Our _Blog_

Our Daily News

برطانیہ کے تین روزہ دورے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ڈیوڈ کمیرون اور بورس جانسن سے ملاقات

Interior Minister Ch Nisar Ali Khan visits London and meets with PM and British Foreign Secretary Boris Johnson

some image some image some image

لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم. راجہ اجمل حسین )----    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے تین روزہ سرکاری دورے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات روایتی طور بہت اچهے رہے میں نے برطانیہ کے ہوم سیکرٹری فارن سیکرٹری اعلیٰ افسران اور وزراء سے مختلف ایشوز پر جس میں تجارت امیگریشن سیکیورٹی ایشوز اور انٹرنیشنل ایشوز پر بات چیت ہوئی ہوم سیکرٹری فارن سیکرٹری اور وزیراعظم برطانیہ جلد ہی پاکستان کے دورے کرین گے بهارت اور پاکستان کی حالیہ بارڈر لاین پر کشیدگی کا بهی گفتگو ہوئی میں اس دورے سے کافی حد تک مطمئن ہوں۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ بانی ایم کیوایم کا معاملہ پاکستان اورلندن کے درمیان رکاوٹ ہے ،برطانیہ کے جوڈیشل سسٹم پرسوالات اٹھ رہے ہیں ،عمران فاروق قتل کیس کا معاملہ پاکستان میں منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ عمران فاروق قتل کیس کامعاملہ پاکستان میں چل رہاہے ،جسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،برطانیہ عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کولینانہیں چاہتا۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کامعاملہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان رکاو ٹ ہے ۔دریں اثنا چوہدری نثار نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا آئندہ برس پہلی ششماہی میں پاکستان کے دورے کا ارادہ ہے ، برطانوی سرزمین سے پاکستان میں تشدد پر اکسانے کا معاملہ اٹھایا، برطانوی ہوم سیکرٹری ایمبراڈ نے معاملے پر توجہ دینے کا یقین دلایا۔ وہ بدھ کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ملاقاتوں کے دوران بامقصد مذاکرات ہوئے ، برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کا آئندہ سال کی پہلی ششماہی میں دورہ پاکستان کا ارادہ ہے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ برطانوی سرزمین سے پاکستان میں تشدد پر اکسانے کا معاملہ اٹھایا۔ بانی ایم کیو ایم کا معاملہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے درمیان رکاوٹ ہے ، ہم چاہتے ہیں یہ معاملات طے ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے جوڈیشل سسٹم پر سوالات اٹھ رہے ہیں ، عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان کو برطانیہ لینا ہی نہیں چاہتا، برطانوی وزیرداخلہ سے عمران فاروق قتل کیس پر شواہد کا تبادلہ کیا ہے اور برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ -

چوہدری نثار نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کا معاملہ پاکستان میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، لندن میں منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کے طریقہ کار پر تشویش ہے ۔ علاوہ ازیں سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے خطے میں استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،پاکستان کے دوست برطانیہ کے دوست اور دشمن برطانیہ کے دشمن ہیں، پاکستان برطانیہ کے تعلقات کیلئے ذاتی طور پر کام کرتا رہوں گا۔ وہ بدھ کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔ ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون کا پاکستان کے دوست برطانیہ کے دوست اور دشمن برطانیہ کے دشمن کا بیان قابل تعریف ہے ، پاکستان کے بارے میں ڈیوڈ کیمرون کا بیان تاریخی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ پاکستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، ڈیوڈ کیمرون کی پاکستان ، جمہوریت اور عدالت کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان کے عوام ڈیوڈ کیمرون کو حقیقی دوست کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ ملاقات میں سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خطے میں استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا

London; Kallar Syedan MNA and Interior Minister Ch Nisar Ali Khan briefed media on his three day tour of UK at Pakistan embassy in London. Syed Ibne Abbas Pakistan High Commissioner to the UK is also present on the occasion.

Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan and British Foreign Secretary Boris Johnson reiterated their commitment to work hand in hand for promoting peace in the region and consolidating PAK UK relations and taking them to a higher level.

The Interior Minister maintained that India has closed its doors for talks putting regional security at risk. The Interior Minister also raised the issue of Indian involvement in the internal affairs of Pakistan, terming India as the biggest irritant to peace in the region.

Regarding the Kashmir issue the Interior Minister said that Pakistan is ready to discuss the issue of Kashmir without conditions. He said Pakistan would continue to support the just rights of the Kashmiri people and their struggle. British Foreign Secretary appreciated the efforts of the Pakistani government and its role in the region and for peace and development in Afghanistan.

Interior Minister Ch. Nisar Ali Khan and former Prime Minister of United Kingdom David Cameron held a meeting here in London, and exchanged views on Pakistan-UK bilateral relations, the regional situation and other issues of mutual interest.

The former Prime Minister appreciated Pakistan's efforts in promoting stability in the region and particularly in Afghanistan. He said that he would continue to work for close Pak-UK relations in his personal capacity. He wished the Government and the people of Pakistan well for the future.

British Prime Minister Theresa May walked into a meeting of Minister for Interior Chaudhry Nisar Ali Khan with National Security Adviser (NSA) Sir Mark Lyall Grant today at 10 Downing Street. Speaking to the Interior Minister, Prime Minister May conveyed her good wishes to the Prime Minister and the people of Pakistan, and said that she was looking forward to a visiting Pakistan, in the first half of 2017.

Most read news

  • پہلی جنگ عظیم میں برطانیہ کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ، وکٹوریہ کراس، پانے والے خداد خان کا تعلق پوٹھوار سے ہے

    some image

    Read More
  • وزیر اعظم نواز شریف کی نڑر آمد، کہوٹہ اور کلر سیداں کے لئے کئی ایک میگا منصوبہ جات کا اعلان

    some image

    Read More
  • پنجگراں تحصیل گوجرخان میں کبڈی میچ،اول انعام بیل،دوئم انعام بکرا اور سوئم انعام دو عدد ٹی وی،نقد انعامات کی بارش

    some image

    Read More
  • سانپ کو پکڑنا بہت آسان،لیکن دل کا مضبوط ہو نا لازمی،گزشتہ تیسں سال سے زہریلے سانپوں کو پکڑنا ہابی میں شامل ہے

    some image

    Read More
  • پوٹھوار ڈاٹ کے سولہویں یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد کوونٹری میں کیا گیا، تقریب کی جھلکیاں ملاحظہ کیجئے۔

    some image

    Read More
  • پوٹھواریوں نے دوسری جنگ عظیم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ذیل میں ان لسٹ پیش کی جارہی ہے۔

    some image

    Read More

Pothwar. COM

+44 7763249391 | pothwar@yahoo.co.uk
© Copyright Pothwar.com | Est. 2000-2016

new graphics