچا س کروڑ تک بھی دینے کو تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب اسلام آباد سے یہاں تک گھنٹوں کا سفر سرنگوں کے ذریعے ایک گھنٹے پر مشتمل کر دیا جائے گا ۔

وزیر اعظم نواز شریف کا جلسہ نرڑ ھ اس اعتبار سے منفرد تھا کہ دور دراز اور دشوار گزار مقام ہونے کے باوجود اس جلسے میں آٹھ ہزار سے زائد افرادنے شرکت کی اور تمام سامعین کا تعلق کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں اور مرکز چوآخالصہ سے تھا کلرسیداں گوجرخان ٹیکسلا راولپنڈی سے بھی کسی مسلم لیگی نے اس میں شرکت نہیں کی یہ جلسہ خالصتاً مقامی افراد پر مشتمل تھا اور یہی اس کی خوبصورتی تھی ۔

کلرسیداں پولیس موبائل وین وزیر اعظم نوا ز شریف کے دورہ نرڑھ کے بعد واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا کلرسیداں پولیس موبائل وین 1151 وزیر اعظم نوا ز شریف کے دورہ نرڑھ کے بعد ملازمین کو لے کر راولپنڈی واپس آرہی تھی تو بلند پہاڑوں پر موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہوجانے کے باعث کھائی میں گر گئی جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم گاڑی میں موجود تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے ۔

مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے وزیر اعظم نوا زشریف کے دورہ نرڑھ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کہوٹہ اور مرکز چوآخالصہ کی محرومیوں اور پسماندگیوں کے خاتمے میں بڑی مد د ملے گی انہوں نے ایک اخباری بیا ن میں کہا کہ کہوٹہ اور چوآخالصہ کی منتخب قیادت اور کارکنان کی مشاورت سے خطبہ استقبالیہ تیار کیا گیا جس کی منظوری سے مسلم لیگ ن اور شاہد خاقان عباسی اپنے حلقے کے لوگوں میں سرخرو رہے ۔دورہ نرڑھ علاقے کی تعمیر و ترقی کا گیم چینجر ثابت ہو گا اور کوئی بھی علاقہ ترقیاتی ثمرات سے محروم نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعوے کرنے والے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں نوا زشریف اپنے عمل سے ملک بھر میں تبدیلی لا چکے ہیں ۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ ’’نرڑ‘‘ کی جھلکیاں عمران ضمیرنمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام کہوٹہ سے : ۔ (1) وزیر اعظم کا ہیلی کاپٹر ٹھیک دو (2) بجکر پچپن (55) پر پیلی پیڈ پر اترا ۔ ۔(2) وزیر اعظم کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں چیئرمین مسلم لیگ (ن) سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق ، وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور صوبائی وزیر اشفاق سرور بھی تھے ۔ ۔(3) میاں نواز شریف نے سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق کو اپنا بزرگ جبکہ شاہد خاقا ن عباسی اور راجہ اشفاق سرو رکو اپنا وفادار ساتھی قرار دیا ۔ ۔(4) نرڑ کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے کسی جلسے میں شرکت کی ۔ ۔(5) جلسہ گا ہ سے تین کلومیٹر دور گا ڑیوں کی پارکنگ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا ۔ ۔(6)وزیر اعظم نے تقریبا تیس منٹ (30) خطاب کیا ۔ ۔(7) وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں وفاقی وزیر شاہد خا قان عباسی کے والد خا قا ن عباسی مرحوم کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔ ۔(8) حلقہ کے ممبر صوبائی اس،بلی راجہ محمد علی بیماری کی وجہ سے جلسہ میں شر کت نہ کر سکے ۔(9) جلسہ گا میں پانی اور بیٹھنے کے لیئے نا مکمل انتظامات کی وجہ سے عوام کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا ۔ ۔( 10) وزیر اعظم کی آمد پر ڈھولوں کی تھاپ پر گھوڑوں کاناچ اور فضامیں غبارے بھی چھوڑے گے۔ ۔(11) ہیلی پیڈ پر وزیر اعظم کا استقبال منتخب بلدیاتی چیئرمینوں نے کیا ۔ ۔(12)جلسہ میں مری ، کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور کلر سیداں سے مسلم لیگیوں نے جلوسوں کی شکل میں بھر پور شر کت کی ۔ ۔(13) وزیر اعظم نے نرڑ کے پر فضا مقام سے متا ثر ہو کر مری کے مقابلے میں سیاحتی مقام بنانے کے لیئے 50کروڑ کی ابتدائی گرانٹ فوری دینے کا اعلا ن کیا ۔ ۔(14) تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں میں تعلیم صحت سڑکوں بجلی اور گیس سمیت دیگر بنیادی سہولیا ت کے لیئے وزیر اعظم نے اربوں روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا ۔ ۔(15) نوجوانونے یونیورسٹی کے قیام کے لیئے نعرے بھی لگائے جس پر وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اگلی بار یونیورسٹی کے قیام کا علان کیا ۔ ۔(16) گوجر خان سے ممبر قو می اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اور مسلم لیگی رہنماء خٹک نے بھی جلسہ میں شرکت کی ۔ ۔(17) وزیر اعظم اپنا خطا ب ختم کرتے ہی سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور وفاقی وزیر شاہد خاقا ن عباسی کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آبا د روانہ ہو گئے۔ ۔ (18) اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق صوبائی وزیر کر نل (ر) محمد یامین مرحو م کے بیٹے چیئرمین یونین کونسل نرڑ بلال یامین ستی نے سر انجام دیئے ۔

