• Gujar Khan: Ch Imran Vice President Bewal Traders Union Assassinated by Armed Motorcyclist in Bewal

    گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 20, مئی، 2024) – ایک المناک اور افسوسناک واقعہ میں، ایک ممتاز مقامی شخصیت اور بیول تاجر یونین کے نائب صدر چوہدری عمران کو ایک موٹر سائیکل سوار مسلح قاتل نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ گوجر خان کے علاقے بیول میں حاجی اسلم پارک کے قریب پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق چوہدری عمران جو کہ ڈھوک پہلوان سے تعزیت کے لیے جا رہا تھا کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی، پانچ گولیاں ماریں اور پھر موقع سے فرار ہو گئے۔ اسے بچانے کی فوری کوششوں کے باوجود، عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس سے پہلے کہ اسے طبی سہولت پہنچایا جا سکے۔

    محمد رشید ولد مولا بخش سکنہ دھیڑہ کنیال ڈاکخانہ بیول تحصیل گوجر خان نے درخواست دی کہ میرے بیٹے عمران رشید نے کلر سیداں روڈ پر شوروم بنارکھا ہے, میں ہمراہ اپنے بیٹے عمران رشید،سعید خالد ولد محمد خالد اور محمد اشتیاق ولد مولا بخش سکنہ دھیڑہ کنیال بسواری کیری ڈبہ - ڈہوک پہلوان میں ارشد محمود کے گھر فاتحہ خوانی کیلئے جارہے تھے

    میرا بیٹا عمران رشید گاڑی چلا رہا تھا جبکہ میں فرنٹ سیٹ پر اور باقی دونوں سعید خالد اور محمد اشتیاق پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے بوقت قریب 12 بجے جب ہم بیول شہر سے باہر پارک حاجی اسلم کراس کیا تو مسمی محمد آزاد ولد اللہ دتا مسلح پشل،محمد نعمان عرف نومی ولد محمد اقبال ساکنائے ڈہوک پہلوان بسواری موٹر سائیکل اچانک ہماری گاڑی کے سامنے آگئے اور گاڑی کو روک لیا

    محمد آزاد جو کہ موٹر سائیکل کی پچھلی جانب بیٹھا تھا نے موٹر سائیکل سے اتر کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے میرے بیٹے عمران رشید کو کہا کہ آج تم کو محمد شکیل کا ساتھ دینے اور ڈہوک پہلوان میں فوتگی والی جگہ پر لڑائی جھگڑا کرنے کا مزہ چکھاتا ہوں اور یکے بعد دیگرے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے میرے بیٹے عمران رشید پر بانیت قتل فائرنگ کی متعدد فائر میرے بیٹے عمران رشید کو جسم کے مختلف حصوں پر لگے

    ،محمد آزاد ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے محمد نعمان عرف نومی جو پہلے سے موٹر سائیکل سٹارٹ کر کے کھڑا تھا پر سوار ہو کر جانب ڈہوک پہلوان فرار ہو گئے میرا بیٹا عمران رشید شدید مضروبی حالت میں تھا اور ابھی سانس لے رہا تھا جس کو میں،سعید خالد اور محمد اشتیاق برائے علاج بیول انٹرنیشل ہسپتال لے جاکر رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا

    وجہ عناد یہ ہے کہ مسمیان شکیل اور شاہد جو کہ قریبی عزیز ہیں اور جن کے آپس میں جائیداد کے معاملات میں میرا بیٹا عمران رشید محمد شکیل کی حمائیت کرتا تھا جبکہ محمد آزاد بطور گارڈ شاید کے ساتھ ہوتا تھا اور اس کی حمایت کرتا تھا

     

    Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, May 20, 2024) – – In a tragic and shocking event, Ch Imran, a prominent local figure, and the vice President of Bewal traders union was shot dead by an armed assassin riding a motorcycle. The incident occurred near near Haji Aslam park in Bewal, located in the Gujar Khan.

    According to report that the assailant approached Ch Imran who was travelling to Dhok Phelwan to pay condolences when armed men on a motorbike, opened fire, shot at him five times and then swiftly fled the scene. Despite immediate efforts to save him, Imran succumbed to his injuries before he could be transported to a medical facility.

    Mohammad Rasheed son of Maula Bakhsh of Dhera Kanyal said that my son Imran Rashid has built a showroom on Kallar Syedan Road, I along with my son Imran Rashid, Saeed Khalid son of Muhammad Khalid and Muhammad Ishtiaq son of Maula Bakhsh of Dhera Kanyal were on our way to Arshad Mahmood's house in Dahok Pehlwan for recitation of Fatiha

    My son Imran Rasheed was driving the car while I was sitting on the front seat and the other two Saeed Khalid and Muhammad Ishtiaq were sitting on the back seat.

    Muhammad Nauman known as Nomi, son of Muhammad Iqbal, resident of Dhok, Phelwan motorcycle suddenly came in front of our car and stopped the car.

    Mohammad Azad who was sitting on the back side of the bike got off the bike and said to my son Imran Rasheed who was sitting on the driving seat that today you will taste of supporting Mohammad Shakeel and creating fighting in Duhok Phelwan.

    My son Imran Rashid sitting on the driving seat was shot with multiple shots on different parts of his body.

    Mohammad Azad threatening us with serious consequences, Mohammad Nauman  Nomi, who had already started the motorcycle, got on the motorcycle and fled towards Dhok Phelwan.

    My son Imran Rashid was in a critical condition and was still breathing. Myelf along with Saeed Khalid and Mohammad Ishtiaq were taking him to Bewal International Hospital for treatment when he succumbed to his injuries and died on the way.

    The reason for the enmity is that Shakeel and Shahid, who are close relatives and in property matters between them, my son Imran Rasheed used to support Muhammad Shakeel, while Muhammad Azad used to accompany and support Shahid as a guard.

    The community of Bewal is in mourning, with many expressing shock and grief over the sudden and violent loss of a well-known and respected individual.

    More details are expected to emerge as the investigation continues. Authorities urge anyone with information regarding the incident to come forward to assist.

  • Reported By: Raja Tariq Ayub

  • Kallar Syedan: Sunni Conference held at Sports Stadium Kallar Syedan under the auspices of Ittehad Ahlesunnat

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 20، مئی، 2024) –سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی معروف اسلامی اسکالر مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ تمام انبیا مرسلین علیہ السلام کا دین اور تعلیمات دین اسلام پر مبنی تھی نصرانیت و یہودیت لوگوں کے تراشے نام ہیں یہ اللہ کے تجویز کردہ نام نہیں ہیں۔اغیار میں میرا جسم میری مرضی کی وجہ سمجھ آتی ہے مگر اسلامی ممالک اور معاشرے میں یہ نعرہ لبرل کے نام پر اسلام پر ڈاکہ ڈالنے کی مذموم کوشش اور دین اسلام سے کھلی بغاوت ہے جس کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب اتحاد اہلسنت کے زیراہتمام اسپورٹس اسٹیڈیم کلرسیداں میں منعقدہ سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی زاہد یوسف نے سرانجام دیئے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ہمارا دین دین اسلام ہے جو حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا تمام انبیا اسی دین اسلام کے علمبردار تھے۔اسلام اللہ تعالی کا دیا ہوا نام ہے اللہ نے تمام شریعتوں کا نام اسلام رکھا اسلام ہی ہمارا ٹائٹل ہے جب نبی ﷺ سے پوچھا گیا کہ فرقوں میں بٹنے کے بعد نجات دہندہ کون ہوگا تو انہوں نے ارشاد فرمایا کہ جو میری سنت اور صحابہ کے راستے پر چلے گا وہی صراط مستقیم پر چلنے والا ہو گا اور جو صراط مستقیم کو ترک کرے گا وہ شیطان کی گرفت میں آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنی کے عقائد کی بنیاد توحید رسالت صحابہ کرام اہل بیت اور آئمہ دین سے محبت ہے ہمارے پاس پسند ناپسند یا پک اینڈ چوز کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نبیﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں نبی اور علی کا شجرہ ایک ہے مگر آل نبی وہی ہیں جو آل فاطمہ رض ہیں اہلیبیت اطہار ہمارے ہمارے دین کا حصہ ہیں ان کی شان بیان کرتے ہوئے اصحابہ رسول کی توہین ہمیں ہرگز قبول نہیں کیونکہ علی کی محبت اور ابوبکر کا بغض ایک دل میں جمع ہو ہی نہیں سکتے۔اہل سنت دونوں سے محبت کرتے ہیں مگر ہمارا عقیدہ ہے کہ علی اور معاویہ میں علی حق پر تھے اس پر اہلسنت میں کوئی اختلاف نہیں اور جو ان میں فرق کرتا ہے وہ جھوٹا اور کذاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں فتنے جنم لے رہے ہیں مگر یہ نئے ہرگز نہیں۔ایسا روز اول سے ہورھا ہے انسانیت کا آغاز علم سے ہوا جہالت سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ شیطان نے ہردور میں انسانیت کو بے لباس اور ننگا کرنے کی کوشش کی شیطان کا ایجنڈا انسانوں کو برہنہ کرنا ہے آدمیت کو یہ چیلنج آج بھی درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبرل ازم مادرپدر آزادی و گمراہی ہے اغیار میں میرا جسم میری مرضی سمجھ آتی ہے مگر اسلامی معاشروں میں یہ دین اسلام سے کھلی بغاوت ہے۔دین اسلام میں اللہ تعالی نے کچھ پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں اللہ کے دیئے ہوئے جسم پر صرف اللہ ہی کی مرضی چل سکتی ہے یہ جسم اس کا ہے جس نے اسے بنایا لہذہ اپنی جان مال جسم کو اللہ کی بندگی اور رسول اللہ کی اطاعت میں بسر کرو۔انہوں نے زور دیا کہ اہل ایمان اپنی نسلوں کو دین اسلام سے جوڑ کر رکھیں مساجد اور مدارس کو آباد رکھیں دیگر تمام راستے گمراہی اور تباہی کو جاتے ہیں اس سے قبل پیر حسان حسیب الرحمان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی منیب الرحمان اہلسنت کی نظریاتی سرحدوں کی جس انداز میں حفاظت کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ کراچی کے پیر سید مظفر حسین شاہ نے کہا آج ہمارے تعلیمی اداروں پر علم کے نام سے اللہ تعالی کی واحدانیت پر حملے عالمی سازش کا حصہ ہیں علمائے اہلسنت عقیدہ توحید و رسالت کے پہرے دار ہیں۔لاہور سے آئے قاری محمد رفیق نے تلاوت کلام پاک کی جبکہ ہدیہ نعت کراچی کے معروف ثناخواں غلام مصطفی قادری نے پیش کی، نظامت کے فرائض مقامی عالم دین مفتی زاہد یوسف نے سرانجام دیئے۔

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 20, May, 2024) – The former chairman of the Rawit Hilal Committee, the well-known Islamic scholar Mufti Muneeb-ur-Rehman has said that the religion and teachings of all the prophets and messengers (peace be upon them) were based on the religion of Islam, Christianity and Judaism. He expressed these views last night while addressing the Sunni Conference held at the Sports Stadium Kallar Syedan under the auspices of Ittehad Ahlese Sunnat which was presided over by the Sajjad Nashin of Darbar Aliya Eid Gah Sharif Pir Naqibur Rehman while Mufti Zahid Yusuf performed the duties of Nizamat.