Narh, Kahuta; KAHUTA: The Prime Minister Mian Nawaz Sharif addressed thousands of people in village Narh in Kahuta as he announced mega projects for the region. Ni his speech he announced he has approved 50 Karor rps grant to develop Narh region for tourism.

The Prime Minister also announced to upgrade high schools to higher secondary schools in Kahuta. All the union councils in tehsil Kahuta and Tehsil Kallar syedan will get gas supply.

Lashing out at his detractors, Prime Minister Nawaz Sharif on Friday said people had rejected the politics of disgracing others so such politicians could not claim to be the leader of civilized Pakistanis. Addressing a gathering at Kahuta's small village Narh, he said, "Pakistanis give honour and receive honour. The one habitual of making lies and publicly disgracing and humiliating others, cannot be their leader." Without naming Pakistan Tehreek-e-Insaf's chairman, he said the opposition was scared of the government's journey of progress and prosperity and wanted to interrupt it at any cost. "Such elements want to halt the development process which the Pakistan Muslim League-N government is continuing in the best interest of common man," he added. However, he categorically vowed not to bow down before opposition's such attempts and negative propaganda.

The Prime Minister said no previous governments, whether of General Musharraf or Pakistan Peoples Party, took steps for the development of country including construction of motorways or overcoming electricity shortage. He termed those responsible for energy crisis as 'public offenders' and said their apathy resulted in worse load-shedding of even 16 to 18 hours a day.

"The PML-N is the sole political party with the credit of economic turnaround, nuclear tests, motorways and overcoming energy shortage," he said. He also expressed confidence that PML-N would sweep next general polls of 2018 on the basis of its track record of development.

The Prime Minister said the construction of a highway from Khunjrab having altitude of 16,000 feet at China border down to Gwadar was in progress, which would connect the country's north with south

some image

some image

Most read news

  • پہلی جنگ عظیم میں برطانیہ کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ، وکٹوریہ کراس، پانے والے خداد خان کا تعلق پوٹھوار سے ہے

    some image

    Read More
  • عراق میں ہلاک ہونے والے مسلمان امریکی فوجی اہلکار کے والد ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے

    some image

    Read More
  • مسجد نبوی میں پہلی پاکستانی نژاد امام کا تقرر،ان کا تعلق خطہ پوٹھوار کے علاقے مظفر آباد سے ہے

    some image

    Read More
  • برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایشین کمیونٹی کے لئے میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، سلاو میلہ ان سب میں بہت مقبول میلہ سمجھا جاتا ہے

    some image

    Read More
  • پوٹھوار ڈاٹ کے سولہویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کوونٹری میں کیا گیا، تقریب کی جھلکیاں ملاحظہ کیجئے۔

    some image

    Read More
  • پوٹھواریوں نے دوسری جنگ عظیم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ذیل میں ان لسٹ پیش کی جارہی ہے۔

    some image

    Read More

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2016

new graphics