    اتحاد علمائے اہل سنت کے زیراہتمام کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ تاریخی سنی کانفرنس کی جھلکیاں

    Highlights of the historic Sunni Conference held at the Kallar Syedan Sports Stadium under the auspices of the Ittehad Ulama Ahle Sunnat

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 20، مئی، 2024) –اتحاد علمائے اہل سنت کے زیراہتمام کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ تاریخی سنی کانفرنس کی جھلکیاں،کلرسیداں میں اب تک یہ سب سے بڑا سیاسی مذہبی اجتماع تھا جس میں کلرسیداں و مضافات کے علاوہ کہوٹہ،گوجرخان،آزادکشمیر،مری،واہ کینٹ کے علاوہ تمام علاقوں سے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع کے اندر سیکورٹی کے فرائض پاکستان سنی تحریک اور ٹی ایل پی نے سنبھال رکھے تھے جبکہ اجتماع سے باہر ایس ایچ او سجاد الحسن پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی قیادت کررہے تھے۔ ایلیٹ فورس سٹی ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعدی سے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ نماز مغرب کے بعد قافلے پنڈال میں پہنچنا شروع ہو گئے اور یہ سلسلہ نمازعشا تک جاری رہا۔ اجتماع بار بار تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رھا۔اجتماع میں ایک نوجوان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے جہازی سائز کا بڑا جھنڈا مسلسل لہراتا رھا۔نماز عشا کے فوری بعد شروع ہونے والا یہ اجتماع شب دو بجے اختتام پذیر ہوا اجتماع کی صدارت دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر حسیب الرحمان نے کی۔مفتی منیب الرحمان نے چالیس منٹ خطاب کیا۔اجتماع میں پیر محمود احمد قادری،علامہ ریاض الرحمان صدیقی،علامہ نثار الرحمان،راجہ ازرم حمید سیالوی،کرنل وسیم جنجوعہ،مولانا ندیم سیرانی،حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد،محمد اعجاز بٹ،سید حامد علی شاہ،مفتی عبدالسلام و دیگر نے بھی شرکت کی۔

    ڈہوک نمبل میں مشتاق حسین انتقال کر گئے

    Mushtaq Hussain passed away in Dhok Nambal

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 20، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی کے بہنوئی مشتاق حسین انتقال کر گئے۔نمازجنازہ سکرانہ کے قریب ڈہوک نمبل میں ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،آصف کیانی،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،راجہ افتخار پکھڑال،چوہدری شاہد گجر،راجہ عاصم صدیق،چوہدری توقیر اسلم،ماسٹر ظہیر،شیخ ندیم احمد،وقاص گجر،کاشف حسین،حافظ وسیم شوکت،ناصر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

    پی ٹی آئی کے رہنما انوار الحق کی والدہ اور قمر ایاز کی خوشدامن کو کلرسیداں میں سپردخاک کردیا گیا

    Mother of PTI leader Anwar ul Haq and mother in law of Qamar Ayaz passed away

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 20، مئی، 2024) –پی ٹی آئی کے رہنما انوار الحق کی والدہ اور قمر ایاز کی خوشدامن کو کلرسیداں میں سپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر خان،ہارون کمال ہاشمی، حافظ سہیل اشرف ملک، محسن نوید سیٹھی،آصف کیانی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،عابد زاہدی،ملک محمد زبیر،عاطف اعجاز، حاجی محمد اسحاق،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،گلفراز بٹ،مسعود احمد بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،چوہدری ظہور تاج،عابد اللہ سیٹھی،راجہ عاصم ریاض،احسان الحق قریشی،اسد الرحمان ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Kahuta: Two FIR registered over dishonoured cheques

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مئی2024) لاکھوں روپے مالیت کے دوچیک کیش نہ ہونے پر بینک نے ڈس آنر کر دیے،تھانہ کہوٹہ میں دو الگ الگ ایف آئی آر درج،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیت شیخ کامران ولد شیخ محمو د نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی کہ میں المدینہ بلڈنگ میٹریل سٹور کا مالک ہوں مسمی سہیل یوسف ولد محمد یوسف سکنہ جنجور، تحصیل کہوٹہ، ضلع راولپنڈی نے سال2023میں سامان خریدتا رہا جس کا بل 572195بنتا ہے جس کی مد میں سہیل یوسف نے 1لاکھ50ہزار کا چیک پنجاب بینک کا دیا جب میں مقررہ تاریخ پر گیا تو اکاؤہنٹ میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا،جبکہ تھانہ کہوٹہ میں دوسری ایف آئی آر درج کراتے ہوئے جبکہ دوسری بار شیخ کامران ولد شیخ محمو د کو مسمی سہیل یوسف ولد محمد یوسف سکنہ جنجورنے مبلغ 3لاکھ روپے کا چیک دیا جب مقررہ تاریخ پر بینک میں گیا تو وہ بھی ڈس آنر ہو گیا میں نے جب اس سے پیسے مانگے تو وہ دینے سے صاف مکرگیا میں سفید پوش آدمی ہوں مذکورہ شخص نے مجھے بوگس چیک دیے ہیں اس لیے اس کے خلاف کاروائی کی جائے جس پر تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

    Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 20 May 2024) Two checks worth lakhs of rupees were dishonoured by the bank for not being cashed, two separate FIRs were registered at the Kahuta police station,

    According to the details, Sheikh Kamran son of Sheikh Mahmood, a well-known businessman of Kahuta, applied in the Kahuta police station that I I am the owner of building material store Ms. Sohail Yusuf, son of Muhammad Yusuf of Janjur, Tehsil Kahuta, kept buying goods in the year 2023, the bill of which is 572195, in respect of which Sohail Yusuf gave a check of 1 lakh 50 thousand to Punjab Bank when I went on the appointed date. So, due to lack of money in the account, the check was dishonoured, while filing a second FIR in the Kahuta police station, For the second time Sheikh Kamran son of Sheikh Mahmud was given a check of Rs.3 Lakh When I went to the bank on the appointed date, it was also dishonoured. When I asked him for money, he refused to give it. Kahuta police station registered a case and started the proceedings.

    اسامہ سرور بلال یامین اور راجہ صغیر احمد نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں ہماری معزز عدلیہ پر وار کیا گیا اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے

    Usama Sarwar, Bilal Yameen and Raja Sagheer Ahmed held a press conference and deplored attack on judiciary and baseless allegations

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مئی2024) ن لیگی ممبران اسمبلی کا پریس کانفرنس میں معزز عدلیہ پر کیے گے وار کی مذمت کرتے ہیں اسامہ سرور بلال یامین اور راجہ صغیر احمد نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں ہماری معزز عدلیہ پر وار کیا گیا اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور ججوں کے کردار پر بات کی گئی اب موجودہ حکومت اور ان کے حواریوں کا چیخنا چلانا اس بات کی گواہی ہے کہ اب فارم 47 کے تحت بننے والی جعلی اور نااہل حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت صدر PTI تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کیا کرنل ر سعید جنجوعہ نے مزید کہا کہ اب ان کی لوٹ مار کے دن تھوڑے ہیں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان ان کو خوابوں میں بھی نظر آتے ہیں انشائاللہ ان کی جھوٹی اور بے بنیاد باتوں پر حلقے کی عوام یقین کرنے والے نہیں اور امید ہے کہ جلد فارم 45 والے عوامی نمائندے بحال ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔

  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua

  • Kallar Syedan: Choa Khalsa has won both the first and second positions of Rawalpindi district in wheat production competitions

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –گندم کے پیداواری مقابلوں میں ضلع راولپنڈی کی دونوں اول دوئم پوزیشنیں محلہ اکبری چوآخالصہ کے چوہدری ابرار احمد گجر اور چوہدری وقاص گجر نے حاصل کرلیں چوہدری ابرار احمد نے راولپنڈی ڈویژن میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی چوہدری ابرار احمد نے ایک ایکڑ میں تقریبا 60 من اور ان کے بھائی وقاص گجر نے ایک ایکڑ میں ساڑھے 53 من پیداوار حاصل کی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے گندم کے پیداواری مقابلوں کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ضلع راولپنڈی کے دس ٹاپر کسانوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ضلع راولپنڈی کی اول دوئم پوزیشنیں کلرسیداں کے قصبہ چوآخالصہ کے دو حقیقی بھائیوں چوہدری ابرار احمد اور چوہدری وقاص گجر نے حاصل کیں جبکہ تحصیل گوجرخان کے گاؤں بھنگالی کے برکت اسلام ضلع بھر میں تیسرے نمبر پر رہے ان کے علاوہ ڈہوک جھنڈو ٹیکسلا کے بشارت خان چوتھے ٹھیکریاں گوجرخان کے ازاد حسین پانچویں جھمٹ راولپنڈی کے ملک رشید احمد چھٹے ٹکال کلرسیداں کے عبدالحمید ساتویں سکھو گوجرخان کے عرفان عادل اٹھویں ٹھیکریاں گوجرخان کے سجاد حسین نویں اور جلالہ ٹیکسلا کے عبداللہ خان دسویں نمبر پر رہے یار رہے کہ چوآخالصہ کلرسیداں کے کاشتکار سالہا سال سے گندم کے پیداواری مقابلوں میں اول دوئم آ رہے ہیں مقامی حلقوں نے پیداواری مقابلے میں اول دوئم آنے پر چوہدری ابرار احمد اور وقاص احمد گجر کو دلی مبارکباد دی ہے۔

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 19, May, 2024) – Both the first and second positions of wheat production competitions in district Rawalpindi were won by Chaudhry Abrar Ahmed Gujjar and Chaudhry Waqas Gujjar of Mohalla Akbari Chowakhalsa in Rawalpindi.

    Chaudhry Abrar Ahmed got the first position in the division with about 60 maunds in one acre and his brother Waqas Gujjar got 53 and a half maunds in one acre. The names of the ten topper farmers have been announced.

    The first and second positions of Rawalpindi district were won by two real brothers Chaudhry Abrar Ahmad and Chaudhry Waqas Gujjar of the village of Choa Khalsa in Kallar Syedan, while Barkat Islam of village Bhangali of Gujar Khan Tehsil stood third in the district. Apart from that, Basharat Khan of Dhok Jhando Taxila was fourth, Azad Hussain of Gujar Khan, fifth, Malik Rashid Ahmed of Rawalpindi, sixth Takal, Abdul Hameed of Kallar Syedan, seventh, Sukho Irfan Adil of Gujar Khan, eighth, Sajjad Hussain of Gujar Khan, ninth and Jalala Taxila's Abdullah Khan were ranked tenth. It should be noted that the farmers of Choa Khalsa have been coming first and second in wheat production competitions for many years.

    مخالف پارٹی کا ساتھ دینے پر گولیاں مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔

    Tariq Mahmood shot and injured for supporting the opposition party

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –مخالف پارٹی کا ساتھ دینے پر گولیاں مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔ مسعود اختر سکنہ سرصوبہ شاہ نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شب ساڑھے دس بجے کے قریب میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے بہنوئی طارق محمود کے گھر سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ذوہیب اوردانیال آ گئے اور ذوہیب نے موٹر سائیکل سے اتر کر پسٹل نکال کر مجھے للکارا کہ تم کامران وغیرہ کا بہت ساتھ دیتے ہو،آج مزہ چکھاتا ہوں اور ساتھ ہی یکے بعد دیگر دو فائر کئے جو مجھے بائیں ٹانگ کی پنڈلی اور بائیں پاؤں کے اوپر لگے جس سے میں زخمی ہو کر گر گیااور ملزمان گالم گلوچ کرتے اور ہوائی فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے۔

    مویشی چوری کی دو مختلف وارداتو ں میں آٹھ عدد بکریاں چوری کر لی گئیں۔

    Eight goats were stolen in two different incidents of cattle theft

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –مویشی چوری کی دو مختلف وارداتو ں میں آٹھ عدد بکریاں چوری کر لی گئیں۔طارق پرویز نے بتایا کہ میں نے اپنی بکریاں اور دو بکریگھر کے قریب واقع کھیتوں میں چارہ کھانے کیلئے چھوڑ رکھا جنہیں وقت نامعلوم ملزمان نے چوری کر لیا۔حامد مسعود نے بتایا کہ اس نے چار عدد بکریاں جن میں سے دو عدد بیتل نسل کے بکرے قربانی کیلئے رکھے ہوئے تھے کو گزشتہ روز چارہ کھانے کھولا جنہیں چوری کر لیا گیا،گاڑی کے ٹائروں کے واضح نشانات بھی ہیں۔ دریں اثناء پولیس نے محمد فرید کے قبضہ سے پسٹل 30بور بمعہ چار روند جبکہ محمد تیمور کے قبضے سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔

    بلدیہ کلرسیداں کے ساڑھے تئیس کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے تاحکم ثانی معطل کر دیئے ہیں

    Development projects worth twenty three and a half crore rupees of Kallar Syedan municipality have been suspended until further notice

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بلدیہ کلرسیداں کے ساڑھے تئیس کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے تاحکم ثانی معطل کر دیئے ہیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ 20 مئی کو کھولے جانے والے تمام ٹینڈر تاحکم ثانی معطل کر دیئے گئے ہیں دوبارہ ٹینڈر کی صورت میں ٹھیکیداروں کو مطلع کر دیا جائے گا۔

    شادی شدہ خاتون کو اغواء کر کے اس کیساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں نامزد اشتہاری مجرم محمد اقبال ولد اللہ دتہ سکنہ لودھراں گرفتار

    Muhammad Iqbal arrested on the charge of abducting a married woman and raping her

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز راجہ شاہد محمود اور یاسر محمود نے شادی شدہ خاتون کو اغواء کر کے اس کیساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں نامزد اشتہاری مجرم محمد اقبال ولد اللہ دتہ سکنہ لودھراں کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر دیا۔مجرم اشتہاری نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 2021میں 23سالہ خانہ بدوش ع کو مرید چوک کلر سیداں سے اغواء کرکے اسے ضلع لودھراں لے گئے تھے جہاں وہ دو ماہ تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے مگر مغویہ موقع پا کر وہاں سے فرار ہو کر کلر سیداں پہنچ گئی۔

    پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی کا ریلیف عوام کو دیں,اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں

    Give relief to the people of the significant reduction in the prices of petrol and diesel, Assistant Commissioner Kallar Syedan

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ٹرانسپورٹرز سے کہا ہے کہ وہ پٹرول ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی کا ریلیف عوام کو دیں مقررہ کرایوں سے بھی تین چار گنا زائد کی وصولی کی شکایات قابل برداشت نہیں انہوں نے کلر سیداں کے نجی ویگن اڈوں کا دورہ کیا اور کہا کہ کلرسیداں سے راولپنڈی چواخالصہ سمیت تمام روٹوں پر بھاری کرایوں کی شکایات زبان زدوعام ہیں مقررہ کرایوں سے تین چار گنا زائد کرائے وصول کرنا قانون کو ہاتھوں میں لینے کے مترادف جرم ہے اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ٹرانسپورٹرز بلاتاخیر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی سے نئے کرائے نامے لے کر گاڑیاں چلائیں بصورت دیگر انتظامیہ کرایوں کا خود تعین کرے گی انہوں نے متعدد اسٹوروں پر جاکر وہاں مشروبات و دیگر اشیائے روزمرہ کے نرخوں کا جائزہ لیا اور خبردار کیا کہ زائدالمعیاد اشیائے سامنے آنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر مسافروں نے شکایت کی کہ انتظامیہ نے اندرون شہر ویگن اسٹینڈ کو بند کردیا جس کے نتیجے میں گاڑیاں مختلف گلیوں اور اطراف میں کھڑی ہیں مسافر گاڑیوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں انٹطامیہ ا س مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

    پولیس کانسٹیبل محمد وسیم شاہد کو تعریفی سند اور پانچ ہزار روپے نقد انعام

    Police Constable Muhammad Waseem Shahid received a certificate of appreciation and a cash prize of Rs.5,000

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19، مئی، 2024) –سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تھانہ کلر سیداں میں تعینات پولیس کانسٹیبل محمد وسیم شاہد کو تعریفی سند اور پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا ہے۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Kahuta: Inauguration of the road leading to Dhok Gala of Mauza Baroota at Jandi

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 19مئی2024) چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی اور کونسلر افتخار جنجوعہ کی کاوشوں سے منظور ہونے والی1کروڑ 25لاکھ روپے گرانٹ سے شروع ہونے والی روڈ کا افتتاح، مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جنڈی کے مقام پر موضع بڑوٹہ کی ڈھوک گلہ کو جانے والی روڈ کا افتتاح ہوا اس روڈ کے فنڈز کے لیے چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،جنرل کونسلرراجہ افتخار جنجوعہ، حاجی مہربان، راجہ فاروق کی بہت کوششیں تھی جس پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے 1کروڑ 25لاکھ روپے گرانٹ جاری کی اور محکمے کے ٹھیکیدار راجہ ریاض جنجوعہ پنڈدانخان نے کام بھی شروع کر دیا ہے جو کہ بہت اعلیٰ کوالٹی کا ہے،جنڈی کے مقام پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد، ایم این اے راجہ اسامہ کے کواڈینٹر راجہ یاسر ایڈووکیٹ، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، جنرل کونسلرراجہ افتخار جنجوعہ،حاجی راجہ مہربان،راجہ محمد فاروق،حاجی جاوید، راجہ نصیر احمد،ماسٹر شاہ نواز، اشفاق عباسی، شاہد عباسی،ارشد محمود، راجہ نصیر احمد، گفتار عباسی،راجہ نعمان نصیر، سردار شاہد مٹور، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیٹ بڑھی تعداد میں اہلیا ن علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ ن کی حکومت عوام کے تمام مسائل حل کرے گی، سڑکیں گلیاں ہمارے فرائض میں ہے انشاء اللہ عوا م کو مزید سہولیات میسر کر یں گے اس موقع پر تمام اہلیان علاقہ نے ایم این اے راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا۔

    Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua 19 May 2024) The inauguration of the road started with a grant of 1 crore 25 lakh rupees approved by the efforts of Chairman Raja Zaffar Bagharvi and Councillor Iftikhar Janjua, the participation of a large number of political and social figures including PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed,

    According to details, last day at Jandi location, The road leading to Dhok Gala of Mouza Baroota was opened with the efforts of the chairman Raja Zaffar Bagharvi, General Counsel Raja Iftikhar Janjua, Haji Mehrban, Raja Farooq and the efforts of the MNA of Muslim League-N Raja Usama Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed released a grant of Rs 1 crore 25 lakh.

    A large number of local residents participated. Speakers said that God willing, the government will solve all the problems of the people, roads and streets, God willing, more facilities will be provided to the people.

    معروف مائر تعلیم ہیڈ ماسٹر زاہد مسعود قاسمی 40سال کے ریٹاہر ہو گے

    Well-known headmaster Zahid Masood Qasmi retires after 40 years service

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 19مئی2024) معروف مائر تعلیم ہیڈ ماسٹر زاہد مسعود قاسمی 40سال کے ریٹاہر ہو گے،ن لیگی رہنماء چیئرمین چوہدری صداقت حسین سمیت دیگر معززین کی طرف سے خراج تحسین،محترم ھیڈ ماسٹر زاہد مسعود قاسمی بہت محنتی اور ذہین اُستاد تھے اپنا کام پوری توجہ اور لگن سے کرتے تھے بچوں کو دُنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا درس بھی دیتے تھے،چیئرمین چوہدری صداقت حسین کا خطاب، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول بناہل کے ہیڈ ماسٹر معروف مائر ہیڈ ماسٹر زاہد مسعود قاسمی 40سال درس و تدریس سے منسلک رہنے کے بعد ریٹا ہر ہو گے ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب گورنمنٹ ھائی سکول بناہل میں منعقد ھوئی جس میں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری صداقت حسین، ڈائریکٹر فنانس شہزادہ سلیم بادشاہ،ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن راجہ داود کیانی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رضوان یوسف، صوبیدار یسین مٹور میجر زبیر احمدمٹور،راجہ سعید احمد مٹور،راجہ فیضان تبریز جنجوعہ، ایم ڈی راجدھانی فیشن ھاوس راجہ ذوالفقار کیانی، سابق نائب ناظم راجہ داود اکبر یوسی چواخالصہ،ڈاکٹر راجہ ربنواز، زوہیب کیانی، یوبی ایل برانچ منیجر دوبیرن کلاں ھارون، ماسٹر عدنان عباس، سردار اجمل منیر،ماسٹر یسین بھٹی، ماسٹر عبدالروف، ماسٹر ظہیر،ِ ماسٹر ندیم،ماسٹر قاسم، آزادکشمیر سے آئے مہمان توقیر شاہ، مولوی ابرار، ماسٹر عباد، ممبر راجہ ندیم، ماسٹر فاروق اور اہلیان بناہل سے گلہ راجگاں میلاد نگر قاسم آباد ڈڈل سہر پچنڈکھنڈورسگیتر کے معزز مہمانوں نے شرکت کی گورنمنٹ بوائز ھائی سکول بناہل کا جنہوں نے شاندار ویلکم استقبالیہ دیا اور تحائف کے ساتھ رخصت کیا تمام مہمانوں کا اور اہلیان بناہل کا بہت مشکور ھوں جنہوں نیاپنا قیمی ٹائم نکال کر اس تقریب کو رونق بخشی محترم ھیڈ ماسٹر زاہد مسعود قاسمی بہت محنتی اور ذہین اُستاد تھے اپنا کام پوری توجہ اور لگن سے کرتے تھے بچوں کو دُنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا درس بھی دیتے تھے محترم ماسٹر زاہد نے اپنے علاقے کے بچوں کے زندگی کے 40 سال وقف کیے اور بناہل کی 7 نسلوں کو پڑھایا ہے آپ ہمارے اسکول کا قیمتی اثاثہ تھے اور آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ہم دعا کرتے ہیں آپ کی ریٹائرمنٹ والی زندگی میں رحمتوں برکتوں اور سلامتی کا نزول ہو۔

    بازار کہوٹہ کے نالوں کی صفائی کاعمل جاری

    The process of cleaning the drains of Bazar Kahuta is in progress

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 19مئی2024) کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر،سی او کہوٹہ اور ماجد ستی کی خصوصی ہدائت پرسینٹری سپروائزرطالب حسین بھٹی کی نگرانی میں جنجوعہ بازار کہوٹہ کے نالوں کی صفائی کاعمل جاری، کہوٹہ میں صفائی کے بہترین انتظامات پرعوامی حلقوں کا اظہار اطمنان گزشتہ دنوں کہوٹہ شہر میں شدید بارش سے جنجوعہ بازار کہوٹہ اور اس کے پاس دیگر محلوں کے نالوں میں مٹی آ جانے سے نالے بھر گے تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑاجس پر کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر اور سی او کہوٹہ کی خصوصی ہدایات پرآر ڈبلیوکے انچارج ماجد ستی کی ہدائت پرسینٹری سپروائزرطالب حسین بھٹی کی زیرِ نگرانی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے اہلیان علاقہ نے ان کی کارکر دگی کو سراہا ہے۔

  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua

  • Gujar Khan: Armed robbery incident in village Morra Gujran near Bewal

    گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام،راجہ طارق ایوب, 19 مئی، 2024) –بیول کے نواحی گاؤں موہڑہ گجراں میں گزشتہ شب ڈکیتی،مسلح ڈاکو طلائی زیورات اور موبائل اور نقدی لے اڑے۔ موہڑہ گجراں کے رہائشی محمد سلیم جس کا گھر روڈ پر واقعہ ہے گزشتہ شب رات گئے مسلح ڈاکو گھر میں گھس آئے اور انہوں نے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اور ایک کمرے میں بند کر دیا۔گھر میں موجود طلائی زیورات، کئی لاکھ نقدی رقم اور موبائل فون بھی لے اڑے۔اہل علاقہ کو صبح اس سارے واقعے کا علم ہوا۔بعد ازاں پولیس کو بھی اطلاع دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے۔

    Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, May 19, 2024) – In a robbery incident in Morra Gujran, a village on the outskirts of Bewal last night, armed robbers took away gold jewellery, mobile phones and cash.

    Mohammad Salim, a resident of Morra Gujran, whose house is on main Road, armed robbers entered the house late last night and took the family hostage at gunpoint and locked them in a room.

    The gold ornaments in the house, Several lakhs of cash and mobile phones were also taken away. The people of the area came to know about this whole incident in the morning. Later, the police was also informed, which is a busy investigation.

  • Reported By: Raja Tariq Ayub

  • London/ Kallar Syedan: PTI UK activist Anwar ul Haq’s mother passed away in Kallar

    کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 18، مئی، 2024) - برطانیہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے ایک سرکردہ کارکن انوار الحق کی والدہ کلر میں انتقال کر گئیں۔ وہ قمر ایاز کی ساس بھی تھیں۔ پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں اور اراکین کی جانب سے اس مشکل وقت میں ہمدردی اور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ کلر کی کمیونٹی بھی غمزدہ خاندان کی مدد کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔نماز جنازہ آج بروز ہفتہ صبح 10:00 بجے کلر سیداں سپورٹس سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 18, May, 2024)- Anwar ul Haq, a prominent activist for the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) party in the United Kingdom, is mourning the loss of his mother, who passed away in Kallar. She was also mother in law of Qamar Ayaz.

    Condolences have poured in from various PTI leaders and members, expressing their sympathies and support during this difficult time. The community in Kallar has also come together to support the grieving family.

    The funeral prayer will be offered on Saturday morning at 10:00 am at the Kallar Syedan Sports Stadium.

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Kallar Syedan: AC Coasters running between Kallar Syedan and Raja Bazar completed nine years in service

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18,مئی,2024ء)—کلرسیداں سے راجہ بازار کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹرز کو جمعہ کے روز نو برس مکمل ہو گئے۔اس کا افتتاح 17مئی 2015 کو چوہدری نثار علی خان نے کیا تھا۔اس کے بعد کئی برس تک یہ سروس بڑی معیاری رہی اس کے بعد دربار ٹریولز کے ایک بڑے گروپ نے اپنی تمام اے سی کوسٹرز ضلع کرک کے ایک گروپ کو بمعہ روٹ فروخت کردیں جنہوں نے سب سے پہلے ایسی کوسٹرز کے شیشوں کو مینوئل میں تبدیل کیا پھر اے سی بند کردیا اور اس کے ساتھ ساتھ اوورلوڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے آج عام ویگن اور نان اے سی گاڑیاں اسے سے زائد کرایہ اس لیئے وصول کرتی ہیں کہ وہ اے سی کوسٹرز سے کم وقت میں منزل مقصود پر پہنچ جاتی ہیں۔عوام علاقہ اے سی کوسٹرز کی مایوس کن کارکردگی پر احتجاج کر کر کے تھک گئے مگر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ان کا ماتحت عملہ اے سی کوسٹرز کی تمام خرابیوں کا پشت بان ہے۔

    Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, May 18, 2024) - The AC coasters running between Kallar Syedan and Raja Bazaar completed nine years on Friday. It was inaugurated on May 17, 2015 by Chaudhry Nisar Ali Khan.

    This service remained standard for several years after which a large group of Darbar Travels sold all their AC coasters along with routes to a group in Kirk district who were the first to manually replace the glasses of such coasters and then switched off the AC and along with this the overloading increased tremendously.

    Due to which today normal wagons and non-AC vehicles charge more because they reach the destination in less time than AC coasters. The people of the region are tired of protesting against the disappointing performance of the AC Coasters, but the Secretary Regional Transport Authority and his subordinate staff are behind all the failures of the AC Coasters in Kallar Syedan.

    سنی کانفرنس 18 مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے

    The Sunni Conference is being held at the Kallar Syedan Sports Stadium on Saturday, May 18, after Maghrib prayers

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18,مئی,2024ء)—اتحاد علمائے اہلسنت تحصیل کلرسیداں کے زیراہتمام سنی کانفرنس 18 مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے جس سے مفتی منیب الرحمان،پیر محمد نقیب الرحمان،پیر سید مظفر حسین شاہ،پیر محمد حسان حسیب الرحمان،پیر محمود حسین قادری،علامہ زاہد یوسف قادری،علامہ عبدالجبار فدائی،قاری ریاض الرحمان صدیقی، قاری تنزیل الرحمان،سائیں شعبان فرید کلیام شریف،علامہ غلام صدیق،قاری محمد نواز چشتی،مفتی سبحان رضا،مفتی ندیم سیرانی،غلام مصطفی سیالوی،صاحبزادہ محمد علی،مفتی فضل حسین، مولانا احمد علی،غلام مصطفی قادری و دیگر خطاب کریں گے۔ سنی کانفرنس میں ملک بھر سے مشائخ عظام و علمائے اکرام شرکت کریں گے۔

    میں اپنے بھائی راجہ رمیض رشید کو مار کر بھاگنے والوں کا قبر تک پیچھا کروں گا ,متاز دانشور اور کالم نگار راجہ شاھد رشید

    I will chase those till death who killed my brother, columnist Raja Shahid Rashid

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18,مئی,2024ء)—سابق مشیر پی آئی ایم ایف و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل ملک کے ممتاز دانشور اور کالم نگار راجہ شاھد رشید نے کہا ہے کہ میں اپنے بھائی راجہ رمیض رشید کو مار کر بھاگنے والوں کا قبر تک پیچھا کروں گا اور اپنے اداروں کی ملی بھگت و کالے کرتوت یا پھر غفلت و لاپرواہی جلد بے نقاب کروں گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمیض رشید کے یتیم بچوں 4 سالہ محمد آیان،6 سالہ تحریم اور 8 سالہ زارا رمیض کے سر پر کون دستٍ شفقت رکھے گا۔ انھوں نے آئی جی پولیس اور سی پی او راولپنڈی سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس سانحہ کا فوری نوٹس لیں۔

    ساگری کے نواحی گاؤں سنگھوری میں جھگڑے اورفائرنگ واقعہ کا زخمی نوید قریشی چل بسا

    Naveed Qureshi, who was injured in a fight and firing incident in Sanghori village near Sagri, dies

    کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18,مئی,2024ء)—ساگری کے نواحی گاؤں سنگھوری میں جھگڑے اورفائرنگ واقعہ کا زخمی نوید قریشی چل بسا۔مقتول آرمی والی بال ٹیم کے سابق کیپٹن آصف قریشی کاکزن اورہارون قریشی کا ماموں تھا۔

  • Reported By: Ikram Ul Haq Qureshi

  • Kahuta: Polling for student councils has started in the government schools of Tehsil Kahuta like across Punjab

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2024) پنجاب بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ کے سرکاری سکولوں میں طلباء و طلبات کونسلز کیلئے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مواڑہ میں پولنگ کا عمل مکمل ہوا اساتذہ کرام نے پولنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں سر انجام دی انتخابات میں دو پارٹیوں کے امیدواران نے حصہ لیا جن میں صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے امیدوار شامل تھے سٹوڈنٹ کونسل الیکشن 2024/2025 میں شائننگ سٹار کا مقابلہ لیٹل اینجل پینل سے تھا اس حوالے سے طلباء و طلبات پرجوش دیکھائی دے رہے تھے اور اپنے من پسند امیدواران کو بھرپور سپوٹ کیا۔

    Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 18 May 2024) Polling for students and student councils has started in government schools of Tehsil Kahuta like the rest of Punjab. In this regard, the polling process was completed yesterday in Government Girls High School Mowara. The teachers performed the duties of the polling staff. The candidates of the parties participated, including the candidates for President, Vice President, General Secretary and Finance Secretary. In the Student Council Election 2024/2025, Shining Star was competing with Little Angel Panel.

    گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ شریف میں بھی سٹوڈنٹ سکولز کونسل کے انتخابات ہوئے

    Student Schools Council elections were also held in Government Boys High School Batala Sharif

    مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2024) پنجاب حکومت کی طرف سے سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور طلبا میں قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے سٹوڈنٹ کونسلز تشکیل دینے کیلئے پنجاب بھر کے دیگر سکولوں کی طرح تحصیل کہوٹہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ شریف میں بھی سٹوڈنٹ سکولز کونسل کے انتخابات ہوئے جس میں طلبا نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔انتخابات کے موقع پر طلبا میں خاصا جوش وخروش دیکھنے کوپایا گیا،اورانہوں نے روایتی انداز میں اپنی انتخابی مہم چلائی اور اپنا اپنا ووٹ پول کیا۔انتخابی نتائج کے مطابق عبداللہ داود 69 ووٹ لے کر صدر، شیراز احمد نائب صدر اورمحمدحاشر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگے۔

  • Reported By: Kabir Ahmed Janjua

  • Norway: For the development and security of Pakistan, all institutions have to work within the constitutional limits. Former MNA Ch Abid Raza

    ناروے۔اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر,18,مئی,2024ء)— پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا , ناروے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس اور ڈاکٹر شہزاد ضیاء بنارس کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغازسید زاہد شاہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور چوہدری محمد اشرف نے بارگاہ رسول ﷺ میں نعت شریف پیش کی۔ تقریب سے چوہدری عابد رضانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسائل کے اعتبار سے مالا مال ملک ہے مگر ہر آنے والے دن کے ساتھ اس کے مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے تمام قوتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اپنے حقوق اور نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کرنا پڑے گی۔ڈاکٹر مبشر بنارس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ناروے کی طرح پاکستان میں بھی جمہوریت کا ثمر عوام الناس تک پہنچے تاکہ ہر پاکستانی خوشحال زندگی گذار سکے۔ ڈاکٹر شہزاد ضیاء بنارس نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں اور باالخصوص چوہدری عابد رضا کا تقریب کو رونق بخشنے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض چوہدری غلام سرور نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں چوہدری مشتاق احمد برنالی، چوہدری خالد کسانہ، شیخ طارق محمود، چوہدری شبیر حسین، چوہدری تنویر احمد میکن، چوہدری سجاد داد پوہلہ، چوہدری پرویز اختر بھٹی، راجہ عبدالمجید، چوہدری رفاقت علی، رفاقت علی، راجہ عاشق مدثر، طاہر زمان، چوہدری اشتیاق احمد برنالی اور دیگر شامل ہیں۔

    Norway.Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, 18, May, 2024)- All institutions must work within the constitutional limits for the development and security of Pakistan, said the Former MNA Chaudhry Abid Raza, a well-known Political and social personality.

    Dr. Raja Mubasher Banaras and Dr. Shahzad Zia Banaras organized a beautiful ceremony in honor of former MNA of Pakistan Muslim League-Nawaz Chaudhry Abid Raza Kotla in which a large number of political, religious and social leaders attended.

    Syed Zahid Shah started the ceremony by reciting the Holy Quran and Chaudhry Muhammad Ashraf presented Naat Sharif in the Bargah of Rasool ﷺ.

    Addressing the ceremony, Chaudhry Abid Raza said that Pakistan is a country rich in resources, but its problems are increasing with each passing day. He said that all the forces will have to unite to get Pakistan out of its problems. He further said that the people will have to struggle for their rights and change the system.

    Dr. Mubashir Benaras while addressing said that his It is desired that the fruits of democracy in Pakistan, like Norway, reach the people so that every Pakistani can lead a prosperous life.

    Dr. Shahzad Zia Benaras thanked all the guests for participating in the event and especially Chaudhry Abid Raza for making the event colourful. Chaudhry Ghulam Sarwar presided over the function of the ceremony. Chaudhry Mushtaq Ahmad Barnali, Chaudhry Khalid Kisana, Sheikh Tariq Mehmood, Chaudhry Shabbir Hussain, Chaudhry Tanveer Ahmed Mekan, Chaudhry Sajjad Dad Pohla among the important personalities who participated in the ceremony.

    Chaudhry Parvez Akhtar Bhatti, Raja Abdul Majeed, Chaudhry Rafaqat Ali, Rafafat Ali, Raja Ashiq Mudassar, Tahir Zaman, Chaudhry Ishtiaq Ahmed Barnali and others were also present at the function.

  • Reported By: Aqil Qadir


گزشتہ دنوں کی خبریں ..
Previous Days News
Back to top button